Baaghi TV

Category: کاروبار

  • نااہل حکمران  عوام کو مہنگائ  کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

    نااہل حکمران عوام کو مہنگائ کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

    پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔۔ پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کی بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اب تو عالمی ادارے بھی انکے دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔۔ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد کرنے کا ناٹک کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ناٹک کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں۔ عمران صاحب اب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پیٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب ’وزیراعظم چور ہے’ آپ نے 46 روپے اور52 روپے لٹر پیٹرول قوم کو دینے کا وعدہ کیا تھا، کوئی شرم، کوئی حیاء ہوتی ہے۔۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران صاحب غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی تبدیلی لانے کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کا گھر تو کوئی اور چلاتا ہے لیکن غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں آپ کو تو غیرقانونی فارن فنڈنگ آتی ہے لیکن غریبوں کی آمدن ختم ہوچکی ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی کے ستائے عوام جلد آپ سے استعفی لینے آرہے ہیں عمران صاحب آپ تو آٹا چینی، دوائی، براڈ شیٹ، بجلی، گیس میں جیبیں بھر چکے ، غریب کہاں جائیں، کیسے گزارہ کریں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا، الٹا عوام کو ہر روز لوٹ رہے ہیں ، عمران صاحب آپ نے تنخواہیں نہ بڑھائیں، نہ آٹا چینی دوائی سستی ہوئی، الٹا غریبوں کو مزید غریب بنارہے ہیں۔۔غریبوں کی بددعائیں، چیخیں اور فریادیں سنیں اور خدا کا خوف کریں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ
    عمران صاحب مہنگائی کے نتیجے میں ملک میں خودکشیاں اور جرائم بڑھ گئے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں قوم بھوک سے مررہی ہے آپ اور آپ کے وزراء سیاسی بیانات دینے میں مصروف ہیں، یہ بے حسی کی انتہا ہے۔

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا

    باغی ٹی وی : مہنگائی میں ‌پسی عوام پر پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا-ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے اورکمرشل سلنڈر 471 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسے کا اضافہ کردیا گیاہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2021 کیلئے ہوگا۔
    ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی۔
    ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1740 روپے 69 پیسے تھی۔ یاد رہے کہ جنوری کیلئے بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں سولہ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

    پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

    باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج سوموار کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، اس دوران مندی کی واپسی ہوئی اور بارہ بجے تک انڈیکس میں 113.3 پوائنٹس تک محدود ہو گئی۔

    اسی دوران غیر یقینی کی صورتحال سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوئی جس کے باعث تیزی کی طرف جانے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈال لیے، جس کے باعث تنزلی کاروبار کے اختتام تک چلتی رہی. اس طرح سٹاک مارکیٹ میں‌اختتام پر خسارہ رہا جس سے کاروباری حضرات کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا.

  • تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے بڑی خوش خبری!

    تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے بڑی خوش خبری!


    پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا زیرانتظام تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں خود بجلی کی فراہمی کا فیصلہ ۔

    پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اوپن مارکیٹ سے بجلی خریداری کی پالیسی کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی کی ہدایت پر نیپرا کو ڈسٹری بیوشن لائسنس کے حصول کے لئے درخواست دے دی گئی ہے- نیپرا کی جانب سے مسابقتی تجارت کے لئے باہمی معاہدوں کی مارکیٹ کی منظوری دی گئی ہے- جس کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیڈمک براہ راست اس مارکیٹ سے اوپن بڈنگ کے ذریعے بجلی کی خریداری کرے گا۔

    چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی فرماتے ہیں کہ لائسنس جاری ہونے کے بعد پیڈمک خود سندر، قائداعظم، شیخوپورہ، رحیم یار خان ، ملتان،بہاولپور، وہاڑی اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی فراہم کرے گا۔ صنعتی دور میں یوٹیلٹیز کی فراہمی نہ ہونا صنعتی شعبے کے لئے خوفناک عمل ہے- انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی کے لئے نیپرا کی بے جا تاخیر کا جلد سے جلد حل چاہتے ہیں-

  • ایف بی آر  مقررہ ہدف سے  زائد ریوینیو حاصل کرنی میں کامیاب، پچھلے سال کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا!

    ایف بی آر مقررہ ہدف سے زائد ریوینیو حاصل کرنی میں کامیاب، پچھلے سال کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا!

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی تا جنوری کیلئے مقررہ ہدف سے 20 ارب زائد ریوینیو حاصل کرلیا۔

    ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں 2570 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جو پچھلے سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے 2416 ارب روپے سے 6.4 فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہی جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا، یہ وصولیاں پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال اب تک 129 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال اس عرصے میں 69 ارب روپے تھے، اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 87 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

    ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.3 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 29.6 ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال ٹیکس ادائیگی میں 63 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے 14 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں جنہوں نے گوشوارے داخل نہیں کیے یا صفر قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے یا پھر اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق 30 جنوری 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 20 ہزار ہو چکی، ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، معاشی ترقی کے باعث ریوینو کے حصول میں مزید بہتری کی توقع ہے-

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ :ٹریکٹرز کی اضافی فروخت اور ریکارڈ بریکنگ سٹاک مارکیٹ کی بریفنگ

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ :ٹریکٹرز کی اضافی فروخت اور ریکارڈ بریکنگ سٹاک مارکیٹ کی بریفنگ

    معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ- ٹویٹ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 43% اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری کا زکر کیا گیا-

    مالی سال 2019-20 میں 15,200 کے مقابلے میں 21,800 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے جو زرعی پیداوار اور زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا!

    جنوری 2020 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

  • تاجر برادری نے لکھا وزیر اعلی عثمان بزدارکوتہنیتی خط  !

    تاجر برادری نے لکھا وزیر اعلی عثمان بزدارکوتہنیتی خط !

    لاہور31 جنوری: ”تھینک یو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار”

    سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری پر تاجر برادری اور صنعتکاروں کا وزیر اعلی عثمان بزدار سے اظہار تشکر- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تہنیتی خط وصول ہوا جس میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر اقبال بریار کا سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-
    صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام شہر کی ترقی کے لئے حکومت کا انقلابی اقدام ہے –

    قیصر اقبال بریارنی اس موقعےکی مناسبت سے کہا کہ ایس ڈی اے کے قیام سے شہر کے تعمیراتی اور دیگر حل طلب امور کو حل کرنے میں اور شہر کی سڑکو ں کی پلاننگ،مینجمنٹ اور روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی – سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے شہر میں سینی ٹیشن اور سیوریج کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے –

    صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایس ڈی اے کے قیام کے لئے بھرپور کاوشیں کرنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے 9 دسمبر کو دورہ سیالکوٹ میں کیا گیا وعدہ پورا کر کے دل جیت لئے ہیں – سیالکوٹ کی تاجر برادری حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے – تاجر برادری آنے والے سالو ں میں ایکسپورٹ بڑھانے کا عہد پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے –

  • ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا
    باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 160 روپے 54 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہو کر 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔

    ادھر سٹاک ایکسچینج میں 170 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار 458 پوائنٹس سطح پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، 100 انڈیکس 199.74پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

    کاروباری دوسرے روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 10.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، اس کے بعد سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی جس کے باعث انڈیکس تیزی سے بڑھنے لگا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 174.05 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔

    ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46398.01 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

    کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 199.74 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 46287.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اس دوران 34 کروڑ 15 لاکھ 73 ہزار 515 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

    گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوا اور قیمت 160 روپے 80 پیسے سے گر کر 160 روپے 64 پیسے ہو گئی۔

  • پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات میں‌کمی ، اضافے کے حکومتی دعوے کتنے درست ؟

    پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات میں‌کمی ، اضافے کے حکومتی دعوے کتنے درست ؟

    پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات میں‌کمی ، اضافے کے حکومتی دعوے کتنے درست ؟

    باغی ٹی وی : پاکستان معیشت بارے اچھی خبروں کا دعویٰ جہاں حکومتی ترجمانوں اور وزیروں کی طرف سے کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 20.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
    اس عرصہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 34.66 فیصد کی کمی جبکہ بنگلہ دیش سے درآمدات میں 68.03 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کو 27 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 34.66 فیصد کم ہیں۔
    گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دسمبر 2020ء میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم پانچ کروڑ 44 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2019ء میں بنگلہ دیش کو سات کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے نصف میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں 68.03 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جولائی سے لیکر دسمبر 2020ء تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے چھ کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئیں، گزشتہ سال کی اسی مدت میں تین کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    مالی سال 2019-20ء میں بنگلہ دیش کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 69 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہا تھا جبکہ بنگلہ دیش سے مجموعی درآمدات کا حجم 12 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر آگئی

  • عوام کو سستے داموں چینی کی فروخت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    عوام کو سستے داموں چینی کی فروخت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    عوام کو سستے داموں چینی کی فروخت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    باغی ٹی وی : چین کے بحران پر قابون پانے کے حکومت کی کوششیں ثمر آور ہوتی دکھائی نہیں‌دے رہی ہیں. اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آٹھ لاکھ ٹن چینی در آمد کرنے کی اجازت کے باوجود در آمدی چینی پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سستے داموں چینی کی فروخت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی سی کے فیصلے کے تحت 8لاکھ میں سے 5لاکھ ٹن چینی ٹی سی پی در آمد کرے گی جب کہ بقیہ 3 لاکھ ٹن چینی نجی شوگر ملز کو در آمد کرنے کی اجازت دی ہے ،ای سی سی نے در آمدی چینی پر عائد 17فیصد سیلز ٹیکس اور ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا بھی اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک میں در آمدی چینی کی سستے داموں فروخت کو یقینی بنانا ہے ،تاہم اس ضمن میں سیرل ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال چینی کی در آمد پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا جب کہ ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کے بجائے کم کرکے 0.25فیصد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں در آمدی چینی کے سستے داموں فروخت کا حکومتی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ در آمدی چینی کی سیلز ٹیکس ادائیگی کے بعد 100روپے کلو سے کم قیمت میں فروخت ممکن نہیں ہے اور اگر سیلز ٹیکس ختم کردیا جائے تو یہی چینی 85روپے کلو تک میں فروخت کی جاسکتی ہے ۔

    ای سی سی میں آئندہ پانچ سالہ 2020-2025 ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ای سی سی کے گزشتہ کئی اجلاسوں میں ٹیکسٹائل پالیسی ایجنڈے پر ہونے کے باوجود منظور نہیں کی جاسکی۔ ای سی سی میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے زائرین مینجمنٹ پالیسی بھی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

    پالیسی کے تحت زائرین کے لئے ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے ریلیف پیکچ کے تحت اشیائے ضروریہ پر یکم جولائی 2020سے دی گئی سبسڈی کی بھی منظوری دی جائے گی۔