بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے سارک یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر اے وی ایس رامیش چندرکے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے بعد بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے بعض اعلی حکام نے سارک چیمبرز آف کامرس کے موجودہ صدر کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق مذکورہ حکام کا کہنا ہے کہ سارک کے موجودہ صدر جن کا تعلق پاکستان سے ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ سارک چیمبر اراکین کی الگ لابی قائم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کی سارک چیمبر پر پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ موجودہ صدر بھارتی صنعتکاروں کے لئے کوئی کام نہیں کر رہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ان حکام نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جو جلد ہی بھارتی وزیر کامرس اینڈ ٹریڈ پیوش گوئیل کو پیش کریں گے جو بعد میں دفتر خارجہ کے ذریعے پاکستانی حکام کو ارسال کی جائے گی۔ دریں اثنا بھارتی تاجروں کے ایک سرکردہ عہدیدار نے فون پر بات کرتے ہوئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے کئی افسران کو سارک چیمبر آف کامرس کی صدارت پاکستان کے پاس ہونا پسند نہیں جس کی وجہ سے وہ صدر کو تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثنا اس سلسلے میں سارک کے موجودہ صدر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
Category: کاروبار
-

سٹاک مارکیٹمیں زبردست تیزی
سٹاک مارکیٹمیں زبردست تیزی
باغی ٹی وی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 613.54 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملا رہی ہے تاہم اس دوران صرف دو روز کی مندی نے ڈیرے ڈالے جبکہ گزشتہ ہفتے اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اس کے باوجود تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 178.29 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 398.02 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اس موقع پر 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی
-

ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ
ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
باغی ٹی وی : ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 46 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 942 امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کا کہنا ہے کہ اس وقت سونے کی عالمی قمیت فی اونس 1900 سے سے تجاوز کر چکی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونےکی قیمت میں پانچ ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 23ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار 372 روپے کی بڑی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ چھ ہزار 138 روپے ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کار بینکوں اور بانڈز سے اپنا سرمایہ نکال کر سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت عالمی منڈی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے
-

دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی
دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی
باغی ٹی وی : ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمتیں بڑھنے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ساڑھے 8 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 24 ڈالرفی اونس بڑھ گئی، عالمی منڈی میں سونا ایک ہزار 880 ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا، سونے کی قیمت بلندترین سطح سے 32 ڈالرفی اونس کی دوری پر ہے، اگست 2011 میں سونے کی قیمت ایک ہزار 912 ڈالر فی اونس کی سطح پرگئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر کے ایک لاکھ 556 روپے ہو گئی ہے۔ 22 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 92 ہزار 185 روپے ہو گئی ہے۔
-

سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
باغی ٹی وی :پاکستان میں سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے نرخ پر فروخت ہونے لگا۔عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 1825 ڈالر مقرر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1929 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 308 روپے ہو گئی۔
یاد رہے گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ واضح رہے کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت زوال پذیر ہے جس کا نتیجہ سونے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
-

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطحپر
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، امریکی ڈالر کی قیمقت 96 پیسے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 168 روپے 30 پیسے تک پہنچ گئی ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 96 پیسے اضافے سے 168 روپے 30 پیسے رہی جو پاکستان میں اب تک ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کےاثرات اوپن مارکیٹ میں بھی مرتب ہوئے ہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 80 پیسے ہوگیا ہے۔ ماہر معیشت سمیع اللہ طارق کے مطابق درآمدات بڑھنے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور مبادلہ پالیسی بدلنے کے بعد مارکیٹ شرح تبادلہ کا تعین کررہی ہے جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب ہے۔ -

امریکی ڈالر کی قدر میں بڑھوتری
امریکی ڈالر کی قدر میں بڑھوتری
باغی ٹی وی ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 168 روپے 30 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپیہ کی قدر میں تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر چھو رہی ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 97 پیسے مہنگا ہوا۔
واضحرہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے
-

1027 ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو 1442400 کے جرمانے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغرجوئیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے. ضلع بھر کے مجسٹریٹوں نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف یکم جولائی سے سولہ جولائی تک 1027 ذخیرہ اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1442400 روپے جرمانہ اور متعلقہ تھانوں میں18 ایف آئی آر کا اندراج کر وا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور قصبوں میں روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھیں ۔چینی ،آٹا و دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مجسٹریٹس ملاوٹ مافیا ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی کاروائی کواپ لوڈ کریں اور شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔
-

برطانیہ نے ہواوے سے سامان خریدنے پر پابندی لگادی
برطانیہ نے ہواوے سے سامان خریدنے پر پابندی لگادی
باغی ٹی وی :ڈیجیٹل منسٹر Oliver Dowden نے تمام ٹیلی کام پرووائیڈرز کو ہدایت کی ہے کہ اکتیس دسمبر سے ہواووے سے سامان خریدنے پر پابندی ہوگی، کوئی ٹیلی کام پرووائیڈر اگلے برس کے آغاز سے چینی کمپنی سے 5 جی سامان نہیں خریدے۔
برطانوی حکومت نے پہلے سے زیر استعمال ہواوے کا تمام سامان بھی 2027 تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا نے چینی کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ ہواوے کمپنی کا سامان یورپی ممالک میں جاسوسی کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔
ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا
-

اووچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
رپورٹ (کاشف تنویر) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز, پرائسز, ویٹس اینڈ میئرز رانا گلفام حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اووچارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےکیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت کے مطابق رواں ماہ جون میں اوورچارجنگ کرنے والے بھٹہ خشت مالکان جن میں وڑائچ برکس کمپنی سکنہ رگھ, رانجھا برکس کمپنی لیدھر, عنایت برکس کمپنی ڈیرہ چٹھہ, مکہ برکس کمپنی ڈیرہ چٹھہ اور ارڑ برکس کمپنی مرالہ روڈ کے خلاف ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 5 ایف آئی آرز درج کروادی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ جون اور رواں ماہ جولائی میں اوورچارج
