Baaghi TV

Category: کاروبار

  • کمشنر ایف بی آر کو ٹرانسفر کیا جائے، گجرات چیمبر آف کامرس کی قرارداد

    کمشنر ایف بی آر کو ٹرانسفر کیا جائے، گجرات چیمبر آف کامرس کی قرارداد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ، ایف بی آر کے کمشنر ضیغم عباس کو گجرات سے فی الفور ٹرانسفر کیا جائے، ایگزیکٹو کمیٹی نے قرارداد منظور کر لی۔ کمشنر ایف بی آر ضیغم عباس بزنس مینوں کو ہراساں کر رہے ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور غلط نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ ایف بی آر گجرات میں سمجھدار آفیسر کو تعینات کرے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا مطالبہ۔ تفصیلات کا مطابق گجرات چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ آٹھواں مجلس عاملہ اجلاس صدر عامر نعمان کی زیرصدارت چیمبر کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور درود پاک کا ذکر بھی کیا گیا۔صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ ہمارے ادارے کی کارکردگی ابھی جاری ہے اور حا ل ہی میں ہم نے جو آل چیمبرز پاکستان کا صدارتی اجلاس منعقد کروایا تھا۔ ہم نے نہ صرف اس کے بعد ڈکلریشن منسٹرز تک پہنچایا بلکہ فالو اپ کرتے ہوئے مختلف میٹنگز بھی کیں۔ جس میں 4، 5 مرتبہ عبدالرزاق داو¿د ایڈوائزر کامرس اور اس کے علاوہ سید شبرزیدی چیئرمین FBR سے بھی میٹنگز ہوئیں اور انہیں انڈسٹری اور بزنس مینوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ تمام چیمبرز کے صدور کے ڈیلی گیشن کے ہمراہ میٹنگز کا سلسلہ چلتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا ہماری فین، فرنیچر اور پاٹری انڈسٹری کے ساتھ نارواسلوک اور ایف بی آر گجرات آفس کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور خصوصاً فین انڈسٹری کو پیک سیزن میں 40B لگا کر بندے بٹھائے جا رہے ہیں اور پریشان کیا جا رہا ہے اور بے جا نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔میاں محمد اعجاز سابق صدر چیمبر نے کہا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ ہمارا پراڈکشن کا عمل تعطل کاشکار ہوتا ہے۔ جس سے ہمارے آرڈرز Delay ہو جاتے ہیں اور ایکسپورٹس کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے اور ہمیں ٹیکس معاملات میں الجھا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا جو assomptions کی بنیاد پر ٹیکس نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں وہ غلط اقدا م ہے اور انڈسٹری اس طرح مزید بحران میں چلی جائے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی گجرات نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ ضیغم عباس کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات کو فی الفور گجرات سے ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ یہ صنعتکاروں کو حراساں کر رہے ہیں اور غلط نوٹسز بھیج رہے ہیں اس لئے انہیں تبدیل کر کے کوئی سمجھدار آفیسر یہاں تعینات کیا جائے جو بزنس مینوں کو facilitate کرے۔ صدر گجرات چیمبر نے کہا ایڈوائزر کامرس سے جتنی بھی میٹنگز ہوئی ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب ایسا نہیں ہو گا ۔ ہمیں امید ہے حکومت معیشت کی بہتری کے لئے بزنس مینوں کو تحفظ دے گی۔ ثوبان ظہیر بٹ ایگزیکٹو ممبر نے بھی کہا ہماری پاٹری انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے اور میٹنگز کی بھرمار ہے۔ٹیکس ایمنسٹی یکم 2019 ءکا ذکر کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ چیمبرز نے مشترکہ طور پر اس کا نام تبدیل کرا کر Asset Declaration Scheme رکھوایا ہے اور اس سے بزنس مینوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا گجرات چیمبر بہت جلد اس سکیم Awareness Session بھی منعقد کروائے گا تاکہ بزنس کمیونٹی کو صحیح معنوں میں اس سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔ اس کے علاوہ روزگار ہیلپ ڈیسک اور ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کمیٹیز چیئرمین ندیم سندھو اور ثوبان ظہیر بٹ نے بھی رپورٹ پیش کیں۔ اس کے علاوہ مختلف ایگزیکٹو ممبران نے چیمبر کے اخراجات اور انکم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں گجرات چیمبر کا عید کے بعد کاغان ناران ٹور کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں میر صلاح الدین، شیخ ابرار سعید، عدنان اقبال مکی، ندیم احمد سندھو، ثوبان ظہیر بٹ، بشارت محمود، قیصر لطیف، خرم بھٹی، افضال تارڑ، غیاث الدین پال، حامد شہزاد، میاں ندیم اسلم اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ن لیگ نے کیا کیا؟

    چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ن لیگ نے کیا کیا؟

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکارنے چوڑیوں کے ریٹ بھی بڑھا دیئے، لڑکیوں کیلئے چوڑیاں خریدنا کسی بڑے تحفے سے کم نہیں، مہنگائی نے بچیوں اورعورتوں سے یہ حق بھی چھین لیا،رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت چوڑیوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرے۔

    واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے. چوڑیوں کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت فی درجن قیمتوں میں 30سے 50 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

  • دو دن کی نچلی پرواز کے بعد ڈالر نے پھر اڑان بھر لی

    دو دن کی نچلی پرواز کے بعد ڈالر نے پھر اڑان بھر لی

    دو دن ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد آج منگل کو ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو دن کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہونے سے ایک سو انچاس روپے چوہتر پیسے سے بڑھ کر 150 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گذ شتہ روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی تھی انٹربینک میں قدر بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوگیا۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے کا ہوگیا۔

  • ڈالرنیچے آنا شروع، روپے کی قدر مستحکم، ڈالر کی قدر کتنی کم ہوئی؟

    ڈالرنیچے آنا شروع، روپے کی قدر مستحکم، ڈالر کی قدر کتنی کم ہوئی؟

    ڈالر کی قدر میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے اور ڈالر 150 سے نیچے آ گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 149 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتنی ہی کمی ہوئی ہے.
    واضح رہے کہ گزشتہ تین ٹریڈنگ سیشنز میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 5 پیسے کمی آئی ہے ، ڈالر کی قدر میں کمی سے روپے کی قدر بھی مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں. سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 35 ہزار 610 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 35 ہزار 827پر پہنچ گیا ۔

  • دودن سے ڈالرکی قیمت میں مسلسل کمی

    دودن سے ڈالرکی قیمت میں مسلسل کمی

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری تھی تو ساری پاکستانی قوم پریشان تھی تا ہم اب ڈالر کی پرواز آہستہ آہستہ نیچے آ رہی ہے یوں سمجھیں کہ غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، آج جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسی کمی ہو گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر 80 پیسے سستا ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے 70 پیسے پر بند ہوا.جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا تھا۔ کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلے 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوا اور پھر 80 پیسے سستا ہوکر 151 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کمی ہوئی تھی .

    واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومت شدید دباو کا شکار ہے، مہنگائی بڑھ چکی ہے اور اپوزیشن حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدوں کی تفصیلات مانگ رہی ہے.

  • پنکھوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیفما کا وفد کہاں پہنچ گیا؟

    پنکھوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیفما کا وفد کہاں پہنچ گیا؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین پیفما غیاث الدین پال کی زیر قیادت لاہور میں چیئرمین انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ الماس حیدر سے ملاقات کی اور ان سے فین کی ایکسپورٹ بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا وفد میں سینئر وائس چیئرمین وقاص انور ،ملک اظہار احمد ،محمد فیصل افضل ،نبیل احمد الیاس ،اقبال ڈار ،محمد اظہر اسلم ،رمیز ڈار ،میاں شہزاد احمد ،احسان مجتبیٰ شامل تھے ۔

  • روپے کی قدر میں استحکام کیسے آئے گا، چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

    روپے کی قدر میں استحکام کیسے آئے گا، چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن صرف 38 ہزار ہے،صنعتی اداروں کوسیلزٹیکس میں رجسٹرڈہونا چاہیے.ہمیں کاروبار کےلیے ماحول پیدا کرنا ہے،شرح سود بڑھنے سے روپےکی قدر میں استحکام آئے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی میں نے ہدایت کی ہے کہ جس کا اکاؤنٹ منجمد کیا جائےاس کو24 گھنٹے پہلےآگاہ کیاجائے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کے لیے تیارہیں ،شبر زیدی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 7 ہزار گیس کےصنعتی کنکشن دیے گئے ہیں، بجلی کے 3 لاکھ 41 ہزار صنعتی کنکشنز دیے گئے ہیں، شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس کو 2 فیصد پر کلیئر کرایا جا سکتا ہے،ایمنسٹی اسکیم میں سیلزٹیکس کے واجبات کلیئرکروائےجا سکتےہیں،ایمنسٹی اسکیم میں سیلزٹیکس نادہندگان کوبھی موقع دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ غیررجسٹرڈ ادارے 2فیصد سیلز ٹیکس دے کررجسٹرہوسکتے ہیں،یکم جنوری کے بعد ایسے اداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکس فائلرز بہت کم ہیں

  • ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    کئی دنوں بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تو سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کاروبار کا آغاز ہو تو ڈالر کی قمیت میں معمولی اضافہ ہوا تا ہم اس کے بعد ڈالر کی قمیت میں 32 پیسے کی کمی ہوئی ، 32 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 151 روپے ساٹھ پیسے پر آ گیا ہے. ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈکس 835 پوائنٹس کے اضافے کے بعد33 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر تے ہوئے 34 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ آج صبح سے کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈکس میں 835 پوائنٹس تیزی دیکھنے میں آئی. جس کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے.

  • ڈالر کی اڑان، 153 کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا، جان کر ہوں حیران

    ڈالر کی اڑان، 153 کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا، جان کر ہوں حیران

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی مسلسل اڑان جاری ہے، ڈالر نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا. ڈالر 153 روپے کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر کا ریٹ 153 روپے تک پہنچ گیا ہے انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہو کر 152 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا جس سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 4 کاروباری روز کے دوران 10 روپے 60 پیسے بڑھا ہے۔ منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا ڈالر 152 روپے پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 153 روپے تک ڈالرپہنچ گیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں گیارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بھر پور احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں

  • ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوکر ایک روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 152 پر پہنچ گیا۔