Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور انڈیکس شروع میں ہی دوسو سے زائد پوائنٹس نیچے چلا گیا۔

    آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33728 پر تھا اور پہلے چند منٹوں میں 91پوائنٹس اور بعد میں 260پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی۔کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب مندی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس173 پوائنٹس کی کمی سے 33,554 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور31,899,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,567,515,924 پاکستانی روپے رہی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں264پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    اسٹاک مارکیٹ کل 264پوائنٹس کی کمی سے33728 پر بند یوئی اور150,581,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت5,878,884,725 پاکستانی روپے رہی۔

    منگل مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا

  • ڈالر ہوا مہنگا

    ڈالر ہوا مہنگا

    ڈالر ہوا مہنگا

    انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 160 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 249 پوائنٹس کمی ہوئی، 100 انڈیکس 33 ہزار 743 پوائنٹس پر آگیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پٹ گیا تھا،
    اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  شدید مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33992پر تھا اور آغا میں127پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور چند منٹوں بعد ہی انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

    مارکیٹ میں تیزی کے سبب انڈیکس34ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا لیکن کاروباری سرگرمیوں میں استحکام نہ ہونے سبب انڈیکس میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔
    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس233پوائنٹس کی کمی سے33758 پر آچکا تھا اور64,110,833 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,513,970,690 پاکستانی روپے رہی۔

    گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • ای ایم  پی جی اور او ایل ایکس کا مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا  کیلئے کاروبار ضم کرنے کا اعلان

    ای ایم پی جی اور او ایل ایکس کا مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا کیلئے کاروبار ضم کرنے کا اعلان

    ای ایم پی جی اور او ایل ایکس کا مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا کیلئے کاروبار ضم کرنے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خطے میں اُ بھرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹس کے معروف نام ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) اور عالمی سطح پر کلاسیفائیڈ کاروبارکے لئے مشہور نام او ایل ایکس گروپ نے پاکستان ، مصر، لبنان اور متحدہ عرب امارات کیلئے اپنے کاروبار کو ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کاروباری معاہدے میں ای ایم پی جی کے شئیر ہولڈرز اور او ایل ایکس کی جانب سے مشترکہ ۱۵۰ ملین ڈالر نقد شامل ہیں ،اس معاہدے کے بعد ای ایم پی جی کی کاروباری قدر 1 ارب ڈالر ہو چُکی ہے۔اس کے بعد او ایل ایکس ان چار ممالک میں اپنےآپریشنز ای ایم پی جی کے ساتھ سرانجام دے گا اور ای ایم پی جی کمپنی کے ۳۹ فیصد حصص کی ملکیت کے ساتھ اس کمپنی کا سب سے بڑا حصص دار بھی ہوگا۔

    ای ایم پی جی اس سرمایے کو مارکیٹ میں نئی خدمات متعارف کروانے، صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے،ڈیٹا کی شفافیت اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے معاملات کو کاروبار کیلئے اور صارفین کیلئے مزید بہتر کرنے میں صرف کرے گا۔مصر اور لبنان میں ای ایم پی جی موجودہ او ایل ایکس گروپ کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ صارفین کیلئے نئی خدمات متعارف کروائے گا اور صارفین کو تمام ضمن میں اعلیٰ اور بہترین کام کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں دونوں گروپس کے پلیٹ فارم ای ایم پی جی کے زیر انتظام استعمال کئے جائیں گےاور وہ اپنے مقامی ناموں سے ہی کام کریں گے۔

    ان مارکیٹس میں سالانہ تقریباً ۹۰ ارب ڈالر کی پراپرٹیز کی فروخت عمل پذیر ہوتی ہے جس سے رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کو سالانہ تقریباً ۲ ارب ڈالر کا کمیشن حاصل ہوتا ہے ۔اس سے ای ایم پی جی کے پاس ان مارکیٹس میں کاروبار کو فروغ دینے کا شاندار موقع موجود ہے ۔

    ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ اپنے قیام سے ہی ای ایم پی جی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں،جس میں ہماری پراپرٹی کے حوالے منفرد اور کارآمد سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا اہم کردار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دنیا بھر کے ایک ارب صارفین کو مسائل کے درست حل دینے کے سفر میں ہم ایک قدم اور آگے بڑھے ہیں۔

    او ایل ایکس گروپ کے سی ای او مارٹن شیبور نے کہا کہ اِن چار مارکیٹس میں ہم نے جو تعمیر کیا ہے،اُس پر مجھے فخر ہے،ہمارے برانڈز ہر گھر میں معروف ہیں اور اس وقت لاکھوں لوگوں کوخدمات کی فراہمی اور مختلف اشیاء کی خریداری میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ایم پی جی کے ساتھ پراپرٹی کے کاروباری سفر میں آگے بڑھنا دلچسپ امر ہے،ای ایم پی جی کے سب سے بڑے شراکت دار ہونے کے ناطے یہ ہمارے لئے نئی باتیں سیکھنے کا شاندار موقع ہوگا کہ کیسے اِن کی سروسز کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور کیسے مستقبل میں کلاسفائیڈ کے کاروبار سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

    ای ایم پی جی اس وقت جی سی سی کے خطے میں بیوت کے نام سے ، پاکستان میں زمین،بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی،مراکش اور تیونس میں مبوّب اور تھائی لینڈ میں کائیڈی کے نام سے کام کر رہی ہے۔اس ڈیل کے بعد ایک جانب تو مصر اور لبنان میں اپنے قدم بڑھاتے ہوئےای ایم پی جی پاکستان، سعودی عرب،کویت، قطر اور اومان میں او ایل ایکس کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرے گی اور دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ڈوبی زل کا پلیٹ فارم بھی گروپ کی دسترس میں ہوگا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 385 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 73,306,369 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,203,098,949 بنتی ہے۔

  • مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا

    مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا

    مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا
    باغی ٹی وی :لاک ڈاؤن اور بے روزگاری سے ستائے لوگوں کے لیے ایک اور پریشانی ، رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، چکن ایک روز میں 15 روپے کلو مہنگا ہو گیاجس کی وجہ سے خریدار اور دکاندار دونوں پریشان ہیں۔تفصیل کے مطابق مٹن اور بیف کے بعد برائلر مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہورہا ہے ۔رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ،گزشتہ روز چکن کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 197 سے بڑھ کر212 روپے کلو ہوگئی ـ

    جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے 146روپے کلو ہو گئی۔2 دنوں میں برائلر کی قیمت میں 21روپے کلو اضافہ ہوا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں نے کہا برائلر گوشت سستا ہونے کی وجہ سے غریب آدمی بھی خرید سکتا تھا لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے قوت خرید کم ہو نے اور قیمتیں بڑھنے سے برائلر گوشت خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔دوسری طرف دکاندار بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ قیمت بڑھنے سے خریدار کم ہو گئے جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے.
    ادارہ شماریات کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہےکہ اپریل میں دال مسور 27.54 فیصد دال مونگ 23.11 فیصد، پھل اور انڈے 17.71 فیصد جب کہ چینی 2.55 فیصد مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاوہ دال ماش 14 فیصد،دال چنا 10.43 فیصد، بیسن 8 فیصد، لوبیا 4.73 فیصد اور سفید چنے 4.3 فیصد مہنگے ہوئے۔

    واضح رہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 10.24 اور جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی

  • حکومت نے کروایا 523 صحافیوں کا کرونا ٹیسٹ، کتنے صحافیوں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    حکومت نے کروایا 523 صحافیوں کا کرونا ٹیسٹ، کتنے صحافیوں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    حکومت نے کروایا 523 صحافیوں کا کرونا ٹیسٹ، کتنے صحافیوں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، بھارت میں بھی کرونا وائرس سے 11 سو کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارت میں صحافیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    دہلی سرکار نے صحافیوں کو کرونا ٹیسٹ کروایا، اس ضمن میں دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہلی کے 523 صحافیوں کا کرونا ٹیسٹ کروایا جن میں سے 3 صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

    کیجریوال کا کہنا تھا کہ صحافی فیلڈ میں‌ ہوتے ہیں انکا کام بہت ہوتا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ دہلی میں 523 میں سے صرف 3 صحافیوں میں کرونا مثبت آیا ہے، میں انکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں

    واضح رہے کہ ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، چنئی میں ایک ہی ٹی وی چینل کے 23 ملازمین میں کرونا مثبت آیا تھا،جس کے بعد دہلی سرکار نے صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، دہلی حکومت نے صحافیوں کے ٹسیٹ کے لئے الگ سے سنٹر بنایا تھا جہاں سب میڈیا نمائندگان کا ٹیسٹ کروایا گیا، دہلی کے بعد کرناٹک کی سرکار نے بھی صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں خاتون صحافی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہائشی ایک خاتون صحافی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا گیا ہے، خاتون صحافی کے خاندان کے دیگر 3 افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ مراکز میں بھجوا دیا گیا ہے

    خاتون صحافی کو بخار ہوا تو وہ ہسپتال گئی ، کانپور میڈیکل کالج کے عملے نے صحافی کو بکار کی دوا دے دی اور کرونا کا ٹیسٹ نہیں کروایا، جس پر صحافی خاتون نے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا اور اسکا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا

    کرونا وائرس کے دوران رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 10 لاکھ روپے دینے کا حکومت نے اعلان کر دیا

    یہ اعلان بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کٹھر نے کیا ، ریاستی وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران ریاست میں رپورٹنگ کرنے والے ہر صحافی کو حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے اس اعلان پر ریاست کے صحافیوں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیاہے

    بھارتی ریاست ہریانہ میں تاحال کورونا وائرس کے 270 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 3 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے یہ اعلان ممبئی اور چنئی میں صحافیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد کیا، صحافیوں میں اسکے بعد خوف کی فضا قائم تھی اور انہیں فیلڈ میں جانے سے ڈر لگ رہا تھا ایسے میں ریاستی وزیراعلیٰ نے انکا حوصلہ بڑھایا

  • عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، حتمی فیصہ آج ہوگا

    عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، حتمی فیصہ آج ہوگا

    عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، حتمی فیصہ آج ہوگا

    باغی ٹی وی :اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے لٹر تک کمی کی سفارش کر دی۔ پٹرول 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج کرے گی۔

    عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے سمری پڑولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہےجس میں سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی جائے۔ لائیٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے لٹر سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا نے پٹرول پر 18 روپے 90 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 3 روپے لٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔سمری منظور ہونے کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 73 روپے 31 پیسے اور پٹرول 75 روپے 90 پیسے لٹر میں دستیاب ہو گا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 37 روپے 94 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 33 روپے 38 پیسے ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا
    ے بھی کم، پھر بھی خریدنا کیوں ہے مشکل؟

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تیل کی قیمتیں اتنی کم ہوئی ہیں، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے. عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مفت سے بھی کم یعنی منفی تک گرچکی ہیں لیکن یہ تیل خریدا نہیں جاسکتا۔ پیر کے روز کینیڈین تیل کی قیمت منفی صفر اعشاریہ 15 ڈالر تک گرگئی جبکہ امریکن ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل ڈیڑھ ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا لیکن یہ تیل خریدا نہیں جاسکے گا۔ اس کی وجہ بھی انتہائی دلچسپ سامنے آئی ہے۔

    تیل کے حوالہ سے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ تیل لے سکتے ہیں ،جو بھی اس قیمت پر تیل لے گا اس کو ڈلیوری اٹھانی پڑے گی، جہاں سیل ہو رہا ہے وہاں جس کے پاس سٹوریج کی جگہ نہیں وہ تیل نہیں لے سکتے، جن کے پاس سٹوریج کی جگہ ہو وہ لے سکتے ہیں، اگر پاکستان کے پاس سٹوریج کی جگہ نہیں ہے تو تیل نہیں لے سکتا، کل سے یہ 22 ڈالر پر ہی آجائے گا، یہ ہر سال ایسا ہوتا ہے لیکن اس سال کرونا کی وجہ سے زیادہ خبروں میں آ گیا، یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو کل یعنی ایک ہی روز میں ڈلیوری اٹھا سکتے ہیں

  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    باغی ٹی وی ؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33158 پر تھا اور شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی.اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس879 پوائنٹس کے اضافے سے34038 کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔
    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 93,920,131 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت5,135,344,376 پاکستانی روپے رہی۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس میں605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ منگل کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32 ہزار 553 پر تھا تاہم سارا دن تیزی کا رحجان رہا اور 110,974,444 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت6,901,363,034 پاکستانی روپے رہی۔

  • ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا
    باغی ٹی وی :اٹربینک میں ڈالر71 پیسے سستا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 834 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 71 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا، سٹاک ایکس چینج میں 834 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    اُدھر امریکی خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 17 ڈالر 32 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا جبکہ برطانوی خام تیل 9 اعشاریہ 5 فیصد مہنگا ہوا اور 24 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوا.
    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پٹ گیا تھا،
    اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی