Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیاگندم کی امدادی قیمت میں اضافہ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیاگندم کی امدادی قیمت میں اضافہ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے اور روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
    اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کی درخواست پرگندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ای سی سی میں روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 86 روپے کمی کے بعد 98808 روپے تک ہوگیا جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1904 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہوکر 161.05 روپے کا ہوگیا۔

  • گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کا بائیکاٹ، توانائی، زراعت اور جنگی سامان صنعت کو خطرہ

    گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کا بائیکاٹ، توانائی، زراعت اور جنگی سامان صنعت کو خطرہ

    مسلم ممالک گستاخانہ خاکوں کیخلاف فرانسی سفیر
    کو ملک بدر اور مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،متحدہ
    علماء محاذ

    حکمران اسلام کے نظام عدل کو نافذ و سیرت مصطفی ﷺ کو مشعل راہ بنائیں،پروفیسر حافظ محمد سلفی
    سیرت رسولؐ اسلامی اخوت و یکجہتی و استعمار کے خلاف بیداری کا درس دیتی ہے،مقررین وحدت امت سیمینار
    کراچی()متحدہ علماء محاذ پاکستان اور شبان غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام پروفیسر حافظ محمد سلفی کی زیر صدارت جامعہ ستاریہ میں وحدت امت سیرت مصطفی ﷺ کی روشنی میں تیسرے سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکرکے علماء،محاذ کے بانی مولانا محمد امین انصاری،علامہ عبدالخالق فریدی،شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ سید سجاد شبیررضوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ودیگر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں ملک کے دفاع اور
    استحکام کے لئے سیرت نبویؐ سے سبق حاصل کیاجائے۔

    مسلم حکمران اسلام کے نظام عدل کو نافذ العمل و
    سیرت مصطفی ﷺ کو مشعل راہ بنائیں۔ نبی کریم ؐ کی تعلیمات امن،اخوت، محبت، صبر و تحمل،ایثار و قربانی، برداشت،باہمی رواداری،عدل و انصاف او رخوداحتسابی کی تعلیم دیتی ہے۔ فرقہ واریت،دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں نفاذ اسلام ہی ملک کو موجودہ سنگین درپیش مشکلات،چیلنجزسے نجات اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتاہے۔

    قرآن و سنت ہی پاکستان کا اٹل دستور و منشور و آئین ہے جس کی موجودگی میں ہمیں غیر شرعی مغربی جمہوریت اور سیکولر سمیت کسی نظام کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔سیرت رسولؐ اسلامی اخوت و یکجہتی و استعمار کے خلاف بیداری کا درس دیتی ہے۔پرامن اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدرہے

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی بہتری کا سفر جاری

    ڈالر کے مقابلے روپے کی بہتری کا سفر جاری

    ڈالر کے مقابلے روپے کی بہتری کا سفر جاری

    باغی ٹی وی : مسلسل دو ہفتے سے امریکی کرنسی کے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کے مقابلے ڈالر 161 روپے کی سطح سے نیچے گر گیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • قیمتوں کو ہر حال میں کنٹرول کیا جائے گا

    قیمتوں کو ہر حال میں کنٹرول کیا جائے گا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ہر ممکن طور پر کنٹرول کیا جائے گا
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود, ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ, ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن, تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ,مجسٹریٹس, پرائس کنٹرول آفیسر اور امن کمیٹی کے ممبران شامل تھے اجلاس میں طے پایا گیا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور من مانی کرنے والے مافیا کو پکڑ کر جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی
    اجلاس میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ہر ممکن طور پر کنٹرول کیا جائے کسی قسم کی بھی رعایت کی گنجائش نہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ نے تمام متعلقہ محکمہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے کہ پرائس کنٹرول کرنے کے معاملے میں کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔۔

  • ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری

    ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری

    ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری
    باغی ٹی و ی : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، آج ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 45 پیسے ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ریکارڈ ترسیلات زرموصول، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور عالمی ممالک کی طرف سے غریب ممالک کے لیے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں رک جانے کے باعث پاکستان میں امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 45 پیسے سستا ہونے کے بعد 161 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح‌ کمی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح‌ کمی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح‌ کمی

    باغی ٹی و ی : رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے ایک ہزار 916 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

    فی تولہ سونے کی طرح 10گرام سونے کی قدر 429 روپے کے اضافے کے ساتھ99 ہزار 194روپے ہوگئی ہے۔دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10 اور دس گرام کی قیمت میں 8.57 روپے فی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت بالترتیب 1240 اور 1063.10 روپے ہو گئی ہے۔

  • ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

    ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

    ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

    باغی ٹی وی ل امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، انٹربینک میں ڈالر 161 روپے 90 پیسے پر فروخت ہوا۔

    بتایا گیا ہے کہ اگست سے اب تک ڈالر 6 روپے 53 پیسے سستا ہوا ہے، اگست میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کے نرخوں میں کمی سے غیرملکی قرضوں کے دباو میں 700 ارب روپے کی کمی ہوگی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 162 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • ڈالر مسلسل گراوٹ‌کا شکار

    ڈالر مسلسل گراوٹ‌کا شکار

    ڈالر مسلسل گراوٹ‌کا شکار

    باغی ٹی وی : مسلسل چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی پاکستان آمد کے باعث ملک بھر میں روپیہ تگڑا اور ڈالر گراوٹ کا شکار ہو رہا ہے، آج ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 15 پیسے سستی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی اعلان کر چکے ہیں ترسیلات زر ہر ماہ 2 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو رہی ہیں۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 13 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار

    امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار

    امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار
    باغی ٹی وی :انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار، ڈالر 162 روپے 28 پیسے کے نرخ پر بند ہوا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈٓالر، پاکستانی کرنسی کے مقابلے 10 پیسے گر گیا جس کے بعد ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 162 روپے 28 پیسے رہی۔