Baaghi TV

Category: بلاگ

  • ” مجھے ڈر لگتا ہے ” .تحریر : زیاد علی شاہ

    ” مجھے ڈر لگتا ہے ” .تحریر : زیاد علی شاہ

    تمباکو کی پیداوار میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے کسان اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح یہ پیداوار بڑھائے اور منافع زیادہ سے زیادہ حاصل کریں کسان بیچارہ کیا کریں ان کی دو وقت کی روٹی اسی سے ہی پیدا ہوتی ہے لیکن ان کی کمائی کیلئے متبادل طریقے بھی موجود ہیں ایک دن میں ایک ریسرچ کے مطابق بارہ سو بچے سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں اور خاطر حواہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ایک سروے کے مطابق پختونخوا میں پچاس فیصد تمباکو پیدا ہوتی ہے یعنی سب سے زیادہ وہاں ہوتی ہے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے مطابق روزانہ چار سو پچاس لوگ سگریٹ کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اتنی تمہید باندھنے کی ضرورت اسلئے پڑ گئی کہ "مجھے ڈر لگ گیا” کہ پاکستان کی آدھی آبادی تو سگریٹ کی وجہ سے متاثر ہو جائیگی پھر میں اسی کوشش میں تھا کہ سگریٹ کو ختم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدام کئے جائے صحافت کے طالب علم ہونے کی وجہ سے گھومتا پھرتا ہوں ادھر ادھر دیکھتا ہوں مشاہدہ کرتا ہوں کہ اس کی اصل جڑ کیا ہے ؟ پھر معلوم ہوتا ہے کہ اس کی اصل تو ہم ہی ہے میں ایک نوجوان ہو کر اس میں اپنا کردار کیسے ادا کرسکتا ہوں ؟

    آج اللہ نے موقع دیا کرومیٹک کے زیر انتظام تمباکو کو روکنے کیلئے کانفرنس میں مدعو کیا گیا وہ لوگ اس پر بہت کام کر رہے ہیں مختلف ریسرچ کرتے ہیں یوتھ کو اپنے ساتھ اینگیج رکھتے ہیں اب یوتھ کیا کر سکتی ہے ؟ مختلف یونیورسٹیوں میں طلباء سگریٹ کو سٹائل کے طور پر پیتے ہیں بلکہ فخر کرتے ہیں پھر یہی طلباء پاکستانی ڈراموں کو دیکھتے ہیں تو ڈراموں میں بھی سگریٹ نوشی سٹائل کیلئے پیتے ہیں جو کہ طلباء پر برا اثر پڑتا ہے آج کل ” ہم نیوز ” پر ایک ڈرامہ نشر ہو رہا ہے اس کا نام ہے ” پری زاد ” اس میں مرکزی کردار سگریٹ نوشی محض ٹینشن کو دور کرنے کیلئے کرتا ہے تو نوجوان اس چیز کو کافی کرتی ہے اس پر حکومت بھی غیر سنجیدہ بلکہ خوش تماشائی بن کے بیٹھے ہیں اب اس یوتھ کو سگریٹ روکنے کیلئے بھی ہم استعمال کر سکتے ہیں نوجوان پاکستان کی طاقت ہے اور سوشل میڈیا کا پاکستانیوں پر بہت اثر ہوتا ہے اگر پاکستانی یوتھ نشے کے خلاف نکلے اور اس کا نام جہاد ہوگا کیونکہ سگریٹ (تمباکو) سے انسانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ہم اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ایک آواز بننا بہت ضروری ہے

    کانفرنس میں مختلف بلاگرز نے اس کو روکنے کیلئے مختلف تجاویز دئے کہ کیسے اس کو روکا جا سکتا ہے لیکن میں اپنی بات کرونگا میں نے کچھ تجاویز پیش کی کہ طلباء کو اٹھا لینگے کہ سگریٹ روکنے کیلئے کردار ادا کریں قیامت کے دن ہم سے یہی پوچھا جائیگا کہ دنیا میں جو کر سکتے تھے وہ کیوں نہیں کیا دوسری تجویز یہی تھی کہ پختونخوا میں تمباکو کثیر مقدار میں پیدا ہوتے ہیں تو میں بذات خود گھر گھر گلی گلی جاؤنگا اس کو روکنے کیلئے بلکہ اپنے گھر سے شروع کرونگا تیسری تجویز یہی تھی کہ ہماری یوتھ کی آواز بہت توانا ہے اور اتنی طاقتور ہے کہ وہ چاہے کچھ بھی کرسکتے ہیں کیوں نہ ہم اس پر کمپینز کریں اور لوگوں کو اس بات پر یقین دلائے کہ یہ ایک خاص پلان کے تحت ہو رہا ہے اور اس میں ہمارے دشمن بڑھ چھڑ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہم پاکستانی اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں ہم اپنا آواز خود ہی بلند کرینگے

    سگریٹ کا مسلہ صرف یونیورسٹیوں تک محدود نہیں بلکہ فیکٹریوں میں بھی بہت کثیر تعداد میں مزدور سگریٹ نوشی کرتے ہیں یوتھ جا کر اگر ان شہریوں کو ان کی نقصانات گننا شروع کرینگے اور ان کو اس بات کی یقین دلائنگے کہ یہ ہمارے ملک و صحت دونوں کیلئے نقصان دہ ہے شاید وہ ہمارے بات کا یقین کر لیں بد قسمتی سے یہاں حکومت کچھ مافیاز کے سامنے جھک جاتی ہے گھٹنے ٹیک دیتی ہے محض کچھ مفادات کی خاطر اور انہی سگریٹ انڈسٹریز کے جانب سے ان کو ڈونیشن کی شکل میں رشوت ملتی ہے تاکہ ان کے کاروبار پر کوئی اثر نہ پڑ جائے ہر چیز پر اس حکومت نے ٹیکس بڑھائی لیکن سگریٹ پر نہیں

    نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہے اگر چاہے تو سگریٹ کا صفایا بھی اس ملک سے کر سکتی ہے ایک شاعر بہت خوب فرماتے ہیں

    بخت کے تخت سے یکلخت اتارا ہوا شخص
    آپ نے دیکھا ہے کھبی جیت کے ہارا ہوا شخص

    نوجوان اس ملک میں ان مافیاز کی جیت کو ہار میں بدل سکتی ہے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو

  • چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل پوری تعداد میں دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی کہا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی پی ایس ایل 7 اورغیر ملکی ٹیموں کے میچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔


    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرالیں۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی شیڈول کے مطابق 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچے گی 13، 14 اور 16 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔

    اس حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد فینز کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا ویسٹ انڈیز پاکستان کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

  • دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

    ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے-

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔


    ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے ، پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔

    شیڈول کے مطابق 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچے گی 13، 14 اور 16 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    اس حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد فینز کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا ویسٹ انڈیز پاکستان کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

  • سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرزاورکوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کررہا ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

    خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ آج سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہورہی ہےسری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

    انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

    سیالکوٹ واقعہ: 900 فیکٹری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

    دوسری طرف سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے-

    سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس

  • پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کی کم سے کم قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے۔


    پاک ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے مقرر رکھی گئی ہے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی لیکن صرف کورونا ویکسینیٹڈ شائقین کرکٹ کو ہی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داری سر انجام دیں گے پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید ملک کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا


    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

  • نعرہ عشق رسول ہی نہیں سیرت رسول کا بھی مطالعہ کرو    ازقلم: غنی محمود قصوری

    نعرہ عشق رسول ہی نہیں سیرت رسول کا بھی مطالعہ کرو ازقلم: غنی محمود قصوری

    نعرہ عشق رسول ہی نہیں سیرت رسول کا بھی مطالعہ کرو

    ازقلم غنی محمود قصوری

    مملکت پاکستان میں عشق رسول کے دعوے دار تو بہت ہیں مگر افسوس ان نام نہاد عاشقین پر کہ ان کی اکثریت بے نمازی ہے اور بعض تو ایسے ہیں کہ شاید پوری پوری زندگی انہوں نے کتاب اللہ و حدیث رسول کو ہاتھ ہی نہیں لگایا ہوتا اور ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ حدیث رسول اور قول اصحاب و اولیاء اللہ میں فرق کیا ہے

    یہ لوگ نہیں جانتے سنت کیا ہے فرض کیا ہے فرض عین کیا ہے اور فرض کفایہ کیا ہے

    یہ ایسے عاشقین ہیں کہ جب ان کے گھر کا کوئی فرد مر جائے تو کسی کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں کہ جی ہمیں تو غسل کا پتہ ہی نہیں کوئی آکر ہمارے مردہ پیارے کو غسل دے تاکہ اس کی تدفین بذریعہ مولوی جنازہ کروا کر کی جائے

    افسوس نام نہاد عاشق تیری ایسی عاشقی پر میرے نبی تو سب طریقے بتلا کر گئے تو نے محض نعرے لگانے کو ہی دین سمجھ لیا ؟ کیا تجھ پر اسلامی تعلیم حاصل کرنا فرض نہیں؟

    ملاوٹ کرنے،ذخیرہ اندوزی کرنے،لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے،زنا کرتے وقت اور پڑوس میں بھوکے مرتے غرباء کو دیکھتے وقت ان کا عشق زندہ نہیں ہوتا مگر کسی بھی جانب سے اعلان ہو کہ فلاں جگہ فلاں نے گستاخی کی ہے تب ان کا عشق بڑا جوش مارتا ہے اور یہ بغیر سیرت نبوی کا مطالعہ کئے قتل جیسا فعل بھی سرانجام دے بیٹھتے ہیں

    انہی نام نہاد عاشقین نے کل بروز جمعہ پاکستان کے مشہور شہر سیالکوٹ میں ایک نجی فیکٹری کے ایکسپورٹ مینیجر نتھا کمارا کو جلا کر راکھ بنا دیا

    وقوعہ کچھ یوں ہوا کہ سری لنکا کے رہائشی اور حالیہ سیالکوٹ میں مقیم نتھاکمارا نے فیکٹری میں لگی مشین پر سے ایک کاغذ اتار پھینکا جس پر درود شریف اور کچھ اسلامی اسم رقم تھے

    واللہ عالم نتھا کمارا نے یہ فعل دانستہ کیا یاں غیر دانستہ مگر سیرت نبوی سے غافل نام نہاد عاشقین نے نتھا کمارا کو فیکٹری سے نکالا اور سڑک پر لا کر اسے آگ لگا دی حالانکہ وہ نہتا تھا اور معافیاں مانگ رہا تھا
    ان عاشقین نے نا سوچا کہ میرے نبی نے ایک جنگ میں ایک حربی کافر کو عین جنگ میں اس وقت معاف فرما دینے کا کہا تھا جب ایک صحابی کی طرف سے عین اس وقت کلمہ پڑھنے والے کو قتل کر دیا جب وہ تلوار کے سامنے صحابی رسول کو کہہ رہا تھا مجھے معاف کر دو میں کملہ پڑھ کر مسلمان ہوتا ہوں
    مگر صحابی رسول نے اسے قتل کر دیا معاملہ میرے نبی کی بارگاہ میں پہنچا اس صحابی کو بلایا گیا واقعہ پوچھا گیا اس صحابی نے بتلایا کہ وہ تو تلوار کے ڈر سے کلمہ پڑھنے لگ گیا تھا

    اتنا سننا تھا کہ میرے نبی کریم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا اور فرمایا تم نے ایک کملہ پڑھتے کو قتل کر دیا ؟
    کیا تم نے اس کا دل پڑھ لیا تھا کہ وہ تلوار کے ڈر سے کلمہ پڑھ رہا ہے ؟
    تمہیں کیا پتہ اس نے حقیقی معافی مانگ لی ہو اور رب نے اسے معاف کر دیا ہوں
    شاید وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جانا چاہتا تھا مگر تم نے اسے قتل کر دیا
    نبی کریم نے فرمایا میں محمد کل روز قیامت اللہ کے ہاں تیرے اس فعل پر جوابدہ نا ہو گا اگر وہ شحض واقعی سچے دل سے کلمہ پڑھ رہا تھا چاہے موت کو سامنے دیکھ کر ہی تو اس بابت اللہ نے حساب لیا تو تم ہی جوابدہ ہو گے میں نہیں

    نتھا کمارا کو جلا کر ان عاشقین نے عشق نبی کے خوب نعرے لگائے کہ ہم نے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے

    اگر نتھا کمارا نے ایسا غلط کام کیا ہے تو ہمارا ریاستی نظام موجود ہے اس کا ٹرائل ہونا چائیے تھا فرض کریں اگر اس کا ٹرائل نا بھی کروایا جاتا محض اس کو مار کر ہی سکون ملنا تھا تو کم از کم اسے جلایا نا جاتا کیونکہ آگ کا عذاب دینے کا اختیار صرف اللہ کو ہی ہے
    جس کیلئے میں ان نام نہاد جعلی عاشقین رسول کو احادیث نبویہ کا مطالعہ کرواتا ہوں تاکہ ان کو پتہ چلے یہ کس قدر سیرت نبویہ سے غافل ہیں
    سب سے پہلے میں جان کیلئے خطرہ اور موذی حشرات سانپ پر ایک حدیث پیش کرتا ہوں پھر بات آگے بڑھاتا ہوں

    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں دو کالوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا یعنی سانپ کو اور بچھو کو
    سنن ابن ماجہ

    دیکھئے سانپ موذی ہے اسے نماز چھوڑ کر مارنے کا حکم ہے مگر ایک اور حدیث پیش کرتا ہوں جس میں وضع ہو گا ان موذی حشرات کو بھی آگ سے جلا کر مارنا حرام ہے

    حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ کے ساتھ ایک سفر میں تھے آپ اپنی حاجت کے لیے تشریف لے گئے ہم نے (چڑیا کی مانند چھوٹا) ایک سرخ پرندہ دیکھا جس کے ساتھ دو بچے تھے ہم نے اس کے دونوں بچوں کو پکڑ لیا تو وہ پرندہ آیا اور ان کے گرد منڈلانے لگا اتنے میں نبی تشریف لے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پرندے کو اس کے بچوں کی وجہ سے کس نے تکلیف پہنچائی ہے؟
    اسے اس کے بچے واپس لوٹا دو پھر نبی نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جس کو ہم نے جلا دیا تھا تو آپ نے فرمایا اسے کس نے جلایا ہے؟
    ہم نے کہا ہم نے جلایا ہے
    آپ نے فرمایا آگ کا عذاب دینا صرف آگ کے رب کے شایانِ شان ہے( ابوداؤد)

    اس حدیث میں واضع بتا دیا گیا کہ آگ کا عذاب دینا رب کا کام ہے جو کوئی ایسا کرے گا وہ رب کی نافرمانی کرے گا اور نافرمان عاشق رسول نہیں ہوتا بلکہ جاہل ہوتا ہے

    مذید قلب اطمینان کیلئے ایک
    اور حدیث پیش خدمت ہے

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں روانہ فرمایا تو فرمایا اگر تم فلاں فلاں کو پاؤ (قریش کے دو آدمیوں کا آپ نے نام لیا) تو ان کو آگ میں جلادو مگر جب ہم نکلنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر فرمایا میں نے تمہیں حکم دیا تھا کہ تم فلاں فلاں کو جلا دینا لیکن آگ کا عذاب تو صرف اللہ ہی دے گا اسلیے اگر تم ان کو پاؤ تو انہیں قتل کر دینا جلانا نا (بخاری)

    دیکھئے اللہ کے نبی نے سانپ سے بھی موذی اور پکے کافر کو قتل کرنے کا حکم دے کر بیجھا اور منع کیا کہ اسے جلانا نا کیونکہ آگ کا عذاب دینے کا اختیار اللہ کو ہی ہے مگر ہمارے عاشقوں نے ایک انسان کو بڑے فخر سے جلایا اور ان کو پتہ بھی نہیں کہ محض نعرہ عشق رسول میں یہ لوگ اللہ کے اختیار میں شراکت کرکے ایک بہت بڑے گناہ کے مرتکب ہو چکے ہیں
    اگر نتھا کمارا کا کورٹ ٹرائل کروایا جاتا تو شاید نتھا کمارا اسلام کی طرف مائل ہو جاتا اور مشربہ اسلام ہو جاتا

    اسی شہر سیالکوٹ میں 2010 میں دو سگے بھائیوں منیب اور مغیث کو جنونیوں نے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو لٹکا دیا تھا اور الزام لگایا کہ وہ ڈاکو تھے جو کہ بعد میں ثابت بھی ہوا کہ وہ ہرگز ڈاکو نا تھے
    ان کی لاشوں کو ذاتی طور پر عوام کی طرف سے یوں لٹکایا جانا سراسر غیر قانونی اور غیر اسلامی فعل تھا مگر افسوس اتنی بڑے غلط فعل کے مرتکب
    ان دونوں بھائیوں کے 12 قاتلوں کو محض 10 سال قید ہوئی تھی جوکہ رہائی پا چکے ہیں

    میرا ان نام نہاد عاشقین رسول سے سوال ہے کہ ریاست کے ہوتے ہوئے کسی کے جرم کرنے پر اسے سزا دینے کا کونسا شرعی ،آئینی حق حاصل ہے تمہیں ؟

    او ظالموں دین اسلام و پاکستان کو بدنام کرنے والے شر پسندوں نعرہ عشق رسول ہی نہیں سیرت نبوی کا مطالعہ بھی کرو تاکہ تمہیں پتہ چلے کہ تم انجانے میں کتنے بڑے گناہ کے مرتکب ہو چکے ہو-

  • رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

    رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

    پیرو کے دارالحکومت لیما سے سینکڑوں سال پرانی رسیوں میں جکڑی ممی دریافت کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے ماہرین نے لیما سے 25 کلو میٹر دور کاہا مورکیلا سے ممی کو دریافت کیا ہے جو رسیوں میں جکڑی ہوئی ہے۔

    3 سالہ بچے کی 78 ہزار سال پرانی باقاعدہ قبر دریافت

    ملنے والے ممی نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپ رکھا ہے اور اسے اکڑوں بٹھایا گیا تھا ماہرین کا کہنا ہے کہ رسیوں میں جکڑنا اور اکڑوں بٹھانا مردے کی بےحرمتی یا تشدد نہیں بلکہ اس وقت دفنانے کا یہی طریقہ تھا اور اس وقت کی تہذیب میں عام تھا۔

    محتاط اندازے کے مطابق دریافت ہونے والی ممی 8 سو سے 12 سو سال پرانی ہے اور یہ ہسپانوی عہد سے پہلے کا دور تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی ممی کسی 25 سے 30 سال کے نوجوان کی لاش ہے اور یہ اسی علاقے کی پہاڑوں میں رہتا تھا۔

    واضح رہے کہ ماہرین نے رواں سال اکتوبر میں یہاں دوبارہ کھدائی شروع کی تھی جس کے بعد یہاں سے کئی اہم اشیا برآمد ہوئیں اور ممی بھی اسی دوران دریافت ہوئی۔ جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اتنے کامیاب ہوں گے۔

    دنیا کی پہلی حنوط شدہ حاملہ مصری ممی دریافت

    خیال رہے کہ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کینیا کے ایک دور افتادہ غار میں 78 ہزار سال پرانی 3 سالہ بچے کی قبر دریافت کی تھی یہ قبر کینیا میں آثارِ قدیمہ کے حوالے سے مشہور مقام ’پنجہ یا سعیدی‘ میں ایک غار کے دہانے پر ملی ماہرین نے ریڈیو کاربن تاریخ نگاری اور دیگر تکنیکوں کے استعمال سے اس قبر کے زمانے اور بچے کی عمر کے بارے میں تو اندازہ لگا لیا گیا ہے لیکن بچے کی ہڈیاں اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہیں کہ ان سے یہ پتا نہیں چل رہا کہ وہ لڑکا تھا یا لڑکی۔

    عام پودا جیٹروفاکرکاس میں دریافت مرکب کینسر کیخلاف لڑائی میں نیا ہتھیار

  • رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

    رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

    رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کےمطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا دوسری جانب سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

    دو سے تین سالوں کے دوران نظام شمسی سے باہر زندگی کے آثار دریافت کر لیں گے…

    سورج کے قریب 60 کروڑ سال پُرانا ایک اور سورج دریافت

    محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2021 کے آخری سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا،سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا سورج گرہن کا اختتام دوپہر2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

    اسٹرابیری مون کیا ہے ؟ جون2021 کا سٹرابیری مون سال کا آخری سُپرمون ہے؟

    سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے اور اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ یہ سورج گرہن اگرچہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا لیکن جنوبی نصف کرے (سدرن ہیمسفیئر) کے کئی ممالک میں نمایاں ہوگا۔ واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

    ناسا نے ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کا قیمتی ترین سیارچہ دریافت کر لیا

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پاکستان الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں پاکستان ٹیم 6 بیٹر، 2 اسپنر، 2 فاسٹ بولر اور 1 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    د وسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فِٹ ہوکر پاکستا ن کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
    گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    واضح رہے کہ اسی دورہ کے ابتدا میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی۔

    آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید

  • پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

    پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

    لاہور: پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے معاملات کو اگلے ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنےکی منصوبہ بندی کی  گئی ہے جس کے لیے  روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر سے لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے معاملات کے اعلانات کا آغاز  آج سے شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

     

     

    ادھر انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے لیے نہ کوئی اسکولز ہیں اور نہ  ہی کالجز ہیں۔

     

     

    چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی کیونکہ خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے۔

     

    انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو درپیش مشکلات کے حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔