Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر کی قیمت میں حیران کن  کمی

    ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

    ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

    باغی ٹی وی :انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے حوصلہ افزاءخبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 45 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح  پر

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    باغی ٹی وی :رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونا اور دس گرام کی قیمتیں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا، دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر فی اونس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1782 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دہشتگردی کا واقعہ سرمایہ کاروں کے حوصلے پست نہ کر سکا، مسلسل تیسرے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 485.27 پوائنٹس بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، تاہم اس دوران سکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تاہم اس دوران سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند رہے اور بھرپور ٹریڈنگ میں حصہ لیا۔

    گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز نے بھی ڈی جی رینجرز کے ساتھ دورہ کیا تھا اور سرمایہ کاروں کو اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مسلسل دو روز میں زبردست تیزی کا تسلسل بھی تیسرے روز دیکھنے کو ملا، حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمحتاط انداز میں ہوا تاہم آگے جا کر سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے ٹریڈنگ میں حصہ لیا۔

    ٹریڈنگ میں ایک موقع پر معمولی مندی بھی دیکھنے کو ملی تاہم اس کے اثرات اس وقت ختم ہوئے جب سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی لی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 485.27 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34907.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری جاری

    ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری جاری

    ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری جاری

    باغی ٹی وی : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 5 فیصد کم ہو گئی اور ڈالر 168 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔ مالی سال0 2-2019 پاکستانی روپے کی بے قدری کا ہی سال رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو گیا۔ مالی سال کے اختتام سے ایک روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر گئی، تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق سال کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 168 روپے 5 پیسے رہی۔ سال کے آغاز پر ڈالر 160 روپے 5 پیسے کا تھا۔ تاہم ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قیمت گرنے سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی بھارتی روپے کی قدر میں 3.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک بھارتی روپیہ 2 روپے 22 پیسے کا رہ گیا۔ مالی سال کے دوران بنگلا دیش کا ٹکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 4.2 فیصد مہنگا ہو کر 1 روپے 97 پیسے کا ہو گیا

  • اوگرانے عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا

    اوگرانے عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا

    اوگرانے عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا
    باغی ٹی وی :پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مہنگی ہونے کے بعد اوگرا نے ایل پی جی بم عوام پر گرا دیا ہے۔ گیس کی قیمت چار روپے فی کلو تک مہنگی کر دی ہے۔

    عوام پر گیس بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی اچانک قیمتیں بڑھنے کے بعد اوگرا نے جولائی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1345 روپے مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ جون میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1298 روپے تھی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا تھا، گھریلو اور کمرشل سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا تھا جس کا اس وقت اوگرا قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا تھا۔

    ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں ہفتے میں دوسری بار اضافہ کیا تھا اور اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیںجس کے بعد ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت سوسے بھی بڑھ گئی تھی۔ پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 100 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی :امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 168 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معاشی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ملکی کرنسی مارکیٹ میں جو

    امریکی ڈالر کرونا وائرس بحران سے قبل مسلسل بہترین دکھاتے ہوئے 150 روپے کی سطح پر واپس پہنچ گیا تھا، وہی امریکی ڈالر اب چند ماہ کے دوران ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید52 پیسے کے اضافے سے168.18روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
    ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ، 97 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ، 97 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ، 97 پوائنٹس کا اضافہ

    باغی ٹی وی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں، آج ٹریڈنگ کے دوران 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں نے وطن سے محبت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا، سٹاک مارکیٹ میں 97 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز دشمن ملک کے ایما پر دہشتگردوں نے پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج پر 4 دہشتگردوں نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر ہلہ بولا تھا جنہیں ریپڈ رسپونس فورس نے مذموم مقاصد کے تکمیل سے پہلے ہی مار گرایا

  • ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 26پیسے کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔100 انڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روزڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 26پیسے کم ہو گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167.10روپے پر آگیا۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح‌ پر

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح‌ پر

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    باغی ٹی وی : آج کاروبار کے تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ پانچ ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، حیدر آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1لاکھ 5ہزار100روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں میں 90 ہزار 106 روپے ہو گئی ہے

  • سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 52 پوائنٹس پر موجود تھا۔

    ابتدا میں کے ایس ای 100 ا نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 117 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا لیکن جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 967 کی سطح پر آ گیا تھا۔

    کاروبا رکے دوران انڈیکس میں 81 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 133 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران 34,743,575 شیئرز کی لین دین ہوءی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,619,053,146 بنتی ہے۔