Baaghi TV

Category: بلاگ

  • پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے

    پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے…

    اس ضمن میں پی سی بی اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔

    معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرے گا۔

    علاوہ ازیں، پی سی بی ازبکستان کی ٹیم کے پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غور کرے گا۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

    مسائل کے حل کے لئے ہمارے مثبت کردار کا فیصلہ بھارت اور پاکستان نے کرنا ہے…

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی

  • پاکستان کا  سعودی وزیر خارجہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    پاکستان کا سعودی وزیر خارجہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم پاکستان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے مسئلہ کشمیر پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ اور پاکستان و بھارت کے درمیان تنازعہ قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تصفیہ طلب مسئلے کو بذریعہ مذاکرات حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کئی بار ثالثی کی۔

    مسائل کے حل کے لئے ہمارے مثبت کردار کا فیصلہ بھارت اور پاکستان نے کرنا ہے سعودی وزیر خارجہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ہر پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے لیکن بھارت نے مسترد کیا ہے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن اور بذریعہ مذاکرات حل کی بات کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد پہ زور دیتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف سے ہمیشہ سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کو آگاہ کرتا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے دورے کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ایک دن قبل بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے ہمارے مثبت کردار کا فیصلہ بھارت اور پاکستان نے کرنا ہے اور درست وقت میں ہم دونوں ممالک کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی ہائی کمشنر

    سعودی وزیر خارجہ نے یہ انٹرویو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد دیا ہے کہا کہ مذاکرات کے لیے درست وقت کا تعین پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔

    مقبوضہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین ’تنازع‘ جاری رہے گا تاہم ہم جس چیز کی حوصلہ افزائی کریں گے وہ یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے تاکہ مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اسی دورے کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کے لیے انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    یہ ہماری دنیا کے لیے ایک فیصلہ کن دہائی ہےجو ہمارے مستقبل کا لفظی تعین کرے گی جوبائیڈن

    افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ نئی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھے فیصلے اور اچھی حکمرانی کریں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کریں اور ایک ایسا راستہ اپنائیں جو استحکام، سلامتی اور خوشحالی کا باعث بن سکے۔

    انہوں نے جنگ زدہ ملک کو امداد اور مدد فراہم کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خیال میں بین الاقوامی امداد بنیادی طور پر افغان عوام کے فائدے کے لیے ہے اور اس لیے ہمارا مؤقف یہ ہے کہ امداد جاری رہنی چاہیے اور ان حالات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

  • اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

    اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

    اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے اپنی پریگنینسی کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : زینب عباس دنیائے کرکٹ میں اب ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ بہت کم وقت میں ہی انھوں نے کرکٹ میچز کی کمنٹری اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبصروں سے مردوں کا کھیل سمجھے جانے والے میدان میں اپنے لیے نمایاں جگہ بنائی ہے۔

    زینب عباس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں انہوں نے اپنی پریگنیسنی کی تصدیق کی ہے-

    واضح رہے کہ معروف زینب عباس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز اسپورٹس نیوز اینکر کی حیثیت سے کیا تھا زینب عباس نومیبر 2109 میں شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں زینب عباس کا نکاح نامور کرکٹر عبدالحفیظ کاردر کے صاحبزادے حمزہ کے ساتھ ہوا تھا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویرشیئر کیں تھیں اور مداحوں کو اپنے جوڑے سے لے کر میک اپ تک تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا تھا-

    زینب عباس نے نکاح کے موقع پر اپنی والدہ کی روایتی جیولری پہنی تھی جس میں وہ نہایت ہی خوبصورت نظر آرہی تھیں تاہم انہوں نے اپنی شادی میں انٹری منفرد انداز میں دی تھی زینب عباس دلہن بننے کے باوجود بھی کرکٹ کی دنیا سے دور نہ رہ سکیں اور انہوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز بلا ہاتھ میں لے کر کیا تھا اُن کی انٹری کے وقت کوئی پس منظر میں کوئی رومانوی گانا نہیں بلکہ پی ایس ایل کا ہی ترانہ بج رہا تھا۔

    زینب عباس کے ساتھ اُن کے رشتے داروں نے ہاتھوں میں کرکٹ بیٹ اٹھا رکھے تھے جبکہ دلہن کے ہاتھ میں بھی بیٹ تھا، اسٹیج پر آنے سے پہلے رشتے داروں نے انہیں کرکٹرز کی طرح سلامی دی اور پھر زینب نے پنڈال میں ایک بال بھی کھیلی۔

    خیال رہے کہ زینب عباس کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ ٹورنامنٹ کو کورر کرتی ہیں انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بین الاقوامی میڈیا تک رسائی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھی ذمہ داریاں انجام دیں-

  • 1100 میں سے 1100 نمبر، طالبہ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    1100 میں سے 1100 نمبر، طالبہ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنی والی طالبہ قندیل نے میٹرک کے رزلٹ میں علامہ اقبال کا ریکارڈ توڑ دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنی والی طالبہ قندیل نے میٹرک کے رزلٹ میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا آج ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جس میں سائنس گروپ کی طالبہ قندیل نے 1100 میں 1100 نمبرز حاصل کئے ہیں۔

    حیران کن طور پر میٹرک کے رزلٹ میں دوسری پوزیشن تین طلبہ نے حاصل کی ہے تینوں نے 1098 نمبرز حاصل کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مردان میں بارھویں جماعت کی طالبہ قندیل نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے-


    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین طلبا کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ میں ان کے نمبرز کو لے کر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔


    جرنلسٹ فردوس نے اپنی ٹوئٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نمبرز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوٹن، آئن سٹائن سے بھی تیز ہیں۔
    https://twitter.com/AbuRaihanPak/status/1440286569160605697?s=20

  • انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے          سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر ای سی بی پر برس پڑے کہا کہ انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ ملتوی کرنا ایک غلط فیصلہ ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے۔

    مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ دورہ منسوخ کرنے کی وجہ سیکیورٹی تھریٹ کو قرار دینا تو سمجھ آتا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کا حوالہ دینا محض ایک بہانہ ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر بھی انگلش ٹیم کے دورے کی منسوخی پر سخت پریشان ، افسوس اوردکھ کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ ای سی بی کو یاد رکھنا چاہئے تھا کہ گزشتہ موسم گرما کے دوران جب برطانیہ میں کورونا وبا عروج پر تھی اس وقت پاکستان ان ٹیموں میں شامل تھی جنہوں نے انگلینڈ کا دورہ کیا اور بورڈ کو مالی تباہی سے بچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کی آمد کے وقت اس ملک میں کوویڈ کی شرح اموات دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ تھی جو پاکستان میں شرح سے 150 گنا زیادہ ہے۔

    سابق انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان میں غصے کا احساس قابل فہم ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین رمیز راجہ پہلے ہی انگلینڈ کے اچانک انخلا سے سخت سبق سیکھنے کی بات کر چکے ہیں۔

    انگلینڈ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ نہ کرے،دنیا کے ہرملک میں سیکورٹی مسائل ہیں:مائیکل وان

    دوسری جانب برطانوی صحافی جارج ڈوبل نے سیریز منسوخ کرنے کو دوہرا معیار قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار سے انگلینڈ جلد دوستوں سے محروم ہو جائے گا ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کا ایشو نہیں اٹھایا گیا، یہ برطانوی حکومت کا انگلش بورڈ کا فیصلہ ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا، ای سی بی نے واضح طور پر کہا کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے معذرت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلی، پھر کہتا ہوں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    کرسچن ٹرنر نے کہا کہ بطور سفیر میرا کام دونوں ملکوں کو قریب لانا ہے، میں صرف برطانوی حکومت کی پوزیشن پر رائے دے سکتا ہوں انگلش کرکٹ بورڈ برطانوی حکومت کا جواب دہ نہیں ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی ہائی کمشنر

    انہوں نے کہا کہ میں خود کو یہاں محفوظ سمجھ رہا ہوں، آج ایک افسوسناک دن ہے، کرکٹ ہمارے خون میں ہے، ہم سب افسردہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھاکہ افسوس ہے کہ ای سی بی نے اگلے ماہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے کافی محنت کی-

    مسائل کے حل کے لئے ہمارے مثبت کردار کا فیصلہ بھارت اور پاکستان نے کرنا ہے سعودی وزیر خارجہ

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا      برطانوی ہائی کمشنر

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی ہائی کمشنر

    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ سال برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کا ایشو نہیں اٹھایا گیا، یہ برطانوی حکومت کا انگلش بورڈ کا فیصلہ ہے۔


    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا، ای سی بی نے واضح طور پر کہا کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے معذرت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلی، پھر کہتا ہوں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    برطانوی ہائی کمشنر بھی انگلش ٹیم کے دورے کی منسوخی پر سخت پریشان ، افسوس اوردکھ کا اظہار

    کرسچن ٹرنر نے کہا کہ بطور سفیر میرا کام دونوں ملکوں کو قریب لانا ہے، میں صرف برطانوی حکومت کی پوزیشن پر رائے دے سکتا ہوں انگلش کرکٹ بورڈ برطانوی حکومت کا جواب دہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود کو یہاں محفوظ سمجھ رہا ہوں، آج ایک افسوسناک دن ہے، کرکٹ ہمارے خون میں ہے، ہم سب افسردہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھاکہ افسوس ہے کہ ای سی بی نے اگلے ماہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے کافی محنت کی۔

    انگلینڈ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ نہ کرے،دنیا کے ہرملک میں سیکورٹی مسائل ہیں:مائیکل وان

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ کرکٹ فینز کی مایوسی کا اندازہ ہے لیکن اب بھی 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے پُرامید ہیں۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے، اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یادرہے کہ برطانوی ہائی کمشنر اپنی ذاتی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے پہلے ہی کئی بار کہہ چکے ہیں‌کہ پاکستان میں‌دیگردنیا کوآکرکرکٹ کھیلنی چاہیے اس سے ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آتی ہے-

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے نیوزی لینڈ حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ منسوخ کرنے کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے تھریٹ الرٹ کی نوعیت کیا تھی کس نے جاری کی تمام تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

    میچ کا ملتوی ہونا سیکیورٹی کامسئلہ نہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ساتھ ہی ،وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا-

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

    ٹیم کی پاکستان سے واپسی کی حمایت کرتی ہوں،وزیراعظم نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیاہے جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جارہے ہیں

    چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

    سینیٹر فیصل جاوید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز اچانک منسوخ کرنے پر کہا تھا کہ دو سال سے پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر بحال ہے یہاں بہترین سکیورٹی صورتحال ہے جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا حال ہی میں مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ منعقد ہوئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی مگر اس کے باوجود نیوز لینڈ کی طرف سے آخری لمحات میں سیریز ملتوی کرنا سمجھ سے باہر ہے کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا کہ پاکستان میں سب اچھا ہے-

    میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا،سیریز منسوخ ہونے پر مریم نواز کی تنقید

    پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں-

    نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں

  • پیار، پریم اور پریتم ،تحریر:محمد عتیق گورائیہ

    پیار، پریم اور پریتم ،تحریر:محمد عتیق گورائیہ

    ؎من کے اندر پی بسے پی کے اندر پریت
    خود میں اتنا ڈوب جا مل جاے گا میت
    ابراہیم اشکؔ کے اس دوہے کے پہلے مصرعہ میں میری نظر ”پی” اور ”پریت” پر ٹھہری ہوئی ہے۔ یہاں ”پی“ سے مراد محبوب اور ”پریت“ سے مراد محبت ہے۔ سنسکرت میں پاکیزہ محبت کے لیے لفظ پری "Pri” ہے اسی سے پریا (محبوب)،پریانکا اور پریا درشنی نام بھی ہے جس کا مطلب نظروں کو لبھانے والی ہوتا ہے۔ لفظ لبھانے کو آگے جاکر دیکھتے ہیں۔ ”پری“ نے ”پریم“ کو جنم دیاپریم کو ہم سراج اورنگ آبادی کے اس شعر میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ؎تجھ زلف میں دل نے گم کیا راہ
    اس پریم گلی کوں انتہا نئیں
    اردو زبان میں ایک عام لفظ ہے ”پیار“ یہ بھی پری سے ہی ماخوذ ہے۔ اردو گیتوں میں جب پیا پکارا جاتا ہے تو سمجھ لیجیے کہ پری کا ہی روپ ہوتا ہے۔قلی قطب شاہ کیا خوب کہہ گئے ہیں کہ
    ؎پیا باج پیالا پیا جاے نا
    پیا باج یک تل جیا جاے نا
    اگر بات کی جاے انگریزی کے لفظ love کی تو یہ پہلے lew تھا پھر lewbhبنا اور جرمن زبان میں پہنچ کر luboکا پیراہن پہن لیا اور قدیمی انگریزی میں جاکر lufu کا تاج پہن کر love ہوگیا۔ روسی اسے لیوب ”liub” جب کہ جرمن ”lieb” کہتے ہیں۔ انگریزی لغات بتاتی ہیں کہ جرمن لفظ کا ماخذ leubhہے اب اگر سنسکرت کے لفظ لوبھ (محبت، شہوت) پر نظر ماریں تو عقدہ کھلتا ہے کہ کچھ نہ کچھ تو تعلق باہمی ہے۔اور پھر اسی سنسکرت کے لفظ سے اردو کا لفظ لبھانابن گیا جس کامطلب لالچ دینا، پرچانا اور پُھسلانا وغیرہ ہے۔ آرزو لکھنوی کا شعر ملاحظہ کیجیے
    ؎معصوم نظر کا بھولا پن للچا کے لبھانا کیا جانے
    دل آپ نشانہ بنتا ہے وہ تیر چلانا کیا جانے
    شپلے اور کلے براون جیسے ماہرین لسانیات اس بات پر متفق ہیں کہ لفظ ”پرائی” اور ”پری” کا ”پریا” سے تعلق ہے۔ اب ہمارا گمان ہے کہ پ (P) کی آواز ف (F)سے بدل گئی اور انگریزی کےFree اور جرمن کے Frei بن گئے۔ حضرت انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کو قیمتی ترین سمجھتا ہے اور اسے حتی الامکان آزادی دی جاتی ہے۔ اب اگر ہم جمعہ کی انگریزی Fridayپر نظر ماریں تو اس میں بھی غالب امکان ہے کہ یہی مادہ کارفرما ہوگا۔ویسے انگریزی کا مذکورہ لفظ Freyaسے نکلا ہے جو کہ ایک مفروضے کے مطابق پیار اور خوب صورتی کے دیوتا سے منسلک ہے اور شاید اسی کی وجہ سے انگریزوں کا خیال ہے کہ جمعہ کے روز پیدا ہونے والے بچے کے مقدر میں محبت زیادہ ہوتی ہے۔ پری کے”پ“ کا”ف“ سے بدلنا ہمیں انگریزی کے fray اور frightجیسے الفاظ سے روشناس کرواتا ہے۔ انگریزی میں friendہی ایسا لفظ ملا ہے جو پری کے اصل تک لے جاتا ہے۔ سویڈن کے لوگ دوست کو frande اور پرتگال کے لوگ veiend کہتے ہیں۔ قدیمی انگریزی محبت کرنا کو Freon لکھتے تھے جو کہ Friendکا ماخذ ہے اور یہ سنسکرت کے لفظ پری کے مفہوم سے مجھے توکچھ دور نہیں لگا۔باقی احمد پوری کا شعر پڑھیے کیا بروقت یاد آیا ہے اور ہمیں اجازت دیجیے
    ؎ دوست ناراض ہوگئے کتنے
    اک ذرا آئنہ دکھانے میں

  • شوہر کی خدمت”محبت یا غلامی”.تحریر: راحیلہ عقیل

    شوہر کی خدمت”محبت یا غلامی”.تحریر: راحیلہ عقیل

    نئے دور میں جہاں عورت کو آزادی چائیے وہی شوہر کے حقوق پر عورت چیخ اٹھتی ہے آج کی پڑھی لکھی عورت مرد سے برابری کا حق مانگتی ہے آزادی خودمختاری مانگتی ہے وہی وہ شوہر کے حقوق سنے ماننے سے صاف انکاری ہے شوہر کی خدمت فرض سمجھ کر کرنے والی خواتین کو کمزور جاہل سمجھا جاتا ہے جیسے عورت خدمت دباؤ یا زبردستی کررہی ہے حالانکہ
    رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ ’’اگر میں خدا کے سوا کسی دوسرے کے لئے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کیا کریں ۔‘‘

    (جامع الترمذی، کتاب الرضاع (۱۰)باب ماجاء فی حق الزوج علی المرأۃ ، رقم
    اس کے باوجود اس عمل کو آج کے دور میں بری نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں ہماری مائیں ابا جی کے گھر میں قدم رکھتے ہی پانی کا گلاس بھرے انکے سامنے کھڑی ہوتی انکے لیے گرم روٹی توے سے اتاری رہی ہوتی وہی آج کی عورت شوہر کو حکم دے رہی ہوتی آتے وقت روٹیاں لے آنا دس کام مرد کو باہر ہی گنوا دیے جاتے سارا دن کام سے تھکا ہارا مرد گھر میں سکون کا سانس کیسے لے آتے ہی ساس بہو کی چک چک شروع ہوجاتی،پہلے کے دور میں کہیں شاد و ناد ہی سنے کو ملتا میاں بیوی کے جھگڑے ہورہے ہیں اب کے دور میں یہ فساد ہر دوسرے گھر میں پایا جاتا ہے فساد کی آگ میں گھر اجڑ رہے اولاد الگ نافرمان ہورہی اللہ پاک نے جس عمل کو سخت ناپسند کیا وہی عمل تیزی سے پھیل رہا ہے اب کی عورت خدمت کو غلامی کا نام دے کر اپنی جان چھڑانا مناسب سمجھتی ہے اگر کوئی خاتون اس معاملے پر عورت کے حق میں بات کرے تو اسکو نیچا دکھایا جاتا بیٹیوں کو شوہر کی خدمت وفاداری محبت سکھانے کے بجائے کیسے قابو رکھنا ہے یہ طور طریقے سکھائے جاتے نا کے اسے سمجھایا جاے کے شوہر کی ایک آواز پر کھڑی ہوجاو۔۔۔۔۔۔

    اور رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ’’جس عورت کی موت ایسی حالت میں آئے کہ مرتے وقت اس کا شوہر اس سے خوش ہو وہ عورت جنت میں جائے گی۔‘‘ (سنن ابن ماجہ، کتاب النکاح ، ۴۴۔باب حق الزوج علی المرأۃ ، رقم ۱۸۵۴، ج۲، ص۴۱۲)

    اور یہ بھی فرمایا کہ ’’جب کوئی مرد اپنی بیوی کو کسی کام کے لئے بلائے تو وہ عورت اگر چہ چولھے کے پاس بیٹھی ہو اس کو لازم ہے کہ وہ اٹھ کر شوہر کے پاس چلی آئے۔‘‘

    (جامع الترمذی ، کتاب الرضاع، باب ماجاء فی حق الزوج علی المرأۃ (ت : ۱۰) رقم ۱۶۶۳، ج۲، ص۳۸۶)
    اتنا سب جاننے کے باوجود ہمارے معاشرے میں طلاقیں بڑھ رہی ہیں بیوی پر لازم ہے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے بناؤ سنگھار کرے اسکو خوش رکھے اسکا دل اپنی محبت سے بھر دے، اب الٹا عمل دیکھنے کو ملتا ہے ہر عورت پر لازم ہے وہ اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے اسکی وفادار رہے زندگی بھر اسکی خدمت گزاری کرے
    جو عورتیں اپنے شوہروں کی خدمت کرتی ہیں اللہ پاک انکو بہت پسند کرتے ہیں جس عورت سے اسکا شوہر خوش ہو ایسی حالت میں موت آجاے افضل ہے وہ عورت اور جس عورت سے اسکا شوہر ناراض ہو ایسی حالت میں عورت کو موت آجاے وہ جہنم کی آگ میں جلتی رہے گی شریعت کے مطابق زندگی گزارنے والی عورتیں دنیا و آخرت میں کامیابی رہیں گی۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہر بہن بیٹی کا نصیب اچھا کرے

    شوہر کی اطاعت و خدمت فرض ہے۔ آخرت کی زندگی میں کامیابی کا دارومدار شوہر کی خدمت میں مضمر ہے۔ جنتی عورت ہمیشہ شوہر کی تابعدار ہوتی ہے، اس کے آرام و سکون کا خیال رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

    ہوسکتا ہے میری اس تحریر سے بہت سی خواتین کو اختلاف ہو وہ مانے نا نہیں مگر ہمیں ہمارے مذہب میں جو سکھایا سمجھایا اور بتایا گیا ہے وہی حقیقت ہے جس پر چل کر ہم اللہ کو راضی کرسکتے ہیں بےشک نیک عورتیں،نیک مرد ہی جنت میں جائیں گے ۔۔۔۔۔۔
    انشاء اللہ اگلی تحریر میں بیوی کے حقوق پر بھی لکھا جاےگا بشرط کے زندگی رہی

  • کابل دھماکے میں بھارت ملوث. تحریر: محمد شعیب

    کابل دھماکے میں بھارت ملوث. تحریر: محمد شعیب

    کیا کابل دھماکے میں بھارت ملوث ہے۔فرانس امریکہ اور اسٹریلیا سے بہت ناراض ہے اور سفیر واپس بلانے کے باوجود غصہ ٹھنڈا نہیں ہو رہا۔ اب فرانس کیا کرنے جا رہا ہے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے حیران کن معلومات لیک ہوئی ہیں کہ وہ چین پر ایٹمی حملہ سمیت کیا کچھ کر سکتے تھے اس پر بھی روشنی ڈالیں گے ہم آپ کو ایک عرصے سے بتا رہے ہیں کہ دنیا بدل رہی ہے، دوست دشمن اور دشمن دوست بن رہے ہیں، امریکہ اور یورپ نے اپنا دشمن ڈونڈھ لیا ہے جبکہ یہ اآپس میں بھی کسمکش میں مبتلا ہیں۔ دنیا کی توجہ اور جنگوں کا مرکز اب مشرق وسطہ سے ہٹ کر Asia- pacific کی طرف آرہا ہے۔

    پہلے میں آپ کو تین خلیجی ممالک کے طاقتور ترین لوگوں کی تصویر دیکھانا چاہوں گا۔کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ اس تصویر میں درمیاں میں نیکرپہنے مشرق وسطہ کا سب سے طاقتور شخص اور سعودی عرب کا کراون پرنس محمد بن سلمان ہے۔ جبکہ اس سے بھی حیران کن بات اس کے ساتھ نیکر اور ٹی شرٹ میں کھڑا قطر کا امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی،جبکہ نیلی ٹی شرٹ میں متحدہ عرب امارات کے شہزادے اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان ہیں۔ یہ تصویر سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔عربی زبان میں کی جانے والی اس ٹوئٹ میں بدر العساکر نے لکھا کہ بحیرہ احمر میں ہوئی برادرانہ و دوستانہ ملاقات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کی قربت کی وجہ بن گئی۔ دوہزار سترہ میں میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔لیکن اب اتنے دوستانہ ماحول میں تین ممالک کی اہم شخصیات کی تصویریں یہ پیغام دے رہی ہیں کہ جہاں دنیا بھر میں نئی صف بندی ہو رہی ہے وہاں مشرق وسطی میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ اور یہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہیں بھارت کو اپنی بڑی مارکیٹ کی وجہ سے ایک Advantageحاصل ہے جس کی وجہ سے دنیا کی بڑی طاقتیں اس کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈال رہی ہیں، لیکن آئے روز بھارت کا کوئی نہ کوئی کارنامہ منظر عام پر آجاتا ہے۔ ان ایک بڑا سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کیا بھارت کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملےمیں ملوث ہے؟ داعش خراسان کےمیگزین ’صوت الہند‘ کےمطابق گذشتہ ماہ کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملہ آور پانچ سال قبل بھارت میں گرفتار ہوا تھا، مگر اسے رہا کرکے افغانستان بھیج دیا گیا تھا مبصرین سوال اٹھا رہےہیں کہ کیا وہ بھارتی ایجنسی سے رابطےمیں تھا؟ جبکہ بھارت کے TTPBLAاورIsis کے ساتھ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ بھارت انہی گروپوں کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔ کیا امریکہ اس پر تحقیق کرے گا ۔۔ نہیں۔۔ بلکہ امریکہ اپنا سارا غصہ پاکستان پر نکالنے کی کوشش کرے گا اوراس کے لیے امریکہ میں گراونڈ بنایا جا رہا ہے۔ اخباروں کے اداریوں سے لے کر گانگریس تک پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔ ایسی صورت میں پاکستان کو غیر معمولی سفارت کاری کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے حملے کو روکا جا سکے۔

    داعش کی 20 صفحات پر مشتمل پروپیگنڈہ میگزین کے نئے شمارے میں لکھا گیا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں افغان بیورو کریٹ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور اسی دوران عبد الرحمان لوگری نامی خود کش حملہ آور نے 13 امریکی فوجیوں اور ایک درجن سے زائد طالبان جنگجو سمیت 250 کے قریب لوگوں کو ہلاک کیا۔میگزین میں لکھا گیا ہے کہ ’کابل ایئر پورٹ حملے میں ملوث خود کش حملہ آور عبدالرحمان پانچ سال پہلے دہلی میں اس وقت پکڑا گیا تھا جب وہ وہاں پر کشمیر میں مظالم کا بدلہ لینے کے لیے ہندو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ لیکن اللہ نے کچھ اور فیصلہ کیا تھا ۔ ان کو گرفتاری کے بعد قید میں رکھا گیا تھا اور پھر افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا جہاں پر ایئرپورٹ پر خود کش حملہ کیا۔‘وائس آف ہند میگزین کے بارے میں مختلف رپورٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ میگزین بھارت سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان کے لیے ایک انتہائی اچھی خبر ہے کہ ارجنٹینا نے پاکستان سے 12 جے ایف-17 اے بلاک تھری لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔یہ خبر اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ارجنٹینا کی حکومت نے اپنی قومی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے سال 2022 کے بجٹ میں اس مقصد کے لیے 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی۔فنڈ مختص کرنے کی تجویز کا مطلب یہ نہیں کہ سودا طے پاگیا ہے کیوں کہ فروخت کے معاہدے پر ابھی دستخط ہونے باقی ہیں۔تاہم اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ارجنٹینا نے جے ایف-17 طیاروں کو زیر غور متعدد آپشنز پر فوقیت دی ہے۔ارجنٹینا اس خریداری پر گزشتہ سال سے غور کر رہا ہے جب برطانیہ نے اس کی دیگر ذرائع سے طیارے خریدنے کی سابقہ کوششوں کو روک دیا تھا۔2015 سے سویڈن اور جنوبی کوریا سے لڑاکا طیارے خریدنے کی کوشش کررہا تھا لیکن دونوں فروخت کنندگان برطانوی دباؤ کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ارجنٹینا نے 2015 میں سویڈش جے اے ایس 39 گرپن لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی، بعد میں اس نے جنوبی کوریائی ایف اے-50 فائٹنگ ایگل میں بھی دلچسپی دکھائی۔جے ایف-17 جیٹ طیاروں میں برطانیہ کی تیار کردہ ایجیکٹر سیٹ بھی ارجنٹینا کو طیاروں کی فروخت میں ایک تنازع بنی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ارجنٹینا کی فضائیہ کے لیے لڑاکا طیاروں کی تلاش میں دوسری مشکل مہنگے آپشنز کے لیے فنڈز کی کمی ہے۔خیال رہے کہ ارجنٹینا کی فضائیہ 2015 میں نمایاں طور پر ختم ہو گئی تھی جب اس نے ڈاسالٹ میراج 3 انٹرسیپٹر طیارے کے پرانے بیڑے کو ریٹائر کیا تھا جو اس وقت تک فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتا تھا۔جے ایف 17 تھنڈر ایک جدید، وزن میں ہلکا، تمام موسموں، دن، رات ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جس نے مودی کی بے وقوفی اور بادلوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کی کوشش کے نتیجے میں بھارتی مگ طیارے زمین بوس کر کے دنیا بھر میں شہرت کمائی ۔

    آسٹریلیا کے ساتھ آبدوزیں فراہم کرنے کے 50 ارب آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا پر جھوٹ بولنے اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہےفرانس کے وزیر خارجہ نے کہا: ’جھوٹ بولا گیا، دہرا معیار اختیار کیا گیا، اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی اور توہین کی گئی۔ ایسے نہیں چلے گا۔‘اب دو اتحادیوں کے درمیان ’سنگین بحران‘ پیدا ہو رہا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا بیان فرانسیسی صدرکے حکم پر تاریخ میں پہلی دفعہ امریکہ اور آسٹریلیا سے فرانس کے سفیروں کو واپس بلانے کے ایک روز بعد سامنے آیافرانسیسی سفیروں کو واپس بلانا ایسا اقدام ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں اور اس سے معاہدے کی منسوخی پر فرانس میں پائے جانے والے غصے کا اظہار ہوتا ہے۔AUKASآکوس میں برطانیہ بھی شامل ہے۔ لیکن اس حوالے سے فرنسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہہم ان کی مسلسل موقع پرستی کے بارے میں جانتے ہیں۔ اس لیے وضاحت کے لیے اپنے سفیر کو واپس بلانے کی ضرورت نہیں۔‘سکیورٹی معاہدے میں لندن کے کردار کے بارے میں فرانس کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’سارے معاملے میں برطانیہ کی حیثیت کسی حد تک تیسرے پہیے کی ہے۔‘جب فرانس 2022 میں NATO صدارت سنبھالے گا تو یورپی یونین کی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کی تیاری کو ترجیح دے گا۔جبکہ امریکہ کے مطابق ۔۔ اس دفاعی معاہدے کے ذریعے (ساؤتھ چائنہ سی) میں چینی اثر و رسوخ کم کرنے کی کوشش کی جائے گی

    ڈونلڈ ٹرمپ چین پر ایٹمی حملہ کر سکتے تھے۔؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے کے تقریباً آٹھ ماہ بعد کئی کتابیں سامنے آ چکی ہیں جن میں وائٹ ہاؤس میں سابق رپبلکن صدر کے چار ہنگامہ خیز سالوں کے اختتام کے بارے میں ڈرامائی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جن میں سے چند ایک کا میں ذکر کر دیتا ہوں۔وائٹ ہاؤس کی ایک میٹنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے مبینہ طور پر کہا کہ ان کی بیٹی ایوانکا کے شوہر اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر امریکہ سے زیادہ اسرائیل کے وفادار ہیں اپنے دور صدارت کے اختتام کے قریب اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے لیے صدر ٹرمپ کا رویہ اس قدر تشویش ناک ہو گیا تھا کہ انہوں نے سوال کرنا شروع کر دیا کہ کیا 2020 کے انتخابات ہارنے کے بعد ٹرمپ کا ذہنی استحکام اس قدر انتشار کا شکار ہو جائے گا کہ وہ ملک کو جنگ میں دھکیل دیں گے۔ایوان کی سپیکر نینسی پیلوسی ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے سے اس قدر ناراض ہوئیں کہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملے سے کہا کہ وہ صدر کو بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا جانا چاہیے۔اور جنرل مارک ملے خود اس بات سے بہت پریشان تھے کہ صدر ٹرمپ کی حرکتیں غیر ملکی حریف کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ امریکی فوج کے سربراہ کو بالآخر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بیک چینل کالز کا سلسلہ شروع پڑا تاکہ انہیں یقین دلایا جا سکے کہ امریکی حکومت مستحکم ہے اور صدر ٹرمپ بیجنگ پر حملہ نہیں کریں گے۔جنرل مارک ملے پریشان ہو گئے کہ صدر ٹرمپ’ بدمعاشی پراتر‘ جائیں گے اور 20 جنوری کو عہدہ چھوڑنے سے پہلے کسی بھی وقت چین پر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔کیپیٹل ہل پر حملے کے دو دن بعد جنرل ملے نے نیشنل ملٹری کمانڈ سینٹر کے انچارج سینئر افسران کا ایک اجلاس بلایا تاکہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے رسمی عمل کا جائزہ لیا جائے جس میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل تھا۔جنرل ملے نے افسران کو بتایا کہ وہ کسی بھی ایسے احکامات کو نظر انداز کر دیں جن میں ان کو بائے پاس کیا گیا ہو۔جنرل ملے نے اجلاس میں موجود ہر ایک افیسر کی آنکھوں میں دیکھنے اور ان سے زبانی تصدیق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کو کیا حکم دیا گیا ہے۔ آپ ضابطہ کار پر عمل کریں۔ اور میں اس ضابطہ کار کا حصہ ہوں