Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ

    ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ

    پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہنڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ نئی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے چار لاکھ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
    نئی قیمتوں کے مطابق 24 جون سے ہنڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت 41 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح سوک 1.8L VTI CVT کی قیمت بھی 35 لاکھ 99 ہزار روپے ہوجائے گی۔
    نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی 1.3L MT اور ہنڈا سٹی 1.5L Aspire MT کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
    ہنڈا کمپنی نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ 19 جون تک جن گاڑیوں کی بکنگ ہو چکی ہے وہ پرانی قیمت پر ہی ملے گی لیکن 22 جون سے گاڑیوں کی بکنگ نئی قیمت پر کی جاٸے گی ۔

  • فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی

    فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی

    آن لائن بینکنگ کے بعد پیش خدمت ہے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن ۔
    آن لائن بینکنگ سے بات آگے بڑھانے کے لیے فیس بک انتظامیہ نے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کرنسی 2020 تک عام استمال میں آجائے گی ۔ اور اس کرنسی کو واٹس اپ اور مسینجر کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا ۔ جس سے وہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو بینک اکاونٹ ہولڈر نہیں ہیں ۔بینک اکاونٹ نہ رکھنے والے لوگ اس کرنسی سے آن لائن خریداری بھی کر سکیں گے ۔ فیس بک انتظامیہ اس سہولت کے بدلے انتہائی معمولی معاوضہ وصول کرے گی ۔ فیس بک ذرائع کے مطابق 2020 میں یہ کرنسی عام لوگوں کے استعمال میں بھی آجاٸے گی اور اس سے اگلے مرحلے میں لبرا کرنسی آف لائن ادائیگی کے لیے بھی استعمال ہوگی اور لوگ اسے ٹراسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے ۔ لبرا کوائن کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ دیگر ادارے ادائیگی کے اس طریقے کو مستقبل میں قبول کریں گے ۔

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

    نئی حکومت کی مہنگائی سے پریشان عوام نئی حکومت پر برس پڑے ۔ایک سال میں پانچ بار ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام انتہاٸی پریشانی کا شکار ہیں ۔ شوگر اور دل کے امراض کی دوائیوں میں سو فیصد اضافے نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ شوگر اور دل کے مریضوں کو جو دوائی چار ہزار میں ملتی تھی وہی دوائی اب چھ ہزار میں ملے گی ۔ دوائیوں میں اس بے تحاشا اضافے نے مریضوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹور مالکان کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ادویات میں اس پریشان کن اضافے کی وجہ سے عوام اور میڈیکل سٹور مالکان نئی حکومت پر برس پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نٸی تبدیلی سے تو پرانی حکومت ہی بہتر تھی۔

  • اب پاکستان کرے گا زراعت میں ترقی

    اب پاکستان کرے گا زراعت میں ترقی

    حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے مکمل طور پر جان چھڑانے کے لیے حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت زراعت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے گی ۔ اور زراعت کے میدان میں ترقی کی جاٸے گی تا کہ ہم جلد از جلد آٸی ایم ایف سے جن چھڑوا سکیں ۔ حکومتی رکن فخر امام نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے زراعت کے شعبے کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ فخر امام کا کہنا ہے کہ ہم آبادی میں پانچویں نمبر پر جب کہ معاشی ترقی میں دیگر اقوام سے بہت پیچھے ہیں ۔ کسان کو زیادہ سے زیادہ فاٸدہ پہنچانے کے لیے فخر امام نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس کم کیا جاٸے اور مڈل مین پر انحصار کم رکھا جاٸے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں آٸی ایم ایف سے جن چھڑانی ہے تو پھر ہمیں کپاس کی فصل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہوگی ۔

  • پاکستان کے ساتھ مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، ایران

    پاکستان کے ساتھ مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، ایران

    ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کا دورہ کیا اور مشیر تجارت سے ملاقات کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمدامیرعبادی کی قیادت می ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کا دورہ کیا، مشیر تجار عبدالرزاق داود نے وفد کو خوش آمدید کہا ،ملاقات میں ملاقات میں دوطرفہ تجارت کوبڑھانے پربات چیت کی گئی. اس موقع پر رزاق داود نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کوبڑھانے کے لیے نان ٹیرف بیریئرزکو ہٹانا ہو گا ،
    2006 میں ہونیوالے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا،ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کوفائدہ اٹھانا چاہیے،عبدالرزاق داود نے مزید کہا کہ حالیہ دورہ ایران اچھارہا،معاشی تعاون کوفروغ دینےپراچھی بات چیت ہوئی ، احمد امیر عبادی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطےمیں معاشی استحکام کیلیے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کادورہ ایران اورسپریم لیڈرسےملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے ،جلدازجلدباہمی رضامندی سےبارٹرٹریڈ کیلیے لائحہ عمل طے کرنا چاہیے، احمد امیر عبادی نے مزید کہا کہ عراق کےساتھ بارڈرپرمشترکہ مارکیٹ کااچھا تجربہ رہاہے،ہم پاکستان کےساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کاقیام چاہتےہیں ،اگلے ماہ ایران کےوزیرتجارت پاکستان کادورہ کریں گے

  • فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کا اجلاس، ایمنیسٹی سکیم سے فایدہ اٹھانے کی ہدایت

    فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کا اجلاس، ایمنیسٹی سکیم سے فایدہ اٹھانے کی ہدایت

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ روز آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مرزا بلال اکرم منعقد ہوا‘ اجلاس کے دوران ممبران کو ایمنسٹی کی افادیت پر تفصیلات بریفنگ دی گئی اور زیادہ سے زیادہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔ علی عنصر گھمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی ضرور لینی چاہئے‘ نئی گورنمنٹ آئی ہے ‘ ایمنسٹی نہ لینے والوں کو آئندہ مستقبل میں مشکلات پیش آسکتی ہےں‘ TEVETبریفنگ پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا اپنا علیحدہ علیحدہ فرنیچر ٹریننگ کورس ہے ‘ اب ہم اپنا جدید فرنیچر ٹریننگ کورس تیار کر رہے ہےں جو کہ تمام انسٹی ٹیوٹس میں ایک ہی کورس پڑھایا جائیگا‘ جو کارپینٹر جدید ٹریننگ کورس کریں گے‘وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی بہتر نوکری کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ مرزا بلال اکرم نے کہا کہ گزشتہ دنوں امریکہ میں فرنیچر نمائش میں شرکت کی ‘ نمائش سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اس نمائش میں دنیا بھر سے فرنیچرڈایزائنرز نے شرکت کی جنہوں نے فرنیچر کے جدید ڈیزائنوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ حاجی محمد افضل نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اس کے بہت سے فوائد ہےں اور ایمنسٹی نہ لینے والوں کے لئے آئندہ مشکل پیش آسکتی ہے۔ اجلاس کے دوران مرزا ظفر اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ممبران نے مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں مرزا بلال اکرم‘ علی انصر گھمن‘ حاجی محمد افضل‘ حماد اسلم‘ شعبان احمد‘ ندیم وڑائچ‘ معین ظفر‘ عبد الرحمن پاشا ‘ صابر حسین جنجوعہ‘ عمر فاروق‘ زین العابدین ‘ بشارت جنجوعہ‘ مرزا ظفر اقبال‘ سفیان حیدر‘ دانیال بٹ‘ لیاقت بٹ‘ مدثر اقبال اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری، بیرونی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا؟ اہم خبر

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، بیرونی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا؟ اہم خبر

    وفاقی حکومت کے جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد ڈالر کی مسلسل اڑان جاری ہے، ڈالر نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہونے سے 156 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے،. انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا،ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 820 ارب کا اضافہ ہوا ہے.

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ماہانہ اوسط درآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر جبکہ برآمدات لگ بھگ 1 ارب 70 ڈالر کروڑ ڈالر ہے، ترسیلات زر خسارے کو پورا کرنے میں کچھ حد تک تو مدد کرتے ہیں مگر اب بھی ڈالر کی طلب کافی حد تک زیادہ ہے کیونکہ ہر ماہ لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں بھی ہو رہی ہیں .

    .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے .

  • ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع

    چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید،سندھ ہائیکورٹ اورپشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس بھی شریک ہیں. اٹارنی جنرل انور منصور بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں موجود ہیں. رجسٹرار سپریم کورٹ نے کونسل کے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے .

    ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

    دوسری جانب وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے رکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریفرنس واپس لیا جائے،

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

  • ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر 155 کا ہو گیا

    ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر 155 کا ہو گیا

    وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ اسمبلی میں پیش کئے جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ڈاکر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح‌پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر2 روپے 25 پیسے اضافے سے155 روپے 15پیسے کا ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جون کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے اضافے سے 155 روپے کا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے .

    جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر 154 روپے کا ہوا، بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ڈالر 155 روپے کا ہو گیا .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گ

  • ایمنسٹی سکیم 2019 کے لئے ایف بی آر گجرات کی ٹیمیں تشہیر کے لیے متحرک

    ایمنسٹی سکیم 2019 کے لئے ایف بی آر گجرات کی ٹیمیں تشہیر کے لیے متحرک

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ایمنسٹی سکیم 2019 کے لیے انکم ٹیکس گجرات زون کی طرف سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے آفیسرز اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس سلسلے میں پاور لومز ایسوسی ایشن جلالپور جٹاں کے عہدیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات زون ضیغم عباس نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے حکومت کے اعلان کے مطابق غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات 30جون 2019تک ظاہر کر کے انہیں قانون کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بروقت ٹیکس دیتی ہیں اگر اعلان کے باوجود کسی نے اثاثے ظاہر نہ کیے تو پھر 30جون کے بعد قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی تمام ٹیکس دہندگان 30جون تک اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیکس ریکوری مہم تیزی سے جاری ہے لہذا انتظار نہ کریں قومی فرض ادا کرتے ہوئے ہر شہری 30جون سے پہلے ٹیکس جمع کر وا دے تاکہ آپ محکمانہ پریشانیوں سے بچ سکیں اس موقع پر چوہدری تصور حسین وڑائچ ،شاہد اقبال ملک ،چوہدری رﺅف احسن ساہی ،سید زاہد اقبال شاہ و دیگر ایف بی آر آفسران بھی موجود تھے