Baaghi TV

Category: بلاگ

  • عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ پکڑ لیا

    عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ پکڑ لیا

    قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں دو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جن میں عمران بٹ اور نعمان علی شامل ہیں۔

    میچ سے قبل عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ جوڑی میدان میں اتری تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں ہی گر گئی۔

    شاہین شاہ آفریدی کی بال پر ایڈن مارکرم سلپ پر کیچ دے بیٹھے اور سلپ فیلڈنگ پر موجود قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا شاندار کیچ پکڑا۔

  • کراچی: ڈرون ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، شرکاء کو کیا خوشخبری سنا دی؟

    کراچی: ڈرون ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، شرکاء کو کیا خوشخبری سنا دی؟

    کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے زیر اہتمام ڈرون ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وی ٹول کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عظمت اللہ نے تربیتی ورکشاپ میں ڈرون آپریٹنگ سسٹم اور مختلف شعبوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے.

    انہوں نے ڈرون آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرونز صرف میڈیا کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہم اس ٹیکنالوجی سے لینڈ سروے کر سکتے ہیں، زمینی راستوں کے لیے ترقیاتی اسکیمیں بناتے وقت ہم ان ڈرونز سے مدد لے سکتے ہیں، ڈرون کی کوریج کے لیے ایک خصوصی اجازت نامہ ہوتا ہے جس کا ٹائم بھی محدود ہوتا ہے، ڈرون آپریٹنگ سسٹم سے وابستہ ڈرون پائلٹس کے پاس تربیت کا ایک لائسنس ہوتا ہے جسے وزرات دفاع و ہوا بازی سے سرٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، یہ ٹیکنالوجی اس وقت زرعی شعبے میں کافی استعمال ہو رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ڈرون استعمال کرنے سے قبل ہم نو فلائی زون سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیر بروئے کار لاتے ہیں جو سیکورٹی و حفاظتی ضمانت کا باعث بن سکیں. انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاءکے لیے فری تربیت کے ساتھ سرٹیفکیٹ کورس کروانے کا اعلان کیا اور دلچسپی رکھنے والے افراد ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، اس طرح آپ ڈرون پائلٹ کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کر سکتے ہیں ۔معروف میڈیا ڈرون آپریٹر فرحان گل نے اپنے تجربات کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل بھی ڈرون کے ساتھ کور کر چکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میڈیا انڈسٹری میں تربیت یافتہ ڈرون آپریٹر کا فقدان ہے، فین ٹم سیریز اور DJI ڈرون بہت مشہور ہیں ۔

    انہوں نے ڈرون آپریٹنگ کا طریقہ کار بیان کیا جسے شرکا ءنے بے حد پسند کیا. جنرل سیکریٹری اے سی جے فرحان الیاس نے کہا کہ میں ان نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں آج کی تربیتی ورکشاب میں شرکاءکے سوالات سے یہ اندازہ ہوا کہ آپ کی مکمل دلچسپی اس تربیتی ورکشاپ میں شامل تھی، ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور ہم تربیت کے تسلسل کو آگے بھی جاری رکھیں گے ۔
    صدر اے سی جے محمد کاشف نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس طرح کی ورکشاپ کراچی پریس کلب میںمنعقد کی گئی ہے جس میں پروفیشنلزکو مدعو کیا گیا، آپ نے ڈرون کو ہوا میں اڑتا ہوا عملی مظاہرہ بھی دیکھا وڈیو جرنلسٹ کے پروفیشنل اسکلزمیں اضافے کے لیے ٹیم اے سی جے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی ، سابق صدر امتیاز فاران،معروف صحافی فہیم صدیقی، سید امتیاز الحق بخاری ،طاہر حسن نے شرکاءمیں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے ہیں.

    معروف جرنلسٹ طارق ابوالحسن ، آصف محمود ، شایان سلیم، مستنصر حسین دانش اور دیگر بھی تربیتی ورکشاپ کا حصہ بنے ۔ تقریب کے اختتام پر اظہار تشکر کیا اور جوائنٹ سیکریٹری صدیق سنگھار نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ہیں ۔

  • ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

    ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

    لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کا فائنل ایوی ٹور ٹیم نے جیت لیا ہے. فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارم کی ٹیم کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایکوافینا پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھیں. اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن تھے۔ ان کے ساتھ کرنل (ر) آصف ڈار، حامد مرزا، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدرلیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، میجر جنرل (ر) منہاس، سابق چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن میجر جنرل (ر) اسفند یار خان پٹوڈی، ایکوا فینا کے آفیشلز، طارق حکیم اور دیگر موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ایوی ٹور کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور برتری حاصل کی جو چوتھے چکر تک برقرار رہی۔ ایوی ٹور کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے ذکی فارم کی طرف سے نذر دین علی خان نے تین اورحمزہ خان نے ایک گول سکور کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب آکر بہت اچھا لگا، آرمی نے پولو کیلئے بہت زبردست سیٹ اپ بنایا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، پولو کا فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے.

  • کیا حکومت گھر جانے والی ہے؟ آصف علی زرداری کی حکومت کو وارننگ

    کیا حکومت گھر جانے والی ہے؟ آصف علی زرداری کی حکومت کو وارننگ

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کو ٹیلی فون کیا ہے.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی، ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں.
    انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے، اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گا، اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں. انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، نہ یہ ویکسین خرید سکے نہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ یہ کرونا پر عوام کی مدد کر سکے.آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26 ارب تک بڑھائی، ملک کا ریونیو ڈبل کیا، ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں،سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا،اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے، اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی.

  • سید حسن مرتضیٰ کا حکومت کو طنزیہ وار، حکومت کی نااہلی پر سوال اٹھا دیا؟

    سید حسن مرتضیٰ کا حکومت کو طنزیہ وار، حکومت کی نااہلی پر سوال اٹھا دیا؟

    پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت کا خاتمہ قوم کی دل کی آواز ہے، حکومتی نااہلی اور نالائقی ناقابل برداشت ہو چکی ہے، تحریک عدم اعتماد سے جائے یا کسی اور آئینی طریقے سے، ہر حال میں سلیکٹڈ کو گھر بھیجیں گے.

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری ، لاقانونیت اور کرپشن کے نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں، وفاقی حکومت ہر ہفتے منی بجٹ دیکر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فوری واپس ہونا چاہیے. سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد اب اسلام آباد کے عوامی پارک گروی رکھ کر قرضہ حاصل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزراء بد زبانی کی بجائے اگر وزیر اعلیٰ سندھ سے گڈ گورننس سیکھ لیں تو پورے پاکستان کا بھلا ہو جائے.

    انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے اگر سندھ حکومت سے مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس میں کرے، کھسیانی بلی بن کر کھمبا مت نوچے.

  • خواتین کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، جنوبی افریقہ کی جارہانہ بیٹنگ جاری

    خواتین کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، جنوبی افریقہ کی جارہانہ بیٹنگ جاری

    ٹاس اپ ڈیٹ۔ دوسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد باؤلنگ کا انتخاب کیا جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ کی گیارہ رکنی ٹیم میں لیزیل لی ، لورا ولورڈٹ ، سائیں لوئس ، لارا گڈال ، مگنون ڈو پریز ، ماریزنی کپ ، ٹریشا چیٹی ، نادین ڈی کلارک ، شبنم اسماعیل ، نانکولولکو میلابا ، ایبونگا خاکا ، شامل ہیں

    جبکہ پاکستانی ٹیم میں ناہیدہ خان ، منیبہ علی ، عمائمہ سہیل ، جویریہ خان( کپتان )، ندا ڈار ، سدرہ نواز ، عالیہ ریا ض ، فاطمہ سنا ،نشرح سندھو ، ڈیانا بیگ ، سعدیہ اقبال ،
    عائشہ ظفر ، انعم امین ، ایمن انور ، کائنات امتیاز ، سیدہ عروبہ شاہ ، عائشہ نسیم شامل ہیں

    جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 23 ویں اوور میں120 رنز مکمل کر لئے ہیں جبکہ 4.40 کی ایورج کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نڈا ڈار اور سدرہ اقبال نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ہے

  • این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

    این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

    شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے.

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور آن لائن کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا.

    پاکستان میں آن لائن کاروبار اور شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے ایوان صدر میں گذشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ای کامرس حب بنانے میں این ایبلرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ای کامرس میں قابل افراد کی حکومت مدد کرے گی تاکہ پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے جس کے بعد پورے ملک میں چیمبرز آف ای کامرس متعارف کروائیں گے جہاں ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں مدد ہو سکے

    انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان جلد ای کامرس ڈگریوں اور پی جی ڈی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے این ایبلرز کے تعاون سے کام کرے گا، اس موقع پر این ایبلرز انتظامیہ نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بطور ای کامرس حب بنانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھر پور مدد کرینگے ۔

  • انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے، عثمان بزدار کا اپوزیشن کو کھرا جواب

    انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے، عثمان بزدار کا اپوزیشن کو کھرا جواب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے، پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ ہے.
    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے، بدقسمتی سے یہ عناصر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں ہیں، اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کا احساس ہے، نہ ملک کی پرواہ، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں ہے، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے.

  • برطانوی کونسل کے نمائندگان کی وزیر اقلیتی امور  سے ملاقات، پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ

    برطانوی کونسل کے نمائندگان کی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات، پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ

    کنٹری ڈائریکٹر بر طانوی کونسل عامر رمضان کی سربراہی میں وفد نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں ٹریٹی سیل پنجاب کے انچارج بیرسٹر سعید ناصر،یاسمین زیدی ٹیم لیڈر آوازii،صوبائی مینیجر سعد باجوہ اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے. برطانوی کونسل کے وفد کی جانب سے صوبائی وزیر کو پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے. صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ آواز ii پروگرام کو برطانوی کونسل دیکھ رہی ہے جو کہ پاکستان میں یو کے فنڈڈ پروگرام ہے۔
     

    اس پروگرام کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں برطانوی کونسل کے کردار کو سراہا ہے. صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آواز ii پروگرام انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکے گا. اعجازز عالم نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخو بی آگاہ رہتے ہوئے موثر قانون سازی یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک پاکستان ایک پُرامن ملک بن کر ابھر رہا ہے.

    صوبائی وزیر نے پنجاب بھر میں انسانی حقوق بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں وفد کو بریف کیا ہے. وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ہے. وفد نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی.

  • پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کا مالم جبہ میں آغاز، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت

    پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کا مالم جبہ میں آغاز، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت

    ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق سوات، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے.

    ان کا کہنا ہے کہ سوات، مالم جبہ کی حسین وادی میں سنو بورڈنگ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی مد مقابل ہوئے ہیں ، سوات، یورپ سمیت افغانستان اور پاکستان کے نامور مرد خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ہے.

    ترجمان کے مطابق سوات، سنو بورڈنگ مقابلوں میں 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑی مد مقابل ہوئے ہیں،سوات، گلگت سے مایاناز ماہ گل کبیر بھی ایونٹ میں شامل ہوئی ہیں. ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ سوات، یخ بستہ موسم میں یوگا سیشن کا منفرد مظاہرہ ہوا ہے،سوات، فوڈ اینڈ میوزیک فیسٹیول بھی ایونٹ کا حصہ رہے ہیں.