Baaghi TV

Category: کاروبار

  • بیکو ترکیہ نے پاکستان کے گھریلو آلات کے شعبے پر اپنے اعتماد کی توثیق کر دی

    بیکو ترکیہ نے پاکستان کے گھریلو آلات کے شعبے پر اپنے اعتماد کی توثیق کر دی

    کوچ ہولڈنگ اور بیکو کے سینئر ایگزیکٹوز کے دورۂ پاکستان کا مقصدصنعتی ترقی کو فروغ دینے، پروڈکٹس کومقامی تقاضوں میں ڈھالنےاور جدت میں تیزی لانے کے علاوہ ملک میں ہوم اپلائنسزز کے شعبے کو ڈاؤلینس کی طویل مدتی ترقی کو مستحکم بنانا تھا

    ترکیہ کی معروف انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی، کوچ ہولڈنگ ، نے پاکستان اور ڈاؤلینس کی ترقی کے سفر کے لیے اپنی طویل مدتی وابستگی کی توثیق کی ہے۔ اس بات کاظہار کوچ ہولڈنگ اور بیکو ے ایک اعلیٰ سطح کے دورے کے موقع پر کیا گیا جس میں بیکو ڈیوریبلز کے سینئر ایگزیکٹوزشامل تھے۔بیکو ،کنزیومر ڈیوریبلز کی انڈسٹری میں، کوچ گروپ کا نمایاں اور فلیگ شپ برانڈ ہے۔ اس وفد میں کنزیومر ڈیوریبلز گروپ کے صدر، ڈاکٹر فاتح کمال ابیچلی اوغلو ، کوچ ہولڈنگ کے چیف کمرشل آفیسر برائے ترکیہ اور ساؤتھ ایشیا،جان ڈنچر ؛ چیف پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر،نہات باییز ، اوربیکوکے ڈائریکٹر ریجنل مارکیٹنگ، بزنس ٹرانسفارمیشن اینڈ گروتھ، ہندان عبد الرحمٰن اوغلو شامل تھے۔اس دورے کی میزبانی ڈاؤلینس کے منیجنگ ڈائریکٹر،عمر احسن خان نے کی، جو پاکستان میں بیکو کی ذیلی کمپنی بھی ہے۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے بیکو کے طویل مدتی وژن اور خطے میں کاروباری تعلقات، صنعتی ترقی اور پائیدار نمو کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    اس دورے میں وفد نے کراچی اور حیدرآباد میں واقع ڈاؤلینس کی جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولیات کا معائنہ کیا، جن میں پروڈکٹ انوویشن، تحقیق و ترقی (R&D)، اور پیداواری نظام کو،مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے مزید جدید بنا یا گیا ہے۔وفد نے کراچی کی اہم ریٹیل مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا اور ڈاؤلینس کے ملک گیر ڈیلر نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن بھی منعقد کیا، جس میں صارفین کے رجحانات، مارکیٹ کی حرکیات، ڈسٹری بیوشن کی حکمتِ عملی، اور مستقبل کی ترقی کے مواقع پر گفتگو کی گئی، تاکہ ڈیلرز چینل کے ذریعے تعاون اور تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

    دورے کے اختتام پر ڈاؤلینس کے منیجنگ ڈائریکٹر، عمر احسن خان نے کہا:”یہ دورہ ڈاؤلینس اور پاکستان کی مارکیٹ کی بے پناہ صلاحیت پر ہماری عالمی قیادت کے اعتماد کو اجاگر کرتاہے۔ ہم جدت کے فروغ، اپنے ڈیلر نیٹ ورک کی مضبوطی اور ایسی قابلِ اعتماد ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو واقعی پاکستانی صارفین کی ضروریات پوری کرتی ہیں ۔“

    کوچ ہولڈنگ اور بیکو پاکستان میں مسلسل جدت، مضبوط مقامی مینوفیکچرنگ اور ایسی قابلِ اعتماد ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی میں معاونت کے لیے پُرعزم ہیں جو پاکستانی گھروں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ کوچ گروپ کے آپریشنز ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اوردونوں ممالک جو مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک شراکت داری سے جڑے ہوئے ہیں۔ 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت تقریباً 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ ترکیہ اور پاکستان اس تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں، اور دو طرفہ تجارت کو آئندہ برسوں میں 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

  • وزارت تجارت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی

    وزارت تجارت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی

    وزارت تجارت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی۔

    پاکستان میں سونے سمیت قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد و برآمد میں اصلاحات کے تناظر میں وزارت تجارت نے وزارت تجارت نے 2013 کے آرڈر میں ترامیم کرکے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی۔ سابقہ نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدات کے لیے ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا، قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد اور برآمد کے لیے متعلقہ اسکیمز کے تحت اجازت ہوگی۔آپریشنل مسائل کی صورت میں، متعلقہ کسٹمز افسر سے رضامندی حاصل کر کے ایک بار کسٹمز اسٹیشن تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ برآمد کی آمدنی اب اسی بینک کے ذریعے ہوگی جو اصل درآمد سنبھالے گا۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر   19.74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 19.74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 73 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 14 نومبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی، جو 12.6 ملین ڈالر گھٹ کر 5 ارب 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے۔گزشتہ ہفتے یعنی 7 نومبر کو مجموعی ذخائر 19 ارب 72 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 52 کروڑ 46 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 93 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

    ماہرین کے مطابق ذخائر میں اضافے سے ادائیگیوں کے توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مالی پوزیشن بہتر دکھائی دیتی ہے

    28ویں آئینی ترمیم پر ابتدائی مشاورت شروع، ٹائم لائن دینے سے گریز

    کوپ 30 پویلین میں آگ لگنے کا واقعہ، تمام سرگرمیاں منسوخ

    ضمنی انتخابات،شفافیت کے لیےالیکشن کمیشن کی سخت ہدایات

    ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردِعمل

  • ایس ای سی پی میں 4 ماہ کے دوران 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

    ایس ای سی پی میں 4 ماہ کے دوران 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

    سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2025 کے پہلے 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس سے پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 ہوگئی۔

    اعلامیے کے مطابق 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن ہوئیں، جبکہ کل سرمایہ 20.59 ارب روپے رہا۔ 59 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 37 فیصد سنگل ممبر اور 4 فیصد دیگر اقسام کی تھیں۔پنجاب میں سب سے زیادہ 7,476 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اس کے بعد اسلام آباد میں 3,230، سندھ میں 2,197 اور خیبر پختونخوا میں 1,320 کمپنیاں شامل ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں سب سے زیادہ 2,999 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جب کہ دیگر نمایاں شعبوں میں ٹریڈنگ، سروسز، رئیل اسٹیٹ، سیاحت، تعلیم اور خوراک شامل ہیں

    بلوچستان کے 36 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس 16 نومبر تک معطل

    سینیٹ اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

    امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد و ادارے نشانہ

  • ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخی کا فیصلہ

    ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخی کا فیصلہ

    پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے،ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈکا کمپنی سےہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کا معاہدہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدےگا۔ 2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سوئی ناردرن سےگیس طلب جاننےکے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

  • ٹیکس ریٹرن فائلرزکی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی،چیئرمین ایف بی آر

    ٹیکس ریٹرن فائلرزکی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی،چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے، ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ، ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھاکرنا ہے، ریونیو کےلیے صوبوں کے اوپر اتنا دباؤ نہیں جتنا وفاق پر ہے، انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں اضافہ ہواہے، ٹیکس ریٹرن فائلرزکی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے جب کہ پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، ،ہمیں ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے 18فیصد پر لے کر جانا ہے۔

  • ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا

    ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) میں ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ سیلز ٹیکس کی وصولی میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

    ایف بی آر نے اس مدت میں 38 کھرب 35 ارب روپے جمع کیے، جبکہ ہدف 41 کھرب 8 ارب روپے تھا، تاہم مجموعی ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھا۔ریونیو میں کمی کی بڑی وجہ مقامی سیلز ٹیکس کی سست وصولی ہے، جو بجلی کی بندش اور بڑھتی سولرائزیشن سے متاثر ہوئی۔ اکتوبر میں ایف بی آر ریونیو ہدف سے 75 ارب روپے کم رہا، اور 951 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 879 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔اسی دوران ایف بی آر نے 206 ارب روپے کے ریفنڈز اور ریبیٹس جاری کیے، جو گزشتہ سال کے 170 ارب روپے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

    انکم ٹیکس میں 17 کھرب 96 ارب روپے جمع ہوئے، جو ہدف سے 103 ارب روپے کم ہیں، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ سیلز ٹیکس میں ہدف 15 کھرب 42 ارب کے مقابلے میں 13 کھرب 59 ارب روپے اکٹھے ہوئے، یعنی 183 ارب روپے کا شارٹ فال رہا، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ہدف کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا

    سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 24 اکتوبر 2025 تک 14.47 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.69 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس خالص ذخائر 5.22 ارب ڈالر ہیں، جب کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے بیان میں بتایا گیا کہ 24 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر بڑھ کر 14,471.6 ملین ڈالر ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 14 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا.

    سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی اسپتال پر کارروائی، 460 افراد قتل

    کراچی،ای چالان سسٹم خامی، شہری کو غلط نمبر پلیٹ اور چالان موصول

  • سب سے بڑےبحری جہاز کی  امریکی خام تیل لے کر حب آمد

    سب سے بڑےبحری جہاز کی امریکی خام تیل لے کر حب آمد

    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ سب سے بڑا بحری جہاز امریکی خام تیل لے کر حب پہنچ گیا۔

    ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے،ریفائنری حکام کا کہناہےکہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے،اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے.

  • عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا

    ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیولرزاینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھکر 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے ہوگئے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 35 ڈالر اضافے سے فی اونس 3975 ڈالر ہوگئے۔صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے بڑھ کر ایک بار پھر 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، نرخ 5034 روپے ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے اور عالمی مارکیٹ میں 140 روپے کم ہوئی تھی۔