سرگودہا،شاہپور(نمائندہ باغی ٹی وی) صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار, ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیور نے بازار کے اندر اڈا بنا رکھا ہے تفصیلات کے مطابق شاہپور صدر کے بازار میں ریڑھی بانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بازار کے اندر سٹینڈ بنا لیے ہیں پیدل چلنے والے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سبزی اور فروٹ کے ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں صدیق, اصغر علی, فاروق, اسد اور صغیر احمد نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بانوں, رکشہ ڈرائیوروں اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
Category: کاروبار
13 جولائی کو مظفرگڑھ کے تاجروں کیوں ہڑتال کررہے ہی؟؟؟
بجٹ میں تاجروں پر لگائے گئے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف مظفرگڑھ کے تاجروں نے 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔بجٹ 2019 میں لگائے گئے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف اور حکومت سے مذاکرات میں ناکامی پر آل پاکستان انجمن تاجران کی قائدین کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے تاجروں نے بھی 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے ضلعی عہدیداران کا کہنا تھاکہ موجودہ بجٹ میں تاجروں پر لگائے گئے ٹیکسز سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور چھوٹے تاجر شدید متاثر ہوں گے حکومت سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران کی ہدایت ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے اور ضلع مظفرگڑھ میں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ تاجران اپنی دکانوں پر کالے بینرز اور جھنڈے لگائیں گے اور 13 جولائی کو ظالمانہ ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف بھرپور طریقے سے اجتجاج بھی کیا جائے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں سیکڑوں افسران و اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے 16 شہروں میں گریڈ 16 تا 9 تک کے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے، جن ریجنز میں تبادلیے کیے گئے ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پشاور،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،کوئٹہ، ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی گریڈ 16 سے 9 تک کے افسران و اہلکاروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں گریڈ 16 سے 9 تک کے 726 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جب کہ لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

کار ڈیلرزو تاجران کی کراچی اور لاہور میں ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال
کراچی اور لاہور میں کارڈیلرزاورشوروم مالکان کی ہڑتال ہوئی،تاجران و ڈیلرز حضرات نےکہا کہ ہم کار امپورٹ پالیسی اورایکسائزڈیوٹی بڑھانےکے خلاف ہیں اور اس کی شدید مزمت کرتے ہیں. حکومت نے کار تاجران کے معاشی قتل کے یہ اقدام واپس نہ لیےتو ہم ایک دوروزبعد غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دیں گے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،صدر کارڈیلرزشہزادہ سلیم نے کہا کہ بجٹ کے بعد ٹیکسز کی بھرمار نے کار ڈیلرز کو بھی پریشان کردیا، حکومت نے گاڑی امپورٹ کرنے کے علاوہ اپنے ملک کی گاڑیوں پر بھی ٹیکسز لگادیئے ۔اس سلسلے میں لاہور اور کراچی میں کار ڈیلرز اور شور روم مالکان نے ہڑتال کی،
ڈیلرز کے مطابق بیرون ملک سے جو گاڑی منگواتے تھے اس پر چار سے پانچ لاکھ دینا پڑیں گے وہ تو کاروبار ختم ہوگیاہے جبکہ جو میڈ ان پاکستان گاڑیاں ہیں ان پر ان وائس کی صورت میں بیس فیصد ٹیکس لگادیے۔
تین قسم کےمختلف ٹیکس کے بم گرادیے گئے ہیں، گاڑی رجسٹرڈ کرانے کیلئے تو ٹیکسز کا پہاڑ عبور کرنا پڑے گا جس کے باعث ڈیلرز نے ٹیکسز نہ دینے اور ہڑتال کی دھمکی دیدی تھی اور آج وہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں.
کار ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جو گاڑی پہلے چھیانوے ہزار میں رجسٹرڈ ہوتی تھی وہ اب چارلاکھ چھ ہزار کی ایکسائز ایںڈ ٹیکسیشن میں رجسٹرڈ ہوگی۔
ادھرتاجرایکشن کمیٹی نے ٹیکسز کی بھرمارواپس لینے کیلیے 72گھنٹے کاالٹی میٹم دے رکھا ہے۔

پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ڈالرز کا قرضہ ملے گا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئم ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکےان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں
گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی جائیں گی،مانیٹری پالیسی کے ذریعے منہگائی کو قابو کیا جائے گا،اسٹیٹ بینک پاکستان کرنسی کی شرح تبادلہ میں مداخلت نہیں کرے گا ،پاکستان میں کرنسی کی شرح تبادلہ مارکیٹ طے کرے گی .پاکستان سالانہ1500سے2000ارب روپےٹیکسوں کی مد میں آمدن بڑھائےگا.سرکاری اداروں میں نا اہلی کے باعث نقصانات میں اضافہ ہوچکا ہے،پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں کمزوریاں ہیں،اضی میں ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پرکنٹرول کیا گیا

ڈالرکی پرواز میں کمی ،ایک روپیہ سستا ہو گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1یک روپے سستا ہوا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.آج اوپن مارکیت میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا.اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.50پیسے کا ہے.
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی طرف ہی جارہا ہے حالیہ کمی سے اس پر واز کو کچھ روک ملنے کی توقع ہے.پچھلے کاروباری ہفتے میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 164 ہوگئی تھی، تاہم آج انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے.
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی سے تاجر برادری کو کچھ حوصلہ ملا ہے.

گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کی گوجرانولہ ایکسپو لاہور میں شرکت
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)عامر نعمان صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفد کے ہمراہ عاصم انیس صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر گوجرانوالہ ایکسپو 2019 ءایکسپو سنٹر لاہور میں شرکت کی اور ایکسپو میں لگے مختلف مصنوعات کے سٹالز کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر صدر گجرات چیمبر عامر نعمان نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کی یہ کاوش قابل ستائش ہے کہ انہوں نے انڈسٹری کے فروغ کیلئے اس ایکسپو کا انعقاد کیا اور اپنی انڈسٹری کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی پراڈکٹس کو یہاں لا کر ڈسپلے کر سکیں ۔ وفد میں سینئر نائب صدر فرحان اقبال، ایگزیکٹو ممبرز خرم الطاف بھٹی، قیصر لطیف، خاور شہزاد، عمر فاروق، حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ، سابق سینئر نائب صدر باو¿ منیر پشاوری اور چوہدری وحید الدین بھی تھے۔گوجرانوالہ ایکسپو کے بعد وفد نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اور سپیشل پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس کے بعد وفد نے گوجرانوالہ ایکسپو کے میوذیکل ایونٹ میں بھی شرکت کی۔

اپنی من مانی کریں گے ، روک سکو تو روک لو
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے تاجروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا ناجائز ٹیکسوں اور مہنگائی کی وجہ سے تاجروں نے علاقہ مجسٹریٹوں کو چیلنج کر دیا کہ روک سکتے ہو تو ہمیں روک لو ہم اپنی من مانی کریں گے اس صورتحال کے بعد ڈی سی سرگودہا سلوت سعید صاحبہ نے مجسٹریٹس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں مجسٹریٹس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ان کی بات ماننے سے انکاری ہے اور کھلم کھلا چیلنج کر رکھا ہے کہ اگر ہمیں روک سکتے ہو تو روک لو اس پر ڈی سی سرگودہا نے تشویش کا اظہار کیا اور تاجر برادری سے بات چیت کر کے معاملات کو سلجھانے کی تجویز دی ڈی سی سرگودہا جلد تاجر برادری سے ملاقات کریں گے

ڈالر کی قیمت میں ہوئی کمی
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستانی تاجروں کو خوشخبری مل گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے
سعودی عرب سے پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل ملے گا، سفارتخانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پر روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 45 پیسے سستا ہوکر 159روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے. بعد ازاں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے تیس پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا .
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
واضح رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 164 ہوگئی تھی، تاہم آج انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے.
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی سے تاجر برادری کو کچھ حوصلہ ملا ہے.

حکومت کی نئ پالیسی سے معیشت تباہ ہو گئی ، ارشد اعوان
حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے نئے ٹیکس کی وجہ سے تاجر طبقہ چلا اٹھا ، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں کئ گناہ اضافہ ہو گیا،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کار ایکسپورٹر جاپان کے چیئرمین ارشد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی اقدام سے بزنس سیکٹر تباہی کے دھانے پر ہےآپ گاڑیوں پر لگائے گئے نئے ٹیکس سے ہی اندازہ لگا سکتےہیں. جس گاڑی کی رجسٹریشن پر پہلے 30 ہزار خرچہ آتا تھا اس پر اب 90 ہزار کا خرچہ ہے.ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑی کہ جس پر پہلے 70 ہزار خرچہ آتا ہے اب 3 لاکھ کر دیا گیا ہے. کرپشن اور لوٹ مار سے پہلے ہی معیشت کا برا حال ہوا پڑا ہے اب ان اقدام سے مزید ابتر ہو جائے گی، کار ایکسپورٹر جاپان کے چیئرمین ارشد اعوان نے مزید کہا کہ اس طرح کی پالیسیوں سے اقتصادی اور بزنس سیکٹرکی پہلے ہی بری حالت ہے اور اب ہم تباہی کی طرف جارہے ہیں .گورنمنٹ ہمیں روزانہ جو سلو پوازنگ سے مار رہی ہے ایک دفع ہی ختم کر دیے تا کہ ہم سکون سے مر تو سکیں.انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام پر سٹرکوں پر نکلیں گے اور شدید احتجاج کریں گے.








