Baaghi TV

Category: بلاگ

  • سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا نے والے ہو جائیں تیار کیونکہ فیک آئی ڈیز بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے نیٹ ورک کو گرفتار کرے گا –

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہریوں کی جعلی آئی ڈیز بنا کر ان کے قریبی افراد سے پیسے بٹورنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے-

    سال 2021 کے پہلے 7 ہفتوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تین ہزار سے زائد تحریری شکایات موصول ہوچکی ہیں جس میں سوشل میڈیا فراڈ کے ذریعے شہریوں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں۔

    میڈیا کو راولپنڈی کے رہائشی اسد احمد نے بتایا کہ کسی نامعلوم ملزم نے فیس بک پر اس کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے جبکہ اس کی اصل آئی ڈی سے فوٹو چوری کرکے جعلی آئی ڈی پر لگائی گئی ہے-

    جعلی آئی ڈی کے پیچھے چھپے افراد اس کے قریبی دوستوں کو پہلے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور بعد میں کسی بھی مشکل کا ذکر کرنے کے بعد فوری پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اسد احمد کا کہنا تھاکہ اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحریری طور پر درخواست کردی ہے جس میں ایف آئی اے حکام نے درخواست وصول کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ فیک آئی ڈی چلانے والوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھاکہ سائبر کرائم ونگ ایسی تمام جعلی آئی ڈیز کا ڈیٹا مکمل کرچکا ہے آئی ٹی ایکسپرٹس کی بھی مدد لی جائے گی جبکہ مختلف جدید وسائل استعمال کرکے اس جرم کے پیچھے موجود افراد کی لوکیشن حاصل کی جائے گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں چھاپے مار کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس حوالے سے فیس بک اور سماجی رابطوں کی دوسری ویب سائٹس کو سرکاری سطح پر تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ مین سرور سے بھی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

    اس حوالے سے پاکستان ٹئٹر پینل پر سائبر کرائم اوئیرنیس کے نام سے ٹرینڈ ٹوئٹر ٹرینڈ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس میں بے شمار لوگ حصہ لیتے ہوئے اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-
    https://twitter.com/Aamnah_J/status/1364092329871634434?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے آمنہ جبین نامی خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے میں نے اسکیم کال کے ذریعہ ایزی پیسہ سے اپنی رقم کھوئی ہے۔ آج کل بہت سارے لوگ اس فراڈ کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں لہذا پی ٹی اے اب لوگوں میں بیداری پیدا کررہا ہے کہ کبھی بھی اپنی ذاتی یا مالی معلومات جیسے کہ اے ٹی ایم پن کوڈ ، سی این آئی سی وغیرہ شئیر نہ کریں۔


    ثنا نامی خاتون نے لکھا کہ کسی کی تصویر سوشل میڈی پر اپلوڈ کر کے اسے بلیک میل کرنا بھی سائبر کرائم ہے-


    طیب مامون نامی صارف نے کہا کہ کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات آئی ڈی کارڈ نمبر وغیرہ کسی سے شئیر نہ کریں-

  • پی ایس ایل: آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل: آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا

    سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل سیزن 6 میں آج پانچویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گی اور دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور صفر ہے۔

    گزشتہ روز بھی پی ایس ایل سیزن 6 کا ایک ہی میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف محمد حفیظ اور فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت اننگز کے 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

    کوئٹہ کی جانب سے دیئے گئے بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور نے اچھا آغاز کیا تاہم قلندرز کی پہلی وکٹ 64 رنز پر گری جب کپتان سہیل اختر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اس موقع پر تجربہ کار محمد حفیظ کریز پر آئے اور انہوں نے فخر زمان کے ساتھ مل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے خلاف دھواں دار بلے بازی کی تھی۔

    قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 73 جبکہ فخر زمان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کی ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جہاں گیند بازوں نے نو گیندیں کرائی وہیں فیلڈرز نے کئی کیچز بھی چھوڑے۔

  • ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

    ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

    حال ہی میں اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے تنازع کا شکار ہونے والی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ تحریری پیغامات کے ساتھ ویڈیو یا آڈیو کالز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اسے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بہت زیادہ صارفین استعمال کرتے ہیں –

    باغی ٹی وی : اب فونزڈبل سم سسٹم (ڈوئل سم ) کے ساتھ ہوتے ہیں ڈبل سم سسٹم سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے مگر موجودہ دور کے اسمارٹ فونز میں ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے بس ڈوئل سم سسٹم ہونا ضروری ہے۔

    تقریباً ہر اسمارٹ فون برانڈ میں ایک فیچر موجود ہے جس کا نام مختلف ہوسکتا ہے مگر کام وہ ایک ہی طرح کرتا ہے تاہم سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔

    اگر آپ ان میں سے کسی برانڈ کے فون کو استعمال کررہے ہیں تو آپ ڈپلیکیٹ ایپ فیچر کو تلاش کرکے استعمال کرسکتے ہیں اس فیچر کو استعمال کرنے سے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی ڈپلیکیٹ ایپ کو بناکر ایک ہی فون میں 2 مختلف اکاؤنٹس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

    مثال کے طور پر سام سنگ فونز میں سیٹنگز مینیو میں ایڈوانسڈ فیچرز میں جاکر نیچے اسکرول کریں اور ڈوئل میسنجر پر کلک کریں۔


    وہاں ان ایپس کی فہرست سامنے آجائے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی اور مطلوبہ ایپ جیسے واٹس ایپ کو کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں وہاں کانٹیکٹس کی الگ فہرست کا آپشن بھی ہوگا جس کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔

    اسی طرح رئیل می میں سیٹنگز میں کلون ایپس کے آپشن میں جاکر اپنی پسند کی ایپ کو منتخب کرکے ایپ کلوننگ کو ان ایبلل کردیں۔

    اسی طرح دیگر برانڈز میں ان کے اوپر دیئے گئے ناموں کے ذریعے فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کئے جا سکتے ہیں اگر ان کو بند کرنا ہوتو اسی آپشن میں جاکر فیچر کو ٹرن آف کردیں۔

  • ایف اے ٹی ایف ، اور دوست ممالک کی یقین دہانی  از تحریر لائبہ علی

    ایف اے ٹی ایف ، اور دوست ممالک کی یقین دہانی از تحریر لائبہ علی

    ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا
    اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیےگئے اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

    پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔ پاکستان کو اس سال”FATF* کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی قوی امید ہے

    21 نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی "FATF” پہلے ہی تعریف کر چکا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا لیکن اگر مغربی ممالک اور امریکا نے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائےگا، لیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

    اس سلسلے میں ترکی، چین اور ملائشیا نے پاکستان کو یقین دہانی کروارکھی ہے، ان ممالک کے ووٹوں کے بغیر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے FATF کی گِرے لسٹ میں شامل ہے.۔

  • دو اہم ملاقاتیں ،بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب  ، از تحریر لائبہ علی

    دو اہم ملاقاتیں ،بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ، از تحریر لائبہ علی

    جرمنی نے بھارت پر پابندی عائد کر دی ۔ جنرل باجوہ کی ایک دن میں دو اہم ترین ملاقاتیں ۔ ۔ ۔ وادی گلوان کی رئیل ٹائم فوٹیج ریلیز ۔ ۔ ۔ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ ۔

    جرمنی نے بھارت کو ہتھیار فروخت کرنے پر مکمل بین لگا دیا ہے ، وجہ یہ سامنے آئ ہے کہ بھارت یہ ہتھیار نہتے کشمیریوں کیخلاف ، کشمیر میں استعمال کرے گا ، جسکی جرمنی کسی صورت اجازت نہیں دے گا ۔ یہ بھارتی موقف کی بہت بڑی شکست ہے ، پاکستان کے مؤقف کی تائید ، پاکستان کو اب کوشش کرنی چاہئے ، بھارت دنیا بھر میں بین ہو ۔ ۔ ۔
    ایک ہی دن میں جنرل باجوہ نے دو اہم ترین ملاقاتیں کی ہیں ، ضمیری کابلوف ( روسی اینواۓ ) ، امریکی سینٹ کوم ( سینٹرل کمانڈ ) جنرل مکینزی سے ۔ ۔ ۔ ایک دن پہلے عمران خان کی ملاقات ( احمد والی مسعود ) افغانی مسعود قبیلے کے لیڈر سے ہوئی ۔ ۔ ۔ امریکہ کو کھلا پیغام دیا جا چکا ہے ، جو مرضی ہو جاۓ ، اب امریکہ کو افغانستان میں برداشت نہیں کیا جاۓ گا ، روس ، چین ، پاکستان ، ایران ، افغان طالبان ۔ ۔ ۔ خطے کی صورت حال طے کریں گے ، پاکستان ، امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا ، اب یہاں مزید لڑائی نہیں ہوگی ۔ ۔ ۔ پاکستان اس خطے میں صرف ایک آپشن چاہتا ہے ، امن ۔ ۔ ۔ بائیڈن انتظامیہ کو پیغام دیا جا چکا ہے ، ٹرمپ جو کر گیا ہے اسے فالو کیا جائے ۔ امریکہ جانتا ہے ، پاکستان ، چین ، روس بلاک میں جا چکا ہے ۔ ۔ ۔

    وادی گلوان میں 15 اور 16 جون کی درمیانی شب پیش آنے والا واقعہ ، جس میں چین ، بھارت فوجی گتھم گتھا ہوۓ تھے ۔ ۔ ۔ بھارتی فوج نے اپنے جھوٹے میڈیا کے ذریعے کہا تھا کہ اسکے بیس فوجی ہلاک ہوۓ ہیں ، بھارت نے چین کے درجنوں فوجی ہلاک کئے ۔ معمہ حل ہو گیا ، چین نے اس واقعہ کی رئیل ٹائم فوٹیج جاری کر دی ہے ، جس میں لڑائی شروع ہونے کی وجوہات سے لیکر کس کے کتنے فوجی مارے گئے ، سب موجود ہے ۔ ۔ ۔ چین کے چار فوجی اہلکار مرے ، انکی آخری رسومات ، گارڈ آف آنر دکھایا گیا ، جبکہ بھارتیوں کی ان گنت جانیں گئیں ۔ ۔ ۔ جب ڈس انگیجمنٹ کی بات چل رہی ہے بھارت ، چین کے درمیان تو پھر یہ ویڈیو لیک کیوں کی گئی ، چین کیمطابق یہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے جاری کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ ابھی چین کے پاس ہر موقعے ، ہر میٹنگ کی رئیل ٹائم ویڈیو موجود ہے ، ہر لمحے پر ، ہر وقت پر ، بھارت کو ایک نیا سرپرائز دیا جائے گا ۔ ۔ ۔
    بتایا جا رہا ہے ، کواڈ ممالک کی وزراۓ خارجہ کا اجلاس ہوا ہے ، جس میں پھر چین کیخلاف بات چیت کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ بھارت کواڈ کا حصہ ہے ۔ ۔ ۔ چین ، بھارت کو کسی صورت نہیں چھوڑے گا ۔ ۔ ۔ میرے باقاعدہ قارئین کو یاد ہوگا ، میں نے ایک آرٹیکل میں سال ، ڈیڑھ سال پہلے بتا دیا تھا ، بھارت کو توڑ کر ، جو ممالک بنیں گے ، انکی سیکورٹی ، معیشت ، کس قسم کی ملک ہونگے یعنی زرعی ، ٹیکنالوجی والے ، سب کچھ طے ھے ۔ ۔ ۔

    بھارت کیجانب سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کے دباؤ کیوجہ سے سری لنکن پارلیمنٹ میں ، عمران خان کو خطاب نہیں کرنے دیا جا رہا ۔ ۔ ۔
    او مودی جی ، اب تمہاری سری لنکا سے بھی رخصتی ہو چکی ہے ، عمران خان کے دورے سے چند روز قبل ہی سری لنکا نے بھارت کیساتھ 2003 میں ہونیوالا معاہدہ کینسل کر دیا ہے ، یہ معاہدہ بھارتی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آئ او سی اور سری لنکا کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی کے درمیان تھا ۔ ایسٹ کنٹینر ٹرمینل کولمبو پورٹ منصوبہ ابھی حال ہی میں کینسل ہوا ہے ، جس میں جاپان ، بھارت ، سری لنکا شامل تھے ۔ ۔ ۔ گزشتہ سال امریکہ نے سری لنکا کو انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے نام پر 480 ملین ڈالر کی مدد دینے کی کوشش کی ، سری لنكا نے انکار کردیا ، جبکہ اسی وقت چینی انویسٹمنٹ اور ایڈ قبول کرلی ۔ جافنا جزیروں میں 12 ملین ڈالر کا ٹھیکہ چین کو دیا گیا ہے ، سولر ، ونڈ پاور بجلی منصوبوں کا ۔ یہ جزیرے بھارتی سرحد سے 40 , 45 کلو میٹر دور ہیں ، جس پر بھارت کو مرچیں لگی ہوئی ہیں ، بھارت نے مدد کی آفر کی ، سری لنکا نے جواب ہی نہیں دیا ۔ ۔ ۔
    سری لنکا میں بھارت ، امریکا کیلئے ریڈ لائٹ آن ہے ، جبکہ چین ، پاکستان کیلئے گرین لائٹ آن ہے ۔ ۔ ۔ 13 ارب ڈالر پورٹ سٹی ، ایک فیکٹری ، ٹائر پلانٹ ( پورٹ ہمبن ٹوٹا ) ، تین سو ملین ڈالر کا کوئلہ بجلی منصوبہ ، یہ سب کچھ چین کے پاس ہے سری لنکا میں ، پاک فوج ، چینی افواج کے بہترین تعلقات ہیں ، لنکن افواج سے ، بہت کچھ اور بھی ہے ، بھارت کی ، مودی کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان ، چین کے معاملات میں بول سکے ، بے بنیاد پروپیگنڈہ ، بھارت کا سری لنکا میں اگر اتنا ہی سفارتی و سیاسی اثر و رسوخ ہوتا ، تو اپنے منصوبے تو بچا لیتا پہلے ۔
    بھارت کیلئے چین ، پاکستان کے پاس ہر بات میں ایک سرپرائز ہے ۔ سری لنکن سرپرائز کیا ہے ، انتظار کیجئے ؟؟؟

  • واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ واٹس ایپ نئی اور مجوزہ پرائیویسی پالیسی کے لیے صارفین کو نظرثانی کی سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے جس کا ٹائم فریم بھی صارف خود طے کرے گا جب کہ شرائط کی وضاحت کے لیے ایپ پر ایک بینر بھی لگایا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

    ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے ای میل کے مندرجات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسجز بحال کردیئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • فیصل واوڈا تیری قسمت کیوں بلند:اپوزیشن کو اعتراض ہوسکتا ہے لیکن مجھے نہیں:کیوں؟

    فیصل واوڈا تیری قسمت کیوں بلند:اپوزیشن کو اعتراض ہوسکتا ہے لیکن مجھے نہیں:کیوں؟

    فیصل واوڈا تیری قسمت کیوں بلند:اپوزیشن کو اعتراض ہوسکتا ہے لیکن مجھے نہیں:کیوں؟

    اور پھر جیسے ہی سینیٹ کاٹکٹ فیصل واؤڈا کو دینے کا "اچانک بیٹھے بٹھائے انتقال ” کی طرح اعلان ہوا تو درودیوارہل کر رہ گئے بلکہ یوں کہیے کہ کانپ اٹھے بلکہ یہ کہنامناسب ہوگا کہ زلزلے کےجھٹکے اس کے فوری بعد محسوس ہوئے کہ بقول فردوس عاشق "زلزلہ تبدیلی کا عمل ہے اور زمین بھی اس تبدیلی سے خوش ہے” یا شاید جملہ یہ بہتر ہوکہ دل دہل کر رہ گئےمگر ان سب سے پَرے مجھے تو یہ کہنا زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے کہ قیصرو کسری کےکنگروں کی طرح لوگ بھی الٹ پڑے…

    یہاں تو سینیٹ کے ٹکٹ مانگنے کے لیے نوٹوں کی تھتھیاں "شاہ” سجاتے ہیں اور قانون گنتا ہے مگر ہمارے فیصل بھائی نے جب سے چینی سفارت خانے کو بچانےکی خاطر "محفوظ در گولئ دشمناں لباس زیبِ تن فرما کر پولیس اور رینجرز کی بروقت مدد کو پہنچنے کا قصد کیا تھا اور خاکسار کے حلقے میں بندے کو ساتھ لیے بنا مروی کے والد کے ساتھ پریس کانفرنس میں "نامرد” بنانےکا قانون لانے کا فیصلہ کیا تب سے سینیٹ کا ٹکٹ ہاتھ باندھے قبلہ کے سامنے کھڑا,تھا کہ "مجھے قبول کرو اور کوئے سینیٹ لے چلو آؤ کہ وہاں چل کر "قانون نامرد بنائیں یہاں والے "مرد” تو سن ہی نہیں رہے البتہ وہاں کچھ نامرد "ایزی پیسہ” سے مرد بنے ہیں ان ہی سے لقمہ تر کرتے ہیں…

    بہرحال کیا ہی حسین منظر ہوگا کہ رونقیں سینیٹ کی جو پہلے ہی سے مشاہد اللہ صاحب جیسے”نابغہ بے روزگار” بڑھانے پر مائل تھے اب ان میں اضافہ کرنے نکل پڑے ہیں ہمارے اپنے بلدیہ والے فیصل بھائی جو سینیٹ کا ٹکٹ خان صاحب سے ایسے مانگ رہے ہیں جیسے ادھار واپس مانگ رہے ہوں جبکہ جہانگیر ترین صاحب کوسیاسی طور پر "آق” کردینے کے بعد سے میرے دیس کے گالہ پہ یہی لکھا ہے "ادھار مانگ کر شرمندہ نہ کریں”…

    ویسے تو فیصل بھائی سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کے باوجود خان صاحب سے خوش نہیں ہیں فرقہ عمران کے اسماعیلی نے زیدیوں کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے انکشاف کیا ہے جو ان کے مطابق "مولوی "کے دعوے سے کم نہیں کہ فیصل بھائی چونکہ شروع سے ٹکٹس جمع کرنے کے شوقین الصفت گلّے باز ہیں اسی لیے انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں , کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کی اسمبلی کے سوا, گرین لائن کا "بس ” چلنے سے پہلے ہی ٹکٹ مانگ رکھا تھا تاکہ انہیں "ایل بم” میں یادگاری ٹکٹس کے ساتھ لگا سکیں جیسے کہ بمبینو سینما سے لیا گیا پہلی فلم کا ٹکٹ "انسان اور گدھا” جس میں رنگیلا صاحب نے تاریخ ساز کردار نبھایا,

    اسکالہ کا ٹکٹ جس پر آئینہ مدتوں لگی رہی لیکن انہیں دیکھنے کی فرصت نہیں, جی سیون بس روُٹ کا ٹکٹ جو ان سے کیپٹن جمیل نے چھین کر ان سے بھی زیادہ زیادہ بڑے زباں دراز عطا اللہ کو دے دیا ہے کہ گویا چیلنج ہو کہ "واپس لے کر دکھاؤ” حالانکہ دینے کے بعد کوئی بھی واپس نہیں لے سکتا… میری حیرانگی کی وجہ سینیٹ کے ٹکٹ کی فیصل بھائی سے نئی نئی شناسائی نہیں بلکہ رکن قومی اسمبلی ہوتے ہوئے کس بطخ نے قوئیں قوئیں کی کہ انہیں سینیٹ کی سوجھی؟

    اگر تو یقین ہے کہ شادی چھپانے اور شہریت گھٹانے کے جاری مقدمات سے قد اور حد میں کوئی فرق نہیں پڑے گا تو پھر قومی اسمبلی میں کیا برائی ہے؟ اور کیا گارنٹی ہے کہ آپ کی 900 ووٹوں سے جیتی ہوئی نشست پی ٹی آئی دوبارہ حاصل کر لے گی؟ مولوی کی آس, حنید کی پیاس اور اشرف کےاحساس کا اس وقت کیا عالم ہوگا یہ تو تعزیتی دورے کے دوران ہمدردی کے دو بول بولتے ہی ان کے پھٹ پڑنے کی رفتار پر منحصر ہے…

    کسی نے اقرا کہہ کر ابھی سر جھکایا ہی تھا اور کسی نے تحریک میں اپنے "اشرف” ہونے کا عاجزانہ دم بھر رکھا تھا جبکہ ایک مولوی تین برس سے مسجد کے بجائے کے پی ٹی اور گورنر یاؤس میں "نر” بنا بیٹھا تھا کہ فیصل بھائی نے اس کے خرخرے میں سے بھی آخری آواز نہیں نکلنے دی اور اس سے سینیٹ کے درودیوار دیکھنے کی بینائی چھین لی گئی,

    ان معصوموں کو دیکھ کر ان بچوں کی قبریں یاد آجاتی ہیں کہ جن کے کتبوں پر اکثر یہی لکھا ہوتا ہے کہ "پھول تو دو دن میں بہار جانفزاں دکھلا گئے… حسرت ان غنچوں پر ہے جو بن کھلے مرجھا گئے” میرا "مردانہ مشورہ” تو یہی ہے کہ فیصل بھائی قومی اسمبلی میں ہی وقت گذاریں کیونکہ ان کے آنے کے بعد تین فیصل ہو جائیں گے متوقع فیصل سبزواری, موجود فیصل جاوید خان اور مکمل متوقع ہمارے فیصل بھائی ..

    ایک پرواز ایم کیوایم سے اڑان بھرنے کو تیار ہے دوسری پی ٹی آئی کو اڑان بھروانے کے لیے اکسا رہی ہے اور جو لینڈ کر چکی وہ آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے یہ اندازے لگانے میں مصروف ہے کہ ان میں سے پی ایف فیصل سے کون اڑا تھا؟

    لوگ بلاوجہ خان صاحب کے پیچھے پڑے رہتےہیں کہ دیکھو کیسا نکلا؟ یہ بھی ریوڑیاں اپنے اپنوں کو بانٹ رہا ہے حالانکہ صورت حال اس کے برعکس ہے ان کے گھرکی "بنی” دیوار سے آواز آرہی ہے, جمے رہو, رحم کرو اور آجاؤ خوش خبریوں… اب کوئی زبردسی یا ضد کرے تو تم ہی بولو کہ عمران کیا کرے؟!!!!

  • جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سج گیا

    جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سج گیا

    جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سجا دیا گیا –

    باغی ٹی وی : میلے میں ہزاروں کی تعداد میں لڑ کوں اور لڑکیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ ضرور ہونے چاہیے جس میں لڑ کیاں بھی بھرپور شرکت کرسکیں لڑ کیوں کا کھیلوں میں شرکت کرنے خواتین مظبوط ہو گی-

    انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں خواتین کے لیے سکول کالجز میں بھی کھیل موقع پیدا کیا جائے-

    دوسری جانب اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا پاکستان میں طلباء طالبات کے لیے کھیلوں کے موقع پیدا کرنے چاہیے جی سی یونیورسٹی کے 120 سالانہ سپورٹس گالا کے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں-

  • راستے وفا کے    بقلم :جویریہ بتول

    راستے وفا کے بقلم :جویریہ بتول

    راستے وفا کے…!!! قسط نمبر:1

    (بقلم :جویریہ بتول).

    وہ ایک خزرجی نوجوان تھا…تجارت پیشہ،خوش حال سا شخص…

    ایک صبح نیند سے بیدار ہو کر اپنے گھر کی چھت پر نصب بت کی طرف گیا…اُسے بہترین خوشبو لگائی،ریشمی لباس پہنایا آور اپنے کاروبار کی طرف نکل گیا…

    راستے میں اُسے مدینہ کی گلیوں میں پیروانِ محمدﷺ کا ہجوم نظر آیا…استفسار کیا تو پتہ چلا کہ یہ فاتحینِ غزوۂ بدر ہیں جو قریشی مکہ سے پہلے معرکہ حق و باطل کے بعد سرشار لوٹ رہے ہیں…

    اُس نے اپنے ساتھی عبداللہ بن رواحہ کے بارے سوال کیا ؟

    عبداللہ اور ابو درداء چونکہ گہرے دوست تھے…

    لیکن اب عبداللہ صفِ اسلام میں کھڑا ہو چکا تھا اور ابو درداء ابھی آبائی دین پر کاربند تھا…

    پتہ چلا کہ عبداللہ تو اس کارواں میں شریک ہے جس کا منظر اس نے آنکھوں سے دیکھا تھا…

    عبداللہ کبھی کبھی اپنے دوست کے گھر کا چکر لگاتا اور اُسے شرک سے اجتناب کرنے اور نورِ اسلام کی حقانیت کا درس دیتا رہتا تھا…ابو درداء اپنے دوست کی باتیں محبّت سے سنا کرتا مگر…

    ردعمل سے ابھی تک نالاں تھا…!

    وقت گزر رہا تھا…ابو درداء ایک دن اپنے تجارتی مرکز پہنچ کر خرید و فروخت میں مشغول ہو گیا…

    نجانے عبداللہ کے دل میں کیا خیال آیا سوچا کہ چلو دوست کے گھر کا چکر لگا لیا جائے…

    دروازہ پر پہنچ کر اجازت چاہی…تو دوست کی بیوی نے جو عبداللہ اور ابو درداء کی دوستی سے اچھی طرح واقف تھی اجازت دے دی…
    ابنِ رواحہ تیز قدموں سے اخذ بت خانے کی طرف بڑھ گیا جہاں دوست نے تراشیدہ بت سجا رکھا تھا…

    عبداللہ نے اُس بت کو پے در پے ضربیں لگا کر توڑ ڈالا اور گھر سے نکل گئے…

    جب اس منظر کا مشاہدہ ام درداء نے کیا تو اس کے اوسان خطا ہو گئے…

    چلانے کے سے انداز میں بولی ابن رواحہ نے تو ہمیں ہلاک کر دیا…ہمارے معبود کا یہ حال کر کے اُس نے حقِ دوستی ادا کیا ہے؟

    حیران و پریشان بیٹھ گئی کہ ابو درداء گھر تشریف لے آئے…

    سارا ماجرا بیان کیا اور بتایا کہ تمہارے دوست عبداللہ نے یہ سب کیا اور نکل گیا ہے…!

    ایک لمحے کے لیے ابو درداء کا ذہن گھوم کر رہ گیا…انتقامی کاروائی کے لیے پَر تولنے لگے…لیکن دوسرے ہی لمحے ذرا سوچا تو دل میں کہنے لگے اگر یہ معبود کچھ اختیار یا طاقت رکھتا ہوتا تو ضرور اپنا دفاع کرتا…

    جب اس پر ضربیں لگیں تو یہ ابنِ رواحہ پر جوابی وار کرتا لیکن ایسا کُچھ بھی نہیں ہوا…

    ابو درداء نے ذرا گہرائی سے سوچا…

    کیوں نہ سوچتا…؟

    وہ ایک بھلا چنگا سمجھدار انسان تھا…!!!
    (جاری ہے).

  • خوشی و غم کی ہم نوا، ہر موڑ پہ ہم دعائیں ہیں  بقلم: جویریہ بتول

    خوشی و غم کی ہم نوا، ہر موڑ پہ ہم دعائیں ہیں بقلم: جویریہ بتول

    ہم ہیں بیٹیاں……!!!
    ( بقلم: جویریہ بتول).
    ہم ہیں بیٹیاں …ہم بہنیں…ہم مائیں ہیں…!!!
    جس روپ میں ہوں ہم،ہر صورت ہی وفائیں ہیں…
    ہیں پیکرِ صبر و رضا،چٹان سی ہے ہر ایک اَدا…
    خوشی و غم کی ہم نوا،ہر موڑ پہ ہم دعائیں ہیں…
    ہر انسان ہی پلتا ہے ان رِشتوں کی گودوں میں…
    اِن ہاتھوں میں راحت ہے،یہ ہر درد کی دوائیں ہیں…
    ہم عزت ہیں…ہم رفعت ہیں…ہم رحمت ہیں…
    گھر بھر کی برکت ہم سے،وطن کی ہم ردائیں ہیں…
    قوم کا مستقبل ہے وابستہ ہماری فکر و عمل سے…
    روشن دیے ہیں ذہن میں یا چھائی دل پہ خزائیں ہیں؟
    ان گودوں میں پَل کر ہی شاہین پرواز بھرتے ہیں…
    اسی تربیت میں غفلت کی ملتی کڑی سزائیں ہیں…
    ہم میں سے ہر ایک کو ملا مقام بلند سے بلند تَر ہے…
    جس زاویے سے دیکھیں خود کو جنت کی ہم ہوائیں ہیں…
    ==============================