عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کمی ہو گئی ہے،ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 4201 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4788 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر 45 سینٹس بڑھ کر 79ڈالر 33سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 145روپے کی کمی سے 8 ہزار 417روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 124روپے کی کمی سے 7ہزار 216روپے کی سطح پر آگئی۔
