Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی قیمت میں مسلسل  اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت میں اضافہ بدستور جاری ہے اور آج مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 3050 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    جدہ سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،عامر میر

    موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 186 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہےعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 22 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 25 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 555 روپے ہو گئی اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 3 ہزار 47 روپے پر پہنچ گئی-

    پنجاب پولیس پیپر لیس ورکنگ پر منتقل

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا، ایک لاکھ 17 ہزار کی حد بحال ہوگئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضا فے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سےاقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

    زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

    ہیپاٹائٹس سی کا بہت جلد ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم

  • سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئیں

    سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے گولڈ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری رحجان کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 997روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 14ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 2لاکھ 69ہزار 890روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3530 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3026روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    گرفتار سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں، پی ٹی آئی کا انکار

    ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 خوارج ہلاک

  • نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

    نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

    وفاق کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم سےسولرپینلز کی قیمتیں گرنےلگیں، سولر پینلز کی قیمت میں دو روپے فی واٹ کے حساب سے کمی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سولر سسٹم کی تنصیب میں 35 ہزار سے 1لاکھ 75 ہزار روپے قیمت کم ہو گئی،پانچ کلوواٹ کیلئے مارکیٹ میں 5لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔اسی طرح سات کلوواٹ سسٹم کیلئے 6 لاکھ 25ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی،دس کلوواٹ سسٹم کے لئے 8لاکھ 50ہزار روپے تک قیمت گر گئی،بارہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 9 لاکھ 75 ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔مارکٹ ذرائع کے مطابق پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 11لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

    پیپلز پارٹی نے بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

  • امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافہ ہوا۔اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 13ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 602روپے کے اضافے سے 2لاکھ 68ہزار 947روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 122روپے کے اضافے سے 3ہزار 26روپے پر آگئی ہے۔اس نئے عالمی تجارتی جنگ کے ماحول میں روس چین بھارت سمیت دیگر ممالک ڈالر میں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو گولڈ ذخائر میں تبدیل کررہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ڈالر ممکنہ طور پر مضبوط ہونے سے ان کی کرنسی ڈی ویلیو ہوجائیں گی۔متعدد ممالک اپنی معیشت میں ڈالر کی مداخلت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ڈالر کے ذخائر فروخت کرکے سونے کی خریداری کررہے ہیں جبکہ متعدد بااثر ممالک ڈالر کے متبادل نئی عالمی کرنسی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    والد کوسیکورٹی کیوں نہیں دی ،جواب دیں ورنہ تدفین نہیں کرونگا،بیٹامفتی منیر شاکر

    کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

  • احسن اقبال کا لاہور میں الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح

    احسن اقبال کا لاہور میں الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح

    لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہ ملک میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

    احسن اقبال نے اس موقع پر مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس شعبے کی ترقی کے ساتھ ہی پاکستان گرین انرجی کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کرے گا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کی سمت میں ایک نیا قدم اٹھائے گا۔انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ نجی شعبے کو طاقتور بنایا جائے تاکہ وہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو پوری طرح سے بروئے کار لا سکے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    وزیر منصوبہ بندی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کا "اڑان پاکستان پروگرام” ایک مضبوط اقتصادی روڈ میپ پر مبنی ہے، جو ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے واضح سمت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت نجی شعبے کو بھرپور حمایت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکے اور ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرے۔فیکٹری کے افتتاح کے ساتھ ساتھ، وزیر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس نوعیت کی صنعتیں نہ صرف پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ دیتی ہیں جو عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھا سکتی ہے۔

    اس فیکٹری کے قیام سے نہ صرف ماحولیاتی فائدے ہوں گے بلکہ ملک میں نئی صنعتوں کا آغاز ہوگا جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔

  • پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کر دی،سربراہ بھی مقرر

    پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کر دی،سربراہ بھی مقرر

    پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا ہے، جو ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ یہ کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، جو ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر برائے پاکستان کرپٹو کونسل، بلال بن ثاقب، کونسل کے سی ای او مقرر کیے گئے ہیں، جو بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری حکمت عملی، اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس اقدام کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرپٹو کونسل کے ابتدائی بورڈ ممبران میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، وفاقی سیکرٹری قانون، اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شامل ہیں۔ یہ متنوع قیادت مالی استحکام، قانونی فریم ورک، اور تکنیکی ترقی کے امتزاج کو یقینی بنائے گی تاکہ پاکستان میں کرپٹو ایکو سسٹم کو فروغ دیا جا سکے۔

    پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے نئے دور کا آغاز
    پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے عالمی رجحان کو اپنانے کے لیے سرگرم ہے۔ پاکستان ایک واضح ضابطہ جاتی حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں اور جدید ٹیکنالوجی کے خواہشمند افراد کے لیے محفوظ اور مربوط ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کونسل کے قیام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے، اور پاکستان اس میدان میں قیادت کا خواہاں ہے۔ پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام جدیدیت کے فروغ اور ایک ایسا ضابطہ جاتی فریم ورک بنانے کی جانب قدم ہے جو سرمایہ کاروں اور مالیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ہم ایک ذمہ دار اور ترقی پسند کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہیں جو پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔”

    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:“یہ کونسل صرف ضوابط کے لیے نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے ہے جہاں بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس کو ترقی دی جا سکے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک مؤثر کھلاڑی بنانا ہے، جہاں سیکیورٹی، شفافیت اور جدیدیت کو اولیت دی جائے۔ ہم کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایسی پالیسیاں ترتیب دینا چاہتے ہیں جو ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن قائم رکھیں، تاکہ کاروباری افراد اور سرمایہ کار بلا خوف اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔”

    پاکستان کرپٹو کونسل کا فوکس واضح ضابطہ جاتی پالیسیوں کی تشکیل، نجی اور سرکاری شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے مؤثر روابط، اور پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی صنعت میں ایک نمایاں حیثیت دلوانے پر ہوگا۔
    آئندہ اقدامات
    کونسل کے ابتدائی اقدامات درج ذیل ہوں گے:
    • کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنا۔
    • عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں سے روابط قائم کر کے بہترین عالمی روایات اپنانا۔
    • مالیاتی ٹیکنالوجی (Fintech) اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، اور بلاک چین ڈویلپرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دینا۔
    • صارفین کے تحفظ اور مالیاتی سلامتی کے لیے مضبوط قانونی اور تعمیلی فریم ورک تیار کرنا۔
    پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے ملک میں مالیاتی اور تکنیکی ترقی کا نیا باب کھلے گا، جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کاروبار اور جدیدیت کے فروغ کے لیے تیار ہے اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔
    پاکستان کرپٹو کونسل کے بارے میں
    پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) ایک حکومتی اقدام ہے جس کا مقصد بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی ترقی، انضمام، اور ضابطہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور ترقی پسند فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ کلیدی پالیسی سازوں، ریگولیٹری سربراہان، اور صنعت کے ماہرین پر مشتمل یہ کونسل پاکستان میں ایک جدید اور محفوظ ڈیجیٹل اثاثہ جاتی ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں  بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے امریکی ٹیرف اقدامات سے عالمی تجارت اور گولڈ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 18روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت یک دم 46ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 988ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14ہزار روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش کرنے کا حکم

    جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3 ہزار 26 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

  • آئی ایم ایف کا پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور

    آئی ایم ایف کا پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ریونیو کو بڑھانے اور اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کرے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور ذرائع کے مطابق دونوں فریقین موجودہ مالی سال کی کارکردگی اور آئندہ مالی سال کے اہداف پر مشاورت کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی جانب سے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت خزانے پر بوجھ کم کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ریونیو میں اضافہ کریں اور اخراجات کو کم کریں۔آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگلے مالی سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13 فیصد تک جا سکتی ہے، جب کہ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 2745 ارب روپے جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں معاشی نمو 4 فیصد سے تجاوز کر جانے کی توقع ہے، جبکہ رواں مالی سال میں معاشی گروتھ ساڑھے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اگلے سال بھی مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ تک محدود رہنے کی توقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کے لیے 20 ارب ڈالر سے زیادہ درکار ہوں گے۔ اس کے علاوہ، اگلے سال دوست ممالک سے ڈپازٹس رول اوور کرائے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری اداروں میں ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کردی گئی ہیں۔ رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت سرکاری خزانے پر مزید بوجھ کم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف محکموں میں ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ کی پیشکش کی جائے گی، اور گولڈن ہینڈ شیک کے تحت اضافی ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا پلان ہے۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کر کے فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی۔

    پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان یہ بات چیت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ دونوں فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ مالیاتی استحکام کی کوششیں جاری رکھنا ضروری ہیں۔