Baaghi TV

Category: کاروبار

  • واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا

    واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا

    واٹس ایپ کپمنی نے ای کرنسی کا آغآز کر دیا جس میں واٹس ایپ کے ذریعے کسی بھی چیز کی ادائگی خود کر سکتے ہیں جبکہ برازیل میں چھوٹے کاروبار کا لین دین واٹس ایپ کے ذریعے کرنے کا آغاز کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق آج سے برازیل میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کے لئے ادائیگی شروع کرنا شروع کر رہے ہیں۔ اس طریقہ سے اتنا ہی آسان رقم بھیجنا اور وصول کرنا ہیں جیسے فوٹو شیئر کرنا۔

    اس طریقہ کار کو شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو بھی واٹس ایپ میں ہی فروخت کرنے کے قابل بنارہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ، ہم فیس بک پر کام کررہے ہیں ، جو ہمارے ایپس میں ادائیگی کرنے کا ایک محفوظ اور مستقل طریقہ فراہم کرتا ہے۔ میں اپنے تمام شراکت داروں کو یہ ممکن بنانے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقامی بینکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، جن میں بینکو ڈو برازیل ، نوبینک ، سکریڈی نیز برازیل میں کاروباری افراد کے لئے معروف ادائیگی پروسیسر سییلو بھی شامل ہیں۔ برازیل پہلا ملک ہے جہاں ہم واٹس ایپ میں بڑے پیمانے پر ادائیگی کرتے ہیں۔

  • بجٹ کے بعد پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں‌شدید مندی

    بجٹ کے بعد پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں‌شدید مندی

    بجٹ کے بعد پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں‌شدید مندی

    باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 786.72 پوائنٹس گر گیا۔ جس کے باعث 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گئی۔

    کاروبار کے آغاز پر ہی غیر یقینی صورتحال چھائی رہی جس کے باعث پہلے دو گھنٹوں کے دوران 262 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، اسی کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا اور دوپہر بارہ بجے کے بعد انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

    مندی کا تسلسل جاری رہا، اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 786.72 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 33824.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

    پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.27 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ 16 کروڑ 45 لاکھ 16 ہزار 745 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابقا نٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.50روپے سے بڑھ کر164.60روپے اور قیمت فروخت 164.80 روپے سے بڑھ کر 164.90 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 164.30روپے اور قیمت فروخت 164.80روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 182روپے سے بڑھ کر183.50روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر 185.50روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت 207روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    باغی ٹی وی : ٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 63.50 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث جہاں پر معاشی مشکلات کا سامنا ہے وہیں پر روپیہ بھی روز بروز گراوٹ کی طرح جا رہا ہے دریں اثناء پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 63.50 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35128.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، کاروبار میں 0.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 14 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 11,102,017 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 631,808,745 بنتی ہے۔

  • آئی ایم ایف نے  تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا

    آئی ایم ایف نے تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا

    آئی ایم ایف نے تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا

    باغی ٹی وی :پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات میں تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ اکتوبر 2020ء تک بجلی اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوگی، بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر آمادگی کا اظہار اور بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدن بڑھائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک شرائط میں نرمی کرے گا اور وفاقی حکومت سٹیٹ بینک سے قرض نہ لینے کی شرط برقرار رکھے گی۔وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط اکتوبر کے بعد پوری ہوں گی۔ پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رکھے گا۔
    اس سے پہلے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف کا دوسری سہ ماہی میں جائزہ لے کر دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کیا جائے گا تاہم بجٹ اہداف کا انحصار کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی تجویز کردہ سفارشات کے مطابق غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات میں توازن قائم کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا اور انڈیکس میں50 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    منگل کے روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس34 ہزار749 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں شدید مندی رہی ہے۔ مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انڈیکس بھی تنزلی کا شکار رہا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس31 پوائنٹس کی کمی سے34,717.68 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,747,694 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,483,670,123 پاکستانی روپے رہی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 34,749.57 کی سطح پرہوا ہے۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار

    روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار

    روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار
    باغی ٹی وی :مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری ہے، آج امریکی کرنسی کے ریٹ میں 41 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے کمی کے بعد 163روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوا، گزشتہ تین دن کے دوران ڈالر ایک روپے 64 پیسے سستا ہو چکا ہے جس کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 180 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 66 پیسے سستا ہوا جس کے بعد 163.66 کے ریٹ پربند ہوا تھا.
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

  • کرونا کے  دنوں میں اچھی خبر ، لاک ڈاؤن کے باوجود ملکی برآمدات میں  اضافہ

    کرونا کے دنوں میں اچھی خبر ، لاک ڈاؤن کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ

    کرونا کے دنوں میں اچھی خبر ، لاک ڈاؤن کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق کرونا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں معیشت کے لیے نقصآن کی خبریں ہیں وہاں پاکستان کی برآمدات کے حالے سے اچھی خبریں بھی ہیں. کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود مئی 2020ء کے دوران برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر حیران کن طور پر بڑا اضافہ ہوا ہے، اپریل کے مقابلے میں مئی میں برآمدات 45.35 فیصد بڑھی ہیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2020ء میں مئی 2019ء کے مقابلے میں برآمدات میں 33.64 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں برآمدات میں 6.87 فیصد کمی ہوئی۔

    دنیا نیوز کو ادارہ شماریات کی موصول دستاویز کے مطابق مئی 2020ء میں برآمدات کا حجم ایک ارب 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، مئی 2019 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا، اپریل 2020 میں برآمدات کا حجم محض 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

    دستاویز کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوا، مئی میں گزشتہ سال مئی کے کے مقابلے میں درآمدات میں43.17 فیصد کمی ہوئی، مئی میں اپریل کی نسبت درآمدات میں11 فیصد کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران برآمدات کا حجم 19ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 21 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 27.77 فیصد کم ہوا۔

    جولائی تا مئی تجارتی خسارہ 21 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا، گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 29 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا، جولائی تا مئی کے دوران درآمدات میں 18.96 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا مئی درآمدات 40 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 50 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا
    کل سے وزارت تجارت بند رہے گی. اس ضمن میں وزارت تجارت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت کے کچھ ملازمین میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خدشات ہیں۔

    ترجمان وزارت تجارت کے مطابق کچھ ملازمین میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔وزارت تجارت کو کل سے آئندہ تین دن تک بند رکھ کر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے

  • امریکی ڈالر پھر سےگر گیا

    امریکی ڈالر پھر سےگر گیا

    امریکی ڈالر پھر سے گر گیا

    باغی ٹی وی : مارکیٹ میں ڈالر آج دوسرے دن مزید سستا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 82 پیسے کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تجارت شروع ہوئی تو ڈالر ریٹ میں 32 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد 164 روپے پر ٹریڈنگ ہوئی، بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی جب ڈالر 82 پیسے کمی کے بعد 163 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم گذشتہ روز امریکی کرنسی کو بریک لگی اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 164.32 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
    واضح رہے کہ چارروز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے بیرونی قرضے 490 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں.واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی