Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 153 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 401 پوائنٹس پر ہوا۔

    انڈیکس کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدا میں ہی 9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 410 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 34 ہزار 246 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 20,885,097 شیئرز کی لین دین ہوءی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 905,707,263 بنتی ہے۔

  • ڈالر ہوا پھر سستا

    ڈالر ہوا پھر سستا

    ڈالر ہوا پھر سستا

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران تنزلی کا شکار ہو گیا، انٹر بینک میں قدر 57 پیسے گھٹ گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.63 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد ملکی کرنسی دباؤ کا شکار ہے، کورونا وباء کے باعث ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے جبکہ حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی اداروں سے نئے قرض سمیت جی ٹی 20 سے قرض مؤخر کی استدعا کی جا رہی ہے۔
    واضح رہے کہ چارروز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے بیرونی قرضے 490 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں.واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

  • ڈالر کی پھر اونچی اڑان

    ڈالر کی پھر اونچی اڑان

    ڈالر کی پھر اونچی اڑان
    ڈالر کو پھر پر لگ گئے، پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 32 پیسے اضافہ ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 331 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے 32 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 165 روپے40 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچنج میں 331 پوائنٹس کے اضافے پر 100 انڈیکس 34 ہزار 353 کی سطح پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ چارروز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے بیرونی قرضے 490 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں.واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

    باغی ٹی وی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کا کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 21 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 325 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 27,367,091 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,483,816,683 بنتی ہے۔
    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے اور کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

    کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا

    سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا

    باغی ٹی وی :سٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3،4021 کی سطح پر بند ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 931 پوائنٹس پر ہوا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 131 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جبکہ 89 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

    کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 56,837,220 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,664,295,321 بنتی ہے۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کردی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کردی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔

    اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

  • تاجر رہنما نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

    تاجر رہنما نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

    تاجر رہنما نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا
    باغی ٹی وی : چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی نے حکومت سے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری لاک ڈاوَن ختم کیا جائے تاکہ پوری قوت سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔ ہماری معیشت پہلے ہی بحران سے دوچار ہے، یہ مزید تباہی برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

    چیئرمین بزنس مین گروپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کہیں جانے والانہیں ہے، معمولات زندگی اور کاروبار بحال کرنے ہوں گے۔

    سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ملک کوکورونا وبا سے اور معاشی بحران سے بچانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ 18 مئی کو سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھلی رکھنے کا حکم دیدیا،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟ کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں؟ کیا ہفتہ اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟تحریری حکم دیں گے ہفتہ اور اتوار کو تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھی جائیں،

    عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری عدالت طلب کرلیا،عدالت نے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایات طلب کرلیں ، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت آج سے شاپنگ مالز کھولنے پر غٖور کررہی ہے جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیاجواز ہے ؟

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59ہزار 151 تک پہنچ گئی ہےاور1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقار کار  کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقار کار کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقار کار کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

    اسٹیٹ بنک کے جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

    قبل ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح دس بجے سے1:30 تک بینکوں کے لیے بغیر وقفہ کام کے اوقات مقرر کیے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار 10 سے 1 تک مختص کیے گئے۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ میں چوالیس ہزار چار سو پندرہ روپے موجود ہونے پر زکٰوة کٹوتی کیے جانے کا بھی بتایا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک نے اس سال زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقررکیا تھا۔ بچت کھاتوں میں 46329 سےزیادہ رقم ہوتواس پرڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا

  • . صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں تاجروں ،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی الگ الگ ملاقاتیں

    . صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں تاجروں ،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی الگ الگ ملاقاتیں

    کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت. تاجروں اور صنعت کاروں کی ذمہ داری ھے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے. ، اپنے بزرگوں، بچوں، دوستوں اور عزیز واقارب کواس بیماری سے محفوظ بنانا ھے. لوگوں سے بھی باربار اپیل ھے کہ اپنے بچوں کو مارکیٹوں میں نہ لے کر آئیں. احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ھی کرونا کو شکست دی جاسکتی ھے. حکومت کو ایک طرف اپنے لوگوں کو کرونا سے بچانااور دوسری جانب معاشی بد حالی کا سامنا ھے. حکومت دونوں محاذوں پر دانشمندی سے آگے بڑھ رھی ھے. اللہ تعالیٰ کے فضل، اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون سے اس آزمائش میں سرخرو ہونگے. حکومت کاروباری طبقہ، محنت کشوں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ھے.

    عوام کا رش دیکھتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے گئے ہیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال
    مشکل کی اس گھڑی میں تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں، میاں اسلم اقبال
    ملاقات کرنے والوں میں چئیرمین پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچرز ایسوسی ایشن ایم یونس، ڈائریکٹر فلائنگ ٹشوزقاسم خان، شیپس کے خواجہ ندیم، میاں افتخار اور دیگر شامل تھے

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی
    باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 225 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، جس کے باعث مارکیٹ 225 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔حصص مارکیٹ میں مندی کے باعث 34 ہزار کی نفسیاتی حد رواں ہفتے میں دوسری بار گر گئی، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 71 لاکھ 66 ہزار 968 شیئرز کا لین دین ہوا