Baaghi TV

Category: بلاگ

  • یاسین ملک کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا،آصف زرداری

    یاسین ملک کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا،آصف زرداری

    اسلام آباد:یاسین ملک کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کشمیری حریت پسند رہنمایٰسین ملک کو عمر قید کے خلاف آواز کو دنیا کے ہر فورم پراٹھانے کا اعلان کیا ہے ، آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ کشمیری رہنما کو ملنے والی سزا کے سخت خلاف ہیں اور دنیا کو یہ باور کرائیں گے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جعلی الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی طرف مبذول کراتے ہوئے اسے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی ظلم وستم کی تازہ ترین مثال قرار دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب منیر اکرم نے 15 رکنی کونسل کو بتایا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے اور اسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انہوں نے ”مسلح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ“ کے موضوع پر ایک مباحثے کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہدکو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں نو لاکھ فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ علاقے کے ہر شہر ، قصبے اور دیہات میں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

    انہوں نے ماورائے عدالت قتل، پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد اور پیلٹ بندوق کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے اور مقصد کیلئے اس نے لاکھو ں غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں، کشمیری مسلمانوں کی اراضی پر قبضہ کیا اور انتخابی حلقوں کی ازسر نو تشکیل کی۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک جموں و کشمیر کا تنازع حل نہیں ہو جاتا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور لڑائی کا خطرہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو نظر انداز نہ کریں اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق اسکے حل کیلئے اقدامات کریں۔

  • ایکبار پھر گھٹنوں تک لمبی قمیضوں کا فیشن

    ایکبار پھر گھٹنوں تک لمبی قمیضوں کا فیشن

    اس سال کے فیشن ٹرینڈز دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ گھٹنوں تک لمبی قمیضیں ،میکیساں ،انگرکھا اور فراکس فیشن ٹرینڈز میں ہیں ۔اس بار فیشن سے تنگ پاجامے اور سیگریٹ پینٹس بالکل آﺅٹ ہیں۔ کھلے پائنچوں کے ٹراﺅزرز،بیل بوٹم اور فلیپرپر جالی اور اورگنزا، ٹشو اور لیسیں لگائی جا رہی ہیں ۔یہاں تک کہ غرارے کے ساتھ قمیضیں روٹین میں بھی زیب تن کی جا رہی ہیں.

    ایک وقت تھا جب غرارے خاص کر شادی بیاہ کی تقریبات پر خاص کر بنائے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔بات کریں ہم جوڑوں کی ڈیزائننگ کی تو بازﺅوں کو جالی کے جبکہ لمبے دوپٹوں کو ٹسلز اور لیسوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے۔ ہاتھ کی کڑھائی کا فیشن تو اب ماند پڑ چکا ہے لیکن مشینی کڑھائی کا زور نہیں ٹوٹا، مشینی کڑھائی قمیضوں کے گلوں اور گھیروں پر کی جا رہی ہے اس کڑھائی میں خوبصورت موتی لگائے جارہے ہیں. رنگ برنگی کُرتیوں کو وائٹ کھلے پائنچوں کے ٹراﺅزرزکے ساتھ زیب تن کیا جا رہا ہے. جہاں تک ملبوسات میں رنگوں‌ کی بات ہے تو صرف ہلکے نہیں بلکہ ہلکے اور گہرے رنگ کے امتزاج کو پسند کیا جا رہا ہے.

  • جاپانی شخص نے کتا بننے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے

    جاپانی شخص نے کتا بننے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے

    ٹوکیو: جاپانی شہری نے کتے کی طرح نظر آنے کےلیے 31 لاکھ روپے سے زائد خرچ ڈالے۔

    باغی ٹی وی : دنیا میں ہر شخص کا کوئی نا کوئی خواب ہوتا ہے مگر جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

    جاپانی شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کےلیے 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا۔


    جاپانی شخص نے زیپٹ نامی ایجنسی کی مدد سے کتے کا لباس تیار کروایا جس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ لگا لیکن لباس ایسا کہ پہنے کے بعد جاپانی شہری حقیقت میں کتا لگنے لگا۔

    ایک اندازے کے مطابق اس پورے لباس پر 12 لاکھ ڈالر (2 ملین ین) سے زیادہ لاگت آئی ہے اور اسے بنانے میں 40 دن لگے ہیں-

    جاپانی شخص نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔


    جب اس کے بارے میں پوچھا گیا کہ اس نے ایک کولی نسل کا انتخاب کیوں کیا، تو اس نے کہا، "میں نے اسے کولی بنایا ہے کیونکہ جب میں اسے اپنے لباس پر لگاتا ہوں تو یہ اصلی لگتی ہے۔ میرا پسندیدہ quadrupedal جانور ہیں، خاص طور پر پیارے جانور۔ ان میں، میں نے سوچا کہ میرے قریب ایک بڑا جانور اچھا ہو گا-

    جاپانی شخص نے کہا کہ اس پر غور کرتے ہوئے کہ یہ ایک حقیقت پسندانہ ماڈل ہوگا، لہذا میں نے اسے کتا بنانے کا فیصلہ کیا۔ لمبے بالوں والے کتے انسانی شخصیت کو گمراہ کر سکتے ہیں۔ میں نے ایسی حالت کا سامنا کیا اور کولی کو کتے کی اپنی پسندیدہ نسل بنا دیا۔

  • 29 مئی کو نظام شمسی کے دو بڑے سیارے ایک ساتھ آسمان پر نمودار ہوں گے

    29 مئی کو نظام شمسی کے دو بڑے سیارے ایک ساتھ آسمان پر نمودار ہوں گے

    نظام شمسی کے دو بڑے سیارے مریخ اور مشتری 29 مئی کو آسمان پر نمودار ہوں گے-

    باغی ٹی وی : ارتھ سکائے کے مطابق فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس ماہ کے آخری دنوں میں شمالی نصف کرے(ناردن ہیمی اسفیئر) کےممالک صبح کے وقت نظام شمسی کے دو بڑے ،اہم اور خوبصورت سیاروں کو دیکھ سکیں گےان سیاروں میں نظامِ شمسی کا سب سے بڑی سیارہ ، مشتری (جوپیٹر) اور دوسرا سرخ سیارہ مریخ (مارس) شامل ہیں-

    سورج 28 مئی کوخانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا


    ماہرین فلکیات کے مطابق اس وقت فجر سے کچھ دیر پہلے سیارہ مریخ دکھائی دے رہا ہے لیکن یہ 29 مئی کی صبح گویا مشتری کے بالکل قریب جاپہنچے گا اگرچہ یہاں قربت کا مفہوم حقیقی معنوں میں نہ سمجھا جائے کیونکہ ان دونوں سیاروں کے درمیان اس وقت بھی 56 کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ ہوگا۔ بس زمین سے وہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیں گے۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق اب 29 مئی کو مشتری اور مریخ اتنے قریب جاپہنچیں گے کہ ان کے درمیان ایک مکمل چودہویں کے چاند کی ٹکیہ کے برابر ہی فاصلہ رہے گا اپنی چمک کی بنا پر یہ دونوں آسانی سے دیکھے جاسکیں گے۔

    چینی سائنسدانوں کومریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے


    ماہرین کا کہنا ہے کہ مہینے کے آخری دنوں میں چاند کی روشنی بھی کم ہو گی یوں دونوں سیارے اچھی طرح دیکھیں جاسکیں گے اگر آپ مشتری اور مریخ کے اوپر گراف کی طرح بلند ہوتی ہوئی ایک لکیر کھینچیں تو نظامِ شمسی کا ایک اور شاندار سیارہ سیارہ زحل (سیٹرن) بھی آپ کے سامنے ہوگا جو اپنے دائروں اوربہت سارے چاندوں کی وجہ سے بہت مشہور اور دلکش بھی ہے۔

    تصاویر بشکریہ :سکائی ارتھ
    واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش شمالی نصف کرے میں شامل ہیں اور یوں ہم اس فلکیاتی نظارے سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

    ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی

  • جمہوری احتجاج میں جمہور کا مفاد کہاں ؟تحریر: کنول زہرا

    جمہوری احتجاج میں جمہور کا مفاد کہاں ؟تحریر: کنول زہرا

    اس بات میں تو دو رائے ہیں ہی نہیں کہ  احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی نوعیت کو  دیکھنا بھی ضروری ہے کہ آیا یہ اجتجاج عوامی حقوق کی فراہمی کی خاطر ہے یا اقتدار کی رسائی کے لئے عوام کو استعمال کیا جارہا ہے, بد قسمتی سے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی احتجاج آج تک عوامی مسائل کے حل کے لئے نہیں کیا گیا بلکہ اقتدار کے ایوان میں براجمان ہونے کے لئے عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کرایا گیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کبھی یہ موقف ہوتا تھا کہ حزب اختلاف کی جانب سے احتجاج کرنا ان کا بنیادی حق ہے مگر فیصلے سٹرکوں پر نہیں ہوتے ہیں,  شاہراہیں بلاک کرنے سے عوام کو تکلیف ہوگی, یہ عمران خان ہی تھے جو ملک کے اچھے امیج کی باتیں کیا کرتے تھے, کہا کرتے تھے, ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں تو صرف وزیراعظم آفس سے گھر اور گھر سے آفس آنے جانے کے لئے باہر نکلتا ہوں تاکہ عوام پریشان نہ ہو مگر جب سے ان کی حکومت گئی ہے, انہوں نے ملک کی سٹرکوں کو مسلسل بلاک کرنے کو اپنا جمہوری حق سمجھ لیا ہے جبکہ اس سے جمہور یعنی عوام کو شدید دقت کا سامنا ہو سکتا ہے, خان صاحب کو سوچنا چاہیں عوام کے اپنے بھی تو ذاتی کام ہوسکتے ہیں, آپ نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ایسا کیا دیا کہ لوگ آپ کے خاطر تکالیف کو برداشت کریں, آپ کےساتھی شیخ رشید انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ ہماری کارگردگی کی وجہ سے ہماری سیاست تو ختم ہوگی تھی, رجیم چینج نے عمران خان کو مقبول کیا, عمران خان بطور وزیراعظم نہ غربت کم کرسکے نہ ہی عوام کو روزگار دینے میں کامیاب ہوپائے,

    مہنگائی کم ہونے کی تاریخ بتا کر ہر بات نئی ڈیٹ دیکر عوام کا صبر آزماتے رہے تو پھر کیوں عوام سے یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے پھر سے اقتدار میں لاؤ, یہ ہی عمران خان تھے جو کہتے تھے کہ اگر میں کامیاب نہ ہوسکا تو سیاست چھوڑ دونگا تو جناب بتائیں اور ناکامی کسے کہتے ہیں آپ نے چار سال تک عوام کو صرف میٹھی گولی دی, ان کی امیدوں پر پانی پھیرا, پھر آپ کا ہی کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں تو جناب پھر کیوں عوام سے اپنی غلامی کروا رہے ہیں, کیا عوام آپ کے غلام ہیں کہ آپ ان کے لئے ان ہی سے سٹرکیں بند کروا کر اپنے اقتدار کا راستہ صاف کریں, کیا اس ملک کے نوجوان آپ کے نوکر ہیں کہ وہ آپ کے لئے موسم کی تمازت برداشت کرکے اپنا وقت برباد کریں,  آخر کیوں پاکستان کے عوام آپ کے لئے خوار ہو, صرف اس لئے کہ آپ دوبارہ اقتدار میں آکر اپنی بیگم کی سہیلی کو صوبہ پنجاب تحفے میں دیدیں, آپ کہتے ہیں کہ عوام قربانی کے لئے تیار ہوجائیں, کیوں کیا اس ملک کے عوام کا خون اتنا سستا ہے کہ آپ کے لئے بہایا جائے, خان صاحب آپ احتجاج کریں, بصد شوق کریں مگر ملک کی جڑوں کو کمزور مت کریں,  پاکستان کی سلامتی اور اس کا وقار آپ کے اقتدار سے بہت اہم ہے, آپ نے اس ملک کے چار سال اپنی ناتجربہ کاری کے تحت برباد کردئیے, آپ پہلے وزیراعظم بننے کے آداب سیکھیں, یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ واقعی معتبر ہیں, الله نے آپ کو بہت صلاحتیوں سے نوازا ہے, ان میں نکھار لائیں اپنے دماغ سے سوچ کر سب سے  ان لوگوں کو اپنے قریب کریں جو واقعی تحریک انصاف کے ہیں, امپورٹڈ حکومت نامنظور کہہ کر امپورٹڈ لوگوں کو اپنے سے دور کیجئے

    پاکستان ایک طویل عرصے سے مختلف مشکلات کا شکار ہے, عمران خان کے آنے سے عوام کو بہتری کی امید ہوئی تھی مگر وہ پورے نہ اترے شاید اسی لئے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ان کے حق میں ثابت نہ ہوسکا چیئرمین تحریک انصاف نے حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے,ان کا دعوی ہے کہ وہ  25 لاکھ لوگ اسلام آباد میں جمع کریں گے اور جب تک حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کر دیتی جب تک ان کا قیام اسلام آباد کی سٹرکوں پر ہی ہوگا
    بعض سیاسی حلقے عمران خان کی جانب سے مقررہ کردہ احتجاجی تاریخ پر حیران ہیں کہ آخر کیوں  25  مئی کی ہی تاریخ منتخب کی گئی جبکہ اس تاریخ کو بھارت کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنانا چاہتی ہے, اس حوالے سے گذشتہ روز یاسین ملک کی کمسن بیٹی عمران خان سے گذارش بھی کرچکی ہے کہ عمران انکل اپنے لانگ مارچ کی ڈیٹ آگے کرلیں اور  25  مئی کو میرے بابا کے حق میں آواز بلند کریں,25  مئی کو ہی پاکستان کے معاشی بحالی کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہونگے اور عمران خان مجھے اقتدار میں واپس لاو کا اسٹیج سجا رہے ہونگے

    پاکستان جس کے بہت سے ایشوز ہیں, جیسے کہ ممکنہ معاشی, اور  غذائی بحران کا خدشہ, غربت اور بے روزگاری کے مسائل, موسمی تبدیلی کے معاملات, قلت آب, بچوں اور خواتین پر تیزی سے بڑھتے پرتشدد واقعات سمیت دیگر بنیادی اور معاشرتی مسائل جن کا فوری حل ضروری ہے مگر ہمارے یہاں ان خالصتا عوامی مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا, بلکہ اقتدار میں رہنے دو, اقتدار میں لیکر آؤ کے مفادات پرست موضوعات پر عوام کی بنیادی ضروریات کا مذاق اڑایا جاتا ہے.

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    کراچی :پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

    ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکی۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ندا ڈار 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ عائشہ نسیم ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان بسمہ معروف نے 28 ، منیبہ علی اور ارم جاوید نے 18،18 رنز بنائے۔

    تاہم ڈیبیوٹنٹ گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے جیت لیا

    انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے جیت لیا

    مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ولا کو 3 لے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل نے اپنے نام کرلیا۔

    اتوار کے روز لیگ کے آخری میچ میں ایسٹن ولا اور مانچسٹر سٹی اتحاد اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئے۔ میچ کے 37ویں منٹ میں ایسٹن ولا کے کیش نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 69 منٹ میں کوٹینو نے گول کرکے سبقت دگنی کی تو مانچسٹر سٹی کے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں ماند پڑنے لگیں۔

    تاہم پھر پانچ منٹ میں کھیل کانقشہ بدل گیا، گن ڈوگین نے 76ویں، روڈری نے 78 ویں اور 81 ویں منٹ میں گن ڈوگن نے اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو آخری وقت تک قائم رہی۔یوں مانچسٹر سٹی نے پچھلے پانچ سیزن میں چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 93رہی جبکہ 92 پوائنٹس کے ساتھ لیورپول دوسرے نمبر پر رہی جس نے اپنے آخری میچ میں وولوز کو تین ایک سے ہرایا۔

    ادھراظہر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی

    ظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی—فوٹو: ورسسٹرشائر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اظہر علی نے  انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

    اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

    اظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ڈھاکہ :ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،اطلاعات کے مطابق 2022 کا ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں ہونا ہے تاہم ملک میں سیاسی بحران اور عدم استحکام کی وجہ سے سری لنکا کو ہائی پروفائل ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے صورتحال پیدا ہونے پر ایشیا کپ کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    ایشیا کپ کی میزبانی کے ہنگامی منصوبے کے حصے کے طور پر تیاریوں کے بارے میں، نظم الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مارکی ایونٹ کے انعقاد پر بات کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کے بورڈ کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔

    بی سی بی کے صدر نے کہا کہ وقت سب کچھ بتائے گا، مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)] کے صدر سے ملاقات کے لیے بھارت جانا تھا مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا یہ صحیح وقت ہے لیکن اگر مقام تبدیل ہوتا ہے تو بنگلہ دیش پہلا انتخاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کے بعد پانچ ٹیسٹ ٹیمیں شامل ہوں گی، مقام میں تبدیلی کی صورت میں شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    ایشیا کپ کا 2022 ایڈیشن آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2018 میں ہوا تھا اور آئی سی سی 2019 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے فارمیٹ میں تھا جو کہ انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔پچھلے ایشیا کپ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔

  • مشعال ملک کی عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست

    مشعال ملک کی عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست

    اسلام آباد:مشعال ملک نے عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔اہلیہ یاسین ملک چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی یاسین ملک کی سزا کا دن ہے، عمران خان اپنے مارچ کو دو دن آگے کردیں۔

    اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں خود کو کشمیریوں کا وکیل کہا جبکہ یاسین ملک عمران خان کے دوست بھی ہیں۔

    مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اپنے لانگ مارچ کو یاسین ملک کے لیے وقف کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہن بھائیوں سے کہتی ہوں ہمارا ساتھ دیں، جھولی پھیلا کر کہتی ہوں یاسین ملک کو بچانے کے لیے نکلیں اس سے پہلے کہ یاسین ملک کو پھانسی دے دی جائے۔

    اہلیہ یاسین ملک چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، مجھے امید ہے آپ میرا ساتھ دیں گے اور آپ اپنی کوشش سے یاسین ملک کی جان بچا سکیں گے۔اس موقع پر بیٹی مشعال ملک رضیہ سلطانہ نے کہا کہ انکل آپ ہمارے لیے اپنا مارچ آگے کرلیں، میرے بابا کو بچانے کے لیے سب ملکر کوشش کریں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

    پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں صرف تحریک انصاف کے کارکنان کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

  • جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان

    جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاہور:جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان،اطلاعات کے مطابق نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی کوشش میں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے عالمی ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زلمی اس موسم گرما میں برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں تمام سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اوپن کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کرے گا اور وہ پی ایس ایل میں زلمی کا حصہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرائلز امریکا، انگلینڈ اور یورپ میں کیے جائیں گے اور شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی پی ایس ایل 8 کے لیے زلمی کا حصہ ہوں گے۔

     

    جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی پاکستان کی مقبول فرنچائزز میں سے ایک ہے لیکن بیرونی ممالک میں بھی اس کا بہت بڑا سپورٹ بیس ہے۔

    یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ ( ایس ایل سی ) کو اسپانسر شپ کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال نے سری لنکن کرکٹ کے شائقین کو ضرور نقصان پہنچایا ہوگا۔