Baaghi TV

Category: ادب و مزاح

  • تبصرہ کتب : رمضان المبارک فضائل ، فوائد ، ثمرات ، احکام ومسائل اور کرنے والے کام

    تبصرہ کتب : رمضان المبارک فضائل ، فوائد ، ثمرات ، احکام ومسائل اور کرنے والے کام

    نام کتاب : رمضان المبارک فضائل ، فوائد ، ثمرات ، احکام ومسائل اور کرنے والے کام
    مﺅلف : مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم
    قیمت : 190روپے
    صفحات : 188
    ناشر : دارالسلام انٹر نیشنل ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لاہور
    برائے رابطہ : 042-37324034
    پیش نظر کتاب ” رمضان المبارک فضائل ، فوائد وثمرات ، احکام ومسائل اور کرنے والے کام “ سے واضح ہے کہ اپنے موضوع پر یہ نہایت ہی مفید، جامع اور رہنما کتاب ہے۔ یہ کتاب دینی کتابوں کے مستند عالمی ادارہ ” دارالسلام انٹر نیشنل کی شائع کردہ ہے ۔ کتاب کے مصنف معروف عالم دین، مفسر قرآن فضیلتہ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم ہیں ۔ حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے لکھنے کاحق ادا کردیتے ہیں ۔ انھیں اللہ تعالی نے دین و شریعت کے علم کا پختہ رسوخ عطا فرمایا تھا ۔ ایک مصنف کی حیثیت سے ان کے قلم میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ ہر موضوع کو جہاں کتاب و سنت کے استد لال سے مزین کرتے ہیں ‘ وہاں اس کی پیش کش میں ایک ایسا اسلوب اختیار کرتے ہیں جس میں سلامت ‘ روانی ‘ شگفتگی‘ وضاحت اور تحریر و انشاءکے تمام اوصاف موجود ہوتے ہیں ۔حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کی پیش نظر کتاب۔۔۔۔ تین ابواب پر مشتمل ہے ۔

    کتاب میں بتایا گیا کہ ہم رمضان المبارک کااستقبال کیسے کریں ، رمضان المبارک کے خصوصی اعمال وظائف ،صحیح احادیث کی روشنی میں روزوں کی فضیلت وفرضیت ، روزے کے فوائد وثمرات ، روزے کے احکام ومسائل ،روزے کی تعریف ، روزے کے ضروری احکام ، کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، قضائے روزہ، اعتکاف ، تروایح ، صدقة الفطر کے مسائل جیسے اہم موضوعات کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔ بات یہ ہے کہ قرآن مجید میں روزے کی فرضیت اور اس کے مختصر احکام بیا ن کیے گئے ہیں مگر روزوں کا مکمل نقشہ احادیث کی کتابوں میں پوری تفصیل اور تشریح کے ساتھ موجود ہے جبکہ روزوں سے متعلق تقریباََ تمام صحیح احادیث اس کتاب میں جمع کردی گئی ہیں ۔ جہاں تک رمضان المبارک کی عبادات اور فضائل و برکات کا تعلق ہے اس پر درجنوں صحیح احادیث پیش کی جاتی ہیں مگر رسول ﷺ کا یہ فرمان کہ جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے ‘ اس کے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں ‘ یہ ایک عظیم خوشخبری اور بشارت ہے ‘ جس سے محرومی کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ لیکن یہاں ایک بات پر خصوصی توجہ رہنی چاہیے کہ اتنے بڑے انعام کا استحقاق صرف اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب رمضان المبارک کے روزے مسنون طریقہ پر رکھے جائیں اور ایمان و احتساب کی شرائط کو پورا کیا جائے‘ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہے ۔۔۔۔۔۔؟ اس مقصد کیلئے دارالسلام کی یہ کتاب اہل ایمان کے لئے لاجواب اور نہایت ہی عمدہ پیشکش ہے ۔

    دارالسلام انٹر نیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں مجھے یقین ہے کہ اس مختصر کتاب کے مطالعے سے ہر مسلمان رمضان المبارک کا شایان شان استقبال کر سکتا ہے، اس مقدس مہینے کے تمام شرعی اور مسنوں احکامات کو جان سکتا ہے ۔ اس کتاب میں جہاں روزے کے احکام و مسائل کو واضح کیاگیا ہے وہاں قیام الیل ( تراویح ) ‘ لیلتہ القدر ‘ اعتکاف اور صدقہ الفطر کے حوالے سے بھی کافی اور شافی مواد پیش کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب درحقیقت اہل ایمان کے لئے دارالسلام کی طرف سے رمضان المبارک کے مہینہ میں خصوصی سوغات اور تحفہ خاص ہے ۔ یہ کتاب دیکھنے میں اگر چہ مختصر ہے لیکن اختصار کے باوجود اس میں اتنی جامعیت ہے کہ ا س میں تمام ضروری اور اہم مسائل بیان کردیے گئے ہیں۔ کتاب میں احادیث ِ صحیحہ کی روشنی میں روزوں کی فضیلت کی تفصیل موجود ہے ۔اسی طرح کتاب میں رمضان المبارک سے متعلق بعض مشہور مگر ضعیف احادیث کی وضاحت بھی موجود ہے ۔ روزے کے فوائد و ثمرات کا تذکرہ ہے ‘ یعنی تقویٰ کیا ہے جو روزوں سے انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے ؟ روزوں سے تقویٰ کس طرح پیدا ہوتا ہے ؟ اور تقویٰ سے کیا فوائد و ثمرات حاصل ہوتے ہیں ؟ قیام الیل یعنی نماز تراویح کے مسائل اور اس کی تعداد کی تحقیق بھی کتاب میں شامل ہے جو قابل مطالعہ ہے ۔ اعتکاف کے مسائل اور لیلتہ القدر کے فضائل کی وضاحت بھی کتاب میں شامل ہے ۔ اس اعتبار سے یہ کتاب بلا شبہ ” بقامت کہتربہ قیمت “ کے مصداق اور اس لائق ہے کہ ہر مسلمان اس کا مطالعہ کرے اور رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے اپنا دامن بھرنے اور رحمت و مغفرت الٰہی کا مستحق بننے کی کوشش کرے ۔

    نام کتاب : نماز نبوی

    نام کتاب : مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں

    تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

    تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

    تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

    نام کتاب : توحید کی آواز

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • تبصرہ کتب،نماز نبوی

    تبصرہ کتب،نماز نبوی

    نام کتاب : نماز نبوی
    مئولف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن ، تحقیق وتخریج ابوالطاہر زبیر علی زئی رحمہ اللہ
    ناشر : دالسلام انٹر نیشنل ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال ، لاہور
    قیمت ، ایمپوڑٹڈ ایڈیشن 1150روپے ، لوکل ایڈیشن 850روپے
    نماز اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک نہایت اہم رکن ہے ‘ یہ عمل بھی ہے اور عقیدہ بھی ۔مومن کی پہچان بھی ہے اور معراج بھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے اور ان (کافروں ) کے درمیان حدِ فاضل نماز ہے ۔ یہی وجہ تھی کہ کفر کی طرف منسوب ہونے کے خوف سے منافقین بھی مسجد نبوی میں آکر نماز پڑھتے تھے ۔ نماز میں صرف زبان ہی اللہ رب العزت سے ہم کلام نہیں ہوتی ‘ بلکہ دل بھی اس کی بارگاہ میں تعظیم و محبت ‘ خوف و خشیت اور امید وانابت کے آداب بجالاتا ہے ۔ کسی نے خوب کہا ہے ـ: ’’ جب اللہ کی باتیں سننے کو دل چاہتا ہے تو قرآن پڑھتا ہوں جب اپنی سنانے کو دل چاہتا ہے تو نماز شروع کردیتا ہوں ‘‘ ۔ کیونکہ جب نمازی سورۃ الفاتحہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر ہر آیت کا جواب دیتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب نماز نبوی اسی موضوع پر دارالسلام کی شاہکار پیشکش ہے ۔ 380صفحات پر مشتمل اس کتاب میں نماز پنجگانہ ، نماز جمعہ ، نماز تہجد ، نماز عیدین ، نماز استسقا، سورج اور چاند گرہن کی نماز ، نماز تسبیح ، نماز اشراق ، نماز استخارہ ، نماز جنازہ اور ان سے متعلقہ تمام امور زیر بحث لائے گئے ہیں ۔ نماز کی فرضیت واہمیت ، اولاد کو نماز سیکھانے کی اہمیت ، ترک نماز کے نقصانات ، طہارت کے احکام ، نجاستوں سے پاکیزگی کیسے حاصل کی جائے ؟جنابت اور حیض سے متعلقہ احکام ومسائل ، غسل جنابت کیسے کیا جائے ؟ وضو کا مسنون طریقہ ، وضو کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے ؟ تیمم کے احکام ، نمازی کا لباس کیسا ہوناچاہئے ؟مساجد کی فضلیت اور احکام ، اوقات نماز کب شروع ہوتے اور کب ختم ہوتے ہیں ؟ نماز کے ممنوعہ اوقات کون سے ہیں ؟ اذان واقامت ،قبلہ اور سترہ ،نماز باجماعت کی اہمیت ، خواتین کا نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد میں آنے کی شرعی اہمیت ؟ تکبیر اولیٰ سے سلام تک نماز کی مکمل ترتیب ، سجدہ سہو کابیان ، نماز کے بعد کے مسنون اذکار ، سنتوں کا بیان ، تہجد کی فضیلت واہمیت ، سفر میں نماز کیسے ادا کی جائے ؟ نماز جمعہ اور جمعہ کے دن کی فضیلت واہمیت ؟ نماز عیدین اور ان کے احکام و مسائل ،سورج اور چاند گرہن کی نماز کا طریقہ ؟ نماز استسقا ، نماز اشراق ، نماز استخارہ ، نماز تسبیح ، نماز جنازہ کے احکام ومسائل ، بیمار پرسی کا مسنون طریقہ ، تجہیز وتکیفین کا طریقہ ۔۔۔۔ جیسے تمام اہم موضوعات زیر بحث لائے گئے ہیں ۔

    کتاب میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بلاشبہ نماز ایک مکمل عبادت ہے جو بدنی ‘ قولی اور قلبی عبادات کا حسین امتزاج ہے ۔ لیکن اس کی قبولیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ادا کیا جائے ۔یہی وجہ ہے کہ نماز کے متعلق ہر کتاب کی پیشانی پر یہ حدیث نبوی ’’( نماز اسی طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھاہے ‘‘ )ضرور لکھی جاتی ہے۔ لہذا قبولیت کیلئے ضروری ہے کہ نماز سنت نبوی کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے تب ہی نماز اللہ کے ہاں قبولیت کے درجات طے کرے گی ۔ زیر نظر کتاب اسی ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔یہ کتاب گرامی قدر ڈاکٹر سید شفیق الرحمن نے ترتیب دی ہے جو جامع سلیس اور عام فہم ہونے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں احادیث رسول و آثار سے مزین ہے ۔ نماز سے متعلق تمام موضوعات کا احاطہ کئے ہوئے مبالغہ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور مستند دستاویز ہے ۔ اس کتاب کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں صرف اور صرف صحیح احادیث شامل کی گئی ہیں جبکہ ضعیف احادیث سے اجتناب کیا گیا ہے ۔ احادیث کی تحقیق و تخریج معروف عصر حاضر کے معروف اور محقق عالم دین حافظ زبیر علی زئی مرحوم نے کی ہے۔ نیز کتاب پر نظر ثانی کا کام بھی ثقہ علماء کرام نے نہایت محنت اور نظر عمیق سے سر انجام دیا ہے اور حسب ضرورت حواشی بھی تحریر کیے گئے ہیں ۔ ان گرامی قدر علماء میں مولانا عبد الرشید ناظم ادارہ علوم اسلامیہ جھنگ ‘ مولانا اللہ یار مدرس دار الحدیث الحمدیہ جلال پور پیرا نوالا ‘ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم ، دارالسلام کے سینئر ریسرچ سکالر مولانا عبدالجبار شامل ہیں ۔ اس طرح سے یہ اپنے موضوع پر ایک مستند اور جامع دستاویز بن گئی ہے ۔ یہ کتاب ہر گھر اور ہر فرد کی ضرورت ہے ۔ کتاب حاصل کرنے کیلئے کراچی میں دارالسلام مین طارق روڈ کراچی(0321-7796655) اور اسلام آباد میں دارالسلام مرکزF-8 اسلام آباد (051-2281513) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

    نام کتاب : مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں

    تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

    تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

    تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

    نام کتاب : توحید کی آواز

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • لکھا تھا بڑے چاؤسے جس نام کو دل پر،ڈاکٹر صغریٰ صدف کا یوم پیدائش

    لکھا تھا بڑے چاؤسے جس نام کو دل پر،ڈاکٹر صغریٰ صدف کا یوم پیدائش

    لکھا تھا بڑے چاؤسے جس نام کو دل پر
    وہ نام مٹانے میں ذرا وقت لگے گا

    ڈاکٹر صغری صدف
    28 فروری 1963: تاریخ پیدائش

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ڈاکٹر صغریٰ صدف صاحبہ ایک ہمہ جہت اور فعال ادبی شخصیت ہیں۔ اردو اور پنجابی زبان میں شاعری اور افسانہ نگاری کرتی ہیں جبکہ پاکستان کے مشہور اخبار ’جنگ‘ میں سماجی، سیاسی، لسانی اور صوفیانہ موضوعات پر کالم لکھتی ہیں۔ فلسفہ، سماجیات اور اردو میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کئے ہیں۔ وہ 28 فروری 1963 میں ضلع گجرات پاکستان کی تحصیل کھاریاں کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے خاندان خواہ برداری میں لڑکیوں کو پڑھانا معیوب سمجھا جاتا تھا مگر ڈاکٹر صاحبہ کے والد صاحب جو کہ تعلیمی لحاظ سے مڈل پاس تھے انہوں نے اپنی بیٹی صغرا کی خواہش پر اعلی تعلیم دلوائی ۔ ڈاکٹر صاحبہ کا اصل نام صغری ہے قلمی نام صغرا صدف ہے ۔ صدف کا تخلص انہوں نے چھٹی جماعت میں اختیار کیا اس وقت انہیں صدف کے معنی بھی معلوم نہ تھا۔ شاعری میں ڈاکٹر شاہین مفتی صاحبہ سے انہوں نے رہنمائی حاصل کی ۔ وہ اپنی شاعری کو ” دل کی واردات” قرار دیتی ہیں ۔

    ڈاکٹر صاحبہ نے صوفی شاعر میاں محمد بخش پر پی ایچ ڈی کا مقالہ تصنیف کیا ہے۔ پنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی سماجی اور علمی اداروں اور تنظیموں کی رکن ہیں۔ پی ٹی وی کے لئے کئی پروگراموں کے اسکرپٹ لکھ اور پیش کر چکی ہیں ۔ ان کی اب تک شائع ہونے والی کتابوں میں : ’میں کیوں مانوں ہار‘ ’وعدہ‘ ’مورکھ من‘۔ ’جدا ہیں چاہتیں اپنی‘ ۔ ’مائے میں کنوں آنکھاں‘ (شعری مجموعے ) ’قلم‘ ’نقطہ‘ ’استغراق‘ (کالموں کے مجموعے) ’فیض کا عمرانی فلسفہ‘ اور ’میاں محمد بخش‘ ’فلاسفی آف ڈوائن لو‘(تحقیق اور تنقید) اس کے علاوہ چھ کتابیں انگریزی اور پنجابی سے اردو تراجم کی اور پنجابی میں افسانوں کا ایک مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ علامہ اقبال ٹاون لاہور میں مستقل طور منتقل ہو چکی ہیں ۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مدتوں جس سے ملاقات نہ تھی
    جب وہ آیا تو کوئی بات نہ تھی

    دل بھی کچھ سرد ہوا جاتا ہے
    مجھ میں بھی شدت جذبات نہ تھی

    وہ کہ سمجھا ہی نہیں نظروں کو
    میری آنکھوں میں کوئی رات نہ تھی

    کیسے ممکن تھا کہ ہوتی مجھ کو
    میری قسمت میں اگر مات نہ تھی

    میں کہ کھوئی رہی اپنے من میں
    میرے رستے میں مری ذات نہ تھی

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کب تک بھنور کے بیچ سہارا ملے مجھے
    طوفاں کے بعد کوئی کنارا ملے مجھے

    جیون میں حادثوں کی ہی تکرار کیوں رہے
    لمحہ کوئی خوشی کا دوبارہ ملے مجھے

    بن چاہے میری راہ میں کیوں آ رہے ہیں لوگ
    جو چاہتی ہوں میں وہ نظارا ملے مجھے

    سارے جہاں کی روشنی کب مانگتی ہوں میں
    بس میری زندگی کا ستارا ملے مجھے

    دنیا میں کون ہے جو صدفؔ سکھ سمیٹ لے
    دیکھا جسے بھی درد کا مارا ملے مجھے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دکھ اپنا چھپانے میں ذرا وقت لگے گا
    اب اس کو بھلانے میں ذرا وقت لگے گا

    تو نے جو پکارا تو پلٹ آؤں گی واپس
    ہاں لوٹ کے آنے میں ذرا وقت لگے گا

    لکھا تھا بڑے چاؤ سے جس نام کو دل پر
    وہ نام مٹانے میں ذرا وقت لگے گا

    دیتا ہے کسی اور کو ترجیح وہ مجھ پر
    اس کو یہ جتانے میں ذرا وقت لگے گا

    جس شاخ پہ پھل پھول نہیں آئے ہیں اب تک
    وہ شاخ جھکانے میں ذرا وقت لگے گا

    سب رنج و الم ملنے چلے آئے ہیں مجھ سے
    محفل کو سجانے میں ذرا وقت لگے گا

    میں دیکھ بھی سکتی ہوں کسی اور کو تجھ سنگ
    یہ درد کمانے میں ذرا وقت لگے گا

    جو آگ صدفؔ ہجر نے ہے دل میں لگائی
    وہ آگ بجھانے میں ذرا وقت لگے گا

  • تبصرہ کتب، مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں

    تبصرہ کتب، مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں

    نام کتاب : مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں
    مﺅلف : مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم
    ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال لاہور
    قیمت : پاکٹ سائز 190روپے ، میڈیم سائز 250روپے ،لارج سائز 390روپے
    برائے رابطہ : 024-37324034
    رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ رمضان المبارک میں فرضی نماز ہو یا نوافل یا روزمرہ کی دعائیں ان کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے تاہم اسکے لئے ضروری ہے کہ انسان یہ سب عبادات مسنون طریقے کے مطابق بجا لائے ۔ عبادات میں سے نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے ۔ حدیث کی رو سے یہ دین کا ستون اور معراج کا عظیم تحفہ ہے ، روزِ قیامت سب سے پہلے نماز ہی کی پرشس ہوگی ، لہٰذا نماز کی حفاظت کے پیش نظر دارالسلام انٹر نیشنل نے زیر نظر کتاب ” مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں “ شائع کی ہے ۔ یہ کتاب مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کی تالیف ہے ۔ محترم حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کا نام علمی دینی حلقوں کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے ۔ وہ جید عالم دین، محقق، مفسر ، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ، وفاقی شرعی عدالت کے جج اور کتب کثیرہ کے مصنف تھے ۔اردو کے علاوہ دیگر کئی زبانوں میں بھی ان کی کتابوں کے تراجم شائع ہوچکے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ” مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں “ کے عنوان سے حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کی مختصر مگر بہت جامع کتاب ہے جس میں نماز کے احکام کے علاوہ طہارت اور وضو کے مسائل ، نیز مسنون اذکار اور دعائیں بھی شامل کی گئیں ہیں ۔ یہ بات خلاصہ کلام کی حیثیت رکھتی ہے کہ نماز ہی مسلم و غیر مسلم کے درمیان فرق کو واضح کرتی ہے ۔ اسی لیے ہر مسلمان پرلازم ہے کہ وہ نماز پابندی سے اور مسنون طریقے سے ادا کرے ۔ زیر نظر کتاب ” مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں “ اس مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے ۔ کتاب میں غیر ضروری اور پیچیدہ مباحث سے پرہیز کیا گیا ہے ۔یہ بات بلا خوف تردید کی جاسکتی ہے کہ نماز کے متعلق کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو اس کتاب میں بیان نہ کیا گیا ہو ۔ کتاب کے معنوی حسن کے ساتھ ساتھ اس کے ظاہری حسن کو خوبصورت کتابت نے چار چاند لگا دیے ہیں ۔ الحمد اللہ ، ان خوبیوں نے اس کتاب کو نماز کے موضوع پر لکھی گئی تمام کتب میں منفرد بنا دیا ہے ۔ کتاب میں نماز کے طریقہ نبوی کے علاوہ نماز پنجگانہ یعنی پانچ فرض نمازوں اور دیگر نمازوں کی تفصیل، ان کے ضروری احکام و مسائل اور روز مرہ کی دعائیں شامل ہیں ۔

    کتاب کی چند امتیازی خصوصیات درج ذیل ہیں :
    کتاب میں صرف صحیح احادیث سے استدلال کیا گیا ہے ۔ تفصیل کی بجائے اختصار سے کام لیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ بعض جگہ حوالوں کے بغیر بھی بہت سے مسائل بیان کیے گئے ہیں لیکن ایسا صرف اختصار کے پیش نظر کیا گیا ہے ورنہ کوئی مسئلہ بے دلیل نہیں ہے ۔ اکثر جگہوں پر حوالے موجود ہیں اور وہ مکمل شکل میں ہیں یعنی کتاب ، باب او ر حدیث نمبر تاکہ دلیل اور حوالہ کا متلاشی آسانی سے اصل کتاب تک رسائی حاصل کرسکے ۔ نماز اور دعاﺅں کا ترجمہ لفظی کیا گیا ہے تاکہ ہر لفظ کا ترجمہ سمجھ میں آجائے ۔ نماز اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے لیکن بد قسمتی سے اس سے بے اعتنائی بھی عام ہے ۔ اکثر لوگ تو اس فریضے سے بالکل ہی غافل ہیں او ر جو نمازی ہیں وہ بھی نماز میں تعدیل ارکان اور خشوع خضوع کا قطعاََ اہتمام نہیں کرتے ۔ اس لیے نماز کی حقیقت سے وہ بھی بے خبر اور اس کے فوائد سے یکسر محروم ہیں ۔ حالانکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے کامیابی کی نوید انہی اہل ایمان کے لیے بیان کی ہے جو اپنی نمازوں میں خشوع کا اہتمام کرتے ہیں ۔ نماز میں خشوع اس وقت تک پیدا نہیں ہوسکتا جب تک سنت نبوی کے مطابق نماز نہ پڑھی جائے ۔ اس کتاب میں نماز کا طریقہ اس کے دیگر احکام و مسائل ، سب سنت رسول ﷺ ہی کی روشنی میں بیان کئے گئے ہیں ۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اس کتاب کا مطالعہ تمام مردو خواتین ، بچوں بزرگوں کےلئے بے حد مفید ثابت ہوگا ان شاءاللہ

    تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

    تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

    تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

    نام کتاب : توحید کی آواز

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

    تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

    نام کتاب : زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر
    فضائل ، احکام ومسائل
    مئولف : حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم
    ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ،نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال، لاہور
    صفحات : 135
    قیمت : 220روپے
    برائے رابطہ : 042-37324034
    شعبان اور رمضان المبارکی آمد آمد ہے ۔ ان مہینوں میں مسلمان اپنے مال ، زیورات ،سوناچاندی میں سے زکوٰۃ نکالتے ہیں ۔زکوٰۃ ۔۔۔اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے ۔یہ نہایت ہی اہم فریضہ ہے جو نہ صرف مال کو پاک کرتا بلکہ مال کو بڑھاتا بھی ہے جبکہ پاکیزہ مال انسان کی صحت سلامتی اور جان ومال میں برکت کااہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے ۔ زکوٰۃ جس قدر اہم فریضہ ہے ہمارے مسلمان بھائی بہنیں اس کے نصاب ، مسائل اور فضائل سے اتنے ہی لاعلم ہیں ۔ پیش نظر کتاب ’’ زکوٰۃ ، عشر اور صدقۃ الفطر اسی موضوع پر ایک اہم پیشکش ہے جسے دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ ’’ دارالسلام‘‘ نے اپنے روایتی تزک واحتشام ، خوبصورت جاذب نظر ٹائٹل کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ کتاب کے مصنف مفسر قرآن ، جید عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم ہیں۔ حافظ صلاح الدین یوسف کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ جس موضوع پر لکھتے تو قرآن وحدیث کی روشنی میں لکھنے کاحق ادا کردیا کرتے تھے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع کے تمام پہلوئووں کاکماحقہ احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

    حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم نے زکوٰۃ ، عشر ، صدقۃ الفطر اور ان سے متعلقہ کسی بھی موضوع کوتشنہ نہیں چھوڑا ۔ کتاب میں بتایاگیا ہے کہ زکوٰۃ کے دو پہلو ہیں ۔ عبادت ہونے کے اعتبار سے اس کاتعلق حقوق اللہ سے ہے اور چونکہ اس سے بندگان الہی بھی مستفید فیض یاب ہوتے ہیں ، لاکھوں کروڑوں فقرا ومساکین ، یتامیٰ ، بیوگان ، معذور اور اپاہج قسم کے افرادکے معاشی مفادات بھی زکوٰۃ سے وابستہ ہیں ۔ اس لحاظ سے زکوٰۃ کاتعلق حقوق العباد سے بھی ہے ۔ اس سے زکوٰۃ کی اہمیت وافادیت واضح ہے ۔ اس کے عبادت ہونے کامطلب یہ ہے کہ اس کی ادائیگی سے انسان کو اللہ کاخصوصی قرب اوراس کی رضا حاصل ہوتی ہے ، مال بڑھتا اور پاک ہوتا ہے ۔ اس کادوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ معاشرے کے معذور اور نادار افراد کی معاشی کفالت کابھی ایک بہت بڑاذریعہ ہے ۔ جس سے ایک انسان کے دل میں ضرورت مندوں کی خبرگیری اوران کی خیرخواہی کاجذبہ بیدارہوتا ہے ۔ چارابواب پر مشتمل کتاب میں بتایاگیا ہے کہ اسلام میں زکوٰۃ کی اہمیت وافادیت کیا ہے ؟ زکوٰۃ نہ دینے کے لئے کیا وعید ہے ؟ زکوٰۃ کے علاوہ دیگر صدقات ، اجتماعی طور پر زکوٰۃ کی تقسیم کے فوائد ، زکوٰۃ وصول کرنے والوں کے لئے نبی ﷺ کی کیا ہدایات ہیں ، کیا مقروض پر زکوٰۃ ہے یانہیں ؟ مشینری پر زکوٰۃ ، سونے ، چاندی ، زیور ، مال تجارت ، نقدی، زرعی پیداوار ، پھلوں کانصاب کتنا ہے، مال ِ تجارت میں زکوٰۃ کی ادائیگی کاطریقہ کار کیا ہے ، پھلوں اور غلوں کے نصاب کاوقت کیا ہے ؟ جانوروں کی زکوٰۃ کی تفصیل ؟ مصارف زکوٰۃ کیا ہیں ؟ وہ افراد جن کے لئے زکوٰۃ جائز نہیں ۔ صدقۃ الفطر کے کیامسائل ہیں ۔۔۔؟

    کتاب میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان معاشروں میں معاشی ناہمواری انتہاکو پہنچی ہوئی ہے ایک طرف دولت کے جزیرے آباد ہیں اور دوسری طرف غربت وناداری کی گہرائیاں ہیں ۔ گداگری کی لعنت عام ہے ، سفید پوش قسم کے لوگوں سے تعاون کاکوئی آبرومندانہ انتظام نہیں ، گردش دولت کی وہ صورت نہیں ہے جواسلام میں مطلوب ہے بلکہ دولت جمع کرنے کی ہوس ہے جواسلام میں بالعموم ناپسندیدہ ہے ، باہم تعاون کی وہ کیفیت نہیں جن کااہتمام زکوٰۃ کے ذریعے سے کیاجاتاہے اور کلمۃ اللہ کی سربلندی کاوہ اہتمام بھی نہیں ہے جوزکوٰۃ کے ایک مصرف فی سبیل اللہ کے قدرے وسیع مفہوم ومطلب کاتقاضہ ہے ، اسی طرح تالیف قلب کابھی خاص اہتمام نہیں ہے جس کے ذریعے سے غیر مسلموں کواسلام کی طرف راغب کیاجاسکے ۔ اس کتاب میں ان تمام پہلوئووں کو بھی اجاگر کیاگیا ہے جوعلماکے لئے بھی قابل غورفکر ہیں اور ارباب بست وکشاد کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہیں۔ کتاب کے آخر میں زکوٰۃ کاانکار کرنے والوں کاافکار ونظریات کاذکر اور بالخصوص غلام احمد پرویز کے اشتراکی نظریہ کاقرآن وحدیث کی روشنی میں جائزہ لے کر ان کارد کیاگیا ہے ۔ اس طرح سے اس کتاب کی اہمیت وافادیت کئی گنابڑھ گئی ہے جو کہ اہل اسلام کے لئے ایک گرانقدر ہدیہ سے کم نہیں ہے ۔ شعبان اور رمضان کے ایام شروع ہونے سے پہلے اس کتاب کاہر صاحب ِ نصاب زکوٰۃ فرد کے پاس ہونا مفید ہے ۔

  • تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

    تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

    نام کتاب : واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات
    مئولف : حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم
    ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور
    صفحات : 122
    قیمت : 190روپے

    پیش نظر کتاب ’’ واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات ‘‘ مفسر قرآن ، بزرگ عالم دین حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کی تصنیف ہے جسے دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ ’’ دارالسلام ‘‘ نے شائع کیا ہے ۔ یہ کتاب اگرچہ حجم میں مختصر ہے لیکن اپنے موضوع پر ایک جامع، مستند داور علمی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہی ۔ کتاب چھ ابواب پر مشتمل پر ہے ۔ پہلے باب میں بتایاگیاہے کہ معراج کے دو حصے ہیں پہلے کو ’’ اسرا ‘‘ اور دوسرے کو ’’ معراج ‘‘ کہاجاتا ہے ۔ واقعہ معراج کشف ، مشاہدہ یا خواب کا واقعہ نہیں بلکہ روح اور بدن کے ساتھ عالم بیداری کاواقعہ ہے ۔ کتاب کے دوسرے باب میں واقعہ معراج کی بابت تمام صحیح احادیث یکجا کردی گئی ہیں ۔ بعدازاں ان تمام احادیث کی توضیح بھی بیان کردی گئی ہے جس سے ایک عام قاری کے لئے واقعہ معراج کو سمجھنا انتہائی آسان ہوجاتا ہے ۔ شب معراج میں نماز کی فرضیت کی حکمت پر بات کی گئی ہے ۔ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سدرۃ المنتہیٰ میں اللہ نے امت محمدیہ کونماز کے علاوہ بھی دیگر دو تحفے دیے ہیں ۔ تیسرے باب میں تفصیل کے ساتھ مشاہدات ِ معراج یعنی روئت باری تعالیٰ اور ا للہ سے کلام کاذکر کیاگیا ہے۔ قائلین روئت باری تعالیٰ کے دلائل اور ان کاتجزیہ بیان کیاگیا ہے ۔چوتھے باب میں معراج کی عظیم نشانیاں ، حضرت موسی علیہ السلام کو قبر میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا ، داروغہ جہنم ، دجال کامشاہدہ ، نہر کوثر کامشاہدہ ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کاامت محمدیہ کے نام خصوصی پیغام ، سینگی لگوانے کی اہمیت اور دیگر امورکاذکر کیاگیا ہے ۔ پانچویں باب میں جہنم کے مشاہدات یعنی غیبت کرنے والوں ، بے عمل خطبا کاانجام اور ناقۃ اللہ ( حضرت صالح علیہ السلام ) کی اونٹنی کے قاتل کے انجام کے مشاہدے کاذکر کیاگیا ہے ۔ چھٹے اور آخری باب میں واقعہ معراج کے بارے میں ایسے تمام واقعات جمع کردیے گے ہیں جو اگرچہ بہت مشہور ہیں لیکن غیر مستند ہیں ۔ کتاب میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ واقعہ معراج ہمارے پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد رسول ﷺ کا ایک عظیم الشان معجزہ ہے، یہ عظیم تر معجزہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جو چشم زدن میں رونما ہوا لیکن حقیقت میں اس میں کتنا وقت لگا یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں۔واقعہ معراج دنیا کاایک ایسا واقعہ ہے کہ جس کا وقت مختصر ترین ہے لیکن سفر دنیا کاطویل ترین ہے ایسا طویل ترین سفر کہ جسے کسی پیمانے کے ساتھ ماپا نہیں جاسکتا ۔ ہماراایمان ہے کہ یہ سب ہوا۔۔۔۔لیکن یہ سب کیسے ہوا ۔۔۔ کیوں کر ہوا ۔۔۔۔اس کے بارے میںہمارا اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ۔ اس واقعہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قدرت کاملہ کے بیشمار مشاہدات بھی کروائے ۔واقعہ معراج کا ثبوت اور ذکر قرآن کریم اوراحادیث صحیحہ دونوں میں ہے ۔ لیکن مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا ہے جو اسے ایک کشفی ، روحانی یا خواب کے مشاہدے سے تعبیر کر کے اسکی معجزانہ حیثیت کا انکار کرتا ہے ۔ ایک دوسراگروہ ہے جو اس میں بہت سی بے سرو پار وایات شامل کر کے اسے کچھ کاکچھ بنا دیتا ہے ۔ ظاہر بات یہ ہے کہ دونوں ہی گروہ افراط و تفریط و شکار ہیں ۔اردو زبان میں اس موضوع پر آج تک کوئی مستند اور معیاری کام نہیں ہوا جس کی تشنگی مدت اور شدت سے محسوس کی جارہی تھی ۔ خاص طور پر روایات عامہ کی صحت و ضعف کا خیال رکھتے ہوئے اس واقعے کے حقائق بیان کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی ۔ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ اس اہم موضوع پر بر گزیدہ عالم دین ، مصنف کتب ِ کثیرہ ، مفسر قرآن الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم نے قلم اٹھایا اور علم ونظر کے اعلیٰ پیمانے اور تحقیق و جستجو کی کسوٹی پر رکھ کر یہ واقعہ مستند حقائق سمیت قارئین کے سامنے پیش کر دیاہے۔اردو زبان میں پہلی کتاب ہے جو واقعہ معراج کو اس کے صحیح تناظر میں پیش کرتی اور اس کے واقعاتی مشاہدات کو غیر مستند روایات سے ممیز کرتی ہے ۔ دارالسلام نے اپنے روایتی معیار طباعت کے مطابق یہ کتاب نہایت خوبصورت پیرائے میں شائع کی ہے ۔یہ کتاب ہر لائبریری ، خطیب ، واعظ کی ضرورت ہے عام آدمی کے لئے بھی اس کتاب کا مطالعہ بہت مفید ہے ۔ کتاب کی قیمت 135روپے ہے ۔ یہ کتاب دارالسلام کے مرکزی شوروم لوئر مال نزد سیکرٹریٹ لاہور پر دستیاب ہے یا براہ راست کتاب حاصل کرنے کے لئے درج ذیل فون نمبر 042-37324034پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ اس کتاب میں پہلی مرتبہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ روایات معراج کی توضیح اس انداز سے کی جائے کے واقعے کی صحیح شکل واضح ہوکر سامنے آجائے ۔ عام طور پر اس کے لئے ’’ معراج‘‘ کالفظ استعمال کیا جاتاہے

  • کھاریاں پھاٹک پر منو بھائی سے ٹاکرہ،تحریر:حسین ثاقب

    کھاریاں پھاٹک پر منو بھائی سے ٹاکرہ،تحریر:حسین ثاقب

    یہ آج سے لگ بھگ چالیس سال پہلے کا ذکر ہے۔ لاہور ٹیلی ویژن نے ایک ڈرامہ سیریل "منزل” کے نام سے شروع کیا تھا جو اپنے دور کے صاحب طرز ادیب عنایت اللہ کے ناول "طاہرہ” پر مبنی تھا۔ طاہرہ ایک ایسی پڑھی لکھی لڑکی کی کہانی ہے جس نے مشرقی پنجاب کے کسی قصبے میں تحریک پاکستان میں کام کیا اور قیام پاکستان کے بعد لٹتی لٹاتی لاہور والٹن کے مہاجر کیمپ میں پہنچ گئی۔ کہانی کے مطابق اس کی ساری زندگی دوسروں کے لئے قربانیوں سے عبارت تھی۔ بعد میں اس ناول کا سیکئول "خاکی وردی لال لہو” کے نام سے شائع ہوا۔

    ٹی وی ڈرامہ منزل کا سکرپٹ محترم منو بھائی تحریر کر رہے تھے۔ ابھی اس ڈرامے کی چند قسطیں ہی چلی تھیں کہ معلوم ہوا منو بھائی نے مزید سکرپٹ لکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ عنایت اللہ صاحب کو بتایا گیا کہ اب اس ڈرامے کا سکرپٹ کوئی جمیل ملک صاحب لکھیں گے۔ عنایت صاحب کے استفسار کے باوجود پتہ نہ چل سکا کہ منو بھائی نے ایسا کیوں کیا۔ صرف اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ انہوں نے کسی اصولی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہوگا۔ بعد کی قسطوں سےصاف لگ رہا تھا کہ ناول کے اہم واقعات کو ڈرامے سے حذف کیا جارہا ہے۔

    عنایت صاحب نے مجھ سے کہا کہ منو بھائی سے پوچھو انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ وہ خود مزاج کے لحاظ سے کم آمیز تھے اور یہ کمی بسا اوقات مجھے پوری کرنی پڑتی تھی۔

    کئی دن تک میں منو بھائی سے ملاقات نہ کرسکا حالانکہ مجھے معلوم تھا وہ ریواز گارڈن میں رہتے ہیں لیکن میرا ان سے بے تکلفی کا نہیں عقیدت کا رشتہ تھا۔ اس لئے گھر پر جا دھمکنے کی جرات نہ کر سکا۔

    ایک دن کرنا خدا کا ایسا ہوا کہ اچانک منو بھائی سے غیر متوقع ٹاکرہ ہو گیا۔ کھاریاں پھاٹک کے ساتھ فلائنگ کوچ ریسٹورنٹ تھا جو اب اوورہیڈ برج بننے کے بعد ویران ہوگیا ہے۔ اتفاق سے ہماری گاڑیاں ایک ہی وقت میں رکیں اور میں موقع غنیمت جان کر ان کی ٹیبل پر پہنچ گیا۔ ان کی آنکھوں میں شناسائی کی ہلکی سی چمک پیدا ہوئی اور بولے۔

    "اوئے توں اوہو ای ناں جنے روشن آراء دے ناول تے نیشنل سنٹر وچہ مضمون پڑھیا سی تے مینوں وی جگت ماری سی”۔یہ کوئی تین چار مہینے پہلے کا واقعہ تھا جو خوش قسمتی سے انہیں یاد تھا۔ میرے چہرے پر شرمندگی کے آثار دیکھے تو کہنے لگے، چل کوئی نئیں۔ بہہ جا، چاء پینے آں۔

    پھر میں نے ان سے تفصیلی تعارف کے بعد سوال پوچھا تو گھڑی دیکھ کر بولے، میں مختصر جواب دیاں گا توں عنایت صاحب نوں حرف بحرف سنا دئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈرامہ چھوڑنے کی وجوہات سادہ تھیں۔ ایک تو یہ کہ شاید ٹی وی پر یہ پہلا ڈرامہ تھا جس میں قیام پاکستان کے لئے جدوجہد، ہجرت اور بے بہا قربانیوں کا کریڈٹ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کو دیا گیا تھا۔ ٹی وی انتظامیہ پر قابض ایک طاقتور لابی اس بات سے خوش نہیں تھی۔ انہوں نے ٹیلیویژن کی پالیسی کے نام پر مطالبہ کیا کہ کہانی میں سے مشرقی پنجاب والوں کی جدوجہد نکال کر اور ہجرت کی خون آشام داستانیں حذف کر کے صرف طاہرہ کے رومان پر توجہ دی جائے اور اس کے کرداروں کی ہندو دشمنی کو ذرا کم کردیا جائے۔

    "میں کسے دے کہن تے بھانویں اوہ کانا دجال ہی کیوں نہ ہووے ( وہ ضیاءالحق کا زمانہ تھا) تاریخ مسخ نئیں کر سکدا۔ میں کیہا جائے جہنم وچہ تہاڈی پالیسی وی تے تسی وی۔ کسے ہور کولوں بھڑوا گیری کروالو۔”

    جہنم کا لفظ میں نے اپنی طرف سے ڈالا ہے ورنہ انہوں نے ٹیلیویژن کے ارباب بست و کشاد کو جس جگہ جانے کا مشورہ دیا تھا وہ ناقابل تحریر ہے۔

    حکایت اللہ.ازقلم، حسین ثاقب

    ہم شرمندہ ہیں!! (سانحہ جڑانوالہ) ،ازقلم:حسین ثاقب

    علامہ اقبال کا پاکستان کیوں نہ بن سکا؟ تحریر:حسین ثاقب

    آج پروین شاکر کا 29 واں یوم وفات ہے۔

    hussain saqib

  • تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

    تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

    نام کتاب : بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا
    مصنف : العربی بن رزوق
    صفحات : 382فور کلر آرٹ پیپر
    قیمت :2625روپے
    ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لاہور
    برائے رابطہ : 042-37324034
    پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں اس کے مقابلے میں مسلمان والدین اپنے بچوں کی تربیت اس احساس فرض کی وجہ سے کرتے ہیں کہ نئی نسل کی تربیت کا معاملہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک اس قدر اہم ہے کہ یہ فرض ادا کرنے والا شخص اپنے رب کے ہاں کبھی نہ ختم ہونے والے اجر و انعام پاتا ہے نئی نسل کی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کے اخلاق و کردار سنوارنے کے لیے ان میں دینی تعلیمات سے لگاؤ پیدا کیا جائے اس مقصد کے لیے بچوں کی ابتدا عمر ہی سے اچھی تربیت کی کوشش ضروری ہے کیونکہ عام اصول یہی ہے کہ بلند و بالا پکی عمارت بنانے کے لیے سب سے پہلے بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اسی احساس کے پیش نظر دارسلام نے بچوں کے لیے ابتدائی عمر ہی سے دینی و اخلاقی لٹریچر کی تیاری کا بھیڑا اٹھایا ہے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں اردو اور انگریزی زبان میں تو بات اشاعت کے بین ال بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف عمر کے بچوں کے لیے دلچسپ بامقصد اور دیدہ زیب لٹریچر تیار کیا جاتا ہے اسلامی تعلیمات پر مبنی دل نشین کہانیوں کی کتابوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ نصابی اور دیگر مفید و معین کتب کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے بچوں کی ذہنی و نفسیاتی کیفیات کا ادراک رکھنے والے دینی سوچ کے حامل ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا اسی سلسلے کی نہایت اہم پیشکش ہے جسے ادارے کو پہلے انگریزی میں اور بات اذاں اردو میں تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے اس میں حروف تہجی کے اعتبار سے بنیادی دینی تعلیمات اور اصطلاحات کو بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق نہایت اسان اور عام فہم انداز میں تحریر کیا گیا ہے

    کسی بھی قوم کی بڑی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری اپنی نئی نسل کی تربیت ہے امت مسلمہ کے لیے یہ کام اور بھی زیادہ اہم ہے جو قومیں مادہ پرستانہ نقطہ نظر رکھتی ہیں ان کے لیے نئی نسلوں کی تربیت نسبتا اسان ہے انہیں صرف اتنا کرنا ہوتا ہے کہ مادی ضرورتوں کو پورا کرنے یا مادی اسائشوں کے حصول کی جو خواہش ہر انسان میں پائی جاتی ہے اس کو بنیاد بنا کر وہ علوم سکھانے کا انتظام کر دیں جو اس مقصد کے لیے معاون ہو سکتے ہیں ان کے برعکس اللہ تعالی نے امت مسلمہ کو یہ حکم دیا ہے کہ یہ دنیا محض ایک عارضی مرحلہ ہے ان کا اصل کام اپنی زندگی اور اپنی ساری صلاحیتوں کو چند روزہ تعینات کے حصول کے لیے ضائع کر دینا نہیں دنیا کی خوشحالی ان کی اصل جدوجہد کے ضمن میں خود بخود حاصل ہو جائے گی دنیاوی زندگی کے دوران میں ان کا اصل کام سب سے پہلے تو یہ سمجھنا ہے کہ اس ساری کائنات میں اصل اختیار کس کا ہے اس کو کس نے بنایا اور کس مقصد کے لیے بنایا ہے یہ سمجھنے کے بعد اس مختار مطلق کی مرضی کے مطابق اپنی دنیا کو نیکیوں بہلائیوں امن اور سلامتی سے معمور کر دینا ہے ہر صورت میں انہیں اپنا کردار بھلائیوں کی تقسیم کے حوالے سے ادا کرنا ہے دوسروں کی قیمت پر اپنا فائدہ ظلم نا انصافی وغیرہ ان قوتوں کے ایماں پر کی جاتی ہیں جو نبی بنی نوع انسان کے دشمن ہیں

    بازار بچوں کے لیے طرح طرح کی خوبصورت اور جاذب نظر کتابوں سے بھرے پڑے ہیں عام معلومات میں اضافے کی کتابوں سے لے کر مختلف علوم و فنون کے لیے انسائکلو پیریا تک اور سائنس سے لے کر قوموں اور نسلوں کی برتری کے پرچار سے بھرے ہوئے بچوں کے ناولوں تک لاکھوں کی تعداد میں کتابیں موجود ہیں ہر گلی کی ہر گلی کی کتابوں کی دکانوں میں ان کے ڈھیر لگے ہیں اگر دشوار ہے تو ایسی کتابوں کا ڈھونڈنا جو بچوں کو انسانیت کی سلامتی امن اور ہم اہنگی کہ ابدی ابدی اصولوں سے روشناس کرا سکیں جو انسانیت کی بھلائی کے ضامن دین کے بارے میں بچوں کو معلومات دے سکیں اللہ کا شکر ہے کہ دارالسلام اس مید ان میں بھی اپنے حصے کا کام کیے جا رہا ہے بچوں کے لیے انتہائی دیدہ زیب پاکیزہ اور دلچسپ کتابوں کی ایک سیریز ہے جن میں سے ہر بچے کی لائبریری سج جاتی ہے الحمدللہ یہ کتابیں ہماری نئی نسل کو محض روایتی مسلمان کی بجائے باشعور صحیح معلومات سے مزین پرعظم پرجوش اور انسانی خدمت اور بہرائی کا مخلصانہ احساس رکھنے والے نوجوانوں کی حیثیت سے پروان چردھانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں

    یہ کتاب مسلمان بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات اور تصورات سے اگاہ کرنے کی ایک عمدہ کوشش ہے یہ حوالے کی ایک کتاب ہے جو بنیادی طور پر 10 سال اور اس سے کچھ زائد عمر کے بچوں کے لیے لکھی گئی ہے اس میں شامل موضوعات نہایت اسان اور سلیس زبان میں حروف تہجی کی ترتیب سے پیش کیے گئے ہیں یہ معلومات حوالہ درحوالہ کے طور پر اس طرح درج کی گئی ہیں کہ پڑھنے والے کو ایک متن سے دوسرے متن کی طرف جانے کی ترغیب ملتی ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان میں سے بہت سی بنیادی باتوں کو بھول چکی ہے اور یہ بھی ایک مسلمہ امر ہے کہ کچھ غیر مسلموں نے ان میں سے بعض تصورات کی غلط تاریخ پیش کر کے ان کے بارے میں الجھاؤ پیدا کیا ہے یہ کتاب نہ صرف توحید شرک ایمان اور احسان جیسی اصطلاحات کی تشریح کرتی ہے بلکہ مشہور و نام اور نامور انبیاء￿ و رسل کے حالات زندگی پر بھی روشنی ڈالتی ہے اس کے علاوہ اہم تقریبات مثلا عیدین وغیرہ ان کے منائے جانے کے فوائد نیز خلفائے راشدین کی مختصر سوانح حیات بھی اس کتاب میں شامل ہے جنہوں نے امت مسلمہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں یہ کتاب اگرچہ مسلمان بچوں کے لیے مرتب کی گئی ہے لیکن بڑی عمر کے طلبہ و طالبات اور دیگر عقائد و مذاہب سے تعلق رکھنے والے شائقین مطالعہ بھی اس کے ذریعے سے اسلام کے بارے میں مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں اس سے ان کے ذخیرہ علم مزید اضافہ ہوگا اس کتاب میں پیش کردہ معلومات زیادہ تر قران مجید کی ایات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مستند احادیث پر مبنی ہیں جب قران مجید کی کسی سورت کا حوالہ دیا گیا ہے تو اس میں سور? کا نام سور? نمبر اور ایت کا نمبر شمار بھی درج کیا گیا ہے

  • تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    نام کتاب : خواتین کے امتیازی مسائل
    نام مﺅلف : مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم
    صفحات : 241
    قیمت : 1075روپے
    ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور
    زیر نظر کتاب” خواتین کے امتیازی مسائل “یہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے ۔اپنے مضامین کے اعتبار سے یہ کتاب بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ اسلئے کہ معاشرے کی تعمیر اور اصلاح میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے ۔ خواتین کی تربیت صحیح ہوگی تو فرد اور معاشرہ درست بنیادوں پر استوار ہوگا ۔اسلام نے خواتین کی تعلیم وتربیت کے سلسلہ میں ہماری ہر پہلو سے رہنمائی کی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم اسلام کی تعلیمات سے بے بہرہ ہوچکے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں گذشتہ تین چار سالوں سے ” عورت مارچ “ کے نام پر طوفان بدتمیزی برپاکیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ایسے ایسے نعرے لگائے جاتے اور پوسٹر لہرائے جاتے ہیں کہ الامان والحفیظ ۔ان حالات میں ” دارالسلام “انٹرنیشنل نے اسلام کی عفت ماٰ ب ماﺅں ، بہنوں اور بیٹیوں کےلئے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ ” خواتین کے امتیازی مسائل “ کا دوسرا ایڈیشن شائع کیاجائے ۔یہ کتاب معروف عالم دین ، مفسر قرآن اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق ممبر حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کی تالیف ہے ۔ یہ کتاب حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کے خواتین کے مسائل کے متعلق مختلف اوقات میں تحریر کیے گئے علمی اور تحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان میں سے ہر مضمون کی اپنی اہمیت ہے جو کہ لائق مطالعہ ہے ۔ مثلاََ ”عورت کی سربراہی کا مسئلہ “ یہ مضامین اس وقت تحریر کئے گئے تھے جب بے نظیر پہلی دفعہ پاکستان کی وزیراعظم بنیں ۔اسی طرح جنرل ضیاءالحق کے دور میں جب حدود و قصاص کا آرڈیننس نافذ کیا گیا جس میں شریعت کے عین مطابق عورت کی گواہی کو مرد کی گواہی کے مقابلے میں نصف قرار دیا گیا تو مغرب زدہ طبقے نے اس کے خلاف بہت شور مچایا اور اسے عورت کی توہین قرار دیا یہاں تک کہ اس آرڈیننس کو شرعی عدالت میں چیلنج کر دیاگیا ۔ اس وقت شرعی عدالت کی درخواست پر محترم حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم نے ایک مفصل مقالہ تحریر کیاتھا اس کا ایک حصہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ 1976 ءمیں مسٹر بھٹو کے دور حکومت میں قائم کردہ ایک خواتین کمیشن کی تجاویز پر تبصرہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ اسی طرح پرویز مشرف کے دور میں حدود آرڈیننس کا تیاپانچہ کر کے جو تحفظ حقوق نسواں ایکٹ نافذ کیا گیا اس کی حقیقت بھی کتاب میں واضح کی گئی ہے۔ امریکہ میں وقوع پذیر ہونے والے فتنہ امامت ِ زن پر بھی تبصرہ ہے جو اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ مغربی استعمار کی سازشوں کے نتیجے میں ظہور میں آیا ہے۔

    علاوہ ازیں کتاب میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے : اسلام میں عورت کا مقام ، عورت کے شرف وتحفظ کےلئے اسلام کی تعلیمات ،شادی سے قبل اور شادی کے بعد عورت کا مقام ومرتبہ ، عورت اور مرد کا دائرہ کار ، معاشی کفالت کا ذمہ دار کون ۔۔۔۔مرد یا عورت ؟ عورت کےلئے پردے کا حکم ، وراثت میں عورت کا حصہ ، مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت کیوں ۔۔۔۔؟ مرد کا حق ِ طلاق اور اس کی حکمتیں ، مسئلہ شہادت ِ نسواں ، عورت خانگی امور اور پرورش ِ اولاد کی ذمہ دار ، تربیت اولاد میں عورت کا کردار ، عورت کےلئے پردے کے احکام وآداب ، بے پردگی کی مختلف شکلیں ، شادی بیاہ میں ویڈیو اور حسن وجمال کی نمائش کی وبا ، کن کن لوگوں سے پردہ ضروری ہے ۔۔۔۔؟ مثالی مسلمان عورت کی صفات ، عورت کےلئے کرنے والے اہم کام ، وہ کام جن سے اجتناب کرنا عورت کےلئے ضروری ہے ، عورت اور تعلیم ، لاکھوں بے روزگار مردوں کی موجودگی میں عورت کی ملازمت کا کوئی جواز نہیں ہے ، خاوند کی ناشکری ایک بڑاجرم اور اس کا نبوی حل ، رہن سہن میں نازونعمت کی بجائے تواضع اور سادگی پسندیدہ عمل ہے ۔۔۔۔” قوم کی نصف آبادی بیکار “ کا نعرہ ۔۔۔۔افسانہ ہے یا حقیقت ۔۔۔۔۔؟ عورت اور سیاست ، مسلمان خواتین کے حل طلب ضروری مسائل کی ایک فہرست ، اسلام میں عورت کی سربراہی کا تصور ، جنگ جمل میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے کردار سے عورت کی سربراہی کا استدلال ۔۔۔۔! قرآن کریم میں ملکہ بلقیس کے ذکر سے استدلال ، قرآن کریم میں عورت کی سربراہی کے عدم جواز کے دلائل ، بعض مسلمان عورتوں کی حکمرانی کی حقیقت ، غزوات میں عورتوں کی سربراہی کی حقیقت ! عورت اقبال کی نظر میں ، عورت کی عفت وپاکیزگی کا مفہوم ، عورت اور مسئلہ ولایت ِ نکاح ، مرد کےلئے تعدد ازدواج اور اس کی حکمتیں ، عورت بیک وقت ایک سے زیادہ نکاح کیوں نہیں کرسکتی ۔۔۔۔؟ عورت کو اللہ تعالیٰ نے طلاق کا حق کیوں نہیں دیا ۔۔۔۔؟ عورت کا حق خلع اور اس کے مسائل ، عورت کا مسئلہ شہادت ، مرد کے مقابلے میں عورت کا نصف حصہ ِ وراثت کیوں ۔۔۔۔۔؟ مرد اور عورت کی نماز کا فرق ، مطلقہ کےلئے نان ونفقہ ۔۔۔۔؟ تربیت اطفال کے ادارے ،عورت کے حقوق کا تحفظ اسلامی تعلیمات کے ذریعے ہی ممکن ہے ، قانون الہیٰ سے انحراف سراسر تباہی کا راستہ ہے ، خاندانی نظام کی تباہی ، بن بیاہی ( کنواری ماﺅں ) کا طوفان ۔۔۔۔ ان جیسے دیگر موضوعات کو کتاب میں زیر بحث بناگیا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اپنے موضوع پر یہ نہایت ہی شاندار اور لاجواب کتاب ہے ۔یہ کتاب ہر گھراور ہرفرد کی ضرورت ہے ۔۔۔ہماری ہر قابل احترام ماں ، بہن یا بیٹی سب کےلئے اشد ضروری ہے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کریں ۔ جو بہن بیٹی اس کتاب کا مطالعہ کرلے وہ زندگی کے کسی درجے کسی مرحلے اور عمر کی کسی بھی سطح پر کسی بھی معاشی یا معاشرتی پریشانی کا شکار نہیں ہوگی ان شاءاللہ ۔

    نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

    نام کتاب : توحید کی آواز

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • تبصرہ کتب، جنوں اور شیطانوں کی دنیا،جادو کی حقیقت

    تبصرہ کتب، جنوں اور شیطانوں کی دنیا،جادو کی حقیقت

    نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا
    جادوکی حقیقت
    خطرات ،احتیاطی تدابیراورعلاج
    مصنف : غازی عزیز مبارک پوری
    صفحات : 392
    قیمت : 1000روپے
    ناشر : دارالسلام انٹر نیشنل ،نزد ایکرٹریٹ سٹاپ ، لوئر مال ، لاہور
    برائے رابطہ : 042-37324034
    دارالسلام کی شائع کردہ پیش نظر کتاب” جنوں اور شیطانوں کی دنیا ، جادوکی حقیقت ، خطرات ، احتیاطی ، تدابیر اور علاج “ ایک انتہائی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ برصغیر میں جادو کا وجود ہمیشہ سے لوگوںکی توجہ کا مرکز رہا ہے ۔ بنگال کا کالا جادو تو پوری دنیا میں آج بھی اپنا ایک امتیازی مقام رکھتا ہے ۔چونکہ پاکستان بھی ہندوستان کاحصہ رہاہے اس لئے یہاں بھی جادوکی تمام اقسام پائی جاتی ہیں ۔یہ جادو پہلے زیادہ تر غیر مسلم طبقہ تک ہی محدود تھا لیکن آج جادو کی وبا مسلم طبقہ میں بھی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔ ہر روز مسلم گھرانوں میں کوئی نیا واقعہ ہوتا اورسننے میں آتا ہے۔ باہمی رشتے داریاں اعتماد اور قربت کی بجائے نفرت ، بغض اورعداوت میں بدلتی جارہی ہیں ۔ کوئی جادو کے زور پر کسی کا کاروبار بگاڑنے اور باندھنے کے در پے ہے تو کوئی باپ کو بیٹے سے متنفر کرنے کے لیے کوشاں ، کوئی شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافا ت پیدا کرنے کی فکر میں ہے ، تو کوئی خاندانی تنازعات کو بھڑکانے میں مصروف ہے اور ان تمام کاموں کو سر انجام دینے کے لیے شیطان نما عاملوں او رجادو گروں کی خدمات لینے میں قطعاََ کوئی تر دد نہیں کیاجاتا۔ ہمارے ملک میں بے حددکھ بھری اور افسوسناک صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ تہذیب و تمدن اوراخلاقیات سے عاری ننگ دھڑنگ، بے عمل اور بے دین لوگوں نے جگہ جگہ سادہ ، معصوم اور ضعیف العقیدہ لوگوں کو لوٹنے اور ان کے خون پسینے کی کمائی اینٹھنے کے لیے پھندے لگا رکھے ہیں ۔ لوگوں کو ان پھندوں میں پھنساکر نہ صرف ان کی جیبیں مختلف حیلوں بہانوں سے خالی کروائی جاتی ہیں بلکہ ان کی بہو بیٹیوں کی عصمت دری بھی کی جاتی ہے ۔

    ان حالات میں ایسی کتاب کی اشدضرورت تھی جو مسلمان گھرانوں کو جادو گروں، کا ہنوں اور جنات و شیاطین کے شرسے محفوظ فرمائے اورمعصوم لوگوں کو دھوکہ بازوں اور شعبدہ بازوں کے چنگل میں بھی پھنسنے سے بچائے۔زیرنظرکتاب ”جنوں اورشیطانوں کی دنیا،جادوکی حقیقت ،خطرات ،احتیاطی تدابیراورعلاج کتاب وسنت کی روشنی میں “ کے مصنف غازی عزیز مبارک پوری ہیں ان کاتعلق سرزمین ہندوستان سے ہے ۔انہوں نے زیرنظرکتاب عربی زبان میں لکھی تھی ۔کتاب کی عوام و خواص میں مقبولیت کا اندازہ اس امر سے کیا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب تقریباََ تمام عرب، بالخصوص خلیجی ، ممالک کے طول و عرض میں بکثرت تقسیم ہوئی اور صرف چار ماہ کی قلیل مدت میں اس کا پہلا ایڈیشن ختم ہو گیا ۔عربی زبان میں کتاب کی اشاعت و تقسیم اور پذیر ائی کے بعد سے متعدد حلقوں کی طرف سے مسلسل اصرار تھا کہ اس کتاب کا اردو اورانگریزی زبانوں میں بھی ترجمہ کیاجائے تاکہ اردوداں طبقہ بھی اس سے مستفیدہوسکے ۔

    کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے : پہلا باب جادو کی حقیقت ، اس کا حکم اور اس کے خطرات پر مشتمل ہے ، دوسرا باب : جنوں اور شیاطین کے احوال اور خطرات کے تعارف سے متعلق ہے ، تیسرے باب میں جنوں اور شیطانوں سے مقابلہ کے لیے مومنین کے ہتھیار اور بعض احتیاطی تدابیر بیان کی گئی ہیں ، چوتھا باب جنوں کی آسیب زدگی اور جادو سے خلاصی ، بعض دیگر احتیاطی تدابیر اور ان عوارض کے علاج سے متعلق ہے اور پانچویں باب میں بر صغیر میں رائج جادو وغیرہ سے احتیاط اور علاج کے بعض غیر شرعی طریقوں پر بحث کی گئی ہے ۔کتاب کی تربیت میں واقعات اورحادیث کی صحت کا بھی خصوصی لحاظ رکھا گیا ہے ۔اس قابل قدر کتاب میں مولانا عزیز مبارکپوری نے جادو ‘ کہانت اور علمِ نجوم کی حرمت نیز اسلام میں ایسے افعال کے مرتکبین کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں احکامات پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے ۔ ایک مسلمان گھرانہ جنوںکی آسیب زدگی اور جادو کے اثرات سے کیسے محفوظ رہ سکتا ہے ؟ رشتے داریوں کوٹوٹنے بکھرنے سے کیسے بچایاجاسکتاہے ؟فاضل مﺅ لف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ان تمام مسائل کے حل بتلانے کے ساتھ ساتھ بر صغیر میں رائج جادو اور آسیب وغیرہ سے بچاﺅ اور علاج کے بعض غیر شرعی طریقے بتلا کر نا م نہاد فقیروں پیروں اور شعبدہ بازوں کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایاہے۔

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

    نام کتاب : توحید کی آواز

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات