Baaghi TV

Category: بلاگ

  • گالی،الزام،بدتمیزی پاکستانی قوم کا کلچر ٹھہرا،ہم کب سدھریں گے؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    گالی،الزام،بدتمیزی پاکستانی قوم کا کلچر ٹھہرا،ہم کب سدھریں گے؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    بارش نے کئی شہر ڈبو دئیے،ہر بات کی ذمہ دار حکومتیں نہیں ،کیا ہم خود شہری آداب پورے کرتے ہیں ؟
    بارشوں سے امریکہ جیسے ممالک میں نظام زندگی مفلوج ہوا ،کسی نے حکومت کو مورود الزام نہیں ٹھہرایا
    کوڑا شاپر میں بند کرکے نالوں کی نذر کرنا وطیرہ،بارش میں سیوریج سسٹم بند کیوں نہ ہو،اخلاقیات کہاں گئیں
    تجزیہ ،شہزاد قریشی

    امریکہ سے لے کر مغرب کے کئی ممالک کوحالیہ بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، فطرت کا مزاج ایک جیسا نہیں رہتا، موسلادار بارشیں ہوں تو ترقی یافتہ ممالک میں بھی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے، موجودہ دور میں انسان تو ایک دوسرے کو کوستے رہے ہیں، اب موسموں کے تیور بھی بدلنے لگے ہیں، حالیہ بارشوں سے پاکستان ، بھارت ،سری لنکا،بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میںنے تباہی مچائی ہے، پنجاب ہی نہیں ملک کے مختلف صوبے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، دنیا میں شدید بارشوں کے دوران جانی ومالی نقصان کی خبریں،تباہ کاری زیر آب شہروں کی خبریں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آرہی ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں بارشوں کو بھی سیاسی رنگ دیا جاتا ہے اور جس صوبے میں شدید بارشیں ہو ،تباہی ہو، اُس کا ذمہ دار صوبے کی حکومت کو ٹھہرایا جاتا ہے ، لاہور میں بارش عذاب کیوں بنتی ہے ؟ بارش کے بعد گلی محلے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ نالوں کی صفائی کا نہ ہونا ،دوسری وجہ عوام کی اکثرت بالخصوص عورتیں گھر کی اور کچن کی صفائی کرتے وقت ایک شاپر میں سارا گند کوڑے دان کی بجائے گلی محلے سے گزرتے نالے میں پھینک دیتی ہیں ،جس سے نالوں کا بلند ہو جانا ،دوسرا سوریج سسٹم نکاسی آب کا نظام ، عوام کو اپنے اعمال درست کرنے چاہئیں اور متعلقہ اداروں کو بھی ،حکومت پنجاب کو چاہیے ناقص سیوریج سسٹم میں بہتری لانے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ، عوام بھی صفائی کا خیال رکھیں، بحیثیت قوم ہم زوال کے دور سے گزر رہے ہیں ،ہم ایک گستاخ قوم بنتے جا رہے ہیں،اللہ تعالی کے احکامات اور نبویﷺ کی سنت سے دور ہوتے جا رہے ہیں،اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا، ناپ تول میں کمی ، دھوکہ دہی بڑے چھوٹے کی تمیز جاتی رہی، پارلیمنٹ ہائوس سے لے کر سوشل میڈیا پر گالی گلوچ دینے والا ہمارا ہیرو کہلاتا ہے، دلیل سے بات کرنے والوں کو ذلیل کیا جاتا ہے ،

    ہم اہل پاکستان مسلمان ہیں موجودہ دور میں ہمارے اخلاق ناقابل برداشت حد تک تُرش اور تند ہو گئے ہیں، گالی گلوچ ہمارا شغل بن چکا ہے ، ہمیں اخلاقی عظیم کے حامل رسول کریم ﷺکے امتی ہونے کے ناطے ہر ممکن حد تک اپنے اخلاق میں سنت نبویﷺ کی جھلک کو لانا ضروری ہے ، اخلاق حُسنہ مومن کا سرمایہ حیات ہے÷

  • ادھورے خواب، مکمل چہرے،تحریر: اقصیٰ جبار

    ادھورے خواب، مکمل چہرے،تحریر: اقصیٰ جبار

    وہ مسکرا رہا تھا۔
    چہرہ تازہ، آنکھوں میں چمک، کیمرہ آن… اور دنیا واہ واہ کر رہی تھی۔

    مگر اگلے دن خبر آئی کہ وہ اب نہیں رہا۔

    وہ جس کی ہر پوسٹ پر ہزاروں کمنٹس ہوتے تھے، آج اس کی موت پر صرف ایک پوسٹ نے سب کچھ سمیٹ دیا:
    "اللّہ مغفرت فرمائے، بہت کامیاب اور اچھا انسان تھا!”

    یہ سطریں اب عام ہو گئی ہیں۔ اب کسی "اچھے اور کامیاب” انسان کا اچانک چلے جانا ہمیں چونکاتا نہیں، بس افسوس کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی رُک کر سوچا ہے کہ آخر وہ سب کچھ رکھتے ہوئے بھی ادھورا کیوں تھا؟

    ہم ایک ایسے سماج میں جی رہے ہیں جہاں چہرہ مکمل ہونا لازم ہے — صاف، نکھرا، خوش باش — چاہے روح اندر سے کچلی ہوئی ہو۔
    جہاں خواب دکھانا ضروری ہے، چاہے وہ سچ نہ ہوں۔
    جہاں کامیابی کی تعریف صرف فالوورز، گاڑی، گھر، اور غیرملکی دوروں سے جڑی ہو۔
    اور جہاں اگر کوئی کہے کہ "مجھے مدد چاہیے”، تو ہم اسے کمزور سمجھتے ہیں، ناکام سمجھتے ہیں۔

    گزشتہ برسوں میں پاکستان میں کئی ایسے نوجوان، فنکار، انفلوئنسرز، اور کاروباری افراد موت کی وادی میں اُتر گئے، جنہیں ہم نے "کامیاب” مانا تھا۔ اُن کی زندگیاں بظاہر مکمل تھیں، مگر اندر کوئی ایسی خاموش جنگ چل رہی تھی، جو وہ ہار گئے۔

    کیا یہ محض اتفاق ہے؟
    نہیں۔ یہ ہمارے اجتماعی رویّے کی وہ سنگین غلطی ہے جسے ہم نے "معمول” سمجھ لیا ہے۔

    ہم اپنے بچوں کو بتاتے ہیں کہ وہ کچھ بنیں، آگے نکلیں، مشہور ہوں۔
    لیکن ہم یہ نہیں سکھاتے کہ دل کو کیسے سنبھالنا ہے؟
    ہم انہیں مقابلہ سکھاتے ہیں، مگر ہارنے پر گلے لگانا نہیں سکھاتے۔
    ہم انہیں خواب دکھاتے ہیں، مگر نیند چھن جانے پر خاموش ہو جاتے ہیں۔

    کامیابی اب ایک تماشہ بن چکی ہے۔
    اندر سے ٹوٹا ہوا انسان بھی اگر باہر سے "پرفیکٹ” نظر آئے، تو وہ قابلِ رشک ہے۔
    لیکن جو سچ بول دے، جو آنکھ میں آنسو لے آئے، وہ یا تو کمزور ہے یا attention seeker۔

    آج کسی کی خودکشی پر ہم افسوس تو کرتے ہیں، مگر اس سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں۔
    ہم اب بھی ہر نوجوان کو وہی "کامیابی کا فارمولا” تھما رہے ہیں:
    زیادہ کماؤ، مشہور ہو جاؤ، فالوورز بڑھاؤ…
    اور اگر کہیں ٹوٹنے لگو، تو خاموشی سے ٹوٹ جاؤ، لوگوں کو بتانا مت۔

    کیا ہم نے کبھی سوچا کہ وہ نوجوان جن کے خواب ہم نے دیکھے، وہ کیوں ادھورے رہ گئے؟
    کیوں ایک کامیاب چہرے کے پیچھے ہارے ہوئے انسان نے خود کو ختم کر لیا؟
    کیا صرف وہ قصوروار تھا… یا ہم سب؟

    ہمیں اب اپنے رویّے بدلنے ہوں گے۔
    کامیابی کی نئی تعریف لکھنی ہو گی۔
    ایسی کامیابی جو ذہنی سکون دے، جو رشتے نہ توڑے بلکہ جوڑے، جو انسان کو صرف اوپر نہ لے جائے بلکہ اندر سے سنوارے۔

    ہمیں "اچھا بننے” سے زیادہ "سچ بولنے” کی ہمت پیدا کرنی ہو گی۔
    کبھی کبھار صرف اتنا پوچھ لینا، "تم واقعی خوش ہو؟”،
    کسی کی جان بچا سکتا ہے۔

    قرآنِ کریم میں فرمایا گیا:
    "وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ”
    "ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔” (سورۃ البلد: 4)

    زندگی کا اصل چہرہ یہی ہے — آزمائش، جدوجہد، تھکن، اور تنہائی۔
    ہم سب ان مشقتوں کا حصہ ہیں، مگر کچھ لوگ انہیں اکیلے جھیلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

    ہم دوسروں کی چمک دیکھ کر رشک کرتے ہیں، مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ روشنی جتنا قریب آتی ہے، سایہ اتنا گہرا ہو جاتا ہے۔

    شاعر احمد فراز کے لفظوں میں:

    یہ لوگ کتنے مسافر ہیں کتنے خالی ہیں
    نظر سے دور ہیں لیکن دلوں کے ساتھ نہیں

    تو اگلی بار جب آپ کسی روشن چہرے کو دیکھیں،
    تو ذرا آنکھوں میں جھانک لیجیے گا —
    شاید وہاں کوئی ادھورا خواب مدد کا منتظر ہو…

  • غزوہ ہند کا سندور،تحریر:غنی محمود قصوری

    غزوہ ہند کا سندور،تحریر:غنی محمود قصوری

    غزوہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی جنگ کے ہیں اور غزوہ ہند سے مراد ہند،ہندوستان کی جنگ ہے
    سندور ہندی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سرخی کے ہیں
    سندور نارجی یا سرخ رنگ کا ایک پاؤڈر ہوتا ہے جو شادی شدہ ہندو عورتیں اپنے سر کی مانگ میں لگاتی ہیں تاکہ شوہر سے وفاء رہے اور اس کی عمر دراز رہے

    نبی رحمت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے غزوہ ہند بارے احادیث موجود ہیں
    غزوہ ہند ہو چکا یا ہو رہا یا پھر ہو گا یہ ایک الگ موضوع ہے تاہم میں بات کرتا ہوں گزشتہ دو ماہ قبل غزوہ ہند یعنی پاک ہندو جنگ کی جس میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہند کو لگام ڈالی گئی اور کتے کی طرح اسے بھونکنے اور بھاگنے پر مجبور کیا گیا

    ہمارے ازلی اور کمینے دشمن ہندوستان نے ہمارے اور اپنے قیام سے ہی ہم پاکستانیوں کو نقصان ہی نقصان پہنچایا ہے اور کوشش کی ہے کہ پاکستان صفحہِ ہستی سے مٹ جائے،تاہم بفصل ربی ہم پہلے سے پھلے پھولے ہیں اور قیامت تک ہمارا رب ہمیں ایسے ہی ترقی دیتا رہے گا ان شاءاللہ،ہندوستان نے ارض پاکستان میں ہر طرح کی تخریب کاری کروائی جس کیلئے اس نے پاکستان کے اندر قومیت،وصوبائیت،لسانیت اور فرقہ پرستی کے نام پر دہشت گرد جماعتوں کو کھڑا کیا اور ان کو فنڈنگ و ٹریننگ دے کر اور ہتھیار تھما کر پاکستان کے خلاف کرکے اپنے مقصد کی یلغاریں کروائیں تاہم وہ آج دن تک ناکام ہے اور رہے ان شاءاللہ

    ایسی ہی ایک یلغار رواں سال ماہ رمضان میں اس نے اپنے پالتو دہشت گرد خارجی گروہ بلوچ لبریشن آرمی سے کروائی ،11 مارچ 2025 کو بلوچستان کے علاقے میں جعفر آباد ایکسپریس ٹرین کو بی ایل اے کے کارندوں نے ہندوستان کے ایماء پر ہائی جیک کیا اور سوچا کہ نہتے مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے وہ ان کو ڈھال بنا کر اپنے مطالبات تسلیم کروا لے گا تاہم الحمدللہ ہماری فورسز نے تاریخ کا ایک انتہائی مشکل ترین آپریشن چند گھنٹوں میں مکمل کیا اور ٹرین مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا کر ٹرین ہائی جیک کرنے والے خوارج کو قتل کیا اور اس کے مکمل پروف دنیا کے سامنے رکھے کہ کسطرح ہندوستان نے اپنے پالتو کتوں کے ذریعے پاکستان کو زک پہنچائی،ہندوستان کی پالیسی ہر بار کی طرح اس بار بھی ناکام ہوئی اور الٹا و دنیا کی نظروں میں ایک دہشت گرد ملک کے طور پر آ گیا

    مکار ہندو نے اپنی مکاری اور دہشت گردی کو معصومیت اور مظلومیت میں بدلنے کیلئے ایک چال چلی اور 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں لائن آف کنٹرول سے بہت دور پہلگام کے مقام پر خودساختہ طور پر 28 سیاحوں کو قتل کرکے اس کا الزام مقامی کشمیری آزادی پسند مسلح جماعت ڈی ریزسٹنس فورس یعنی TRF پر لگا دیا اور شور مچایا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں آئی ایس آئی نے کی اور ساری فنڈنگ و اسلحہ بارود پاک فوج نے دیا اور اس کی معاونت لشکر طیبہ اور چند جہادی پاکستانی لوگوں نے کی ہے لہذہ میں بدلہ لونگا

    بھارت نے پہلگام حملہ پر بہت ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کی اور خود کو مظلوم ظاہر کروایا تاہم اس کے اپنے ہی لوگوں نے سوال کر دیا کہ ایک چھوٹے سے خطے مقبوضہ کشمیر میں 11 لاکھ ہندوستانی فوج تعینات ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہوا کہ حملہ آور باہر سے آکر آرام سے کاروائی کرکے چلے گئے؟اس سوال پر ہندوستان اور بھی پریشان ہوا اور اپنی سبکی مٹانے کیلئے اور خود کو بڑا بہادر ظاہر کرنے کیلئے پاکستان پر حملے کی دھمکی لگا دی

    ہندوستان نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہروں مریدکے اور بہاولپور میں حملے کئے اور اس آپریشن کو سندور کا نام دیا اور پہلگام حملے کا بدلہ لینے کا بہانہ بنایا،مریدکے میں جامع مسجد ام القریٰ اور اس سے ملحقہ سرکاری ہیلتھ اور ایجوکیشنل کمپلیکس کو نقصان پہنچا اس حملے میں 3 افراد شہید اور 2 زخمی ہوئے،بہاولپور میں مرکز سبحان اللہ پر حملے میں 13 افراد شہید اور 37 افراد زخمی ہوئے نیز ہندوستان نے مظفر آباد و دیگر علاقوں پر بھی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی نہتی عوام کو شہید کیا اور مسجدوں و دیگر املاک کو نقصان پہنچایا،پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت کو رکھا تاہم بھارت نے ہمارے اس فعل کو ہماری کمزوری جانا اور پاکستان پر اسرائیلی ڈرونز بیجھنے شروع کئے جسے پاک فوج و سویلینز نے مل کر مار گرایا،بھارت کی اس جارحیت پر پاکستان نے احتجاج کیا اور وارننگ دی کہ اگر ہندوستان باز نا آیا تو پھر ہمارا جواب پوری دنیا دیکھے گی،پاکستان نے 10 مئی کی صبح نماز فجر کے بعد سنت کے مطابق ہندوستان پر بیلسٹک میزائل فتح ون سے اپنے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا
    پاکستانی فوج نے ہیوی ترین آرٹلری فائرنگ کی اور پاکستان ائیر فورس کے عقابوں نے ہندوستان میں گھس کر اس کے ملٹری و ائیر بیسز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تک تباہ کئے،ہمارے شیر دل ہیکرز نے بھارتی ٹی وی چینلوں کی لائیو نشریات،ان کی ریل سروس،ڈیم سسٹم،ائیر لائن کنٹرول و دیگر نظاموں پر کنٹرول کر لیا حتی کہ اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل اور جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کیا،ہندوستان میں پاکستان کے اس جوابی وار میں ہو گا عالم طاری ہو گیا ،بھارت پاکستان کے رحم و کرم پر رہ گیا ،حسب سابق کی طرح ہندوستان نے امریکہ،سعودی عرب،قطر و دیگر ممالک کی منت کی اور 10 مئی کو ہی سیز فائر کی منت کی جسے پاکستان نے بھی مان لیا

    79 سال تک ہندوستان نے جو جعلی طور پر اپنا نام بدمعاشی میں پیدا کیا تھا وہ محض 65 منٹ میں پاکستان نے ختم کر دیا ،حالات یہ بن گئے کہ ہندوستان کی مسلمان کرنل صوفیہ قریشی کو ملک چھوڑنا پڑا اور وہ آج بھی گمنام ہے،اسی طرح رافیل پائلٹ شیوانگی بھی گمنام ہے ہندوستان اسے آج دن تک میڈیا کے سامنے نہیں لا پایا
    الحمدللہ پاکستانی فوج اور عوام نے ملک کر ہندوستان کو ایسا جواب دیا کہ دنیا کے ہر ملک کی زبان سے نکلا کہ اگر جنگ بندی نا ہوئی تو ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا،الحمدللہ بیشتر چیک پوسٹوں پر آج بھی پاکستانی فوج کا قبضہ ہے اور وہ نریندر مودی جو جگا بن کر جنگ کی باتیں کیا کرتا تھا آج اپنی ہی عوام سامنے منہ چھپاتا پھر رہا ہے کیونکہ پاکستان نے اسے غزوہ ہند میں سندور لگا دیا ہے

    امید ہے ہندوستان اب کئی دہائیوں تک جنگ کی بات نہیں کرے گا کیونکہ پاکستان نے پراکسی وار کرتے ہوئے بنگلہ دیش،نیپال،سری نکا و دیگر ہمسایہ ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر ہندوستان کو خطے میں تنہاء کر دیا ہے
    بڑی امید ہے اب ہندوستان کی عورتیں بھی سمجھ چکی ہونگیں کہ سندور لگانا درازی عمر اور وفاء نہیں بلکہ ایمان و تقوی ہی سب کچھ ہے

  • قلم ، قرطاس اور پہچان‚ پاکستان کی خاموش جدو جہد .تحریر:شاہد نسیم چوہدری

    قلم ، قرطاس اور پہچان‚ پاکستان کی خاموش جدو جہد .تحریر:شاہد نسیم چوہدری

    اردو زبان صرف ایک ذریعہ ابلاغ نہیں بلکہ ایک تہذیب، ایک تمدن اور ایک جذبہ ہے۔ یہ وہ زبان ہے جس نے غالب جیسے فلسفی، اقبال جیسے مفکر، منٹو جیسے حقیقت نگار، فیض جیسے انقلابی، اور جوش جیسے خطیب پیدا کیے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اردو کی پرورش کے دعوے تو بہت ہوتے رہے، مگر عملی کام کرنے والے ادارے انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں جب پورا منظرنامہ گمنامی، غیر سنجیدگی اور بازاری معیار کی نذر ہو چکا ہو، تو "پہچان پاکستان نیوز گروپ” ایک ایسا قافلہ بن کر ابھرتا ہے جو خاموشی سے اردو ادب کے چراغ جلا رہا ہے۔
    یہ اردو ادب کی غیر مشروط خدمت ہے۔پہچان پاکستان نیوز گروپ نے خود کو محض ایک نیوز فورم یا فیس بُک گروپ تک محدود نہیں رکھا۔ یہ گروپ دراصل ایک ادبی درسگاہ، ایک تربیتی مرکز، اور ایک اصلاحی کارخانہ ہے۔ یہاں نئے لکھاریوں کو نہ صرف اظہار کا موقع دیا جاتا ہے بلکہ ان کی تحریروں کو فنی، لسانی اور ادبی لحاظ سے نکھارا جاتا ہے۔

    تحریر کا ہر پہلو، خواہ وہ املا ہو، جملوں کی ساخت ہو، ربط ہو یا اختتامیہ کی گرفت، باریک بینی سے جانچا جاتا ہے۔ "ختمہ”، "سکتہ”، "جملے کی روانی”، "پیراگراف کی ترتیب”، "عنوان کی مطابقت” جیسے عناصر پر باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ یہ وہ عناصر ہیں جو اکثر کچے لکھاریوں کے ہاں نظرانداز ہو جاتے ہیں، لیکن پہچان پاکستان ان کی ہر تحریر کو اس نہج پر لے آتا ہے جہاں وہ قارئین کی نظروں میں قابلِ اشاعت ہو جائے۔

    تحریر کی اصلاح، بغیر کسی فیس کے۔۔۔۔
    آج کے تجارتی دور میں جب قلم کو بھی کرائے پر دیا جا رہا ہے، پہچان پاکستان نیوز گروپ اپنی مثال آپ ہے، جو بلا معاوضہ اردو ادب کی خدمت کر رہا ہے۔ نہ کوئی ممبرشپ فیس، نہ کسی مقابلے کی انٹری فیس، نہ اصلاحات کیلئے پیسوں کا تقاضا—صرف اور صرف خالص جذبہ، ادب کی ترویج اور اردو سے عشق۔
    یہ گروپ دراصل ایک تربیتی ورکشاپ ہے جہاں ایک افسانے کو بہتر بنانے کیلئے کئی گھنٹے صرف کیے جاتے ہیں، ایک کالم کو شائع کرنے سے پہلے اس میں موجود خامیوں کو تلف کیا جاتا ہے، اور ایک قول یا قطعہ بھی تبھی منظوری پاتا ہے جب وہ فکری و زبانی معیار پر پورا اترے۔

    ٹیم ورک: ہر شعبے کے لیے الگ ٹیم
    پہچان پاکستان کی کامیابی کا سب سے بڑا راز اس کا مربوط ٹیم ورک ہے۔ یہاں ہر تحریری شعبے کیلئے علیحدہ ٹیمیں موجود ہیں۔ جیسے:
    کالموں کی ٹیم
    افسانہ و کہانی کی ٹیم
    شاعری و غزل کی ٹیم
    اصلاح و املا کی ٹیم
    تحقیق و حوالہ جاتی مواد کی ٹیم
    پوسٹنگ و گرافکس کی ٹیم
    مقابلہ جاتی تحریروں کے ججز الگ الگ ہیں۔یہ تمام ٹیمیں نہایت تربیت یافتہ، باشعور، سنجیدہ مزاج اور ادب سے والہانہ محبت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہیں، جن میں خواتین و حضرات دونوں شامل ہیں۔ ہر ٹیم کو اپنے دائرہ کار کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے، اور تمام فیصلے اجتماعی مشاورت سے ہوتے ہیں۔ کوئی ایک شخص ہر فن مولا نہیں بن رہا، بلکہ ہر شخص اپنے شعبے کا ماہر ہے۔ یہی تو پہچان پاکستان کی "پہچان” ہے۔

    تحریری مقابلے اردو ادب کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں، اور پہچان پاکستان نیوز گروپ ان مقابلوں کو صرف "رنگین پوسٹیں” بنانے کا ذریعہ نہیں بناتا بلکہ ان کے پیچھے ایک باقاعدہ نظم، انصاف اور شفافیت کا نظام ہے۔ہر مقابلے کیلئے غیر جانبدار ججز مقرر کیے جاتے ہیں جن کا گروپ انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نتائج تحریروں کے معیار، جدت، فکری گہرائی اور زبان دانی کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریری فیڈ بیک دیا جاتا ہے تاکہ ناکام لکھاریوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے۔

    کسی بھی زبان کا مستقبل اس کے لکھنے والوں پر منحصر ہوتا ہے، اور اگر ان لکھنے والوں کی اصلاح نہ کی جائے، ان کی حوصلہ افزائی نہ ہو، تو وہ قلم ترک کر دیتے ہیں۔ پہچان پاکستان نے ان بے ہنر مگر باہنر نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے جہاں وہ اپنے اندر چھپی تخلیق کو دریافت کر سکیں۔
    یہاں "فیچر رائٹنگ” سے لے کر "تنقیدی کالم نگاری”، "نثری افسانہ”، "ادب اطفال”، "طنز و مزاح” اور "نعتیہ شاعری” تک ہر صنف پر بھرپور کام ہو رہا ہے۔ یہ گروپ اردو ادب کی ایک نئی نسل کو جنم دے رہا ہے، جو مستقبل میں ادب کے افق پر جگمگائے گی۔
    پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے،پہچان پاکستان نیوز گروپ کی سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ یہ اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ چاہے تحریر کسی معروف قلم کار کی ہو یا کسی نوآموز کی، معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوتا۔ غیر معیاری یا بغیر اصلاح کی تحریر کو شائع کرنے سے بہتر سمجھا جاتا ہے کہ اسے واپس کر دیا جائے تاکہ لکھاری خود سیکھے اور آگے بڑھے۔اردو ادب کا پہرہ دار:
    یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ گروپ اردو ادب کے دروازے پر کھڑا وہ محافظ ہے جو ادب میں داخل ہونے والے ہر لفظ، ہر فقرے، اور ہر جذبے کی پہچان رکھتا ہے۔ نہ صرف پہچان رکھتا ہے بلکہ اس کی صفائی، تراش خراش اور سج دھج بھی کرتا ہے تاکہ جب وہ الفاظ قاری کے دل و دماغ میں داخل ہوں تو صرف تاثر ہی نہیں، تربیت بھی چھوڑیں۔

    پہچان پاکستان نیوز گروپ دراصل اردو زبان کا دربان ہے، ادب کا محافظ ہے، تحریر کا معمار ہے، اور نئے لکھاریوں کا دستِ شفیق ہے۔ یہ گروپ صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک تحریک ہے—تحریکِ فروغِ اردو۔
    اگر آپ لکھاری ہیں، چاہے ابتدائی درجے کے، اگر آپ میں احساس ہے، جذبہ ہے، لیکن فنی کمزوریاں آڑے آتی ہیں تو "پہچان پاکستان نیوز گروپ” آپ کی منزل ہے۔جس کے سالار قافلہ زکیر احمد بھٹی بطور چیف ایڈیٹر اور آمنہ منظور ڈپٹی چیف ایڈیٹر آپ کی رہنمائی کرتے ہوئے ملیں گے۔ یہاں الفاظ کو لکھنا سکھایا نہیں جاتا، محسوس کرنا سکھایا جاتا ہے۔ یہی ادب ہے، یہی تربیت ہے، یہی اردو کی اصل پہچان ہے۔۔۔۔۔۔

  • فضائل ومناقب سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ .تحریر : ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر

    فضائل ومناقب سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ .تحریر : ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر

    جب مکہ فتح ہوا اور کفارِ قریش کے سرداروں کے دل جھکنے لگے۔ یہ وہ وقت تھا جب کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا دل بھی نورِ ایمان سے روشن ہوا۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی بیعت کی اور دینِ حق میں داخل ہو کر اپنی زندگی کو اسلام کے لیے وقف کر دیا۔ رسول مقبول ﷺ نے ان پر اعتماد کیا،اتنا اعتماد کیا کہ انہیں مقربین میں شامل کرلیا ، یہاں تک کہ انہیں کاتبِ وحی مقرر کردیا۔ یہ کوئی عام منصب نہ تھا، یہ وہ ذمہ داری تھی جو اللہ کے کلام کو زمین پر محفوظ کرنے کے لیے سونپی جاتی تھی۔ سوچنے کی بات ہے کہ وہ شخص جس کے ہاتھ سے وحیِ الٰہی لکھی جائے،سبحان اللہ اس کے دل کی کیا کیفیت ہوگی ؟ اس کا ایمان کس اعلیٰ درجے کا ہوگا ،اس کی امانت، دیانت اور پاکیزگی کیسی ہوگی؟اور ان کے دل میں رسول اللہ اور اہل بیت اطہار کی کیا عظمت ومقام ہوگا۔؟
    رسول مقبول ﷺ نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو نہ صرف کاتب وحی مقرر فرمایا بلکہ انھیں اپنے مقرب ترین صحابہ میں شامل کیا اور ان کے لیے دعا بھی فرمائی۔ دعا کیا تھی؟ کوئی دعا نہ تھی بلکہ ایک عطا۔۔۔ ایک سند۔۔۔اورایک گواہی تھی : "اللھم الجعلہ ھادیا مھدیا واھد بہ یعنی اے اللہ! اسے ہدایت یافتہ اور ہدایت دینے والا بنا اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت دے۔ یہ دعا بتاتی ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ۔۔۔اللہ تعالیٰ اور پیغمبر آخر الزمان جناب محمد رسول ﷺ کے محبوب تھے، اور امت کے لیے ذریعہ ہدایت تھے۔

    سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے خدمات تاریخ کا ایک شاندار ، ایمان افروز اور سنہرا باب ہے۔یہ باب اپنے اندر فتوحات اور جرات وبہادری کے اسباق لیے ہوئے ہے۔ ان کی عظیم ترین خدمات میں سے ایک عظیم خدمت یہ تھی کہ انہوں نے اسلامی تاریخ کی پہلی بحری فوج بنائی۔ یہ وہ دور تھا جب مسلمان سمندروں میں جانے سے گھبراتے تھے، لیکن سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے دلوں سے یہ خوف نکالا اور انہیں یہ بتایا کہ اسلام نہ صرف خشکی پر بلکہ سمندر پر بھی غالب آ سکتا ہے۔ انہوں نے قبرص فتح کیا، بحری بیڑے کو مضبوط کیا، اور دشمنوں کو یہ پیغام دیا کہ اسلام ایک عالمی طاقت بن چکا ہے۔

    سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کی حلم و بردباری تھی۔ ان کے دشمن گالی دیتے، مگر وہ خاموش رہتے۔ ایک بار کسی نے ان سے بد زبانی کی، تو آپ نے فرمایا : اگر میں بدلہ لوں تو تم خوش ہو جاو گے، اگر میں معاف کر دوں تو میرا رب راضی ہو جائے گا، اور میں اپنے رب کی رضا کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ وہ جواب تھا جو صرف وہی دے سکتا ہے جس کا دل معرفت ومحبت الٰہی اور تقویٰ سے لبریز ہو، اور جو اپنی ذات سے بالاتر ہو کر امت کے نفع کے بارے میں سوچتا ہو۔
    سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کادور خلافت۔۔۔۔ تاریخ اسلام کا مستحکم، طاقتور اور پرامن دور مانا جاتا ہے۔ آپ کے دور خلافت میں اسلامی ریاست کی حدود مشرق و مغرب تک پھیل گئیں۔ رعایا مطمئن، عدالتیں فعال اور دشمن خاموش تھے۔ آپ نے شریعت کی روشنی میں نظام حکومت چلایا اور اہل علم کو عزت دی۔ ان کا طرزِ حکمرانی آج بھی حکمرانوں کے لیے ایک نمونہ ہے۔

    دور حاضر میں کچھ ناعاقبت اندیش جن کے دل در حقیقت صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے بغض سے بھرے ہوئے ہیں وہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے یزید کو ولی عہد بنانے یا امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ اختلاف و غیرہ کی آڑ میں سیدنا امیر معاویہ پر تبصرے اور تجزیہ کے نام پر زبان طعن دراز کرتے ہیں،کیا وہ اہل سنت والجماعہ کا موقف نہیں جانتے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم امجعین کے درمیان جو اختلافات ہوئے، وہ اجتہادی تھے، ذاتی مفاد پر مبنی نہ تھے۔ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے جو بھی کیا وہ امت کے اتحاد، عدل اور فتنہ سے بچاو کی نیت سے کیا اور نیت پر اللہ گرفت نہیں کرتا، بلکہ عمل اور نتیجہ بھی نیت سے پرکھا جاتا ہے۔اور سب سے بڑھکر جب اللہ رب العزت والجلال نے انہیں قرآن کریم میں اپنی رضامندی کی سندیں عطا کردیں انہیں فائزون قرار دے دیا ، انہیں مفلحون کے لقب سے نواز دیا انہیں راشدون کا سرٹیفکیٹ عطا کردیا انہیں السابقون الاولون کے مقام پر فائز کردیا۔ ان کے دلوں کو کائنات کے بہترین دل قرار دے دیا۔پھر دور حاضر کے خود ساختہ تجزیہ نگاروں ، کی تبصروں اور تجزیہ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے وہ دراصل بغض صحابہ کی بدترین بیماری میں مبتلا ہیں ، اور اپنا خبث باطن چھپا نہیں پارہے اس لیے سیدنا امیر معاویہ کو نشانہ بنا کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین پر طعن و تشنیع کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں ، جس میں نہ آج تک کامیاب ہوئے ہیں کہ کبھی کامیاب ہونگے کیونکہ امام الانبیاءنے انکو خیر القرون کی سند جاری کردی ہے۔

    حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات 60 ہجری میں دمشق میں ہوئی۔ ان کی وفات صرف ایک فرد کی وفات نہ تھی بلکہ ایک دور کا اختتام تھا۔۔۔۔ایک ایسا دور جو عدل، حکمت، حلم، اور فہم سے مزین تھا۔ علماءکرام و محدثین عظام نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ان کی تعریف کی ہے۔ امام احمد بن حنبل، امام ذہبی، امام ابن کثیر، امام ابن تیمیہ، امام غزالی سب نے ان کی مدح کی ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے امت کو علم کے نور سے روشن کیا اور ان کی گواہی آج بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

    سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ایمان پر ایمان رکھنا، ان سے محبت کرنا، ان کے مناقب بیان کرنا صرف محبت نہیں ایک مسلمان کے عقیدہ کا جزو لازم ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: میرے ا صحاب کو گالی نہ دو، کیونکہ اگر تم احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کرو، ان کے ایک مد یا نصف مد کے برابر نہیں ہو سکتا۔ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اتحاد امت کے داعی ، کاتب وحی ، رسول اللہ کے مقرب ، اہل ایمان کے خال ( ماموں ) فتنوں کو دبانے والے ،آپ کی زندگی قرآن و سنت کی روشنی سے منور اور آپ کی حکمرانی امت کے لیے باعثِ رحمت تھی۔ آپ پر اعتراض تبصرے یا تجزیے کرنے والا عالم نہیں، جاہل اور متعصب ہے, اس کا ایمان مشکوک ہے۔ اور آپ سے محبت کرنے والا صاحب ایمان ہے،
    اللہ تعالیٰ ہمیں اہل بیت اطہار، تمام صحابہ کرام ، بالخصوص سیدنا علی ابی طالب ، سیدنا امیر معاویہ، سیدنا حسن وحسین رضی اللہ عنھم کی محبت عطا فرمائے اور ہمیں ان فتنہ انگیز زبانوں سے محفوظ رکھے جو صحابہ پر زبان طعن دراز کرتے ہیں۔ یہی عقیدہِ اہل سنت ہے، یہی راہِ اعتدال ہے، اور یہی راستہ ایمان کی خوشبو سے لبریز ہے۔

  • حمیرا اصغر کی موت، قومی میڈیا سے سوشل میڈیا کا کردار،تحریر:دعا مرزا

    حمیرا اصغر کی موت، قومی میڈیا سے سوشل میڈیا کا کردار،تحریر:دعا مرزا

    اس وقت حمیرا اصغر کے فون لاک کھل جانے کی خبر سب سے بڑی قومی خبر ہے، ہر گھنٹے بعد فون اٹھائے ہر کوئی انتظار کر رہا ہے کہ فون میں کیا کچھ نکلے گا دوسری طرف حمیرا کی بھابھی کو بھی اس کی موت سے سہارا مل گیا ہے کہ وہ اپنی داد رسی کیلئے ہر چینل پر نظر آرہی ہیں ۔

    یوٹیوبرز کو تھمب نیل کے فن اور ان کے آنسوؤں سے اس مہینے ڈالرز بھی ٹھیک ٹھاک آجائیں گے، عائشہ آپا کی 15 روز پرانی لاش نے اب حمیرا کی 9 ماہ پرانی لاش کی جگہ لے لی ہے، میں نے کئی لوگوں کو یہ بھی تجزیہ کرتے ہوئے سنا کہ عائشہ آپا تو چلو بوڑھی تھیں بے چاری مگر یہ تو خوبرو دوشیزہ تھی ہائے اس کا جانا نہیں بنتا تھا۔ میں ایک لمحے کیلئے یہ سوچنے لگی کہ بس اتنی سی بات ہے انسان اور انسانیت تو کہیں پیچھے رہ گئی، کسی کو یاد بھی ہے عائشہ یوسف ؟ نور مقدم ، سارہ انعام اور ایسی کئی کہانیاں جو وقت کے ساتھ مدھم ہوگئیں، ان کے ساتھ بھی تو ہم نے یہی کچھ کیا تھا، کیا اس کے بعد واقعات رونما نہیں ہوئے ؟

    اصل مدعا تو یہ ہے کہ ہم وجہ جاننا ہی نہیں چاہتے ، ہمارے اندر باہر بے حسی ہے ، ہم سراپا نقصان ہیں ، بے چین ہیں ، نفسا نفسی کا عالم ہے کہ کسی کو کسی کی پرواہ نہیں، مرنے والوں پر ماتم کا ڈھونگ اور زندہ لوگوں پر زمین تنگ کرنے کا رواج عام ہوچکا ہے، اگر میں یوں کہوں کہ اب ایسے سوانح ایک خبر سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں تو شاید غلط نہیں ہے۔ حمیرا کی خبر سنتے ہی نیوز گروپ میں ان کی ویڈیو پر نظر پڑی تو مجھے اچانک لگا کہ یہ میں بھی ہوسکتی تھی، میں گہری سوچ میں چلی گئی میرے ساتھ بیٹھی ایک خاتون سے میں نے کہا یار میری ٹانگیں کانپ رہی ہیں پتہ نہیں کیوں اس سے پہلے ہم حمیرا پر بات کر رہے تھے اس نے بڑی لاپرواہی سے موبائل میں ریلز دیکھتے ہوئے کہا گرم سرد ہوگیا ہوگا موسم بھی ایسا ہے ناں اور پھر وہ مجھے کوئی اور قصہ سنانے لگی۔

    ایک اورخاتون کی ویڈیو کا تھمب نیل دیکھا تو بہت تکلیف ہوئی، انہوں نے اس کو زنا بالجبر کہہ دیا تھا حالانکہ انہی کو گزشتہ مہینے لاہور ہائیکورٹ نے ایسے غلیظ تھمب نیلز اور کانٹینٹ پر اچھی خاصی ڈانٹ پلائی تھی اور تحریری معافی کے ساتھ عہد بھی لیا تھا مگر ڈالرز کا نشہ ہے کیا کیجیے، بس جس کو جو ملا اس نے وہ بیچا۔پھر ایک صحافی نے سب بے بڑی خبر بریک کر کے بتایا کہ حمیرا کا فون ان لاک کر لیا گیا ہے اور قاتل کا پتہ لگا لیا گیا ہے اس کی لوکیشن میر پور خاص تھی اور پھر اس فلیٹ میں تھی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ200 وائس نوٹ اور 439 ویڈیوز ہیں جو دیکھنے کے قابل نہیں ہیں اس لئے ان کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

    جو رہا سہا رحم کسی کے ذہن میں آ بھی سکتا تھا وہ بھی گیا اب جب کبھی اس واقعے کا ذکر کرکے کوئی سبق حاصل کرنا بھی چاہے تو اس کو کبھی اس کے کردار اور کبھی اس کے انڈسڑی میں آنے پر اعتراض لگا کر اسکی موت پر مزاق بنایا جائے گا، وقوعہ سانحہ بننے کی بجائے موت برحق اور انجام ایسا ہی ہوتا ہے تک رہ جائے گا۔سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ رہی کہ انٹرویوز میں حمیرا اصغر کے نام کے ساتھ جمع کا صیغہ استعمال کرنے کی بجائے انتہائی بدتمیزی سے ان سے دوستوں سے ان کے بارے میں اس کہہ کر تذکرہ کیا گیا پھر ان کی لاش لینے جب ان کے بھائی پہنچے تو وہاں موجود ہر شہری اور مائیک تھامے صحافی نے ان کا ایسے احتساب کیا گویا کھلی کچہری لگی ہو بہت سوں نے تو فیصلہ بھی جاری کیا کہ ان کو لاش دینی ہی نہیں چاہیے تاہم لاش کو کراچی سے لاہور منتقل ہونے تک کئی چہ مگوئیاں سامنے آئیں۔

    ہر آدھ پونے گھنٹے بعد ایک نئی بات ان سے منسوب سامنے آتی، کسی نے قتل کی پیش گوئی کی اور کوئی ان کو نشے کا عادی کہتا رہا کسی کے مطابق ان کو زبردستی ہمبستری کا کہا گیا بس یہ کہیں کہ جس نے جہاں تک ہوا غلاظت کا سامان کیا۔پولیس کے مطابق ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جواس واقعے کی تحقیقات کر کے موت کی وجہ جاننے کی کوشش کرے گی البتہ تب تک مردہ جسم کو قبر سے نکال کر کب تک ہم تماشہ بنائیں گے اس کا تعین کرنا فی الحال مشکل ہے۔

    یہ وقت جہاں ہر شخص کو معاشرتی بگاڑ سے متعلق سنجیدہ ہو کر سوچنے کا ہے وہیں پر بے لگام کرائم رپورٹرز کو اب ذرا سنبھلنے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے کی گھٹن میں کانٹینٹ سانس کا سا کام کرتا ہے ۔

  • ایران ،چین فضائی دفاعی معاہدہ: امریکی بالادستی کے لیے دھچکہ،تحریر: ناصر اسماعیل

    ایران ،چین فضائی دفاعی معاہدہ: امریکی بالادستی کے لیے دھچکہ،تحریر: ناصر اسماعیل

    ایران کی جانب سے جدید چینی فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے کی حالیہ تصدیق عالمی جغرافیائی سیاست میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امریکی غلبے کو مزید چیلنج کرتی ہے اور ایک ابھرتی ہوئی کثیر قطبی عالمی ترتیب کو تقویت دیتی ہے۔ تجزیہ نگار کارل ژا، برائن برلیٹک، ڈینی ہائی فونگ اور کے جے نوہ نے اس پیش رفت کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے نہ صرف ایران کی اسٹریٹجک ازسرنو صف بندی کو اجاگر کیا بلکہ امریکی و اسرائیلی عسکری حکمت عملی کی بڑھتی ہوئی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

    ### *ایران کے لیے ایک اسٹریٹجک سہارا*
    ایران کا فیصلہ کہ وہ چینی سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز (SAMs) حاصل کرے گا—جو بظاہر تیل کے بدلے میں فراہم کیے جائیں گے—اس وقت آیا جب اسرائیلی فضائی حملوں نے اس کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا۔ چین کی صنعتی صلاحیت کی بدولت فوری ترسیل ممکن ہو سکی ہے، اور اب تہران اپنے اہم بنیادی ڈھانچے، بشمول مزائل لانچ سائٹس، کو بہتر طور پر محفوظ بنا سکتا ہے۔ یہ اقدام ایران کے بیجنگ اور ماسکو کی طرف جھکاؤ کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ مغربی پابندیاں اور امریکی دشمنی نے اس کے دیگر راستے محدود کر دیے ہیں۔

    ### *امریکہ اور اسرائیل کی کمزوریاں بے نقاب*
    اس بحث میں امریکی اتحادوں کی سب سے بڑی کمزوری یعنی سپلائی چین کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ امریکہ یوکرین کے لیے بھی کافی پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے سے قاصر ہے، چہ جائیکہ وہ بیک وقت روس، ایران اور چین سے محاذ آرائی کرے۔ اسرائیل کو بھی حالیہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اپنے انٹرسیپٹر ذخائر کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کے برعکس، چین کی نایاب ارضی عناصر (rare earth elements) پر اجارہ داری، جو جدید اسلحے کے لیے لازم ہیں، مغربی عسکری پیداوار کے لیے طویل المدتی خطرہ بن چکی ہے، خاص طور پر جب بیجنگ نے ان کے برآمدی ضوابط کو مزید سخت کر دیا ہے۔

    ### *کثیر قطبی اتحادوں میں نیا تقسیم کار نظام*
    امریکہ کے برعکس، جو ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ سیاسی شرائط بھی منسلک کرتا ہے، چین کا "بے شرائط” ماڈل شراکت داری کو مضبوط بناتا ہے۔ ایران کا مہنگے لڑاکا طیاروں کے بجائے مؤثر اور کم قیمت فضائی دفاعی نظام پر توجہ دینا ایک عملی حکمت عملی ہے، جو ایک تھکا دینے والی جنگی صورتحال کے تجربے سے اخذ شدہ ہے۔ اگرچہ روس یوکرین میں مصروف ہے، وہ اب بھی ایران کا اہم پارٹنر ہے، لیکن چین کی مرکزی اسلحہ سپلائر حیثیت ایک وسیع تر ازسرنو صف بندی کی علامت ہے۔

    ### *تاریخی تسلسل اور مستقبل کی جنگیں*
    صدیوں پر محیط چین-ایران تعلقات اس جدید پارٹنرشپ کو ایک گہرائی فراہم کرتے ہیں، جو امریکی اتحادوں کی سطحی اور کاروباری نوعیت سے بالکل مختلف ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق مستقبل کی جنگیں تیز فتح کے بجائے صبر آزما مقابلے ہوں گی—ایسی صورتحال میں چین کی صنعتی طاقت اور ایران کی مزاحمتی حکمت عملی مغربی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں برتری حاصل کر سکتی ہے۔

    ### *نتیجہ: کثیر قطبی دنیا کی ناقابلِ روک پیش قدمی*
    چینی دفاعی نظام کے ساتھ ایران کی مسلح سازی صرف ایک تکنیکی اپ گریڈ نہیں، بلکہ یہ یک قطبی نظام کے زوال کی علامت ہے۔ امریکہ کی حد سے بڑھی ہوئی عسکری مداخلت اور کمزور ہوتی سپلائی چینز کے باعث طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ امریکی غلبے کا دور بتدریج اختتام پذیر ہے اور اب بیجنگ، ماسکو اور علاقائی طاقتیں جیسے ایران، اپنے اپنے اثرورسوخ کے علاقے قائم کر رہی ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ کثیر قطبی تبدیلی ہوگی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ واشنگٹن اسے کتنی شدت سے روکنے کی کوشش کرے گا۔

    *آخری خیال:*
    جب امریکہ اپنے مخالفین کو قابو میں لانے کی کوشش میں مصروف ہے، تو اس کا سب سے بڑا دشمن شاید چین یا ایران نہیں، بلکہ اس کا اپنا حد سے بڑھی ہوئی عسکریت پسندی اور زوال پذیر صنعتی ڈھانچہ ہے۔

  • سعودی عرب کا  اثر و رسوخ اور غزہ و کشمیر کے مسئلوں میں کردار.تجزیہ:شہزاد قریشی

    سعودی عرب کا اثر و رسوخ اور غزہ و کشمیر کے مسئلوں میں کردار.تجزیہ:شہزاد قریشی

    غزہ کی منظم تباہی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام روکنے کے لئے مسلم ممالک کے مذمتی بیانات جو صدیوں سے جاری ہے واحد راستہ ایک امام کے پیچھے کھڑے ہوجائیں وہ امام سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب دوسرے اسلامی ممالک کو ساتھ لے کر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرے تاکہ غزہ اور کشمیر کا فیصلہ ہوسکے۔ غزہ میں مزید ہلاکتوں کو روکنے کا واحد راستہ یہی ہے عالم اسلام کے ممالک سعودی عرب کی امامت میں عالمی قوتوں سے مذاکرات کریں۔ سعودی عرب کے موجودہ حکمران اچھی پوزیشن میں ہیں وہ عالمی قوتوں پر دبائو ڈال کر اچھا فیصلہ کروانے کی پوزیشن میں ہیں۔ سعودی عرب عالم اسلام کی مرکزی طاقت ہے کئی اسلامی ممالک پر سفارتی اثر رکھتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ دفاعی اور معاشی تعاون ہے۔ سعودی عرب امریکہ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب بالواسطہ طور پر غزہ جنگ بندی میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے عرب ممالک اور دیگر دنیا کے اسلامی ممالک اپنی قیادت سعودی عرب کے سپرد کریں تو سعودی عرب اور امریکہ سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کرکے فیصلے کروانے میں کردار ادا کرسکتا ہے مشرق وسطی کے بعض ممالک جن میں مصر ہے وہ بھی کردار ادا کرے مصر کو سعودی عرب کے ساتھ مل کر یہ قدیمی جنگ جو صدیوں سے جاری ہے پہل کرنی چاہئے۔ مسئلہ کشمیر کو لے کر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں ہوچکی ہیں جنگوں کے علاوہ سفارتی کوششیں ہوچکی ہیں مگر بھارت ہندو بن کر یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انسان بن کر اگر یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جاتی تو یہ مسئلہ حل ہوجاتا ،بھارت میں انسانیت مرچکی ہے جن عالمی طاقتوں کے سامنے انسانوں کا قتل عام ہورہا ہے وہ اپنے اپنے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر یہ تماشا دیکھ رہے ہیں۔ دنیا کے طاقتور ترین ملک اپنے مفادات کی زنجیر میں بندھے ہیں۔ انسانوں کے درمیان نفرتوں’ تعصبات اور جنگوں کا سلسلہ شاید اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتا جب تک مفادات دفن نہیں کرتے۔ سچ تو یہ ہے کہ عالمی سیاسی کھلاڑیوں نے مکر و فریب کے کیا کیا جال بچھا رکھے ہیں۔ دنیا کی اکثریت جن کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں انسان جنگوں کو پسند نہیں کرتے وہ عالمی دنیا میں امن چاہتے ہیں۔

  • $2.6B روس-پاکستان ڈیل: بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی؟تحریر:ناصر اسماعیل

    $2.6B روس-پاکستان ڈیل: بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی؟تحریر:ناصر اسماعیل

    *کراچی اسٹیل مل کا تاریخی احیاء*
    روس اور پاکستان نے کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کے احیاء اور توسیع کے لیے 2.6 ارب ڈالر کا ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جو 1970 کی دہائی میں سوویت یونین کی مدد سے تعمیر کیا گیا تھا۔ نئے پلانٹ میں جدید روسی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی اور یہ موجودہ جگہ کے 700 ایکڑ پر محیط ہوگا، جس کے دو سال کے اندر کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

    اس منصوبے سے پاکستان کے اسٹیل درآمدی بل میں 30% تک کمی آ سکتی ہے، جس سے ملک کو 2.6 ارب ڈالر کی بچت ہوگی اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔

    *اسٹریٹجک اور معاشی اثرات*
    یہ معاہدہ خطے میں اتحادوں کی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں روس پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور صنعتی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے، جبکہ بھارت کو سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔ روس کے نائب وزیر اعظم اور دیگر عہدیداروں نے پاکستان کو "قدرتی اتحادی” قرار دیا ہے، اور دونوں ممالک ریل رابطوں، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید تعاون پر غور کر رہے ہیں۔

    *باریٹر ٹریڈ اور پابندیوں سے بچاؤ*
    بین الاقوامی پابندیوں اور ادائیگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، روس اور پاکستان نے ایک باریٹر ٹریڈ سسٹم قائم کیا ہے۔ روسی کمپنیاں چنے اور دالوں کی برآمد کر کے پاکستانی چاول، کینو اور آلو حاصل کر رہی ہیں، جس سے دونوں ممالک ڈالر کے لین دین اور مغربی بینکنگ کی نگرانی سے بچ سکتے ہیں۔

    ماسکو میں منعقدہ پاکستان-روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں 60 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا اور 500 ملین ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جس میں برآمدی سامان کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی۔

    *بھارت کو سفارتی دھچکا*
    بھارت، جسے کبھی روس کا "ہر موسم کا اتحادی” سمجھا جاتا تھا، اب سفارتی طور پر پس منظر میں دھکیل دیا گیا ہے۔ اپریل 2025 میں پہلگام حملے کے بعد روس کی طرف سے بھارت کو حمایت نہ ملنا اور اس کے بعد بھارت کے "آپریشن سندور” نے بھارت کی تنہائی کو گہرا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ روایتی اتحادی دور ہو رہے ہیں اور پاکستان کو نئی بین الاقوامی حیثیت مل رہی ہے۔

    *جیو پولیٹیکل اثرات*
    روس-پاکستان شراکت داری کو جنوبی ایشیا کی جیو پولیٹکس میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں پاکستان روسی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا نیا مرکز بن کر ابھر رہا ہے، جبکہ بھارت کا خطے میں اثر کم ہو رہا ہے۔ اس معاہدے کو بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکا بھی سمجھا جا رہا ہے، جو چین اور روس کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کے درمیان اپنی علاقائی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

    *اہم نکات*
    – روس-پاکستان اسٹیل مل ڈیل ایک بڑی اقتصادی اور اسٹریٹجک پیش رفت ہے، جو پاکستان کی صنعتی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے اور اربوں ڈالر کی درآمدی لاگت بچا سکتی ہے۔
    – باریٹر ٹریڈ کے ذریعے دونوں ممالک مغربی پابندیوں اور ڈالر پر انحصار سے بچ سکتے ہیں، جس سے ان کے اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
    – بھارت کی سفارتی تنہائی واضح ہے، جہاں سابق اتحادی چین اور روس کی طرف رخ کر رہے ہیں، اور نئی دہلی پر خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تنقید ہو رہی ہے۔
    – روس-پاکستان تعلقات جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس کے خطے کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں

  • یہ ایک معاشی جھوٹ امریکہ کو اندر سے تباہ کر رہا ہے.تحریر:ناصر اسماعیل

    یہ ایک معاشی جھوٹ امریکہ کو اندر سے تباہ کر رہا ہے.تحریر:ناصر اسماعیل

    دہائیوں سے، امریکیوں کو ایک افسانہ سنایا جا رہا ہے— کہ سرمایہ داری ایک منصفانہ، میرٹ پر مبنی نظام ہے جو محنت اور جدت کو انعام دیتا ہے اور سب کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن یہ جھوٹ حقیقت کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ موجودہ ساخت میں سرمایہ داری ایک دھوکہ ہے، جو دولت اور طاقت کو چند ایک کے ہاتھوں میں مرکوز کرتا ہے جبکہ مزدوروں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

    ### *سب کے لیے خوشحالی کا افسانہ*
    حاکم معاشی بیانیہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آزاد منصوبے قدرتی طور پر دولت کو منصفانہ طور پر تقسیم کرتے ہیں۔ لیکن پچھلے 50 سالوں میں، مزدوروں کا قومی آمدنی میں حصہ گر کر *1970 کی دہائی کے وسط میں 75% سے آج صرف 46%* رہ گیا ہے۔ اس کے برعکس، امیر ترین *1% (اور خاص طور پر 0.01%)* نے تقریباً تمام معاشی فوائد اپنے نام کر لیے ہیں۔ اجرتیں جامد ہیں، رہائش اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات آسمان کو چھو رہے ہیں، اور ملازمت کی حفاظت ختم ہو رہی ہے— لیکن کارپوریٹ منافعوں اور سی ای او کی تنخواہوں کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

    یہ کوئی حادثہ نہیں؛ یہ ایک منصوبہ بند عمل ہے۔ امیروں کے لیے ٹیکس میں کمی، ڈی ریگولیشن، یونینوں کو توڑنا، اور وال اسٹریٹ کی بالادستی نے منظم طور پر طاقت کو مزدوروں سے سرمایہ داروں کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ نتیجہ؟ ایک خالی ہوتا متوسط طبقہ اور ایک ایسی نسل جو زوال پذیر معیار زندگی کا سامنا کر رہی ہے۔

    ### *”معاشی جھوٹ” کی قلعی کھولنا*
    اس دھوکے کی بنیاد یہ خیال ہے کہ منڈیاں غیر جانبدار ہیں اور انعامات محنت کی بنیاد پر ملتے ہیں۔ حقیقت میں، دولت مزید دولت پیدا کرتی ہے— وراثت، سیاسی اثر و رسوخ، اور اجارہ داری کنٹرول کے ذریعے۔ امیر لوگ قوانین کو اپنے حق میں موڑتے ہیں: بیل آؤٹس، ٹیکس چھوٹوں، اور مزدور مخالف پالیسیوں کے لیے لابنگ کرتے ہیں جبکہ دوسروں کو "آزاد منڈی” کا سبق دیتے ہیں۔

    یہاں تک کہ معاشیات کی تعلیم بھی اس جھوٹ کو ہوا دیتی ہے، طاقت کے تعلقات کو نظر انداز کرتی ہے اور استحصال کا وجود ہی نہیں مانتی۔ ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ *ٹرکل ڈاؤن اکنامکس* کام کرتا ہے، حالانکہ دہائیوں کا ثبوت یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ صرف امیر ترین لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

    ### *ایک متبادل: ورکر کوآپریٹیوز اور معاشی جمہوریت*
    ایک بہتر راستہ موجود ہے۔ *ورکر کوآپریٹیوز*— وہ کاروبار جو ملازمین کی ملکیت ہوتے ہیں اور جمہوری طور پر چلائے جاتے ہیں— ثابت کرتے ہیں کہ مساوات اور کارکردگی ایک دوسرے کے متضاد نہیں ہیں۔ مطالعے بتاتے ہیں کہ کوآپریٹیوز میں اکثر یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں:
    ✔ *زیادہ پیداواریت* (ملازمین زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں)
    ✔ *زیادہ استحکام* (معاشی بحران میں کم ملازمتوں کا خاتمہ)
    ✔ *زیادہ منصفانہ اجرتیں* (سی ای او اور مزدور کی تنخواہ کا تناسب 300:1 جیسا نہیں ہوتا)

    کاروباروں کو جمہوری بنانے سے، ہم ایک ایسی معیشت تعمیر کر سکتے ہیں جہاں خوشحالی بانٹی جائے، نہ کہ چند ہاتھوں میں مرکوز ہو۔

    ### *امریکہ ایک فیصلہ کن موڑ پر*
    امریکہ گرتی ہوئی سلطنتوں کے راستے پر چل رہا ہے— دولت کی ارتکاز، زندگی کے معیار کا زوال، اور سیاسی بے راہ روی۔ بنیادی تبدیلی کے بغیر، یہ بحران اور گہرا ہو گا۔ انتخاب واضح ہے: ایک ٹوٹے ہوئے نظام سے چمٹے رہیں یا ایک ایسی معیشت کی تشکیل کریں جو عوام کے لیے کام کرے، نہ کہ چند کے لیے۔

    *جھوٹ ختم ہو چکا ہے۔ اب سچ کا وقت ہے— اور ایک نئے راستے کا۔*


    *اہم نکات:*
    – سرمایہ داری کا "انصاف” کا افسانہ انتہائی عدم مساوات کو جواز دیتا ہے۔
    – مزدوروں کا آمدنی میں حصہ گر گیا ہے جبکہ امیر سب کچھ لے رہے ہیں۔
    – ٹرکل ڈاؤن اکنامکس ایک دھوکہ ہے؛ ورکر کوآپریٹیوز حقیقی حل پیش کرتے ہیں۔
    – بنیادی تبدیلی کے بغیر، امریکہ کا زوال تیز ہو گا۔

    *”کاروباروں کو جمہوری بنانے سے، ہم ایک ایسی روزمرہ جمہوریت تعمیر کر سکتے ہیں جو سب کے لیے کام کرے۔