Baaghi TV

Category: بلاگ

  • دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    سڈنی :دنیا والو : پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کی دورہ پاکستان کی حمایت،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔

    ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں گریگ چیپل لکھتے ہیں کہ اُمید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی صحت بہتر کرنے کیلئے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

    48 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے گریگ چیپل نے ایک اخباری کالم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ یہ دورہ ضروری ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچایا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کے عظیم آلراؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔

    چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین بہترین کرکٹرز ہیں۔آج دنیا کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے مزید لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے،

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے انڈین ٹیم کے کوچ کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کو یاد کرتے ہوئے ذکر کیا کہ بطور انڈین ٹیم کوچ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اندازہ ہے کہ ان دونوں ملکوں کی کرکٹ کتنی اہم ہے۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایکبار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

  • خلائی ادارے ،سائنسدانوں کی بازی، تحریر:عفیفہ راؤ

    خلائی ادارے ،سائنسدانوں کی بازی، تحریر:عفیفہ راؤ

    کیسے امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے ایسا اور کینیڈین خلائی ادارے سی ایس اے نے دس ارب ڈالر لگا کر دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی خلائی دوربین بنا کر اس کو خلا میں ایک اہم مشن پر روانہ کیا ہے۔ اس دوربین کا نام
    James Webb Space Telescopeرکھا گیا ہے۔ اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان تینوں اداروں میں کام کرنے والے سائنسدانوں کو اس منصوبے کو مکمل کرنے میں 30سال کاعرصہ لگا ہے اور اسے اکیسویں صدی کے سب سے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔یہ اسپیس ٹیلی سکوپ orbitمیں اب تک بھیجے جانے والے سب سے بڑے فلکیاتی آئینے کا استعمال کرے گی جس کا قطر ساڑھے چھ میٹر ہے۔ اور دوربین کا یہ مرکزی آئینہ 18 آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں حساس ترین کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس کا وزن چودہ ہزار پاؤنڈ ہے اور یہ فلکیاتی آئینہ اتنا بڑا ہے کہ اسے مکمل طور پر کھلنے میں دو ہفتے تک کا وقت لگے گا۔ یہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گی جو زمین کے چاند سے فاصلے سے بھی چار گنا زیادہ ہے۔

    اس ٹیلی سکوپ کو French Guianaمیں یورپین اسپیس ایجنسی کے بیس سے صبح 7:30 بجے زمین سے چھوڑا گیا ہے جو
    Ariane 5 rocketسے لیس ہے۔ خلا تک پہنچنے کے لیے جیمز ویب نے پہلے ستائیس منٹ کی ایک طویل فلائٹ کی جو ایک کنٹرولڈ دھماکے جیسی تھی۔ جس کے بعد یہ راکٹ سے الگ ہو گئی۔ لیکن اصل کام اس کے راکٹ سے الگ ہونے کے بعد شروع ہوا ہے۔ کیونکہ اس دوربین کو بنانے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ راکٹ سے الگ ہونے کے بعد اس دوربین کو 344
    ایسے کڑے لمحات سے گزرنا ہو گا جو اس کی صلاحیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اور یہ ہی اس مشن میں کھیلے جانے والا اصل جوا ہے کیونکہ اگر ان لمحات میں سے کسی ایک میں بھی کوئی معمولی سی غلطی بھی ہوئی تو سمجھو کہ کھیل ختم۔۔۔
    اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سائنسدانوں کو اتنا پیسہ لگا کر اتنا بڑا خطرہ مول لینے کی کیا ضروت تھی؟دراصل اس دوربین سے پہلے ناسا نے1990میں Habal telescopeکو خلا میں بھیجا تھا۔ اور ہبل دنیا کی وہ پہلی ٹیلی سکوپ تھی جس کو خلاء میں بھیجا گیا۔ اس کی وجہ سے سائنسدانوں کو اتنی اہم معلومات ملیں کہ انہوں نے ہبل کو دریافتوں کی ایک مشین کا نام دیا۔
    ہبل کے خلا میں جانے کے بعد ہی سائنسدانوں کو یہ علم ہوا تھا کہ ہماری کائنات کتنے ارب سال پرانی ہے۔ اور آج سب جانتے ہیں کہ ہماری کائنات کی عمر تیرہ اعشاریہ آٹھ ارب سال ہے۔اسی دوربین کی وجہ سے یہ علم ہو سکا کہ کائنات نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ اس کے پھیلنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس دریافت پر نوبیل انعام بھی دیا گیا تھا۔ہبل ٹیلی سکوپ سے ہی کائنات میں موجود کہکشاؤں کے درمیان انتہائی بڑے بلیک ہولز کی موجودگی کے ثبوت ملے تھے۔ اس کے علاوہ ہمیں یہ بھی معلوم ہو سکا کہ Big bangکے چند کروڑ سال بعد ہماری کائنات کس طرح کی تھی۔اور آپ کو یہ جان کر بھی حیرانی ہوگی کہ ہبل ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیجے جانے سے پہلے سائنسدان سولر سسٹم سے باہر موجود کسی ایک بھی سیارے یاexoplanetکے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

    اس لئے ہبل کی وجہ سے سائنسدانوں کو یہ یقین ہو گیا کہ اگر انہیں اس کائنات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا ہے تو اس کے لئے ان کے پاس جتنی اعلی ٹیلی سکوپ ہو گی اتنی اچھی انفورمیشن ملے گی۔اس لئے ابھی سائنسدانوں کے پاس دس یا بیس سال تک کا مزید وقت ہونے کے باوجود کہ وہ ہبل ٹیلی سکوپ سے ہی بہت سی اہم معلومات جمع کر سکتے تھے۔ انہوں نے دس ارب ڈالرز لگا کر James Webb Space Telescopeکو خلا میں بھیجا گیا۔ کیونکہ اس نئی دوربین کا فلکیاتی آئینہ ہبل سے کئی گنا بڑا ہے۔ اس میں روشنی کو جمع کرنے کی بھی زیادہ صلاحیت موجود ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہبل کے مقابلے یہ ٹیلی سکوپ وقت میں زیادہ پیچھے تک سفر کر سکتی ہے۔ ویسے بھی ہبل زمین کے گرد قریبی مدار میں موجود تھی اور یہ ٹیلی سکوپ زمین سے زیادہ فاصلے ہر اور دوسری کہکشاوں کے قریب ہوگی اس لئے اس کے زریعے اور بھی زیادہ اہم معلومات مل سکیں گی اب James Webb Space Telescopeجو کہ ہبل ٹیلی سکوپ سے دس گنا زیادہ حساس ہے تو یہ دوربین یہ بھی دیکھنے کے قابل ہو گی کہ ہماری کائنات میں ابتدائی کہکشائیں کیسے وجود میں آئیں۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ
    James Webb Space Telescopeکی مدد سے وہ خلا میں ان ستاروں کو بھی ڈھونڈ پائیں گے جو ساڑھے تیرہ ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔اس ٹیلی سکوپ میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ یہ زمین سے کہیں دور موجود سیاروں کے ماحول اور وہاں موجود گیسوں کی جانچ کے ذریعے زندگی کے شواہد تلاش کر سکے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ دوسرے سیاروں کے ماحول میں کس قسم کے مالیکیول موجود ہیں۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ دوربین کہکشاں میں رہنے کے قابل سیاروں کی تلاش میں ایک بہت بڑا قدم ثابت ہو گی۔

    دراصل سائنسدان جان ہی چکے ہیں کہ ہم انسان ایک ستارے کی باقیات سے وجود میں آئے جو اربوں برس پہلے پھٹ گیا تھا۔ اس لئے اب وہ ان باقیات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ جس طرح الگ ہونے کے بعد زمین پر زندگی کا آغاز ہوا تو باقی ستاروں کے ساتھ کیا ہوا الگ ہونے کے بعد ان کے کیا حالات ہیں۔یعنی اس دوربین کی مدد سے سائنسدان کائنات کے بارے میں وہ سب جان سکیں گے جو شاید ابھی انہوں نے سوچا بھی نہیں ہے اس لئے آنے والا وقت اب Space science
    سے متعلق بہت حیران کن ہونے والا ہے۔

    لیکن اس کے لئے تھوڑا مزید انتظار بھی کرنا ہوگا۔ کیونکہ اس ٹیلی سکوپ کو مکمل طور پر آپریشنل ہونے اور اس کی مدد سے پہلی تصاویر دیکھنے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ کیونکہ اسے کھولنے کا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔ ایک بار کھلنے کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے اور اس میں موجود فلکیاتی آئینوں کو ترتیب میں آنے اور تمام آلات کو آن کرنے میں کئی مہینوں کا وقت لگے گا۔ اس لئے امید یہ کی جا رہی ہے کہ 2022 کے موسم گرما میں ہی سائنسدان پہلی تصاویر حاصل کر سکیں گے۔لیکن آخر میں ایک بار پھر میں آپ کو بتا دوں کہ یہ Space science کا ایک جوا ہے اور بہت ہیExpensive and complicated
    قسم کا جوا ہے کیونکہ یہ ٹیلی سکوپ کسی ٹینس کورٹ جتنی بڑی ہے اور اس کا مکمل طور پر کھل کر اپنے آپ کو پھیلانا خلائی تاریخ میں اب تک کا سب سے مشکل کام ہو گا۔ ایسے 300 سے زیادہ لمحات ہوں گے جب کچھ بھی غلط ہوا تو کھیل تمام ہو جائے گا۔ لیکن آپ کو پتا ہے کہ ایسے کاموں میں تو پھر زیادہ خطرے کا مطلب ہی زیادہ فائدہ ہے۔اور اگر یہ کامیاب ہو گئی تو پھر یہ جاننا مشکل نہیں رہے گا کہ یہ کائنات کیسے شروع ہوئی اور کیا ہم اس میں اکیلے ہیں؟اور پھر سائنسدانوں کی یہ بازی جیتی ہوئی تصور کی جائے گی۔

  • برطانوی ہاؤس آف کامنز نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی

    برطانوی ہاؤس آف کامنز نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی

    لندن: برطانوی ہاؤس آف کامنز نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی ,اطلاعات کے مطابق برطانوی ہاؤس آف کامنز نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی، خط میں کہا گیا کہ 2 سال میں ڈھائی ہزار بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا پردہ چاک کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن لندن کو خط لکھ دیا۔ خط برطانوی درالعوام کے 28 ارکین کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

    برطانوی درالعوام نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی کارکن خرم پرویز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ خرم پرویز کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا گیا ہے، خرم پرویز کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جائیں اور معاملے کی شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں۔

    برطانوی درالعوام کا کہنا تھا کہ خرم پرویز دہشت گرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ 2 سال میں ڈھائی ہزار بے گناہ افراد کو حراست میں لیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی تشویش ناک اطلاعات ہیں۔ بے گناہ کشمیریوں کو مبینہ دہشت گرد بنا کر مار دیا جاتا ہے جبکہ مرنے والے تمام عام شہری ہوتے ہیں۔

    برطانوی درالعوام نے اپنے خط میں مذکورہ تمام واقعات پر بھارتی ہائی کمیشن سے وضاحت بھی طلب کرلی۔

  • بھارت کا اگنی پرائم  کے بعد ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ

    بھارت کا اگنی پرائم کے بعد ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ

    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ اگلے چند دنوں میں، ڈی آر ڈی او کی جانب سے جدید ترین میزائلوں کی کئی اور بیلسٹک اور کروز سیریز کا تجربہ کرنے کی توقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو ملک میں بنائے گئے سطح سے سطح پر مار کرنے والے ‘پرالے ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے-


    رپورٹ کے مطابق پرالے کو اڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر صبح 10:30 بجے کے قریب لانچ کیا گیا اور اس نے اپنے تمام اہداف کو پورا کیا تجربے کے دوران میزائل کے تمام سسٹمز نے کامیابی سے کام کیا اور بالکل درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔


    نئی ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل کو موبائل لانچر سے لانچ کیا جا سکتا ہے اور یہ 150 سے 500 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


    اے این آئی کے مطابق جدید میزائل کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرسیپٹر میزائلوں کو شکست دے سکے۔


    اس سے قبل رواں ماہ 18 دسمبر کو بھی بھارت نے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا تھا اگنی پرائم میزائل کا تجربہ اڑیسہ میں کیاگیااگنی پرائم میزائل اگنی سیریزکا ایک نئی نسل کاجدید میزائل ہےاگنی پی میزائل1000کلومیڑسے لے کر2000کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بھارت کی جانب سے اگنی پرائم میزائل کا دوسرا تجربہ تھا اگنی پرائم میزائل کا وزن اگنی3 میزائل سے50فیصد کم ہے یہ میزائل سطح سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے۔جوہری صلاحیت کے حامل اس میزائل کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنگی جنون کا شکار بھارت ہتھیاروں کی مسلسل خریداری اورمیزائل تجربات کی وجہ سے خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اگنی پرائم میزائل کا تجربہ

  • پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

    پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

    سائنسدانوں نے پرانے اور گہرے زخموں کی جانچ کے لئے ایک اسمارٹ پٹی بنائی ہے جو صرف پندرہ منٹ میں اس کا مکمل احوال پیش کرسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : بعض زخم اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ پٹی لگنے کے باوجود بار بار ان کی خبرگیری کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ ناسور بن سکتے ہیں۔ اب اس کے لیے سائنسدانوں نے ایک سمارٹ پٹی بنائی ہے جسے ” وی کئیر” کا نام دیا گیا ہے سنگاپورنیشنل یونیورسٹی نے اسمارٹ بینڈیج کو زخم کا سینسر بھی کہا ہے جسے ایک ایپ کے ذریعے حقیقی وقت مین اس کا ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان دیکھتا رہ گیا:اور بھارت بازی لے گیا،بھارتی حکومت ملک کی خاطر ڈٹ گئی:پاکستان میں بلیک میلرڈٹ…

    اس پٹی کی بدولت نہ بھرنے والے زخموں اور ناسور کی بحالی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے صرف 15 منٹ میں یہ زخم میں موجود بیکٹیریا اورجراثیم کی اقسام،درجہ حرارت، پی ایچ، اور اندر سوزش (انفلیمیشن) کے عناصر کو بھی نوٹ کرسکتی ہے۔ اس کی ساری تفصیلات ایپ تک حقیقی وقت میں پہنچتی رہتی ہے۔

    وی کیئرنامی یہ پٹی ڈاکٹروں کو فوری طور پر مفید معلومات دیتی ہے جس کی بنا پر وہ ناسور کے علاج کا درست فیصلہ کرسکتے ہیں زخم ٹھیک نہ ہونے سے خود مریض پریشان، تکلیف میں گرفتار اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے پھر ذیابیطس کے زخم سے خود ہاتھ یا پیر کاٹنے کی نوبت بھی آجاتی ہے-

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    جدید ترین بینڈیج میں نصب حساس سینسر زخم کے مائع کو اپنے اندر سموکر زخم کی تیزابیت اور درجہ حرارت کے علاوہ دیگر بایومارکرز بھی نوٹ کرتے ہیں یہ زخم کی جسامت نوٹ کرکے فوری طور پر ایپ کو آگاہ کرتا ہے۔ اس کے اندر موجود بیٹری کو بار بار ریچارج کیا جاسکتا ہے اس پٹی کی مدد سے مریض خود بھی اپنے ناسور کا جائزہ خود لے کر مزید تکالیف سے بچ سکتا ہے۔

    برطانیہ سے 9 فٹ لمبے کنکھجورے کی باقیات دریافت

  • پاکستان دیکھتا رہ گیا:اور بھارت بازی لے گیا،بھارتی حکومت ملک کی خاطر ڈٹ گئی:پاکستان میں بلیک میلرڈٹ گئے

    پاکستان دیکھتا رہ گیا:اور بھارت بازی لے گیا،بھارتی حکومت ملک کی خاطر ڈٹ گئی:پاکستان میں بلیک میلرڈٹ گئے

    نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے منگل کو 20 یوٹیوب چینلز اور دو نیوز ویب سائٹس کو’’بھارت مخالف پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں‘‘ پھیلا نے کے الزام میں بلاک کرنے کا حکم دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت ہر وقت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کرنے میں مصروف رہتا ہے اور پاکستان کے خلاف بیان بازی جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلانے جھوٹی الزام تراشیاں کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور دنیا کے سامنے اپنے جھوٹ بے نقاب ہو جا نے کے باوجود وہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتا اور پاکستان مخلاف پرپیگنڈوں اور پاکستان کو دنیا کے نظر میں نیچا دکھانے کے لئے ہر وقت اوچھے طریقے استعمال کرتا ہے-

    تاہم اب پھر بھارت نے پاکستان پر بھارت مخالف پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں‘‘ پھیلا نے کی الزام تراشی کرتے ہوئے مختلف ویب سائٹس اور یو ٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے یہ کہنا کہ بھارت اپنی اس حرکت پر مشہور محاورے ” الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے” پر پورا اترتا ہے تو بےجا نہ ہو گا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو، وزارت نے دو احکامات جاری کئے، ایک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو 20 چینلز کو بلاک کرنے اور دوسرا نیوز ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی ہدایت۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت نے ٹیلی کام محکمے سے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو ان چینلز اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی ہدایت کرے۔ یہ کارروائی نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز کے رول 16 کی دفعات کے تحت کی گئی ہے جو حکام کو ’’ہنگامی صورت حال میں‘‘ مواد کو بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    وزارت نے منگل کو ایک ریلیز میں کہا ’’چینل اور ویب سائٹس کا تعلق ایک مربوط ڈس انفارمیشن نیٹ ورک سے ہے جو پاکستان سے چل رہا ہے اور ہندوستان سے متعلق مختلف حساس موضوعات کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

    اس میں کہا گیا کہ ان چینلز کو کشمیر، ہندوستانی فوج، ہندوستان میں اقلیتی برادریوں، رام مندر، جنرل بپن راوت وغیرہ جیسے موضوعات پر مربوط انداز میں تفرقہ انگیز مواد پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔‘‘

    کہا گیا کہ "انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے درمیان قریبی مربوط کوششوں میں، وزارت نے پیر کو یوٹیوب پر 20 چینلز اور انٹرنیٹ پر بھارت مخالف پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں پھیلانے والی دو ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا-

    وزارت نے دعویٰ کیا کہ جن 20 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے لیے کہا گیا ہے ان میں سے 15 ’’نیا پاکستان گروپ‘‘ نامی ادارے کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ وزارت نے دعویٰ کیا کہ یہ گروپ پاکستان سے چلایا جاتا ہے اور اس کے کچھ چینلز پاکستانی نیوز چینلز کے اینکرز چلا رہے تھے۔

    وزارت نے کہا کہ ان چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 35 لاکھ سے زیادہ تھی اور ان کے ویڈیوز کو 55 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔

    بیان میں کہا گیا ہے ’’ان یوٹیوب چینلز نے کسانوں کے احتجاج، شہریت (ترمیمی) قانون سے متعلق مظاہروں اور اقلیتوں کو حکومت ہند کے خلاف اکسانے کی کوشش جیسے مسائل پر مواد بھی پوسٹ کیا تھا۔ یہ خدشہ بھی تھا کہ ان یوٹیوب چینلز کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے مواد پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان نے بھی میڈیا اتھارٹی بنا کرفیک نیوز،جھوٹے تبصروں اورپیڈ تجزیوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میں حکومت ریاست کو فیک نیوز ،جھوٹوں تبصروں اور پیڈ تجزیوں سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے لیکن پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پر حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔جبکہ ایسے ہی حالات کے پیش نظر بھارت نے کسی کی پرواہ کیئے بغیرملک کے مفاد میں پابندی لگا کردکھا دی-

  • مقبوضہ کشمیر:حلقہ بندیوں کی مشق بھارتی ریاستی دہشت گردی کی نئی شکل ہے:کشمیری قیادت

    مقبوضہ کشمیر:حلقہ بندیوں کی مشق بھارتی ریاستی دہشت گردی کی نئی شکل ہے:کشمیری قیادت

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:حلقہ بندیوں کی مشق بھارتی ریاستی دہشت گردی کی نئی شکل ہے:کشمیری قیادت بول اٹھی ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حلقہ بندیوں کی مشق بھارتی ریاستی دہشت گردی کی نئی شکل ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حلقہ بندیوں کی مشق، نصاب تعلیم میں تبدیلی، نئے ڈومیسائل قوانین، سرکاری عمارتوں کو ہندوئوں کے ناموں سے منسوب کرنے اوراس طرح کے دیگر اقدامات کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی قانونی اور ثقافتی دہشت گردی قراردیا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا اور اسے ہندو اکثریتی علاقہ قرار دینا ہے۔

    انہوں نے بھارتی اقدامات پر تشویش ظاہر کرتے کہاکہ ان سے مستقبل میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے مذموم عزائم کی عکاسی ہوتی ہے ۔یوسف نقاش نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری بھارت سے مکمل آزادی کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال کی سنگینی کاادراک کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی بند کرانے اور جنوبی ایشیا کو تباہی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

    انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    ادھر تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حلقہ بندیوں کے مسودے کو وادی کشمیر اور جموں خطے کے عوام کو فرقہ وارانہ اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا ایک مذموم منصوبہ قراردیا۔

    انہوں نے کہاکہ اس مسودے سے بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم اورکشمیری عوام کے بارے میں پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد جموں اور وادی کشمیر کے عوام کے درمیان خلاف پیدا کرنا ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اپنی نوآبادیاتی ذہنیت کی وجہ سے جموں وکشمیر کے عوام کے درمیان مثالی بھائی چارے کی فضا ء کو خراب کرنے اور ان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے درپے تاکہ وہ آر ایس ایس کے فرقہ وارانہ اور فسطائی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے ۔

  • سخت سردی میں کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو کتوں نے بچا لیا

    سخت سردی میں کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو کتوں نے بچا لیا

    بھارتی گاؤں میں کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی ایک نوزائیدہ بچی کا ایک کتیا اور اس کے بچوں نے اس کا پہرہ دیا اورمکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچائی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ گاؤں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے آسرا چھوڑا گیا تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا بلکہ خود اس کے ننھے منے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچاکر مرنے سے بچا لیا جانور کی رحم دلی کی خبر نے دنیا کا دل بھی موم کردیا ہے-

    بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا


    رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ ریاست کے ضلع مونگیلی کے ایک گاؤں سریستال کے کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی اس بچی کے تن سے آنول نال کا ایک ٹکڑا بھی جڑا تھااسے آوارہ کتوں نے بھنبھوڑنے کی بجائے بچایا صبح کو بچی کے رونے کے آوازوں سے کسان متوجہ ہوئے اور بچی تک پہنچے جو زندہ تھی اور اس پر کوئی خراش تک نہ تھی۔

    خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی خاتون

    گاؤں والوں کے مطابق ان کا خیال ہے کہ مادہ کتیا نے رات بھر بچی کا حفاظتی پہرہ بھی دیا ہے بعد ازاں گاؤں کے بزرگوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کو مکمل تندرست بھی قرار دیا ہے۔

    پولیس افسر اے ایس آئی چنتارام بنجاور اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لے گیا اور طبی معائنے کے بعد اس کا نام اکنکشا رکھا گیا ہے اب پولیس نے بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے۔

    لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی بی جے پی پر کڑی تنقید

  • لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہور:لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی ،اطلاعات کے مطابق لاہورقلندرز اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔

    لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگا، یارکشائر کاؤنٹی کے نوجوان کھلاڑی اسکالر شپ کے تحت لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر استعمال کریں گے جبکہ لاہور قلندرز کے کرکٹرز بھی یارکشائر میں ٹریننگ کر سکیں گے۔

    نئی پارٹنر شپ کے تحت لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز یارکشائر کاؤنٹی کے اوورسیز پلیئرز ہوں گے۔لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان دوستانہ میچ 16 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف یارکشائر کاونٹی کے اورسیز پلیئر ہوں گے۔

    اس حوالے سے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر یارکشائر کرکٹ ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ باصلاحیت فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہو رہی ہے ، شراکت داری کے معاہدے سے ایک دوسرے تک رسائی کا موقع ملے گا۔

    سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا تھاکہ اس پروگرام سے دونوں کلبز کی کامیابی پر مثبت اثر پڑے گا جبکہ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھے گی۔

    ادھر پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی دوران میچ طبیعت خراب ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عابد علی میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی تشخیص کی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی امراض قلب کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور پی سی بی ان کے ڈاکٹرز سے مکمل رابطے میں ہے۔بورڈ کے مطابق عابد علی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی۔

    ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان

    پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان

    ڈھاکا :پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان ،اطلاعات کے مطابق ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی شکست کھاکر باہر ہوگئے۔

    پہلے سیمی فائنل میں کوریا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5-6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو زیر کیا۔

    کوریا نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیمی فائنل میں 11گول ہوئے، میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل کوریا نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا، کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹریک کرتے ہوئے چار گول کیے۔

    میچ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا، پاکستان کے کپتان عمر بٹہ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس کے بعد کوریا کو لگاتار دو پنالٹی اسٹروکس ملے۔

    دوسرا کوارٹر بھی دلچسپ رہا جس میں چار گول ہوئے، پہلے جنید منظور نے گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کیا لیکن کوریا نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر پھر سے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہوا لیکن بیک اسٹک لگنے کی وجہ سے امپائر نے گول نہ دیا البتہ کچھ ہی لمحہ بعد پاکستان کے افراز نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

    دوسرے کوارٹر کے اختتام سے چند منٹ پہلے کوریا نے پھر گول کرکے مقابلہ 3-4 کردیا۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر میں پہلے کوریا نے گول کرکے برتری دگنی کردی لیکن پاکستان کے مبشر علی نے لگاتار دو گول کرکے پھر سے مقابلہ 5-5 گول سے برابر کردیا۔

    میچ کے اختتام سے صرف پانچ منٹ قبل کوریا نے پنالٹی کارنر پر گول کردیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور کوریا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو 3-5 سے ہراکر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا فائنل کوریا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔