Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    باغی ٹی وی :امریکی کرنسی پھر مہنگی، انٹربینک میں 40 پیسے ریٹ بڑھ گیا، سٹاک مارکیٹ میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے 40 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 166 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 350 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 541 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

    واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام ڈالر کی گراوٹ پر ہوا تھا، آخری روز ڈالر 23 پیسے گرا تھا، چوتھے روز 18 پیسے اور تیسرے روز ڈالر 19 پیسے سستا ہوا تھا

  • امریکی ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    امریکی ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    امریکی ڈالر کی قیمت مسلسل تیسرے روز گر گئی، انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 28 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز بھی امریکی کرنسی میں 18 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کے بعد ڈالر کی 166 روپے 58 پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے سبب پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے مثبت رجحان ہے۔ 3جولائی تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر81 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب 41 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں

  • ‏ایک افغانی کرنسی  پاکستان کے 2 روپے 17 پیسے کی  ہوگئی

    ‏ایک افغانی کرنسی پاکستان کے 2 روپے 17 پیسے کی ہوگئی

    ‏ایک افغانی روپیہ پاکستان کے 2 روپے 17 پیسے کا ہوگیا ہے

    ایک وقت تھا جب افغانی پاکستان سے روپے پرس میں لےکر جاتے تھے اور بارڈر پر اسے افغانیوں میں تبدیل کروا کر بوریاں بھرلیتے تھے اور اس میں قطعاً کوئی مبالغہ آرائی نہیں .گزشتہ کئی روزسے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ہر روز پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہورہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153روپے پر پہنچ گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 151روپے پرٹريڈہورہا ہے

    اکستانی روپیہ دنیا میں بے قدری اور بے توقیری کے لحاظ سےپست ترین سطح پر پہنچ گیا افغانستان اور نیپال جیسے ممالک کی کرنسیاں پاکستان سے مضبوط ہو گئیں۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153روپے پر پہنچ گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 151روپے پرٹريڈہورہا ہے۔گزشتہ کئی روزسے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ہر روز پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہورہا ہے۔

    آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے کئے گئے معاہدے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا ، افواہوں اور خدشات کے پیش نظر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بالعموم غیر ملکی کرنسیوں اور بالخصوص ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہے اور مسلسل بے قدر ہوتا جارہا ہے۔

    منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے بعد 153 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جب کہ صورت حال یہ ہے کہ مارکیٹ میں کوئی بھی ڈالر بیچنے کو تیار ہی نہیں

  • سٹاک مارکیٹ میں آج بھی  مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان رہا اور 306 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تجارت شروع ہوئی تو 234 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 35 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے پر بعد ازاں 100 انڈیکس 36 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

    واضح رہے سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ دنوں سے خاصی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ روز کے پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس 203 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 35 ہزار 500 کی حد بحال کر گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 170.58 پوائنٹس تیزی کے بعد 35 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر ہوا مہنگا

    روپے کے مقابلے میں ڈالر ہوا مہنگا

    ڈالر ہوا مہنگا

    باغی ٹی وی انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 190 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر ریٹ میں 5 پیسے اضافہ ہوا اور 167 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا،۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت 166.70روپے سے بڑھ کر167.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی ۔

  • خرید و فروخت میں بھی نرمی اور آسانی    تحریر:ساجدہ بٹ

    خرید و فروخت میں بھی نرمی اور آسانی تحریر:ساجدہ بٹ

    خرید و فروخت میں بھی نرمی اور آسانی

    تحریر:ساجدہ بٹ *
    سیدنا جابر بن عبداللہ رضي اللہ عنہ سے روایت ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے کام لے

    آپ کے خیال میں نرمی اور فیاضی سے یہ مراد کہ بیچتے وقت میٹھا میٹھا اچھے لہجے میں بات چیت کرنا؟؟؟؟
    ارے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!
    نرمی سے مراد یہاں یہ ہے کہ مناسب قیمت وصول کریں منافع کے لالچ میں پڑ کر گاہک کی کھال مت اتاریئے ۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ اس عید الفطر پر دکانداروں نے عوام کی اُتاری !!!!!!
    اور خوب جم کر کھال اُتاری گئی اور عوام نے خوب جم کر اپنی کھال اتروائی ۔کھال تو چلو اوتروا ہی لی لیکن ساتھ ساتھ بیماری بھی لگوا لی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑائی گئیں اور اب الزامات ہم کبھی حکومت پر اور کبھی ڈاکٹروں پر لگاتے نہیں تھکتے۔۔۔۔۔
    سنیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!! ہمارے نبی مُحترم دو جہاں کے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بارے میں کیا فرماتے ہیں جس نے کچھ پروا نہ کی جہاں سے چاہا مال کمایا۔۔۔
    سیدنا ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ آدمی کو اس بات کی کُچھ پروا نا ہو گی کہ حلال طریقہ سے کمایا یا حرام طریقہ سے
    (صحیح بُخاری)
    آج یہ کھلم کھلا ہو رہا ہے جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی صدیاں پہلے آگاہ کر دیا تھا۔۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں حلال مال حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
    سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا،آپ فرماتے تھے؛؛
    جس شخص کو یہ اچھا معلوم ہو کہ اس کے رزق میں وسعت ہو جائے یا عمر بڑھ جائے اسے چاہیے کہ اپنے قرابت والوں کے ساتھ نیک سلوک کرے
    صحیح البخاری۔۔۔۔

    اور ہمارا طرز عمل آج اس سے ذرا مختلف ہے ہم اپنے غریب رشتے داروں کو بھول جاتے ہیں جب ہمارے پاس مال و دولت کی فراوانی ہوتی ہے۔۔۔۔۔

    سیدنا ابو ہریرہ رز کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا،،جھوٹی قسم مال کو کھوٹا کر دیتی ہے اور برکت کو مٹا دیتی ہے،،،،،،

    اور اب قسم کھانا تو دکاندار کا عام ہو گیا تا کہ اُن کی بتائی ہوئی قیمت پر گاہک آنکھیں بند کرکے یقین کر لے ۔آپ اس طرح منافع تو ڈھیر سارا کما لیں گے لیکن یاد رکھیں آپ کے مال میں نہ تو برکت ہو گی اور نہ ہی آپ کی زندگیوں میں سکون اور اطمنان قلب نصیب ہو گا۔۔۔۔۔۔
    آپ نے دیکھا ہو گا جس شخص کے پاس جتنا مال و دولت ہے وہ اتنا ہی بےچین ہے سکون کی نیند کی تلاش میں ہے ۔یاد رکھیے بے ایمانی سے ایمان کی لذت ہمارے اندر سے جاتی رہتی ہے ہم کھوکھلے سے ہو جاتے ہیں جیسے پھلوں کی بھرئی ٹوکری میں اوپر تو خوبصورت ترو تازہ پھل ہوں اور اندر گلے سرٹرے بدوبو دار پھل ہوں سوچو خریدنے والے کے دل پر کیا گزرے گی جب اُسے خریدے گا۔۔۔۔؟
    ہم لوگ تو کاروباری معاملات میں دھوکہ دہی کرنے پر تو عروج پر پہنچ چکے ہیں کھانے پینے والی چیزوں میں دھوکہ دہی ملاوٹ حد سے تجاوز کرگئی ہے دل کا کیا حال سنائیں جس اسلامی ملک میں گدھے کتے بلیاں مینڈک اور پتہ نہیں کیا کیا حلال کے طور پر بنا کر بیچا جاتا ہے جو اسلامی روح سے بھی حرام اور گناہ ہے اور دیکھ کر بھی كراہت آتی ہے وہ ہمیں نہایت عمدہ انداز میں کھانے میں پیش کر دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔
    ان حالات میں وطن عزیز کیا خاک ترقی کرے گا جب اپنے ہی اپنوں کو دھوکہ دے رہے ہوں۔۔۔۔

    اجڑا ہے یوں چمن کہ گزرا ہے یہ گماں

    اس کام میں شریک کہیں باغباں نہ ہو

    ( جہد مسلسل )

  • روپے کی قدر میں  ایک بار پھر کمی

    روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی

    روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی

    باغی ٹی وی : کرنسی مارکیٹ ،روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی کا رحجان انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے مہنگا ہو گیا، یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر 166.40روپے اور قیمت فروخت166.50روپے سے بڑھ کر 166.70روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے پر برقرار رہی۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز مسلسل تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز مسلسل تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز مسلسل تیزی، تجارت کے دوران 233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹریڈنگ میں بھرپور دلچسپی کے سبب 233 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 436 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 151.39 پوائنٹس بڑھا جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

  • ڈالر کی  قیمت میں دوسرے روز بھی نمایا ں کمی

    ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی نمایا ں کمی

    ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی نمایا ں کمی

    باغی ٹی وی : ایک ہفتے میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2.13 روپے کم ہوئی ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 158.45 روپے پر ٹریڈ ہورہا تھا ، اس کی قیمت میں 20 پیسہ کمی ہوئی۔ یہ ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں دن کمی ریکارڈ کی گئی۔ آخری بار اس سطح پر ڈالر 11 جولائی کو تھا۔انٹربینک میں کرنسی کا ریٹ بنچ مارک کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ ریٹ اوپن مارکیٹ میں کرنسی کے ریٹ کی شرح متعین کرتا ہے۔ اوپن مارکیٹ کا ریٹ انٹربینک کے ریٹ سے عام طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

  • سٹاک مارکیٹ‌میں‌ اضافے کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ‌میں‌ اضافے کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ‌میں‌ اضافہ

    باغی ٹی وی :سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 65 پیسے گر گیا ہے۔

    کراچی سٹاک ایکس چینج میں حملے کے چوتھے روز بھی ٹریڈنگ میں مثبت رجحان چھایا رہا، 211 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 35 ہزار 100 کی سطح پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سٹاک مارکیٹ‌پر حملے کی وجہ سے خیال کیا جارہا تھا کہ مارکیٹ‌ کریش کرجائے گی لیکن اگلے ہی دن کاروباری حضرات نے اپنا اعتماد بحال رکھا اور دشمن کے عزائم خاک میں‌ملا دیے