Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدنا نا ممکن ہے، سعید انجم

    کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدنا نا ممکن ہے، سعید انجم

    جموں و کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کا یونین کونسل تلگراں حلقہ کوٹلہ مظفرآباد میں انتخابی جلسہ ہوا ہے، حلقہ کوٹلہ یوتھ ونگ کی جانب سے سعید انجم مغل کا شاندار استقبال جلسہ گاہ آمد پروالہانہ استقبال کیا گیا ہے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہیں، علاقہ عمائدین کا پھولوں کے ہار پہنا کرسعید انجم مغل کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید انجم مغل کا کہنا تھا کہ اہلیان تلگراں نے ثابت کردیا کہ وہ نظریاتی اورتحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان ہیں، ہمارا انتخابی منشورمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورآزاد کشمیرکی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہے، ریاست آزاد جموں کشمیر میں اس بارہم اگلی بارتم کا کھیل چل رہا ہے، مگراب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان موروثی سیاستدانوں کے چنگل سے نکل آئیں، کشمیری قوم پچیس جولائی کوکُرسی کے نشان پرمہر لگائیں، کرپٹ ٹولے سے جان جھڑائیں، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ نے باصلا حیت اورعوامی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، میں آپ کا بھائی بیٹا آپ میں سے ہی ہوں اوالیکشن کے بعد بھی آپ میں ہی رہوں گا، ہماری اصل سیاست عوام کی خدمت ہے جو الیکشن سے پہلے بھی جاری ہے، بعد میں بھی جاری رہے گی.

    ان کامزید کہنا تھا کہ عوام اب باشعورہوچکی ہے،عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا ادراک ہوچکا ہے، اب کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدا نہیں جا سکتا، ایک غریب گھرانے کا بیٹا ہوں مجھے غریب کا احساس ہے میں اورمیری پارٹی الیکشن کے بعد بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

  • کشمیر کے نوجوان ریاست کے مستقبل کے ضامن بن چکے ہیں، حمزہ رافع

    کشمیر کے نوجوان ریاست کے مستقبل کے ضامن بن چکے ہیں، حمزہ رافع

    کشمیرکی پہلی سیاسی پارٹی جس نے پہلے عملی کام کیے پھرانہی کاموں کواپنا منشوربنایا ہے، ایک سال قبل موومنٹ کا پہلاعوامی پروجیکٹ مساجد کے شہرکوٹلی میں غریب مریضوں کے لیے دسترخوان کا قیام تھا جو رمضان کی آمد پرموبائل سحری پروگرام میں تبدیل ہو گیا ہے.

    ورثاء شھداء کی گھریلو کیفیت دیکھتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے تحریک کشمیر سے جڑی ہرجماعت بشمول قوم پرست جماعتوں کے شھداء کے ورثاء کے لیے موومنٹ کا وفد 5٫6 گاڑیوں کے پروٹوکول کی صورت میں راشن لے کرشھداء کے گھروں کا دورہ کیا کیوں کہ موومنٹ کے بانیوں کے نزدیک پروٹوکول کے حقیقی حقداراس ارض وطن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے لوگ ہیں، بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا امیدواران اسمبلی کے لیے کرپشن کی راہ ہموار کرتا ہے علاقوں کو پسماندہ بناتا ہے لہٰذا موومنٹ کی پہلی سیاسی تحریک بلدیاتی نظام کی بحالی کے لیے جدوجہد کی تھی جو25 جولائی کے بعد بھی جاری رہے گی.

    موومنٹ کے جنرل سیکرٹری امیرحمزہ رافع نے جب نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا دھویں اڑانے کوقابل فخرجانتے دیکھا توکشمیرمیں باشعوریونیورسٹی طلباء کو ساتھ ملا کرپریزنٹیشنز تیارکرتے ہوئے چوک چوراہوں میں ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کواس کے بارے میں آگہی دی ہے، آزاد کشمیرمیں انتخابات کے دن قریب آتے ہی انہی منظم نوجوانوں نے مشاورت کے بعد عزم کرلیا ہے کہ اسی سال پارٹی کو سیاسی تحریک کا آغازکرنا چاہیے، لہٰذا پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد انہی عملی کاموں کومنشوربنا کرقلیل وقت میں کئی حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے.

    کیا آپ اس تحریک کا حصہ بن کرآزاد خوشحال کشمیرمیں ہمارا دست و بازو نہیں بنیں گے؟

  • یوم شہدائے کشمیر :کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے   عمران خان

    یوم شہدائے کشمیر :کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے عمران خان

    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کے دن کو یوم شہدائے کشمیر کے طور پر منارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجا کی فوج نے عبد القدیر نامی نوجوان کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران یکے بعد دیگرے 22 کشمیری نوجوانوں کو سری نگر سینٹرل جیل کے باہر شہید کردیا تھا۔

    عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ راج کے خلاف متحد ہونے کو کہا تھا۔

    13 جولائی 1931 کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان دینا شروع کی تھی کہ ڈوگرہ مہاراجا کے سپاہیوں نے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا لیکن اذان دینے کا سلسلہ جاری رہا اور اذان مکمل ہونے تک 22 نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں-


    وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدا کے حوالے سے جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ 13جولائی 1931 کے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ڈوگرا مہاراجہ کے فوجیوں نے پر امن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے-


    وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مرد اور خواتین جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کی منصفانہ جدوجہد میں کھڑا ہے آزادی کے حصول تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا اور جب تک انہیں یو این ایس سی کی قراردادوں کے ذریعے اپنے حق خودارادیت کی ضمانت نہیں مل جاتی ہے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے ،ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے-

  • کشمیرکولٹیروں اورڈاکوؤں سے بچانا ہے، عامرجرال

    کشمیرکولٹیروں اورڈاکوؤں سے بچانا ہے، عامرجرال

    حلقہ ایل اے 5 برنالہ نے جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کے نامزد امیدوارایم مرزاعامرجرال نے اعوان شریف روڈ برنالہ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا ہے، افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے، تلاوت قرآن پاک قاری اسماعیل نے کی، خطاب قاری عبد المھیمن، قاری معوذ اور نامزد امیدوارایم عامرجرال نے خطاب کیا ہے.

    الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے حلقہ برنالہ سے نامزد امیدوارایم عامرجرال نے کہا کہ موروثی لوٹ مارکی سیاست کا جنازہ اٹھنے والا ہے، 25جولائی کوکرسی کا نشان ہی جیت کا نشان بنے گا، ہم ریاست کشمیرکواندھیروں سے نکال کر روشنیاں لائیں گے، خدمت خلق کا عزم لے کرمیدان سیاست میں نکلے ہیں، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کی کامیابی کے لئے اہلیان برنالہ اپنا بھرپورکردارادا کریں، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، اہل علاقہ کی پسماندگیوں کودورکریں گے۔

    عامرجرال نے یہ بھی کہا کہ ہم نے میدان سیاست میں قدم رکھا تومخالفین کے قدم اکھڑ گئے ہیں، بعض لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، ریاست کشمیرکوچوروں اورڈاکوﺅں کے حوالہ نہیں کیا جاسکتا ہے، حلقہ میں آکرمعلوم ہوا کہ ووٹ کے تقدس کوکیسے پامال کیا گیا ہے، ووٹ کے بدلے میں محرومیاں اہل علاقہ کا مقدربنی، کشمیرکو بچانے کے لئے جھولی پھیلاﺅں گا، ریاست کشمیر کی خوشحالی کے لئے ہر شخص کے پاس جاﺅں گا، کہوں گا کہ اس ریاست کولٹیرے پڑگئے ہیں، آﺅ کشمیریومیرا ساتھ دو، میں اپنی ذات، برادری یا ذاتی مفادات کے لئے سیاست میں نہیں آیا، میری سیاست تجارت نہیں بلکہ عبادت ہے، میری سیاست وفا کی سیاست ہے، جہاں آپ کا پسینہ گرے گا وہاں ایم عامرجرال کا خون گرے گا۔

  • بھتیجا اپنے چچا کہ حق میں دسبردارہوگیا

    بھتیجا اپنے چچا کہ حق میں دسبردارہوگیا

    ریاست آزاد جموں کشمیر الیکشن میں مسلم کانفرنس کے امیدواراحسن حافظ رضا اپنے چاچا صاحبزادہ حافظ حامد رضا کے حق میں دستبردارہوگٸے ہیں.

    پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما عثمان ڈار،عمرڈارکے ڈیرہ جناح ہاؤس میں اپنے کارکنان اورپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی صوباٸی اورضلعی قیادت کے سامنے اعلان کرتے ہوٸے کہا کہ آج صبح صبح میری ملاقات سردارعتیق خان صدرمسلم کانفرنس کے ساتھ ہوٸی ہے، کچھ گزارشات پیش کی ہیں، اس صلح کروانے میں بزرگ سیاستدان سابقہ سپیکرقومی اسبملی چوہدری امیرحسین، چوہدری آصف امیرحسین، سعید احمد بھلی ایڈووکيٹ، مجسم زرخیزانورخان نے بہترین کردارادا کیا ہے، جن کی کاوش سے محدث سیالکوٹی قبلہ حافظ محمد عالم رحمتہ کا خاندان ایک پلیٹ فارم پرموجود ہے.

    احسن رضا، حافظ رضا نے کہا کہ ہمارا جو خاندانی اختلاف تھا مجھ سمیت میرے بھاٸی نے ختم کر دیئے ہیں، ہم صرف ایک نام کی وجہ سے قربانی دے رہے ہیں، وہ نام قبلہ دادا جی محدث سیالکوٹی حافظ محمد عالم رحمہ کا نام ہے، میں اپنی پوری قیادت کوکہناچاہتا ہوں کہ کارکن کوعزت دو، آپ لیڈر تب بنتے ہیں جب آپ کے ساتھ کارکن ہوں، میں جب گھر سے نکلا تھا دو تین بندے تھے، مگر میں نے گلی گلی نگرنگر جا کرہیرے تلاش کرکے اکھٹے کیے ہیں، آج یہ سب ہیرے قبلہ چاچا جان کو گفٹ میں پیش کرتا ہوں۔

    سیالکوٹ باغی ٹی وی نماٸندہ فضل محمود کھوکھر

  • وادی کھلانہ کا منظرنامہ! تحریر: زوہیب زاہد خان

    وادی کھلانہ کا منظرنامہ! تحریر: زوہیب زاہد خان

    آزادکشمیر میں میں الیکشن 2021 کو چند روز باقی رہے گئے ہیں. تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انتخابی حلقے سیاسی گہما گہمی جاری ہے۔

    لیکن ان تمام حلقوں میں اہم ترین حلقہ LA – 32 حلقہ نمبر 6 ہے۔ اسکی اہمیت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا آبائی حلقہ ہے۔ یہ حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں ہے اور ضلع جہلم ویلی (ہٹیاں بالا) میں ہے۔

    اس حلقے کی اہم ترین یونین وادی کھلانہ ہے۔ وادی کھلانہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پاکستان کے پہلے نشان حیدر پانے والے فوجی کیپٹن سرور شہید وادی کھلانہ کی بلند پہاڑی ” تلپترا ” کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔ اس اعتبار سے وادی کھلانا آزادکشمیر کی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے۔
    اسکے ساتھ وادی کھلانہ آزادکشمیر کے دو بڑے ڈویژن یعنی کہ پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کا سنگم بھی ہے۔ وادی کھلانہ لائن آف کنٹرول پر واقع پاکستان کی خوبصورت ترین وادی ہے.

    وادی کھلانہ کی مجموعی آبادی تیس ہزار سے زائد ہے۔ یہ حلقہ 6 یعنی LA – 32 کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے۔

    وادی کھلانہ میں بظاہر BHU یعنی بیسک ہیلتھ یونٹ موجود ہے لیکن وہاں ناکافی سہولیات ہیں۔ وادی کھلانہ میں ہمہ وقت میڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہے۔ اسکے ساتھ آپریشن آلات اور تمام میڈیکل سہولیات کی ضرورت ہے۔ صحت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مریضوں کو شہر لے جانا پڑتا ہے۔ آج تمام امیدواروں کو ووٹ کی ضرورت ہے لیکن ان کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ عوام کو بھی صحت کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

    وادی کھلانہ میں بظاہر گورنمنٹ میڈیکل سائنس کالج موجود ہے لیکن ابھی تک کالج کی عمارت کا سرے سے ہی کوئی وجود نہیں ہے۔ کالج کا عارضی انتظام مڈل اسکول کی انتظامیہ کے تعاون سے مڈل اسکول کی عمارت میں چلایا جارہا ہے۔ بیچارے طلباء تعلیم کیلئے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ ہمارے سیاستدانوں کو سوچنے کی ضرورت ہے آپ کے بچے تو VIP اسکولوں اور اعلی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرلیتے ہیں لیکن وادی کھلانہ کی غریب عوام کے بچے کہاں تعلیم حاصل کریں گے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں گزشتہ دس سالوں سے آزادکشمیر میں برسرِ اقتدار تھیں۔ ان حکومتوں کے جھوٹے دعوئوں کے باوجود آج تک سائنس کالج کی عمارت نہیں بن سکی ہے۔ تعلیم عوام کی بنیادی ضروریات میں ایک اہم ترین ضرورت ہے۔

    وادی کھلانہ میں آمد و رفت کیلئے اگرچہ پختہ سڑک بن چکی ہے لیکن ناقص میٹریل کی وجہ سے روڈ کی حالت بھی دن بدن ناقص ہوتی جارہی ہے۔ یونین کونسل کی مرکزی شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ وادی کھلانہ کی عوام کا بنیادی مطالبہ ہے کہ موجودہ سڑک کی توسیع کی جائے تاکہ بسیں اور ٹرک کی رسائی کھلانہ کی عوام تک ہو۔ تاکہ ٹیکسی مالکان کے من مانے کرائے سے عوام کی جان چھوٹے۔

    وادی کھلانہ میں محکمہ زراعت کا دفتر تو موجود ہے لیکن کئی سالوں سے بند ہے۔ کوئی اسٹاف موجود نہیں ہے۔ خالی اور ویران عمارت محکمہ زراعت آزادکشمیر کی توجہ کی منتظر ہے۔

    وادیِ کھلانہ میں محکمہ برقیات کا دفتر موجود ہے۔ محکمہ برقیات کا دفتر قبرستان کے درمیان میں واقع ہے مگر کئی سالوں سے بند اور ویران پڑا ہے۔ محکمہ برقیات آزادکشمیر کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    وادی کھلانہ چونکہ پہاڑی علاقہ ہے۔ برساتی نالوں کی بہتات ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے آج تک کوئی بڑا پل یونین کونسل کو نہیں دیا۔ کچھ دن قبل ایک برساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے تین بچے اور ایک خاتون بہہ گئیں جنکی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ یہ سب موجودہ اور گزشتہ حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

    جناب عزب ماب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر صاحب! آپ کا سب سے بڑا ووٹ بنک وادی کھلانہ ہے۔ آپ پانچ سال سے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہیں۔ آپ نے وادی کھلانہ کو آج تک ایک پل بھی نہیں دیا۔ افسوس کی بات ہے۔

    وادی کھلانہ میں مواصلات کی اشد ضرورت ہے۔ بظاہر ایس سی اور ٹیلی فون لینڈ لائن سروس گزشتہ پندرہ سالوں سے بخوبی کام کررہی ہے۔ لیکن دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے صرف ٹیلی فون سروس پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آج وادی کھلانہ کی عوام کو موبائل سروس کی ضرورت ہے۔
    وادی کھلانہ کی عوام کا اپنے امیدواروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ یونین کونسل کھلانہ میں SCOM کی موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے۔ حکومت وقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس ہماری اہم ترین ضرورت ہے۔

    وادی کھلانہ کی عوام پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے ہمیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہم کی جائیں اور وادی کھلانہ کے ساتھ کی جانے والی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ (جزاک الله)

    Zohaib Zahid Khan
    Media Coordinator
    ‎IYW Pakistan for (AJK)

  • کشمیری مہاجروں کوذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، عثمان علیم

    کشمیری مہاجروں کوذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، عثمان علیم

    نارووال میں مہاجرین جموں وکشمیرکی نشست حلقہ ایل اے37 ناروال 4 سے نامزد امیدواربرائے ممبرقانون سازاسمبلی عثمان علیم عرف مسلم بھائی کی انتخابی مہم زورشورسے جاری ہے، حلقہ میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے، اسی سلسلے میں جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ نے گزشتہ روزقلعہ احمد آباد میں پاورشو کا مظاہرہ کیا ہے، جلسہ عام میں مہاجرین جموں کشمیر نے بھرپورشرکت کی ہے، جلسہ گاہ میں پارٹی نغموں پرکارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا، جبکہ جلسہ گاہ پہنچنے پرعثمان علیم عرف مسلم بھائی کا پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے استقبال کیا گیا ہے، کارکنوں کی جانب سے تیرا بھائی میرابھائی مسلم بھائی اورسچے کشمیریوں کی پہچان کُرسی کا نشان نعرے لگائے جاتے رہے ہیں.

    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نامزدامیدواربرائے ممبرقانون سازاسمبلی عثمان علیم کا کہنا تھا کہ مہاجرین نے جمود توڑدیا ہے اب کشمیری مہاجرین کو کوئی ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں کرسکتا ہے، کشمیر کے حقیقی پشتیبان بیس کیمپ کی اسمبلی میں پہنچ کرمقدمہ کشمیردنیا کے ہرفورم پرپوری قوت سے لڑیں گے، کشمیرکوآزادی دلوائیں گے، فصلی بیٹروں نے نہ توکشمیرکا مقدمہ لڑا اورنہ ہی ریاست آزاد جموں وکشمیرکی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے پوری ریاست کو محرومیوں میں دھکیل دیا ہے، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ جدوجہد آزادی کشمیرسے خوشحالی کشمیرتک کے سلوگن پرالیکشن لڑرہی ہے، آپ لوگوں کے ووٹ کی طاقت سے اللہ نے موقع دیا تومہاجرین کشمیر کی خوشحالی اورآزادی کشمیر کیلئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کریں گے، نارووال کے مہاجرین کے لیے الگ سے یونیورسٹی اورکالجز کا قیام میرا انتخابی ایجنڈا ہے، عوام پچیس جولائی کو گھروں سے نکلیں اورکرسی کے نشان پرمہرلگا کرفصلی بٹیروں کو مسترد کردیں۔

  • کرنل رظفر کا کشمیرکےنوجوانوں کومقامی سطح پرروزگار دینے کا عزم

    کرنل رظفر کا کشمیرکےنوجوانوں کومقامی سطح پرروزگار دینے کا عزم

    راولاکوٹ میں کرنل رظفرکی انتخابی مہم جاری ہے، کرنل رظفرنے یونین کونسل اندروٹ، کیاٹ کلاں، ہورنہ میرہ، نکہ میرہ اوربھگوئیں کےعلاقوں کا دورہ کیا ہے، سردارعتیق، سردارسلیمان ظفرنے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کردیا ہے، کشمیرکا بنیادی مسئلہ خوراک کا ہے.

    جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے حلقہ 05 پونچھ سے نامزدامیدواربرائے قانون سازاسمبلی کرنل رظفرنے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہو کرزراعت اورروزگار کے مواقع فراہم کریں گے، کشمیر کے نوجوان روزگارکیلئے اب بیرون ملک نہیں جائیں گے، نوجوانوں کو ان کے گھر پہ روزگار دیں گے، عوام پچیس جولائی کو مجھے کامیاب کریں، جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے قیام کا مقصد حقیقی معنوں میں آزاد کشمیرکوبیس کیمپ بنا کرآزادی کشمیرکیلئے جدوجہد کرنا ہے، حلقے میں تعلیم کا معیار انتہائی گرچکا ہے، لوگ گورنمنٹ اسکولوں کی بجائے اپنے بچوں کو مہنگے پرائیوٹ اسکولوں سے تعلیم دلوانے پرمجبورہیں، کامیاب ہوکراسکولوں کے معیارکو بہترکرنا اورنوجوانوں کیلئے مقامی سطح پرروزگارکے مواقع پیدا کرنا میری اولین ترجیح ہے.

    کرنل رظفر نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے آزادی کشمیر کیلئے کوئی کرادارادا نہیں کیا ہے، ریاست آزادجموں کشمیر کی پہلی ذمہ داری آزاد کشمیرکو بیس کیمپ بناکرآزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کرنا ہے، مگرممبران قانون سازاسمبلی نے وہ کردا ادا نہیں کیا ہے جو انہیں کرنا چاہئے تھا، آزاد کشمیر کومحرومیوں میں دھکیل دیا گیا ہے، جبکہ جدوجہد آزادی کشمیر کے فریضہ کو بھول گے، عوام ان نظریاتی غداروں پرمزید اعتماد نہیں کریں گے، اب وقت آگیا ہےعوام ان کا احتساب کرے، پچیس جولائی کونظریاتی اورکشمیر کے حقیقی پشتیبان لوگوں کو کامیاب کریں اور پچیس جولائی کو جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کے انتخابی نشان کُرسی پرمہرلگائیں۔

  • سترسالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،سعید انجم مغل

    سترسالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،سعید انجم مغل

    جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کے نامزد امیدوا ربرائے قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے 1 سعید انجم مغل نے یونین کونسل راجکوٹ میں مغل برادری کی جانب سے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست متوسط طبقے اورپسماندہ علاقوں کی خوشحالی ہے، سترسالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے، راجکوٹ کی مغل برادی کا شکرگزارہوں آپ نے اعتما د دیا ہے، اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے، نوجوانوں نے جمود کو توڑ دیا اب نوجوان کشمیرکی قیادت کریں گے، راجکوٹ پہنچنے پرسعید انجم مغل کا نوجوانوں اوربرادری عمائدین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ہے، کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گیں، جبکہ راجہ عامر سیاب، قاری مقبول نے مالا پہنا کرساتھیوں سمیت جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے.
    یونین کونسل راجکوٹ میں کارنرمیٹنگزاورعلاقہ معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سعید انجم مغل کا کہنا تھا کہ شکرگزار ہوں کہ راجکوٹ کے میرے بزرگوں اورنوجووان دوستوں نے مجھے محبت دی اوراپنی بھرپورحمایت کا یقن دلایا ہے، راجوکوٹ میں اس بارنہ تیر چلے گا اوربلا بلکہ راجکوٹ کے نوجوانوں نے جمود کوتوڑدیا ہے، اس بارنظریاتی اورخوشحالی کشمیرکیلئےعملی طور پرمصروف جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کی فتح ہوگی، 25 جولائی کوصرف کرسی پرمہریں لگیں گی۔

  • کشمیر کا پوسٹر بوائے کہ جس کی جدائی کو ایک عرصہ ہوا تمام ، تحریر: محمد عامر

    کشمیر کا پوسٹر بوائے کہ جس کی جدائی کو ایک عرصہ ہوا تمام ، تحریر: محمد عامر

    کشمیر کا پوسٹر بوائے کہ جس کی جدائی کو ایک عرصہ ہوا تمام ، تحریر: محمد عامر

    باغی ٹی وی : ‏برہان وانی، تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والا حریت کمانڈر 8 جولائی 2021
    مقبوضہ کشمیر کی جِدو جہدِ آزادی کو اپنے خون سے نیا رنگ دینے والے حریت کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کو شہید ہوئے پانچ برس بیت گئے۔

    شہید برہان وانی 19 ستمبر 1994 میں جموں کشمیر کے ایک گاؤں شریف آباد میں پیدا ہوئے ، برہان وانی نے صرف پندرہ سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر تحریک آزادی کشمیر میں شرکت کا فیصلہ کیا اور ایک مسلح تنظیم میں شامل ہوئے ، ایک سال بعد حزب المجاہدین میں شامل ہوگئے۔

    برہان وانی کے بھائی خالد وانی کو 2015 میں بھارتی فوجیوں نے ترال کے علاقے میں اس وقت ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، جب وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملنے جارہے تھے۔

    بڑے بھائی کی شہادت کے بعد برہان وانی نے کھل کر سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے اور بھارت کیخلاف مسلح جدوجہد کی راہ اپنانے کی بھرپور مہم چلائی، جس کے جواب درجنوں نوجوان بھارتی فوج کیخلاف اس مہم میں شامل ہونے لگے۔

    آٹھ جولائی دو ہزار سولہ کو برہان مظفر وانی ککرناگ کے بم ڈورہ گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو ساتھیوں سمیت شہید کر دیئے گئے تھے۔

    عالمی مبصرین کے مطابق برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ علاقے کے نوجوانوں میں حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر ایک نئے جذبے کو جنم دیا اور جاری تحریک مزاحمت میں ایک نئی روح پھونکی۔

    برہانی وانی نے اپنے خون سے وہ لکیر کھینچ دی جس کو اب بھارت چاہے بھی تو مٹا نہیں سکتا ان کی آواز آج مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں سنائی دی رہی ہے۔

    تحریر: محمد عامر