Baaghi TV

Category: بلاگ

  • اکاونٹ ویریفائیڈ اور معاشرے میں چھپے بھیڑیے .تحریر: حمیرا نزیر

    اکاونٹ ویریفائیڈ اور معاشرے میں چھپے بھیڑیے .تحریر: حمیرا نزیر

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسکے زیادہ سے زیادہ فالورز ہوں زیادہ سے زیادہ فینز ہوں اسکی بات اسکی لکھی گئی تحریر دور تک زیادہ لوگوں تک جاے، اس کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ایک بیلو ٹک کا انقعاد کیا ہے چاہے وہ فیسبک ، انسٹاگرام ، ٹویٹر یا کوی بھی پلیٹ فارم ہوں، وہ بلیو ٹک آپکے حقیقی ہونے کی نشاندھی کرتا ہے بلیو ٹک سے آپکے مداحوں کو یہ پتا چلتا کہ کہ اس اکاونٹ کے پیچھے وہی شخصیت ہے جسے وہ جانتے اور پسند کرتے ہے، ایسے ہی بلیو ٹک پر سے پابندی ٹویٹر نے ایک طویل عرصے کے بعد کچھ ہفتوں کے لیے ختم کر دی تاکہ ٹویٹر یوزرز آپنے اکاونٹ ویریفائیڈ کروا سکے، حالیہ گنتی کے مطابق ٹویٹر کو جوائن کرنے والوں کی تعداد 18 کروڑ سے تجاوز کر گئی، بہت سے لوگوں نے اکاونٹ ویریفائیڈ کروا لیے اس سے یہ بھی فائدہ ہوتا کہ کوی بھی شخص آپکا نام آپکی پکچر لگا کر آپکا جعلی اکاونٹ نہی بنا سکتا ، مجھے ہمیرا نزیر کو بھی ٹویٹر کے بلیو ٹک کا بہت بے صبری سے انتظار تھا،

    آخر وہ دن آ ہی گیا اور اس دن کے لیے بہت سے صحافیوں سے رابطے میں بھی تھی جن کے اکاونٹ بلیو ٹک شدہ یے انہوں نے بھی مکمل یقین دہانی کروای کہ ہم آپکی بھرپور مدد کرے گے اور ساتھ میں میں نے یہ بھی کہاں کہ اگر اس پر کوی کسی قسم کا خرچہ بھی آیا تو وہ بھی میں خود کروں گی ، آخر وہ دن آ گیا پابندی ہٹ گئی میں نے بھی صحافیوں سے رابطے شروع کر دیے کچھ نے جواب دیے کچھ نے بلیک لسٹ کر دیا حقیقت میں تکلیف ہوی کہ کیا میں اس لائق بھی نہی کہ کوی میرا رپلای تک کرے، شدید افسوس ہوا آپنی بے بسی پر ، آخر ایک نے رپلای کیا تو پہلے ہی منٹ مجھ سے ویڈیو کال کا مطالبہ کر ڈالا، یہ جانتے ہوے بھی کہ میں ایک حافظ قران ہوں اور ایسی حرکت تو کیا کسی غلط لفظ سننے سے بھی کانپ جاتی ہوں ، میں یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ سر ایسی ہماری کوی ڈیل تو نہی تھی آپکو ہیلپ کرنی تو بتا دیجیے ورنہ آپکا شکریہ آپ اپنے راستے میں آپنے راستے یہ کہہ کر میں انہیں بلاک کر دیا اب ایک اور صحافی جو کبھی پی ٹی وی نیوز پر آیا کرتے تھے یہاں نام لکھنا نہی چاہتی ان سے بات کی تو کافی بار تو میسج سین کرتے اور کوی جواب نا دیتے جب دیتے تو میں بزی ہوں کہہ کر چلے جاتے، خیر کوئی بات نہی آخر ایک دن آ گیا جب وہ فری ہوے بات چلی تعارف پوچھا میں نے بتایا لاہور سے ہوں کہتے تو پھر ملاقات کر لیں کہی ہوٹل میں ، میں جب یہ الفاظ سنے میں ہکی بکی رہ گئی کہ واللہ کیا ہو گیا ہماری عوام کو میں جب انکار کر دیا تو کہتے اکاونٹ ویریفائیڈ کروا دیتے لیکن شرط یہ مجھے آپنی ننگی پکچریں شئیر کروں میں نے صاف کہاں سر آپ قابل آحترام ہے میرے ساتھ بھی وہی کچھ ہے جو آپکی بیوی آپکی بہن، آپکی بیٹی آپکی والدہ کے ساتھ لگا ہے تو آپ یہی بات ان سے کہہ کر دیکھیں، یہ کہتے ہی موصوف کہتے جاو اب میں دیکھتا کہ کیسے ہوتا تمہارا اکاونٹ ویریفائیڈ، میں نے بلاک کر کے اللہ کا شکر ادا کیا کہ کہی مجھ سے وہ گناہ سرزد نہیں ہوا،

    اب آئے دن بہت سی لڑکیوں کے جن کے اکاونٹ چند دنوں میں ویریفائیڈ ہوے یے وہ لڑکیاں ان صاحب کا شکریہ آدا کرنے کے ٹویٹ کرتی نظر آتی ہے ان صاحب کی وجہ سے ہمارا اکاونٹ ویریفائیڈ ہو گیا، میں جب وہ ٹویٹ دیکھتی تو سوچتی کہ کتنوں نے آپنی ننگی تصویریں ان صاحب کو پیش کی کتنوں نے ہوٹلوں میں ملاقاتیں کی اکاونٹ ویریفائیڈ کے لیے، اور آج ہم بیٹھے ہے آپنی عزت اور آبرو بچاے بیشک اکاونٹ ویریفائیڈ نا ہوا لیکن اس معاشرے میں چھپے بھڑیئے تو سامنے آ گیے میری آپ سب بہن بیٹیوں سے گزارش ہے کہ خدارہ ایسے بھیڑیوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچاے یہ بھیڑیے آپکو نوچ کھانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہے انھیں ہر گز کوی موقع فراہم نا کریں عزت ایک بار چلی جاے پھر تامرگ واپس لوٹ کر نہی آتی،

  • سابق اولمپین ہاکی نوید عالم 47 سال کی عمرمیں لاہو رمیں انتقال کرگئے    بیٹی کی  تصدیق

    سابق اولمپین ہاکی نوید عالم 47 سال کی عمرمیں لاہو رمیں انتقال کرگئے بیٹی کی تصدیق

    کینسر کے مرض میں مبتلا سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی :47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم کی موت کی تصدیق مرحوم کی بیٹی نے کی ہے نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے نوید عالم کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد شوکت خانم میموریل اسپتال میں چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی تھی-

    گزشتہ روز کیمو گرافی ہوئی تھی اور اسی دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نوید عالم کی بیٹی نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے انہوں نے کہا تھا کہ والد ورلڈ چیمپئین ہیں، علاج میں مدد کی ضرورت ہے، تاہم اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی-

    نوید عالم اولمپئین فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے متعلقہ افراد نے بھی فنڈز اکٹھے کرنے شروع کر دیے تھے-

    یاد رہے کہ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم چین ہاکی ٹیم اور بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ، حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

    پی ٹی آئی کا جلسہ، حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

    نامزد امیدواراسمبلی ایل اے 18 سردارعبد القیوم نیازی کی جانب سے منڈھول کے مقام پرشاندارجلسے کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پرعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے،.

    جلسہ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیرمراد سعید، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری، رہنما تحریک انصاف تنویرالیاس تھے، مہمانوں خصوصی کی آمد پرپنڈال فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر مراد سعید، سابق وزیراعظم وصدرپی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، رہنما تحریک انصاف تنویرالیاس نامزد امیدواراسمبلی ایل اے 18 سردارعبد القیوم خان اوردیگر قائدین نے خطاب کیا ہے.

    جلسے میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جلسے کے شرکا پرجوش دکھائی دییتے تھے، جلسے میں خواتین نے بھی شرکت کی تھی.

  • چٹھہ برادری کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو عشائیہ

    چٹھہ برادری کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو عشائیہ

    آزاد جموع کشمیرمیں الیکشن کمپین میں سیاسی اندازمیں جاری ہے، ایل اے 38 جموں 5 میں ایم پی اے چوہدری عادل بخش چٹھہ کیطرف سے چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ امیدواربرائے ایم ایل اے کے اعزازمیں منچرچٹھہ میں عشائیہ دیا گیا ہے، اس عشائیہ میں اہل علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی ہے، اہل علاقہ کے معززین نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو یقین دہانی کروائی ہے کہ 25 جولائی کو اہل علاقہ شیرپرمہرلگائیں گے، مسلم لیگ کے نامزد امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے.

    عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے، مسلم لیگ ن کشمیر کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی.

  • "آبدوز ڈرون” جو پہلی نظر میں عام سے مچھلی دکھائی دیتا ہے

    "آبدوز ڈرون” جو پہلی نظر میں عام سے مچھلی دکھائی دیتا ہے

    چینی فوج کے لئے تیار کیا گیا جاسوسی ڈرون جو پہلی نظر میں عام سی مچھلی دکھائی دیتا ہے اسے بیجنگ کی ایک روبوٹ بنانے والی کمپنی نے تیار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی’بویا گونگداؤ روبوٹکس‘ کا تیار کردہ یہ زیرِ آب جاسوس ڈرون پہلی بار ’’بیجنگ ملٹری ایکسپو‘‘ میں پیش کیا گیا جو گزشتہ ماہ منعقد ہوئی تھی۔

    یہ ڈرون نہ صرف دیکھنے میں اصلی اور جاندار مچھلی جیسا ہے بلکہ اس کے تیرنے کا انداز بھی بالکل کسی حقیقی مچھلی کی طرح ہےاس ’آبدوز ڈرون‘ کی آنکھوں میں جاسوس کیمرے نصب ہیں جو سمندر کے اندر بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں اس کی کھال میں کئی طرح کے سینسرز بھی ہیں جو اسے سمندری پانی کے درجہ حرارت سمیت دوسری مختلف خصوصیات سے مسلسل باخبر رکھتے ہیں یہ ایک بار مکمل چارج ہوجانے کے بعد، یہ آبدوز ڈرون مسلسل آٹھ گھنٹے تک پانی کے اندر تیر سکتا ہے۔

    بویا گونگداؤ روبوٹکس کا کہنا ہے کہ اسے بحری علوم اور سمندری زندگی پر تحقیق کرنے والوں کےلیے بنایا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اس سے سمندر کی خفیہ نگرانی کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

  • ایل اے 5 کی عوام پی ٹی آئی میں شامل

    ایل اے 5 کی عوام پی ٹی آئی میں شامل

    حلقہ ایل اے 5 برنالہ میں پاکستان تحریک انصاف برنالہ نے کوٹ جیمل کے مقام پرشاندارسیاسی پاورشو کیا ہے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار نے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں، اہل علاقہ نے نامزد امیوارکی حمایت کا اعلان کردیا ہے.

    نامزد امیدواراسمبلی چوہدری انوارالحق نوراورصدرانصاف سپورٹس اینڈ کلچرونگ آزاد کشمیرعمرشہزاد جرال کا کوٹ جیمل کی سرزمین پر شانداراستقبال کیا گیا ہے، متعدد افراد نے دیگرجماعتوں سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے.

    نامزد امیدوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم موروثی سیاست کو ختم کریں گے، باریاں لینے والوں کی اب یہاں کوئی جگہ نہیں ہے، 25 جولائی کو کشمیر کی عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر ثابت کریں گہ ہم کشمیر کے محافظ ہیں.

  • نئے رشتوں کی تلاش ۔ تحریر: حنا

    نئے رشتوں کی تلاش ۔ تحریر: حنا

    دو لوگ جب آپس میں تعلق بناتے ہیں تو شروع شروع میں بہت خوش ہوتے ہیں کیونکہ دونوں دل ہی دل میں سوچ رہے ہوتے ہیں کہ یہ وہی ہے ویسا ہی ہے جس کا میں۔۔۔آج تک انتظار (کرتی یا)کرتا آیا ہوں۔۔۔
    ہر انسان کی زندگی میں کوئی ایسا انسان ضرور آتا ہے جس سے بات کر کے دل کو سکون ملتا ہے اپنا غم اس سے بانٹ کر دل ہلکا ہوجاتا ہے اگر دل اداس ہو اور اچانک سے اسکا مسیج آجاۓ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے لبوں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے موڈ خود ہی اچھا ہوجاتا ہے
    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ یہ جانتے ہو کہ وہ آپکی منزل کبھی نہیں ہوسکتا مگر پھر بھی دل بےبس ہوجاتا ہے
    اس کا ساتھ اتنا خوبصورت لگتا ہے کے دل چاہتا ہے جو وقت اسکے ساتھ ہو بس وہی زندگی مرتے دم تک بس یہی میرا ساتھ نبھائے دونوں کو یہ پتا ہوتا ہے جب کہ دونوں ہی ایک دسرے کا نصیب نہیں بن سکتے یہ جانتے ھوۓ بھی دونوں ہی یہ تعلق نبھاتے ہیں !!

    لمبی لمبی کالز اور مسیجیز کے بعد…..
    جب تعلق کا نیا پن‘ ختم ہوتا ہے تو ایک دوسرے سے۔۔۔بندھی امیدیں بھی مرنے لگتی ہیں دونوں یہ سوچتے ہیں کہ یہ وہ نہیں ہے جسے میں نے سمجھا تھا
    کیونکہ انسان کو جب کچھ حاصل ہوجاۓ تو وہ اسکی تمنا نہیں کرتا حاصل کو چھوڑ کر پھر سے لاحاصل کہ پیچھے بھاگتا ہے اور پھر دلچسپی کم ہوجاتی ہے
    دونوں ایک دوسرے سے دور ہونے لگتے ہیں فوراََ میسج کا جواب دینے والے ایک دوسرے کو کئی کئی دن جواب نہیں دیتے دونوں کے درمیان کالز کم ہو جاتی ہیں بلیم گیم شروع ہو جاتی ہے تم یہ ہو تم وہ ہو تم ایسے ہو تم ویسے ہو یہ کیا ہے؟وہ کیا ہے؟تم یہ نہیں کرتے تم وہ نہیں کرتے لاشعور کی لڑائی شعوری طور پر ہونے لگتی ہے یہاں تک کے بات قطع تعلق پر آجاتی ہے
    جو ہاتھ میں ہو اسے چھوڑنے سے پہلے کسی نئے کی تلاش۔۔۔شروع ہو جاتی ہے کچھ ’نیا‘ ڈھونڈنے کی آرزو جنم لیتی ہے اور پھر نئے کے ساتھ جب ’نیا پن‘ ختم ہوتا ہے تو۔۔۔پتا چلتا ہے کہ کہ یہ بھی وہ نہیں جس کی مجھے تلاش تھی!
    حناء ۔

  • کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدنا نا ممکن ہے، سعید انجم

    کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدنا نا ممکن ہے، سعید انجم

    جموں و کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کا یونین کونسل تلگراں حلقہ کوٹلہ مظفرآباد میں انتخابی جلسہ ہوا ہے، حلقہ کوٹلہ یوتھ ونگ کی جانب سے سعید انجم مغل کا شاندار استقبال جلسہ گاہ آمد پروالہانہ استقبال کیا گیا ہے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہیں، علاقہ عمائدین کا پھولوں کے ہار پہنا کرسعید انجم مغل کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید انجم مغل کا کہنا تھا کہ اہلیان تلگراں نے ثابت کردیا کہ وہ نظریاتی اورتحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان ہیں، ہمارا انتخابی منشورمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورآزاد کشمیرکی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہے، ریاست آزاد جموں کشمیر میں اس بارہم اگلی بارتم کا کھیل چل رہا ہے، مگراب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان موروثی سیاستدانوں کے چنگل سے نکل آئیں، کشمیری قوم پچیس جولائی کوکُرسی کے نشان پرمہر لگائیں، کرپٹ ٹولے سے جان جھڑائیں، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ نے باصلا حیت اورعوامی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، میں آپ کا بھائی بیٹا آپ میں سے ہی ہوں اوالیکشن کے بعد بھی آپ میں ہی رہوں گا، ہماری اصل سیاست عوام کی خدمت ہے جو الیکشن سے پہلے بھی جاری ہے، بعد میں بھی جاری رہے گی.

    ان کامزید کہنا تھا کہ عوام اب باشعورہوچکی ہے،عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا ادراک ہوچکا ہے، اب کشمیری عوام کو روایتی ہتھکنڈوں سے خریدا نہیں جا سکتا، ایک غریب گھرانے کا بیٹا ہوں مجھے غریب کا احساس ہے میں اورمیری پارٹی الیکشن کے بعد بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

  • کشمیر کے نوجوان ریاست کے مستقبل کے ضامن بن چکے ہیں، حمزہ رافع

    کشمیر کے نوجوان ریاست کے مستقبل کے ضامن بن چکے ہیں، حمزہ رافع

    کشمیرکی پہلی سیاسی پارٹی جس نے پہلے عملی کام کیے پھرانہی کاموں کواپنا منشوربنایا ہے، ایک سال قبل موومنٹ کا پہلاعوامی پروجیکٹ مساجد کے شہرکوٹلی میں غریب مریضوں کے لیے دسترخوان کا قیام تھا جو رمضان کی آمد پرموبائل سحری پروگرام میں تبدیل ہو گیا ہے.

    ورثاء شھداء کی گھریلو کیفیت دیکھتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے تحریک کشمیر سے جڑی ہرجماعت بشمول قوم پرست جماعتوں کے شھداء کے ورثاء کے لیے موومنٹ کا وفد 5٫6 گاڑیوں کے پروٹوکول کی صورت میں راشن لے کرشھداء کے گھروں کا دورہ کیا کیوں کہ موومنٹ کے بانیوں کے نزدیک پروٹوکول کے حقیقی حقداراس ارض وطن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے لوگ ہیں، بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا امیدواران اسمبلی کے لیے کرپشن کی راہ ہموار کرتا ہے علاقوں کو پسماندہ بناتا ہے لہٰذا موومنٹ کی پہلی سیاسی تحریک بلدیاتی نظام کی بحالی کے لیے جدوجہد کی تھی جو25 جولائی کے بعد بھی جاری رہے گی.

    موومنٹ کے جنرل سیکرٹری امیرحمزہ رافع نے جب نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا دھویں اڑانے کوقابل فخرجانتے دیکھا توکشمیرمیں باشعوریونیورسٹی طلباء کو ساتھ ملا کرپریزنٹیشنز تیارکرتے ہوئے چوک چوراہوں میں ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کواس کے بارے میں آگہی دی ہے، آزاد کشمیرمیں انتخابات کے دن قریب آتے ہی انہی منظم نوجوانوں نے مشاورت کے بعد عزم کرلیا ہے کہ اسی سال پارٹی کو سیاسی تحریک کا آغازکرنا چاہیے، لہٰذا پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد انہی عملی کاموں کومنشوربنا کرقلیل وقت میں کئی حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے.

    کیا آپ اس تحریک کا حصہ بن کرآزاد خوشحال کشمیرمیں ہمارا دست و بازو نہیں بنیں گے؟

  • یوم شہدائے کشمیر :کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے   عمران خان

    یوم شہدائے کشمیر :کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے عمران خان

    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کے دن کو یوم شہدائے کشمیر کے طور پر منارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجا کی فوج نے عبد القدیر نامی نوجوان کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران یکے بعد دیگرے 22 کشمیری نوجوانوں کو سری نگر سینٹرل جیل کے باہر شہید کردیا تھا۔

    عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ راج کے خلاف متحد ہونے کو کہا تھا۔

    13 جولائی 1931 کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان دینا شروع کی تھی کہ ڈوگرہ مہاراجا کے سپاہیوں نے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا لیکن اذان دینے کا سلسلہ جاری رہا اور اذان مکمل ہونے تک 22 نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں-


    وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدا کے حوالے سے جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ 13جولائی 1931 کے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ڈوگرا مہاراجہ کے فوجیوں نے پر امن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے-


    وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مرد اور خواتین جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کی منصفانہ جدوجہد میں کھڑا ہے آزادی کے حصول تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا اور جب تک انہیں یو این ایس سی کی قراردادوں کے ذریعے اپنے حق خودارادیت کی ضمانت نہیں مل جاتی ہے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے ،ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے-