Baaghi TV

Category: بلاگ

  • ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    آن لائن شاپنگ کی بڑی بین الاقوامی کمپنی ایمیزون کی جانب سے پاکستان کو آئندہ چند روز میں سیلر لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : یہ بات مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتاتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار ہم نے یہ کرلیا، ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلے گا۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ ہم گزشتہ برس سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب یہ ہورہا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں اور خواتین انٹرپرینیور کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کے اہم سنگ میل کو دنیا بھر میں کئی افراد کے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نہ ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

    شہباز گل نے کہا کہ اس طرح پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے، اس اقدام سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ ایمیزون کمپنی 1994 میں جیف بیزوز نے قائم کی تھی، جو اس وقت امریکا سمیت متعدد ممالک میں آن لائن ریٹیل خریداری میں آگے ہے تاہم اسے اصل میں انٹرنیٹ بک اسٹور کے طور پر متعارف کرایا گیا تھاآج یہ کمپنی دنیا بھر میں کتابوں سے لے کر لگ بھگ ہر چیز کو آن لائن فروخت کررہی ہے اور اپنے قیام کے 27 سال بعد اس کے اثاثوں کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

    تاہم پڑوسی ملک بھارت میں موجود ہونے کے باوجود ایمیزون کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں تھا چنانچہ اس مارکیٹ پلیس پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی خوردہ فروش اپنی کمپنیوں کو دیگر ممالک میں رجسٹر کرواتے تھے۔

    تاہم اب پاکستان کی شمولیت سے پاکستانی تاجر بآسانی اس پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پاکستانی صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ بیرونِ ملک اپنی اشیا فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی تاجر مستفید ہوسکیں گے۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی :ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ پلیٹ فارم ایک ڈیجیٹل سروس کمپنی کمپین نیوکلیس نے تیار کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کمپین منیجر پراڈ پارسکل کی کمپنی ہے۔

    یہ ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ بنیادی طور پر ایک بلاگ ہے جس کا انداز ٹوئٹر کی طرح ہے تاہم اس میں طویل بلاگ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہوسٹ کیے جائیں گے لوگ اس پلیٹ فارم میں ای میل اور فون نمبر کی مدد سے پوسٹ الرٹس کے لیے سائن اپ ہوسکیں گے اور مبینہ طور پر ان کو لائیک بھی کرسکیں گے۔

    اسی طرح صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس کو فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کرسکیں گےاس پلیٹ فارم میں ٹوئٹر سے شیئرنگ کا آپشن تو فی الحال کام نہیں کررہا مگر فیس بک کی جانب سے ضرور یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    ٹوئٹر کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عموماً ویب سائٹ ریفرنس کے ساتھ مواد کی شیئرنگ کی اجازت اس وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف نہ ہو۔

    اس پلیٹ فارم کو باضابطہ طور پر 4 مئی کو لانچ کیا گیا تھا مگر اس میں موجود پوسٹس 24 مارچ کی بھی ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پوسٹ ان کے نئے پلیٹ فارم کے لیے ویڈیو اشتہار ہے جس میں اسے ایسا مقام قرار دیا گیا ہے جہاں آزادی سے بات کی جاسکتی ہےڈونلڈ ٹرمپ بتدریج اپنے حامیوں سے براہ راست رابطہ بھی کرسکیں گے –

    خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت لانچ کیا گیا ہے جب فیس بک کے اوور سائٹ بورڈ کی جانب سے فیس بک اور اس کے زیر ملکیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کی پابندی کو برقرار ہے۔

    کافی عرصے تک ٹوئٹر کے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی پوسٹس پر کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی مگر انتخابات اور کورونا وائرس سے متعلق پوسٹس پر وارننگ دی گئیں تھیں-

    تاہم ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کو 8 جنوری کو اس وقت مستقل بین کیا گیا تھا جب واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ان کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئےاسنیپ چیٹ نے بھی سابق صدر کا اکاؤنٹ لاک کردیا تھا جبکہ یوٹیوب اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا تھا –

  • ہمت اور شجاعت کا صحرائی دار فانی سے کوچ کر گیا ازقلم غنی محمود قصوری

    ہمت اور شجاعت کا صحرائی دار فانی سے کوچ کر گیا ازقلم غنی محمود قصوری

    تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں و سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھی چیئرمین تحریک حریت جناب محمد اشرف صحرائی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اناللہ وانا الیہ راجعون یقینا ان کی وفات تحریک آزادی کشمیر کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے وہ ادہم پور سینٹرل جیل میں 2020 سے قید تھے

    منگل کی دوپہر ان کو ناسازی طبع کے باعث جی ایم سی جموں میں لایا گیا ان کی صحت کے بارے جیل حکام نے انکے اہل خانہ کو مطلع کیا جبکہ مذہد ناسازی طبع پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور دار فانی سے کوچ کر گئے اناللہ وانا الیہ راجعون ان کی وفات کی اطلاع رات دس بجے نشر کی گئی

    جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کوویڈ ریپڈ ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی آیا جس کے بعد انکا پی ٹی سی آر کرایا گیا جس کی رپورٹ کا انتظار تھا مگر وہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے رب کے حبیب پہنچ گئے محمداشرف صحرائی سید علی شاہ گیلانی کے بعد تحریک حریت کے سب سے طاقتور لیڈر ہیں جنکی زندگی زیادہ تر زندگی انڈین جیلوں میں گزری ہے انڈیا نے ان کو لاکھ پیشکشیں کیں مگر ہر بار انہوں نے ساری پیشکشیں ٹھکڑا دیں

    ان کی پیدائش 1944 کو موقع ٹکی پوری لولاب ضلع کپوارہ میں شمس الدین خان کے ہاں ہوئی وہ دو بڑے بھائیوں سے چھوٹے ہیں محمد یوسف خان اور قمر الدین خان ان سے بڑے ہیں جو کہ دونوں بالترتیب 2016 اور 2009 میں دار فانی سے کوچ کر گئے یوسف صحرائی مرحوم نے ابتدائی تعلیم ٹکی پورہ اپنے آبائی گائوں سے حاصل کی جبکہ میٹرک 1959 میں سوگام لولاب سے پاس کیا جس میں انہوں نے ٹاپ کیا اور ان کا وظیفہ مقرر کیا گیا

    مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے انہوں نے ایم اے اردو کیا کشمیر کی آزادی کیلئے انہوں نے
    زمانہ طالب علمی سے ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا جس کے باعث وہ بہت جلد مقبول ہوتے چلے گئے ان کا شاعری خاصا لگاؤ تھا اور انہوں نے آزادی کشمیر و فن و علوم پر بے شمار شاعری کی انہوں نے اپنے اندر کے بہترین صحافی کو باہر نکالا اور طلوع نامی میگزین سوپور سے 1969 میں نکالنا شروع کیا جس پر انہیں انڈین گورنمنٹ کی طرف سے کافی تکالیف برداشت کرنا پڑیں مگر انہوں نے مردانہ وار مقابلہ کرکے طلوع آزادی کا سفر جاری رکھا

    مرحوم اشرف صحرائی کے سب سے چھوٹے بیٹے جنید صحرائی نے 2018 میں آزادی کشمیر کی خاطر انڈین فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لیا اور 2 سال انڈین فوج کو خوب ناکوں چنے چبوائے اور بالآخر 19مئی 2020کو انڈین فورسز کیساتھ جھڑپ میں عہدہ شہادت پر فائز ہو گئے مرحوم صحرائی 1959سے سید علی شاہ گیلانی کے دست راست بن گئے تھے

    1960میں وہ جماعت اسلامی کے رکن بھی بنے جبکہ انہیں پہلی بار انڈین گورنمنٹ کے خلاف سرگرمیوں کی پاداش میں 22 سال کی عمر میں 1965 میں وزیر اعلیٰ غلام محمد صادق کی جانب سے گرفتار کروایا گیا انہوں نے پابندیوں نظربندیوں کی پرواہ کئے بغیر طلوع نامی میگزین پر ہی فوکس رکھا اور کشمیریوں میں جزبہ آزادی بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا

    مگر سخت پابندیوں کے باعث انہیں 1971 میں میگزین بند کرنا پڑا 2004 میں تحریک حریت کی بنیاد ڈالی گئی تو جماعت اسلامی سے ان کے تعلقات اچھے نا رہے جس کی بدولت سید علی شاہ گیلانی اور مرحوم صحرائی کو جماعت سے برطرف کر دیا گیا مگر انہوں نے ہمت نا ہاری اور انہیں تحریک حریت کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا

    2016-17 میں نیشنل انٹیلیجنس انڈیا نے انہیں احتجاجی کلینڈر جاری کرنے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا گیا
    19 مارچ 2018 کو انہیں تحریک حریت مجلس شوریٰ کا چیئر مین منتخب کیا گیا جبکہ اگلے تین سال وہ چیئرمین تحریک حریت رہے سید علی شاہ گیلانی نے تحریک حریت سے کنارہ کشی اختیار کر لی19 اگست 2019 کو انڈین گورنمنٹ فیصلے کے بعد سید علی شاہ گیلانی کو نظر بند کر دیا گیا

    جبکہ 12 جولائی 2020 کو مرحوم صحرائی کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تب سے وہ انڈین قید میں ہی تھے انڈین گورنمنٹ کا بزرگ ترین حریت رہنماؤں کو زیر حراست رکھنا اور اقوام عالم کا خاموش رہنا انتہائی تکلیف کن ہے بہرحال صحرائی کے بعد یہ قافلہ تحریک آزادی رکے گا نہیں بلکہ اسی طرح چلتا رہے گا انڈیا تھک جائے گا مگر یہ کشمیری نا تھکے تھے نا تھکے گے ان شاءاللہ

  • جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

    جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں مکمل ایس او پیز کیساتھ جاری جونیئر ہاکی کیمپ میں جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا. پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ نے این سی او سی کیساتھ اظہار تشکر کیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جاری جونیئر ہاکی کیمپ میں موجود ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا.ویکسین کا دوسرا ڈوز 26 مئی کو لگایا جائے گا. جبکہ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں بھی سینئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو پہلے ڈوز کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا.

    اس حوالے سے پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے این سی او سی کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تہہ دل سے حکومت پاکستان ,حکومت پنجاب, حکومت سندھ اور خصوصی طور پر این سی او سی چیئرمین اسد عمر , ڈاکٹر فیصل سلطان ,کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سینئر و جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانے کے احکامات دیئے اور کھلاڑیوں کو اس حوالے سے سہولیات فراہم کیں. کورونا کی وباء کے پیش نظر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جونیئر ہاکی ٹیم کا مکمل ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیمپ جاری یے.بلاشبہ پی ایچ ایف کیلئے ان حالات میں جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کیمپ کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں تھا مگر الحمداللہ سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی مکمل احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوِئے کیمپ جاری ہے.

  • بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ ملینڈا نے کچھ دن قبل ہی طلاق کا اعلان کیا تھا-

    باغی ٹی وی : جوڑی کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ چونکہ بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں تو ان سے علیحدگی کے بعد ملینڈا کو بھی اربوں ڈالر کی رقم ملے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر ان کو برابر حصہ ملا تو وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔

    ملینڈا گیٹس ان دنوں دنیا بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی سے طلاق کے بعد انھیں تقریباً 73 ارب ڈالر کے لگ بھگ دولت ملے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی شادی شدہ زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اس کے علاوہ اثاثوں کی منصفانہ تقسیم کا بھی کہا گیا ہے جن کی مالیت امریکی کرنسی میں 146 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ کہ دونوں شخصیات نے 1994ء میں شادی کی تھی اور اس موقع پر باہمی رضامندی سے کسی قسم کا معاہدہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکی قانون کہتا ہے کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے تو طلاق کے بعد دولت کی تقسیم مساوی طور پر ہوتی ہے۔

    ان کی ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

    اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

  • پلے اسٹیشن پر مفت گیمز کی فہرست جاری

    پلے اسٹیشن پر مفت گیمز کی فہرست جاری

    سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے مئی میں مفت گیمز کی فہرست جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سونی انٹرٹینمنٹ کے مطابق رواں ماہ یہ گیمز بنا کسی اضافی چارجز کے بالکل فری کھیلے جاسکتے ہیں سونی پلے اسٹیشن کے مفت گیمز کی فہرست میں ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ ، ڈائی لاسٹ، بیٹل فیلڈ 5 اور اسٹرینڈڈ ڈیپ شامل ہیں۔ ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ خصوصی طور پر ہی ایس 5 کے استعمال کنندگان کے لیے ہیں۔

    ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ:

    ریک فیسٹ: ڈرائیوہارڈ، ڈائی لاسٹ کار ریسنگ گیم ہے، جسے تھرل اور ایکشن سے بھرپور کار ریسنگ گیم فلیٹ آؤٹ کے ڈیویلپر کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ فلیٹ آؤٹ کی طرح اس گیم میں بھی غضب ناک ڈرائیونگ اورگاڑیوں کا آپس میں تصادم ہے کاروں کے بے تحاشا ماڈلز کے ساتھ یہ ملٹی پلیئر گیمزہے،جسے بیک وقت 24 کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

    بیٹل فیلڈ 5:

    بیٹل فیلڈ5 گیم سے پی ایس 4 اور پی ایس 5 دونوں کے استعمال کنددہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ2018 میں لانچ ہونے والے بیٹل فیلڈ گیم سیریز کا 14واں گیم ہے۔ یہ ایف پی ایس ( فرسٹ پرسن شوٹر) ایکشن شوٹنگ گیم ہےجسے ایک یا مختلف کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

    دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والے اس گیم میں بہت سارے فیچرز دیئے گئے ہیں جن میں ہتھیاروں کی موڈیفیکیشن اور گاڑیوں کی کسٹومائزیشن وغیرہ سر فہرست ہیں۔

    اسٹرینڈڈ ڈیپ

    اسٹرینڈڈ ڈیپ بھی پی ایس 4 اور پی ایس 5 دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ایک اوپن ورلڈ ایڈوینچر گیم ہے جس میں کھلاڑی کو زندہ رہنے کے لیے اپنی مہارت کا تجربہ کرنا ہوتا ہے۔

    اس کھیل میں کھلاڑی کا جہازبحرالکاہل میں پھنس جاتا ہے اور کھلاڑی بے یارومددگار اور تنہا رہ جاتا ہے۔ زندہ رہنے کے کھلاڑی کو زیر آب یا زمین پر شکار کرنا پڑتا ہے، جبکہ اوزار اور ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کے لیے جائے پناہ بھی بنانی ہے۔

  • ’6 جی‘ کمیونیکیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ تیار

    ’6 جی‘ کمیونیکیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ تیار

    دنیا کے چند ایک ملکوں میں ہی ’5 جی‘ موبائل سروس شروع کی گئی ہے تاہم ماہرین نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو ’6 جی‘ اور اس سے بھی آگے تک پہنچانے کےلیے تحقیقات کرنا شروع کر دی ہیں-

    باغی ٹی وی : جاپان اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کرتے ہوئے ’6 جی‘ کمیونی کیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ بنا لی ہے جسے بالکل خالص سلیکان سے تیار کیا گیا ہے ’5 جی‘ کے ذریعے 20 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کمیونی کیشن ممکن ہے تو ’6 جی‘ کنکشن کی متوقع رفتار اس سے بھی 50 گنا زیادہ یعنی 1,000 گیگابٹس (ایک ٹیرابِٹس) فی سیکنڈ ہوگی۔

    ڈیٹا کمیونی کیشن میں ’’ملٹی پلیکسر‘‘ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ سگنلز کو بہت تیزی سے تقسیم کرنے اور منظم طور پر ایک ساتھ جوڑنے کا کام کرتے ہوئے تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر میں سہولت پیدا کرتا ہے۔

    یونیورسٹی آف ایڈیلیڈز اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ، آسٹریلیا اور اوساکا یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف انجینئرنگ سائنس کے ماہرین کی یہ مشترکہ تحقیق ریسرچ جرنل ’آپٹیکا‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔

    ریسرچ پیپر کے مطابق، اگلی نسل کے ملٹی پلیکسر کا یہ پروٹوٹائپ ٹیراہرٹز رینج میں 300 گیگاہرٹز بینڈ پر ڈیٹا کمیونی کیشن کا کام کرتا ہےاپنی اسی خوبی کی بنا پر یہ ملٹی پلیکسر بہت مختصر بھی ہے جو ’6 جی‘ اور اس سے بھی اگلی نسلوں کی ڈیٹا کمیونی کیشن کو حقیقت کا رُوپ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    غیرمعمولی طور پر تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن/ ڈیٹا ٹرانسفر کو یقینی بنانے کےلیے یہ چپ ’آپٹیکل ٹنلنگ‘ کے عمل سے استفادہ کرتی ہے-

    اپنے سادہ ڈیزائن کے ساتھ، چار چینلوں والا یہ ملٹی پلیکسر 48 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتا ہے جو ’’8 کے‘‘ کوالٹی والی بھاری بھرکم ویڈیو کی اسٹریمنگ کےلیے بہت کافی ہے۔

    اس چپ کو بنانے والے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے زمانے میں ’اشیاء کا انٹرنیٹ‘ (اِنٹرنیٹ آف تھنگس/ آئی او ٹی) ساری دنیا پر چھا چکا ہوگا جس کی وجہ سے آج کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ ڈیٹا اِدھر سے اُدھر منتقل ہورہا ہوگا۔

    یہی وہ وقت ہوگا جب فائیو جی ٹیکنالوجی ناکافی پڑنا شروع ہوجائے گی اور ہمیں اس سے بھی تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن کی ضرورت ہوگی یہ ملٹی پلیکسر چپ اور اس نوعیت کے دیگر آلات، جو فی الحال تجرباتی مرحلے پر ہیں، اس وقت کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارے کام آئیں گے۔

  • ٹوئٹر نے 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھول دیا

    ٹوئٹر نے 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھول دیا

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے آڈیو اسپیس فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1389270356876161024?s=20
    یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    ٹویٹر نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1389269554711261187?s=20
    دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں لیکن ٹویٹر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھی جارہیں-

  • مظفرآبادقائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہاںٔی کورٹ انتقال کرگئے۔

    مظفرآبادقائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہاںٔی کورٹ انتقال کرگئے۔

    مظفرآبادقائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہاںٔی کورٹ جسٹس شیراز کیانی وفات پاگںٔے۔جسٹس شیراز کیانی علالت کے باعث راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے

    جسٹس شیراز کیانی کو آج ان کے آبائی علاقے ڈڈیال میں سپردِ خاک کیا جاںٔے گاآزاد کشمیر کی عدالت عالیہ میں آج 4 مںٔی بروز منگل سوگ کے طور پر تعطیل ہوگی جسٹس شیراز کیانی کی وفات پر وزیراعظم و صدر آزاد کشمیر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

  • ’جنت کے پتھر‘ کی جدید ترین تکنیک کے ذریعے بنائی گئی تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر

    ’جنت کے پتھر‘ کی جدید ترین تکنیک کے ذریعے بنائی گئی تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر

    خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی حصے پر موجود مقدس پتھر حجراسود کی فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک کے ذریعے بنائی گئی تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر لائی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں موجود مسلمانوں کی دو مقدس مساجد مسجد النبوی اور مسجد الحرام کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے رئاسة شؤون الحرمين کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنھیں اب تک حجراسود کی انتہائی باریک بینی سے بنائی گئی تصاویر میں شمار کیا جا رہا ہے۔


    رئاسة شؤون الحرمين کے مطابق ’فوکس سٹیک پینورما‘ نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 50 گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

    اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف تصاویر کو جوڑ کر ایک انتہائی مستند تصویر بنائی جاتی ہے جس کی کوالٹی بہترین ہوتی ہے اور اس کے ذریعے تصویر کی باریکیوں پر بھی بخوبی نظر ڈالی جا سکتی ہے۔


    اس تکنیک کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ یہ تصویر بنانے میں سات گھنٹے صرف ہوئے۔ اس دوران 1050 فاکس سٹاک پینوراما بنائے گئے اور بالآخر 50 گھنٹوں کی پراسیسنگ کے بعد جو تصویر سامنے آئی وہ 49 ہزار میگا پکسلز پر مشتمل تھی۔

    اس پتھر کی وضع انڈے جیسی ہے جس میں کالے اور سرخ رنگ کا خوبصورت امتزاج ہے۔ اس کا قطر تقریباً 30 سینٹی میٹر ہے اور یہ خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی کونے پر دیوار کے ساتھ رکھا ہے۔


    ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی اکثر صارفین اس پتھر کی خوبصورتی کے حوالے سے تبصرے کیے تو کسی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں حجر اسود کو سپر ریزولوشن میں دیکھ سکتا ہوں۔

    مسلمانوں کے لئے حجر اسود کی تاریخی اہمیت:

    مسلمانوں کے لیے حجر اسود کی تاریخی اہمیت ہے اور عمرے اور حج کی غرض سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے اس پتھر کا چومنا لازمی ہے لیکن بھیڑ کی وجہ سے ہاتھ کے اشارے سے بھی چوما جا سکتا ہے۔


    زائرین حج اسے چومنے کے لیے ایسے اوقات کا انتخاب کرتے جب طواف میں بھیڑ کم ہو تاکہ ان کے حج کے ارکان پورے ہوں۔


    اس پتھر سے جڑی تاریخ دراصل مذہب اسلام سے بھی زیادہ قدیم ہے روایات کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے اور انھیں تعمیر مکمل کرنے کے لیے ایک پتھر کی ضرورت تھی تو اس وقت یہ پتھر جنت سے اتارا گیا تھا –


    پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبوت دینے جانے سے قبل خانہ کعبہ کی مرمت کے وقت حجر اسود کو اس کی جگہ پر رکھنے کے لیے قبائل میں اختلاف ہو گیا تھا اور سب چاہتے تھے کہ یہ شرف انھیں حاصل ہو، چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل جو پہلا شخص خانہ کعبہ کی جانب آئے گا وہی فیصلہ کرے گا-


    اس دن سب سے پہلے وہاں تشریف لانے والی شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھی اور انھوں نے اپنے ہاتھ سے پتھر اٹھا کر اپنی چادر پر رکھی اور تمام قبائل سے کہا کہ وہ چادر کے کونوں کو پکڑ کر اسے اپنے ہاتھوں مبارک سے مطلوبہ جگہ پر رکھ دیا اور تمام قبائل اس فیصلے سے خوش ہو گئے –