Baaghi TV

Category: بلاگ

  • عید خوشی کا دن ہے تحریر جویریہ بتول

    عید خوشی کا دن ہے تحریر جویریہ بتول

    *”تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!”*
    *(تحریر✍🏻:جویریہ بتول)۔*
    رات ذہنی طور پر روزے اور سحری کی تیاری نمٹا کر فارغ ہی ہوئی تھی کہ عشاء سے کافی دیر بعد عید الفطر کا اعلان ہوا…
    سو ترجیحات بدل چکی تھیں،
    نمازِ عید کے لیئے سب کے کپڑے تیار کرنا تھے…
    سو کیئے،کچھ دیگر کام نمٹا کر سو گئی…
    حسبِ معمول الارم آن ہی رکھا کہ کہیں صبح سورج چڑھے تک نیند کی اغوش میں مزے لیتے ہی نہ رہ جائیں…
    تہجد کے وقت بیدار ہو کر نوافل ادا کیئے،تھوڑی دیر انتظار کے بعد اذانِ فجر کی آواز بلند ہوئی…
    نماز فجر ادا کر کے،اذکار مکمل کر کے نمازِ عید کی تیاری مکمل کی…اور والدِ محترم کے ساتھ مسجد کا رُخ کیا…
    رستے میں سے گزرتے ہوئے خیال آیا کہ ذرا قبرستان میں جا کر اپنے خاندان کے مرحومین کی دعائے مغفرت کر دی جائے۔
    قبرستان میں داخل ہونے کی دعا پڑھی اور اندر چلے گئے۔
    کافی دیر سے سوچا تھا کہ اپنے بزرگوں کی قبروں کی نشاندہی تو ہونی چاہیئے…
    آج پہلا اتفاق تھا،ابو جی سب کی قبروں کا تعارف کروا رہے تھے اور میری نگاہوں اور دماغ کے پردۂ سکرین پر وہ وہ سارے چہرے گھومتے جا رہے تھے…
    جن میں بزرگ بھی تھے،نوجوان بھی،چھوٹے بھی تھے اور بے اولاد چلے گئے لوگ بھی…
    دادا،دادی کی قبر کے ساتھ دیگر کئی رشتہ داروں کی قبروں پر دعائے مغفرت کی…
    اور دادی کی بہن تو ابھی ستائیس رمضان کو وفات پا گئی تھیں ان کی تازہ قبر کو بھی دیکھا…
    دعائے مغفرت کی،عجب گہری خاموشی تھی…
    تاحد نگاہ ابدی نیند سوئے لوگ کیسی خاموش بستی کے مکین بن چکے تھے…
    میرے دل میں گہرائی سے خیال اُبھرا کہ کل کو ہم سب کا ٹھکانہ بھی یہیں کہیں ہے…
    وہ جو کبھی عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ مناتے تھے،مگر اب جدا ہو کر کیسے بے فکر سو رہے تھے اور کبھی نہ آنے کی اُمید میں اپنوں کو تڑپتا چھوڑ گئے تھے…
    پچھلوں کی خوشی اور غم سے لا علم کتنی دور کی بستی میں جا ڈیرے لگائے تھے۔
    وہاں سے مسجد پہنچ کر نماز عید ادا کی،خطیب صاحب نے رمضان کے مقاصد، اس کی برکات کو سمیٹنےوالے خوش نصیب،اجر اور عید کی حقیقی خوشی پر روشنی ڈالی…
    نمازِ عید میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کر رہے تھے…
    جب وہ اس آیت پر پہنچے:
    *وُجُوہٌ یَومَئِذِِ نَّاعِمۃٌ¤*
    *لِسَعیِھَا رَاضِیَۃٌ¤*
    "بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے،اپنی کوشش پر خوش ہوں گے…”
    تو اُمید اور خوشی کے ملے جلے آنسو چھلک کر نیچے گزر گئے
    یا اللّٰہ ہمیں بھی ایسوں میں شمار کرنا آمین۔
    اللّٰہ تعالٰی ہمارے صیام،قیام،صدقہ،دعائیں سب اپنی بارگاہ میں قبول فرما لینا،
    ہمیں اسی راہ پر گامزن رکھنا،
    خطبہ اور دعاؤں کے بعد گھر واپسی کی راہ لی…
    اور اب سوچا سب قارئین سے عید کی خوشی شیئر کر دی جائے…
    یہ دن اچھا لباس پہننے،کھانے پینے،کھلانے پلانے اور غرباء و مساکین کا خیال رکھنے کا دن ہے…
    اپنوں کے ساتھ مل بیٹھنے اور اپنوں کو ملنے ملانے کا دن ہے…
    خوشی کی باتیں کرنے اور شیئر کرنے کا دن ہے…
    سو جہاں رہیئے…
    خوش رہیئے…
    خوشیاں پھیلایئے…
    خوشیاں بانٹیئے…
    ہنسیئے اور مسکرایئے…
    حال احوال بانٹیئے…
    اور اپنے پیارے گھر والوں کے ساتھ یہ لمحات بِتایئے…
    کہ عید خوشی کا دن ہے…
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    *ان لکل قوم عیدًا و ھذا عیدنا…*
    اپنی دعاؤں میں مظلوم اور مشکلات میں گھرے عید مناتے بہن بھائیوں کو ہر گز نہ بھولیئے…جہاں:
    *عید کا چاند خوشیوں کا سوالی ہے اے دوست…!!!*
    اے مہ نَو تیرا آنا مبارک ہو کہ:
    *سرگزشت ملتِ بیضا کا تو آئینہ ہے۔*
    *اے مہ نَو ہم کو تُجھ سے الفت دیرینہ ہے۔*
    (اقبال رحمہ اللہ)۔
    *تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!*
    ==============================

  • "تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!! تحریر:جویریہ بتول

    "تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!! تحریر:جویریہ بتول

    *”تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!”*
    *(تحریر✍🏻:جویریہ بتول)۔*
    رات ذہنی طور پر روزے اور سحری کی تیاری نمٹا کر فارغ ہی ہوئی تھی کہ عشاء سے کافی دیر بعد عید الفطر کا اعلان ہوا…
    سو ترجیحات بدل چکی تھیں،
    نمازِ عید کے لیئے سب کے کپڑے تیار کرنا تھے…
    سو کیئے،کچھ دیگر کام نمٹا کر سو گئی…
    حسبِ معمول الارم آن ہی رکھا کہ کہیں صبح سورج چڑھے تک نیند کی اغوش میں مزے لیتے ہی نہ رہ جائیں…
    تہجد کے وقت بیدار ہو کر نوافل ادا کیئے،تھوڑی دیر انتظار کے بعد اذانِ فجر کی آواز بلند ہوئی…
    نماز فجر ادا کر کے،اذکار مکمل کر کے نمازِ عید کی تیاری مکمل کی…اور والدِ محترم کے ساتھ مسجد کا رُخ کیا…
    رستے میں سے گزرتے ہوئے خیال آیا کہ ذرا قبرستان میں جا کر اپنے خاندان کے مرحومین کی دعائے مغفرت کر دی جائے۔
    قبرستان میں داخل ہونے کی دعا پڑھی اور اندر چلے گئے۔
    کافی دیر سے سوچا تھا کہ اپنے بزرگوں کی قبروں کی نشاندہی تو ہونی چاہیئے…
    آج پہلا اتفاق تھا،ابو جی سب کی قبروں کا تعارف کروا رہے تھے اور میری نگاہوں اور دماغ کے پردۂ سکرین پر وہ وہ سارے چہرے گھومتے جا رہے تھے…
    جن میں بزرگ بھی تھے،نوجوان بھی،چھوٹے بھی تھے اور بے اولاد چلے گئے لوگ بھی…
    دادا،دادی کی قبر کے ساتھ دیگر کئی رشتہ داروں کی قبروں پر دعائے مغفرت کی…
    اور دادی کی بہن تو ابھی ستائیس رمضان کو وفات پا گئی تھیں ان کی تازہ قبر کو بھی دیکھا…
    دعائے مغفرت کی،عجب گہری خاموشی تھی…
    تاحد نگاہ ابدی نیند سوئے لوگ کیسی خاموش بستی کے مکین بن چکے تھے…
    میرے دل میں گہرائی سے خیال اُبھرا کہ کل کو ہم سب کا ٹھکانہ بھی یہیں کہیں ہے…
    وہ جو کبھی عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ مناتے تھے،مگر اب جدا ہو کر کیسے بے فکر سو رہے تھے اور کبھی نہ آنے کی اُمید میں اپنوں کو تڑپتا چھوڑ گئے تھے…
    پچھلوں کی خوشی اور غم سے لا علم کتنی دور کی بستی میں جا ڈیرے لگائے تھے۔
    وہاں سے مسجد پہنچ کر نماز عید ادا کی،خطیب صاحب نے رمضان کے مقاصد، اس کی برکات کو سمیٹنےوالے خوش نصیب،اجر اور عید کی حقیقی خوشی پر روشنی ڈالی…
    نمازِ عید میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کر رہے تھے…
    جب وہ اس آیت پر پہنچے:
    *وُجُوہٌ یَومَئِذِِ نَّاعِمۃٌ¤*
    *لِسَعیِھَا رَاضِیَۃٌ¤*
    "بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے،اپنی کوشش پر خوش ہوں گے…”
    تو اُمید اور خوشی کے ملے جلے آنسو چھلک کر نیچے گزر گئے
    یا اللّٰہ ہمیں بھی ایسوں میں شمار کرنا آمین۔
    اللّٰہ تعالٰی ہمارے صیام،قیام،صدقہ،دعائیں سب اپنی بارگاہ میں قبول فرما لینا،
    ہمیں اسی راہ پر گامزن رکھنا،
    خطبہ اور دعاؤں کے بعد گھر واپسی کی راہ لی…
    اور اب سوچا سب قارئین سے عید کی خوشی شیئر کر دی جائے…
    یہ دن اچھا لباس پہننے،کھانے پینے،کھلانے پلانے اور غرباء و مساکین کا خیال رکھنے کا دن ہے…
    اپنوں کے ساتھ مل بیٹھنے اور اپنوں کو ملنے ملانے کا دن ہے…
    خوشی کی باتیں کرنے اور شیئر کرنے کا دن ہے…
    سو جہاں رہیئے…
    خوش رہیئے…
    خوشیاں پھیلایئے…
    خوشیاں بانٹیئے…
    ہنسیئے اور مسکرایئے…
    حال احوال بانٹیئے…
    اور اپنے پیارے گھر والوں کے ساتھ یہ لمحات بِتایئے…
    کہ عید خوشی کا دن ہے…
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    *ان لکل قوم عیدًا و ھذا عیدنا…*
    اپنی دعاؤں میں مظلوم اور مشکلات میں گھرے عید مناتے بہن بھائیوں کو ہر گز نہ بھولیئے…جہاں:
    *عید کا چاند خوشیوں کا سوالی ہے اے دوست…!!!*
    اے مہ نَو تیرا آنا مبارک ہو کہ:
    *سرگزشت ملتِ بیضا کا تو آئینہ ہے۔*
    *اے مہ نَو ہم کو تُجھ سے الفت دیرینہ ہے۔*
    (اقبال رحمہ اللہ)۔
    *تقبل اللّٰہ منی و منکم…!!!*
    ==============================

  • فواد چوہدری کی بات صحیح ہے یا غلط اس سے قطع نظر ان کا انداز یکسر غلط ہے از فیصل ندیم

    فواد چوہدری کی بات صحیح ہے یا غلط اس سے قطع نظر ان کا انداز یکسر غلط ہے از فیصل ندیم

    فواد چوہدری کی بات صحیح ہے یا غلط اس سے قطع نظر ان کا انداز یکسر غلط ہے از فیصل ندیم

    حکومتی وزراء کی ذمہ داری ملک میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کی ہے نہ کہ انتشار ،حضرت علامہ فواد چوہدری صاحب فرما رہے ہیں کہ دنیا کے بائیس ممالک کل عید منا رہے ہیں اس کیے ہمیں بھی منانی چاہئے تو حضرت دنیا میں کتنے اسلامی ممالک ایسے ہیں کہ ان میں رات ہوتی ہے تو ہمارے پاس دن اب اس کا کیا حل نکالا جائے ہر ملک کے چاند کا تعلق اس کے اپنے مطلع سے ہے جسے کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتافواد چوہدری صاحب ماشاءاللہ ان وزیروں میں سے ہیں جو عمران خان صاحب کیلئے “ بڑی نیک نامی” کا باعث ہیں

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی صاحب کوئی اور کارنامہ تو سرانجام دینے میں تقریباً ناکام رہے ہیں اس لئے ان کی پوری سائنس اور ٹیکنالوجی عید کے چاند میں پھنسی دکھائی دیتی ہے پاکستانی عوام کا جناب عمران خان صاحب کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ جس طرح آپ نے فردوس آپا کو کھڈے لائن لگایا ہے بالکل اسی طرح فواد چوہدری صاحب کو بھی کسی دوسرے کام سے لگادیں بلکہ ایک اور مشورہ جو ملک و قوم کیلئے بڑی خیر کا باعث ہوسکتا ہے ملک کی ایکسپورٹ کرونا کی وجہ سے سخت متاثر ہے عمران خان صاحب اگر فواد چوہدری صاحب جیسے باصلاحیت وزیر کو عالمی مارکیٹ میں پیش کریں تو امید ہے کوئی یوروپین یا ایشین نہیں تو کوئی افریقی ملک ضرور فواد چوہدری صاحب کے اچھے دام لگا دے گا

    فیصل ندیم

    فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

    فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا

    فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں

    اہل سنت، بریلوی ، شیعہ سب پاکستان کے خلاف تھے ، فواد چوہدری

  • قانون سے کوئی بالا تر نہیں ، تحریر: میاں محبوب بھرگڑ

    قانون سے کوئی بالا تر نہیں ، تحریر: میاں محبوب بھرگڑ

    قانون سے کوئی بالا تر نہیں ، تحریر: میاں محبوب بھرگڑ

    باغی ٹی وی :بات یہ نہیں کہ "کرنل کی بیوی” نے بدتمیزی کی، بات یہ ہے کہ اس کی بدتمیزی کے فوری بعد اس کیخلاف ایکشن ہوا،

    بات یہ نہیں کہ جمہورے ، عدلیہ کے چمچے وکیل اور سول گورنمنٹ کے انڈر کام کرنے والی پولیس کی بدمعاشیاں ہر روز ہوتی ہیں،
    بات یہ ہے کہ ان سب کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا،

    بات یہ نہیں کہ لوگوں نے کرنل کی بیوی کے رویے کی مخالفت کی،
    بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے کی جنہوں نے نوازشریف کی چوری پر اس کا ساتھ دیا، جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن (جس میں حاملہ خواتین کے منہ میں گولیاں ماری) پر خاموشی اختیار کی،

    فوج میں اگر کوئی غداری کرتا ہے تو اس کا علاج برگیڈیئر رضوان کی طرح پھانسی پر لگا کر کیا جاتا ہے،

    جمہوریت میں اگر کوئی غداری کرتا ہے تو پارلیمنٹ اس کا کوئی علاج نہیں کرتی،
    وہ زرداری کا حسین حقانی کے ذریعے میموگیٹ سکینڈل ہو یا نوازشریف کا سجن جندال سکینڈل ، یا پھر نوازشریف کا چار سال وزیرخارجہ نہ لگانا ہو یا نریندر مودی کو راء چیف سمیت بغیر ویزے کے اپنے گھر بلانا ہو،

    یہ بات جمہوروں کو اچھی طرح سمجھنی چاہیئے کہ اگر فوج میں کوئی مس ایڈونچر ہوتا ہے تو اسکو اسی وقت سزا ملتی ہے، لیکن جمہوروں کو ہر جرم کی سزا نہیں بلکہ سہولتکاری میسر ہوتی ہے،

    اسی طرح عدلیہ کو دیکھ لیں، جج ارشد ملک ایک سزا یافتہ مجرم نوازشریف کو اسکے گھر میں جاکر ملتا ہے، اور عدلیہ آج بھی اس جج کا کچھ نہیں بگاڑ سکی،

    فرشتہ کوئی بھی نہیں،
    فرق صرف اتنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں اگر کوئی ڈسپلنڈ ادارہ موجود ہے تو وہ پاک فوج ہے، جس میں چوروں، نااہلوں اور غداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی، باقی سب اداروں میں لوگ اپنی نااہلیاں، چوریاں اور غداریاں چھپانے کیلیئے سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیتے ہیں،

    یہ ہی حقیقت ہے اور یہ ہی اس ملک کی سب سے بڑی کمزوری۔

    نوٹ:- کرنل کی بیوی کیخلاف جو بھی ایکشن ہوا بہت اچھا ہوا،
    ایسی دوٹکے کی عورت کیخلاف ایکشن ہونا ہی چاہیئے تھا تاکہ آئندہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے سے پہلے ہزار بار سوچے۔

  • ملکہ کوہسار مری جانے والے سیاحوں کے لیے بری خبر،

    ملکہ کوہسار مری جانے والے سیاحوں کے لیے بری خبر،

    عید پر ملکہ کوہسار مری جانے والے سیاحوں کیلئے بری خبر۔ عید تعطیلات کے دوران مری میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل بند رہیں گے۔
    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ‌ تفریحی مقامات پر غیر معمولی رش سے کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔ مری کے راستے میں پولیس چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ شہری سیر کی غرض سے مری کا رخ نہ کریں۔ مقامی شہری قومی شناختی کارڈ دکھا کر مری میں داخل ہوسکیں گے۔

  • سکون کی سودا گری…!!! [تحریر✍🏻:جویریہ بتول]۔

    سکون کی سودا گری…!!! [تحریر✍🏻:جویریہ بتول]۔

    =======🌻🌻🌻🌻=======
    سکون کی سودا گری…!!!
    [تحریر✍🏻:جویریہ بتول]۔
    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم نمازوں میں لمبے قیام بھی کر رہے ہوتے ہیں…
    اذکار و تسبیحات میں مگن رہتے ہیں…
    تلاوت ہمارا معمول ہوتی ہے کہ مگر ہم ذہنی طور پر اُلجھنوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں…
    بے سکونی ہمارا گھیراؤ کیئے رہتی ہے…
    مال و زر کی فراوانی بھی ہماری بے چینی کے کرب کو کم نہیں کر سکتی…
    تو اس کی بھی ایک وجہ ہے…
    کیونکہ اس وقت ہم اللّٰہ تعالٰی کے حقوق ادا کرنے کی کوشش میں لگے ہوتے ہیں لیکن اس کی مخلوق سے منہ موڑ کر،
    رشتوں کے دل توڑ کر…
    دوری اختیار کر کے…
    اُن کے حقوق کی ادائیگی سے غفلت کے مرتکب ہو کر اپنی زندگی میں خوشگواری کو ماند کر رہے ہوتے ہیں…!!!
    صلہ رحمی کرنے سے کٹ چکے ہوتے ہیں…
    شکوک و شبہات کو فروغ دے کر الزامات کے طوماروں میں گھرے ہوئے ہوتے ہیں…
    اس کی مثال یوں سمجھیں کہ ایک بہو اپنی ساس اور نندوں،اور سسرالی رشتوں کے بارے میں بدگمانی میں مبتلا رہتی ہے۔
    اگر اس کا شوہر اپنی ماں،بہن،یا بھائیوں کی کوئی مدد کر دیتا ہے تو یہ بات اکثر خواتین کے لیئے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔
    پھر جب یہی صورت حال خود اپنی بھابھیوں کی صورت میں دیکھنا پڑے تو بد قسمتی اور حق تلفی کے رونے روئے جاتے ہیں…
    ذرا سی رنجش کو طول دے کر،
    ان عزیز رشتوں سے الرجک رہنا ہمارا معاشرتی رویہ بن چکا ہے…
    بلکہ ایسا بھی دیکھا ہے کہ ایک گھر میں نندیں،بھابھیاں سالوں تک آپس میں قطع کلامی رکھتی ہیں…
    یہی صورت حال اکثر ساس بہو کے رشتے میں بھی نظر آتی ہے…
    تو یاد رکھیئے کہ سسرال اور میکے کا گھرانے انہی رشتوں کی پختگی یا کمزوری پر انحصار کرتے ہیں…!!!
    سو اس کھچے کھچے ماحول میں گھر کے تقریباً سبھی افراد متاثر ہوتے ہیں اور پھر اس چیز کا اثر آگے بچوں پر بھی انتہائی منفی ہوتا ہے۔جہاں ہمیشہ کی تلخی مقدر ہو جاتی ہے۔
    صلہ رحمی اور رشتہ داری کی اہمیت سمجھنے سے وہ بھی نابلد ہی رہتے ہیں سو مجبوریاں دوریاں،تنہاہیاں زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں۔
    اسلام میں صلہ رحمی اور حقوق العباد کی ادائیگی پر احسن انداز میں زور اور تعلیم دی گئی ہے…
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "بدلے میں صلہ رحمی کرنا صلہ رحمی نہیں ہے،بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس کے ساتھ قطع رحمی کی جائے تو وہ تب بھی صلہ رحمی کرے…”
    (صحیح بخاری)۔
    رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    ناطہ رحمٰن سے جڑا ہوا ہے اور اللّٰہ نے فرمایا،جو کوئی تُجھ کو جوڑے میں اُسے جوڑوں گا اور جو تُجھے قطع کرے میں بھی اُسے قطع کروں گا…”
    (صحیح بخاری)۔
    ان احادیث کی روشنی میں ہم اللّٰہ تعالٰی کی رضا کے رستوں کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔
    حکیم بن حزام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللّٰہ !!!
    میں نے جاہلیت کے زمانہ میں جو کام عبادت کے طور پر کیئے ہیں،جیسے ناطہ جوڑنا،غلام آزاد کرنا اور صدقہ تو ان کا کُچھ ثواب مجھے ملے گا ؟
    رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    جب تو اسلام لایا تو تیری پہلی سب نیکیاں قائم رہیں…”
    (صحیح بخاری)۔
    ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللّٰہ مجھے ایسا عمل بتلایئے کہ میں جنت میں داخل ہو جاؤں؟
    آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    اللّٰہ کی عبادت کر،اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر،اور نماز ادا کر،اور زکوٰۃ دے اور ناطہ والوں سے سلوک کر چل اب نکیل چھوڑ دے”
    (صحیح بخاری)۔
    حقوق اللّٰہ کی لذت میں اضافہ اور چاشنی کا ادراک حقوق العباد کی ادائیگی سے متصل ہے۔
    اسلام کامل و اکمل دین ہے اور ہمیں ہر لحاظ سے مضبوط،اور کامیاب راہ دکھاتا ہے۔
    مال و زر ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں ہے اس کے خرچ کے انداز کو بھی اللّٰہ تعالٰی نے اپنی رضا سے جوڑ دیا ہے۔
    اللّٰہ تعالٰی اس وقت تک اپنے بندے کی مدد میں ہوتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں ہوتا ہے۔
    جو کسی کا عیب ڈھانپے گا تو اللّٰہ اس کا عیب دنیا و آخرت میں ڈھانپے گا۔
    اگر آپ مالدار ہیں تو اس مال میں قرابت والوں کا حق تلاش کیجیئے…
    کسی کو غلہ دے کر…
    کسی کو کپڑا پہنا کر…
    کسی کے بچے کی تعلیم و تربیت کے اخراجات برداشت کر کے اپنے خاندان کے انٹلیکچوئل میں اضافہ کیجیئے…
    اپنے لیئے بہترین زادِ سفر اور صدقہ جاریہ کا سودا کیجیئے…
    ماں باپ سے حُسنِ سلوک…
    بہن بھائیوں رشتہ داروں سے صلہ رحمی…
    چاہے وہ ذہنی طور پر آپ سے ہر گز متفق نہ ہوں،لیکن اپنے حصے کا فرض ادا کرنے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے…
    اپنے تمام اعمال کو صرف اور صرف اللّٰہ تعالٰی کی خوشنودی سے جوڑ کر سوچیئے تو یقیناً انسان دنیا والوں کے بدلہ سے بے غرض ہو جایا کرتا ہے…!!!
    اس کے دل میں جس قدر صاف ستھرا عقیدہ توحید ہو گا اس کا سینہ اتنا ہی کشادہ ہو گا…
    جب ہم اس نیت سے نیکی کرتے ہیں کہ لوگ ہمیں داد دیں…
    ہماری توصیف کریں…
    ریا کاری کا عنصر شامل ہو جاتا ہے تو پھر ہم نیکی کر کے بھی مطمئن نہیں ہو پاتے…
    ہم لوگوں سے بدلہ کے اُمید وار رہتے ہیں…!!!
    انہیں اپنے انڈر دیکھنا چاہتے ہیں…
    انشراح صدر لغویات ترک کر دینے،معاصی سے بچنے میں ہے…
    جب عمل عملِ صالح کے روپ میں ڈھل جائے تو دل کی وادی میں سکون کی گونجیں بہت دور تک سنائی دیتی ہیں…
    علمِ نافع بھی شرح صدر لاتا ہے جب آپ کو اپنے فرائض کا ادراک ہو جائے تو آپ انہیں مستعدی سے ادا کرنے کے لیئے بے تاب ہو جاتے ہیں…
    اور پھر ادا کرنے کے بعد احسان نہیں بلکہ اپنے کندھوں کے قرض کی ادائیگی سمجھتے ہیں…
    جس سے بھی صلہ رحمی کریں…
    جس کے بھی حقوق اَدا کریں…
    مقصد رضائے الٰہی و قربتِ الٰہی ہو…
    کسی کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو…
    نمک چھڑکنا نہیں…!!!
    فرض کی ادائیگی ہو،طعنوں کے طومار نہیں…
    صدقہ،نیکی سے کشادہ ظرفی پیدا ہو،کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنا نہیں…!!!
    اچھے اخلاق سے پیش آنا ہو…درشتی و دھتکار کا انداز نہیں…
    مسکرا کر معذرت کر دینا ہو،اذیت کے کلمات نہیں…
    اللّٰہ کی عنایات میں بخل نہیں،مخلوق کی بھلائی ہو…!!!
    یہی صراطِ مستقیم ہے،اور جب بندہ اس راہ پر چلتا ہے تو رب کے وعدوں پر بھروسہ،اس کے فیصلوں پر راضی اور اس راہ کے حق ادا کر کے خوشی محسوس کرتا ہے…!!!
    اس کے سامنے اس کے رب کی وحدانیت،اس کے رسول کا اسوہ،اور نورٌمبین قرآن کی صورت ہدایت ہوتی ہے…!!!
    تب وہ دنیا والوں سے بے غرض ہو کر بہت بلند سوچ سوچتا ہے…
    پھر وہ کھجور کا ٹکڑا دے یا احد پہاڑ برابر سونا…اس کے پیشِ نظر بس رب کی عنایات کا حق ادا کرنا ہی ہوتا ہے…!!!
    تب وہ ایک ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے جب غور و فکر کرتا ہے تو ایک گہرے سکون کی لہر اُسے اپنے ساتھ بہا لے جاتی ہے…!!!
    چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور مخلص رویّے دل کو گہرا سکون دیتے ہیں…
    بدگمانی،غیبت،اہانت،اور چغل خوری سکون کو ہمیشہ کے لیئے معدوم کر دیتے ہیں…!!!
    ہمیں سکون چاہیئے ہے ناں ؟
    تو یہاں بھی امن و سکون،ایمان و محبّت کا اظہار کیجیئے اور پھر جب وہاں رب کی رحمت ڈھانپ لے گی تو ابدی سکون ہی سکون مقدر ہو جائے گا…!!!(ان شآ ءَ اللّٰہ)۔
    یہی مسافر کا سفر ہے…اور یہی کامیابی کا زاد راہ…!!!
    اس کھیتی میں جو بویا جائے گا،اسی اصول اور معیار پر کاٹ لیا جائے گا…!!!
    کہ سکون کی سودا گری محبتوں کے بھنور میں ہوتی ہے،
    نفرتوں، تلخیوں ،اور احسان جتا جتا کر دوسروں کو چت کر دینے میں نہیں…!!!
    اپنی ذات پر ترجیح دینے والے،
    اور رب کی رضا کو اُمید رکھنے والے اس کے محبوب ہوتے ہیں…
    اس کے بندوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے والوں کے لیئے وہ آسانیوں کے باب کھول دیتا ہے…
    محبّت کرنے والوں اور اپنی ذات پر ترجیح دینے والوں کا تذکرہ رب ان الفاظ میں کر رہا ہے:
    "اور انہیں اپنی ذات پر ترجیح دیتے ہیں خواہ خود کتنے ہی حاجت مند کیوں نہ ہوں؟
    جو بھی نفس کے بخل سے بچا لیا گیا وہی کامیاب ہیں…”
    (الحشر:9)۔
    ===============================

  • مغفرت یا ذلت، میرامقدر کیا؟؟؟  فیصلہ ہو نا باقی ہے، تحریر: محمد نعیم شہزاد

    مغفرت یا ذلت، میرامقدر کیا؟؟؟ فیصلہ ہو نا باقی ہے، تحریر: محمد نعیم شہزاد

    مغفرت یا ذلت، میرامقدر کیا؟؟؟
    فیصلہ ہو نا باقی ہے

    محمد نعیم شہزاد

    افطار سے کچھ قبل سبزی والے کی دوکان کے سامنے موڑ کاٹتے ہوئے اچانک سامنے سے تیز بائیک گزری تو جلدی سے بریک لگاتے ہوئے اس کمسن لڑکے کو گھورا جو بجلی کی سی تیزی سے بائیک پر گزرا تھا۔
    "السلام علیکم سر”
    بائیک پر سوار لڑکے نے مڑ کر دیکھا اور مسکراتے ہوئے کہا۔
    اس کے ساتھ ہی غصہ ٹھنڈا پڑ گیا اور ماتھے کی سلوٹوں کی جگہ ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔
    یہ عارف تھا، ابھی تین برس پہلے ہی کی تو بات ہے، میرے پاس پڑھا کرتا تھا۔ اس کی ساری شرارتیں اور کام مکمل نہ ہونے کے بہانے میرے ذہن میں گردش کرنے لگے اور میں نے مسکرا کر اس کے سلام کا جواب دیا اور آگے بڑھ گیا۔

    آج رمضان المبارک کی پچیسویں رات ہے۔ عظمتوں اور رحمتوں والا رمضان المبارک ہم سے رخصت ہونے والا ہے، فوراً سے اس خیال نے سوچنے پر مجبور کر دیا۔

    نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    شقِيَ عبدٌ أدركَ رمضانَ فانسلخَ منهُ ولَم يُغْفَرْ لهُ(صحيح الأدب المفرد:500)
    ترجمہ: بدبخت ہے وہ جس نے رمضان پایا اوریہ مہینہ اس سے نکل گیا اور وہ اس میں( نیک اعمال کرکے) اپنی بخشش نہ کرواسکا۔
    صحیح بخاری اور بعض دیگر کتب احادیث میں حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےمنبر پر چڑھتے ہوئے تینوں زینوں پر آمین کہا۔ اس میں ہے کہ پہلے زینے پر جبریل امین آپ کے سامنے حاضر ہوئے اور گویا ہوئے کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس نے رمضان المبارک کا مہینہ پایا اورپھر بھی اس کی مغفرت نہ ہوئی۔
    کس قدر قیمتی لمحات ہم سے گزرنے کو ہیں مگر کیا ہمیں ان کہ اہمیت کا احساس و ادراک ہے؟ پانچ، چھے دن بعد یہ ماہ مبارک ختم ہو چکا ہو گا اور وقت ضائع کرنے والے سوائے ندامت کے کچھ نہ پائیں گے۔

    امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں :

    "أغبى الناس مَنْ ضَلَّ في آخر سفره وقد قارَبَ المنزل !”

    بیوقوف ترین شخص ہے وہ جو سفر کے آخر میں بھٹک جائے جبکہ منزل قریب ہی ہو!
    [ فوائد الفوائد : ١٠٧ ]

    اس کے ساتھ ہی اس خیال نے امید جگا دی کہ جب میں ایک استاد ہونے کے ناطے اپنے شاگرد کو سامنے دیکھ کر غصہ بھلا کر خوش ہو جاتا ہوں تو وہ عرش کا رب کس قدر اپنے بندے پر مہربان ہو گا جب وہ اس کی طرف رجوع کرے۔ اللہ تعالیٰ کو اسی رجاء اور امید سے یہ پکارنا چاہیے کہ وہ ہماری ضرور سنے گا اور ہماری خطاؤں اور تقصیروں سے صرف نظر بھی کرے گا۔

    رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم نے فرمایا ” جب اللہ تعالیٰ مخلوق کو پیدا کر چکا تو اپنی کتاب (لوح محفوظ) میں ، جو اس کے پاس عرش پر موجود ہے ، اس نے لکھا کہ میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے ۔ “
    (صحیح بخاری، حدیث : 3194)

    اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم پر دلالت کرتا ایک اور واقعہ حدیث میں بایں الفاظ وارد ہوا ہے۔
    گزشتہ امتوں میں ایک آدمی کو اللہ تعالیٰ نے خوب دولت دی تھی۔سا جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے اپنے بیٹوں سے پوچھا میں تمہارے حق میں کیسا باپ ثابت ہوا؟ بیٹوں نے کہا کہ آپ ہمارے بہترین باپ تھے۔ اس شخص نے کہا لیکن میں نے عمر بھر کوئی نیک کام نہیں کیا۔ اس لیے جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا ڈالنا، پھر میری ہڈیوں کو پیس ڈالنا اور ( راکھ کو ) کسی سخت آندھی کے دن ہوا میں اڑا دینا۔ بیٹوں نے ایسا ہی کیا۔ لیکن اللہ پاک نے اسے جمع کیا اور پوچھا کہ تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس شخص نے عرض کیا کہ پروردگار تیرے ہی خوف سے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے سایہ رحمت میں جگہ دی۔ اس حدیث کو معاذ عنبری نے بیان کیا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، انہوں نے عقبہ بن عبدالغافر سے سنا، انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
    (صحیح بخاری، حدیث : 3478)

    تو آئیے اپنے کل کے نقصان کا ازالہ آج ہی کر لیں کہ یہ دن بھی گزر گیا تو حسرتوں کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

  • والدین سے حسن سلوک کی اہمیت …!!! [تحریر✍🏻:جویریہ بتول]۔

    والدین سے حسن سلوک کی اہمیت …!!! [تحریر✍🏻:جویریہ بتول]۔

    والدین سے حسن سلوک کی اہمیت
    وَلَا تَقُل لَھُمَآ اُفِِ وَّلَا تَنھَرھُمَا…!!!
    [تحریر✍🏻:جویریہ بتول]۔
    افطاری تیار کر کے ٹائم دیکھا تو کچھ منٹ باقی تھے،میں نے سوچا چلو قرآن کے چند اوراق اور تلاوت کر لیئے جائیں…
    سو بیٹھ کر تلاوت شروع ہی کی تھی،کہ چوں چوں کی آواز نے مجھے متوجہ کیا،
    دیکھا تو ایک چڑیا بمشکل انگلی کے دو پوروں برابر اپنا بچہ ساتھ لگائے شام کے گہرے ہوتے دھندلکے میں اس کا محفوظ ٹھکانہ تلاش کر رہی تھی…
    ایک دفعہ دیوار پر بٹھایا،
    مگر ممتا کو چین نہ ملا کہ وہ ننھی سی جان وہاں سے بآسانی کسی بلی یا کوّے کا نوالہ بن جاتی،
    اب اسے اپنے ساتھ اُڑا لے کر ایک پودے پر بٹھایا…
    پودا بھی زیادہ اونچا نہ تھا اور شکار آسان تھا…
    چھوٹی سی چڑیا کو ابھی تک اطمینان نہیں تھا…
    تھوڑی دیر اسی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر اس نے اسے ایک اونچے کھمبے پر بٹھا دیا اور خود اڑ گئی…
    میری آنکھیں مسلسل اس سین کا مشاہدہ کر رہی تھیں اور اس ننھے چڑیا کے بچے کے تعاقب میں رہیں،
    اب تھوڑی دیر پہلے تک جو چوں چڑ چوں کا شور تھا،اب ایک گہرے سکون میں بدل چکا تھا…
    صبح ذرا روشنی واضح ہونے پر دیکھا تو وہ ننھا سا بچہ وہیں بیٹھا تھا،
    تھوڑی دیر بعد اس کا باپ پہنچا اور اُتار کر نیچے صحن میں لے آیا…
    جہاں روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈالے گئے تھے،
    خوب پیٹ بھر کر ننھے سے بچے کو کھِلائے اور اپنے ساتھ اُڑا لے گیا…
    اس واقعہ نے مجھے جھنجوڑ کر رکھ دیا کہ ہر اولاد کے والدین اس کے لیئے کتنی مشقت کرتے ہیں؟
    کتنی محنت سے پالتے ہیں؟
    کتنی بے کلی اور اضطراب میں زندگی کے ایام گزارتے ہیں…؟؟
    باقی جانداروں کا جائزہ لیا جائے تو ان کے بچوں کی پرورش پھر بھی اتنی مشکل نہیں ہے…
    وہ پیدا ہوتے ہی چند دنوں میں چلنے،اُڑنے اور بھاگنے دوڑنے کے قابل ہو جاتے ہیں…
    مگر یہ انسان جو احسن تقویم ہے،اس کی خوب صورتی کو اور بڑھاوا دینے کے لیئے والدین کو کتنی جدوجہد کرنا پڑتی ہے کہ اس کی خوراک کے مناسب بندوبست کے ساتھ اس کے لباس،علاج،نیند،جاگ کا خیال اس کے والدین کتنی کوشش سے رکھتے ہیں؟
    وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد کو کسی طرح سے تکلیف اور دُکھ نہ پہنچے…
    تکلیف پہ تکلیف سہتے اسے بچپن سے لڑکپن اور پھر جوانی کے زوروں تک پہنچاتے ہیں…
    اسے پڑھاتے،سکھاتے اور ادب و ثقافت سے آشنا کرواتے ہیں…
    اس کی جدائی میں جہاں ہوں،تڑپتے ہیں کہ کب اپنی اولاد کے پاس پہنچیں…!!!
    لیکن جب یہی اولاد اس قابل ہوتی ہے کہ ان کا خیال رکھنے کا وقت آتا ہے تو یہی والدین اولاد کو بوجھ محسوس ہونے لگتے ہیں…
    وہ جنہوں نے اپنی جوانی،مال،وقت اور جائداد اس اولاد کے غم و فکر میں لٹا دیئے آج اولاد ان کی قربانی کا احساس بیدار کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتی…!!!
    خوش قسمت اولاد تو والدین کو اپنے لیئے دعاؤں کا بحرِ بے کنار،
    دنیا میں عظیم سہارا اور اپنی کامیابی کا راز سمجھتی ہے مگر اکثریت اس حقیقت سے انکار بھی کر دیتی ہے…
    وہ والدین کے احسانات کو بھول جاتے ہیں…
    وہ ان کی قربانیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں…
    وہ ان کی تاریخ پر نظر ڈالنا گوارہ ہی نہیں کرتے…!!!
    کہ کن مشکل حالات سے نبردآزما رہ کر انہوں نے ہمارے تحفظ اور بقاء کی جنگ لڑی…
    اولاد کی جدائی پر تڑپنے والے والدین سے دوری پر یہ اولاد کوئی خاص تڑپ محسوس نہیں کرتی…
    ان پر الزام کی بوچھاڑ کرتی ہے کہ تم لوگوں نے ہمارے لیئے کیا کیا ہے؟
    لیکن یاد رکھیئے کہ ہمارے والدین ہمارے لیئے ہر وہ کام کر گزرتے ہیں جو اُن کے بس میں ہوتا ہے…!!!
    جو وہ استطاعت رکھتے ہیں…
    جتنی اُن میں ہمت ہوتی ہے وہ اپنی زندگی اس اولاد کے پیچھے رُلا اور کھپا دیتے ہیں…
    یہی وجہ ہے کہ اللّٰہ تعالٰی نے اپنی کتاب اور عالمگیر سچائی قرآن مجید میں اپنے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنے کا حکم دے کر مابعد ہی والدین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے…جس سے ان کے کمال مرتبہ کی اہمیت کھُل کر واضح ہو جاتی ہے…!!!
    جب والدین بڑھاپے کی دہلیز پر آن پہنچیں تو اپنے لیئے مہنگی مہنگی خریداری کرتے ہوئے ان کا بھی خیال کر لیا کریں…
    یہ تو پھر بھی کہہ دیں گے،نہیں یہ سوٹ مہنگا ہے تمہی سلائی کروا لو،
    ہم نے اب اتنا مہنگا سوٹ کیا کرنا ہے…
    لیکن ان کے دل سے نکلتی خوشی کی لہر تمہیں کامیابیوں کی طرف بہا لے جائے گی…
    جب خود مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں پارٹیاں کرو،تو انہیں بھی اپنے ساتھ لے جا کر کُچھ وقت کے لیئے باہر کی دنیا سے لطف اندوز کروایا کرو…
    بہت ہی مصروف بھی ہو جاؤ تو وہ وقت یاد کر لیا کرو،جب یہ گھر سے باہر ہوتے ہوئے بھی صرف تمہارے غم اور یاد میں تڑپتے تھے اور تمہارے پاس پہنچنے کے لیئے بے تاب رہتے تھے…
    کبھی آوارہ گردی کرتے ہوئے بہت ہی دور بھی نکل جاؤ تو سوچا کرو کہ اُن کی پریشاں و خالی نگاہیں اب بھی تمہارے لیئے کھُلی اور دروازے پر جمی منتظر رہتی ہیں…!!!
    ہاں ان کے دلوں کو کبھی دُکھنے نہ دینا…
    کہ یہ اندر سے ٹوٹ کر اس سٹیج پر پہنچے ہوتے ہیں اور اب انہیں مرہم رکھنے والے کی تلاش ہوتی ہے جو اس بڑھاپے میں آ کر ان کا سہارا بن جائے…
    ان کی تنہائی کا ساتھی بن جائے…
    ان کے درد کا مداوا بن جائے…
    اُن کی بے کلی کا چین بن جائے…
    اُن کی بھول پر یاد دلا دے…
    اُن کے گرنے پر اُٹھا کھڑا کرے…
    جیسے محبّت سے وہ باتیں کرتے تھے…
    اب کوئی ان سے بھی نرم گفتگو آ کرے…!!!
    اگر کبھی وہ خفا بھی ہوتے ہیں تو اس کے پیچھے کوئی دشمنی نہیں ہوتی بلکہ اس کی وجہ بھی اکثر اولاد ہی ہوتی ہے…جو مختلف حیلوں سے ان کے لیئے باعثِ پریشانی ہوتی ہے…!!!
    رمضان کے بابرکت اور قیمتی ایام میں قرآن مجید کو تو ہم کھولتے ہی ہیں…
    سو تلاوت کی منزلیں طے کرتے ہوئے اللّٰہ کے اس پیغام پر بھی ذرا غور کرنا…
    فَلَا تَقُل لَھُمَآ اُفِِ وَّ لَا تَنھَرھُمَا وَ قُل لَھُمَا قَولاً کَرِیمًا¤
    وَاخفِض لَھُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحمَۃِ وَ قُل رَبِّ ارحَمھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِی صَغِیرًا¤
    "تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا،نہ انہیں ڈانٹ پلانا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرنا۔
    اور عاجزی اور محبّت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع سے بازو پست رکھنا،اور دعا کرتے رہنا،
    اے میرے رب ان پر ویسا ہی رحم فرما،جیسے انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی ہے…”
    یہ تادم آخر ہمارے لیئے ہی تڑپتے ہیں،یہ بے بس بھی ہوں تو ہمارا ہی غم انہیں اندر ہی اندر کھائے جا رہا ہوتا ہے…!!!
    یہ اپنے تجربات کی بنیاد پر ہمیشہ ہی ہمارے لیئے وہ سوچتے ہیں جو ہمارا بھلا اور فائدہ ہو…!!!
    اس رمضان میں اگر قرآن کے اس ایک پیغام کو بھی ہم سمجھ جائیں تو ہماری دنیا اور آخرت کی کئی منزلیں آسان ہو سکتی ہیں…ان شآ ءَ اللّٰہ۔
    ===============================

  • معاشرے میں بیٹیوں کا کردار، بقلم……. ندا خان

    معاشرے میں بیٹیوں کا کردار، بقلم……. ندا خان

    معاشرے میں بیٹیوں کا کردار
    بقلم……. ندا خان
    اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت بیٹی کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا ہے اسلام نے
    بیٹی کو عزت دی اور اسے بحث رحمت قرار دیا اور کچھ لوگ اب بھی بیٹی کو باعث رحمت نہیں باعث زحمت سمجھتے ہیں ان کے لیے قرآن پاک میں الله تعالٰی فرماتے ہیں
    آیت کا مفہوم ہے ” بیٹی کا سن کر زمانہ جاہلیت کی طرح اپنے منہ سیاہ نہ کر لیا کرو ”
    بیٹی کے روپ میں رحمت، بیوی ہے تو سکون کا باعث اور جب ماں کے رتبے پر فائز ہوتی ہے تو الله جنت اس کے قدموں میں رکھ دیتے ہیں اور بیٹوں کو حکم دیے دیا تم پر سب سے زیادہ حق تمہاری ماں کا ہے
    اور اسلام کی یہ بیٹیاں جب ماں کا رتبہ پاتی ہیں تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے بیٹوں کو دین اسلام کے لیے قربان کرنے کے لیے تیار ہوتی ہیں اور اپنے بیٹوں کی تربیت اس نہج پر کرتی ہے کہ جب بھی دین کی سر بلندی کے
    جان، مال، قربان کرنے پڑے تو کبھی پیچھے نہ ہٹے ایسی مائیں پھر صلاح الدین ایوبی
    محمد بن قاسم جیسے بیٹے جنم دیتی ہیں
    اور یہ بیٹی دین اسلام کی سربلندی کے لیے میدان میں جنگ میں ام عمارہ کا کردار ادا کرتی ہے آج بھی کشمیر کی بیٹی آسیہ اندارابی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں بھارت کی جیل میں قید ہیں کیونکہ آسیہ اندرابی نے ظالم و جابر اور زبردستی مسلط حاکم کے سامنے حق کی آواز بلند کی اس بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیر
    کی بیٹیاں ہاتھوں میں پتھر اٹھائے اسلحہ سے لیس بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر
    کھڑی ہوتی ہے اگرچہ پتھر مسلح فوج کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں لیکن ان کے اندر
    جذبہ ایمانی ہوتا ہے جس کی بنا پر بھارتی فوج کو مار بھاگتی ہے
    معاشرے میں بیٹی کا کردار ہمیشہ بلند رہا ہے چاہے وہ طب کے شعبے میں ہو یا
    ٹیکنالوجی میں، طب کے شعبے میں مایہ ناز ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہے جن کی اعلیٰ
    کارکردگی کافر کو برداشت نہ ہوئی ہے آج وہ امریکہ کی جیل میں قید ہے جہاں
    ان کے ساتھ انسانیت سوز برتاؤ کیا جاتا ہے والله اعلم وہ زندہ بھی ہے شہید ہوگئی ہے
    پھر ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی ریکارڈ بنانے والی 8 سال کی عمر میں سافٹویئر
    بنانے والی پاکستان کی بیٹی ارفع کریم رانداوا لیکن رضائے خداوندی سے 16 کی عمر
    میں پاکستان کی یہ بیٹی جس نے پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا وہ ہم سے
    جدا ہوگئی انا لله وانا اليه راجعون، الله رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یا ارحم الراحمين
    کھیلوں کے میدان میں بھی جہاں پاکستان کی بیٹیاں بین الاقوامی سطح پر پر اپنا لوہا منوارہی ہیں

  • جھوٹ، ایک ناسور، حافظہ قندیل تبسم

    جھوٹ، ایک ناسور، حافظہ قندیل تبسم

    جھوٹ، ایک ناسور
    حافظہ قندیل تبسم

    اتوار کا دن تھا کلاس شروع ہوئے کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک طالبہ جو لیٹ ہو چکی تھی کلاس میں داخل ہوئی اس کے چہرے پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں تھے۔
    میں نے کہا : آپ لیٹ آئی ہیں میں۔ آپ کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔
    وہ بیچاری منت سماجت کرنے لگی۔
    میں نے اس سے پوچھا : آپ تاخیر سے کیوں آئیں؟
    اس نے صاف جواب دیا : واللہ! آپی جان ! میں سو رہی تھی اس وجہ سے لیٹ ہو گئی۔
    مجھے اس کا سچ بولنا پسند آیا -میں نے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دے دی
    اس کے چند منٹ بعد ایک اور طلبہ آئی۔
    میں نے پوچھا : آپ بدیر تشریف کیوں لائی ہیں ؟
    اس نے جھوٹ بولا : واللہ ! آپی جان ! آپ تو جانتی ہیں کہ میں صبح اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو اسکول بھیج کر پھر ہی جامعہ آتی ہوں۔
    وہ بھول رہی تھی کہ آج بچوں کو اسکول سے اتوار کی چھٹی ہے۔
    میں نے کہا : اچھا آپ بچوں کو اسکول بھیج کر آئی ہیں ؟‘‘ جی جی آپی جان ،،
    سبحان اللہ ! آج تو اتوار ہے؟
    میں نے مصنوعی غصہ کرتے ہوئے کہا : جھوٹ گھڑنے سے پہلے سوچ تو لیتی کہ آج دن کونسا ہے؟ اسکول سے تو آج چھٹی ہے اور آپ کسے اسکول بھیج کر آئی ہیں ؟
    جھوٹ پکڑے جانے پر وہ گھبرائی اور پینترے بدلنے بدلنے لگی ….
    وہ بیچاری جھوٹ بول کر پھنس گئی تھی۔ خیر…..میں مسکرائی اور اسے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دے دی
    کتنی بری بات ہے کہ لوگوں کو پتا چل جائے، آپ ان سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ جھوٹ لوگوں کو آپ سے متنفر کر دیتا ہے وہ آپ سے شکایت نہیں کرتے لیکن جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو وہ سنتے نہیں اور اگر سن ہی لیں تو قبول نہیں کرتے۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    "ہر شے مومن کے مزاج کا حصہ ہو سکتی ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔”
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا :
    اے اللہ کے رسول ! کیا مومن بزدل ہو سکتا ہے ؟
    جواب ملا : ہاں
    کیا مومن بخیل ہو سکتا ہے ؟
    جواب ملا : ہاں
    کیا مومن جھوٹا ہو سکتا ہے ؟
    فرمایا: نہیں
    عبداللہ بن عامررضی اللہ عنہ کیا بیان ہے :
    ایک دن ،جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف فرما تھے میری والدہ نے مجھے پکارا: ادھر آؤ، میں تمہیں ایک چیز دوں گی۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا :
    آپ اسے کیا دینا چاہتی تھیں ؟
    والدہ نے بتایا کہ میں اسے کھجور دیتی۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اگر آپ کوئی شے نہ دیتی تو ایک جھوٹ آپ کے ذمے لکھا جاتا۔
    امام زہری رحمہ للہ نے سلطانِ وقت کے روبرو کسی مسئلے میں شہادت دی۔ سلطان نے کہا : آپ جھوٹ بولتے ہیں۔
    امام زہری رحمہ اللہ نے مارے غصے کے چلا کر کہا : اعوذ باللہ ،
    میں جھوٹ بول رہا ہوں ؟
    واللہ ! آسمان سے منادی ہو کہ اللہ نے جھوٹ بولنا حلال کر دیا ہے میں تب بھی جھوٹ نہ بولوں۔ جب جھوٹ حرام ہے تو میں کیسے جھوٹ بول سکتا ہوں !
    حقیقت :
    "لوگوں نے آپ کو دھوکہ دیا اور کہا : "سفید جھوٹ” کیونکہ جھوٹ کا رنگ تو سیاہ ہوتا ہے۔