Baaghi TV

Category: کاروبار

  • آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

    آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

    آئی ٹی برآمدات 24 فیصد کے شاندار اضافے کیساتھ 3.223ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور تیز رفتار انٹرنیٹ سے معیشت اور تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔مالی سال 2023-2024 میں آئی ٹی برآمدات 24 فیصد کے شاندار اضافے کیساتھ 3.223ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی میں سبسکرائبرز کی تعداد 139 ملین سے تجاوزکر گئی ، 4.1 ملین افرادبراڈ بینڈکی توسیع سے مستفید ہورہے ہیں۔تیز رفتار انٹرنیٹ سے معیشت اور تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، ڈیجی اسکلز پروگرام کے تحت 6 لاکھ افراد کی تربیت سمیت 166 اسٹارٹ اپس، 5000 سے زائد نئی ملازمتیں اور 260 ملین روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔پاکستان میں 5G کی تیاری سے وائی فائی 6E اور نیشنل اسپیس پالیسی سے جدید کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہوگی۔”حج ایپ اور "ون پیشنٹ، ون آئی ڈی سسٹم سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

    شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

    پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے دورے کا امکان

  • پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

    پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

    کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے لیے اپنا منظرنامہ مستحکم سے مثبت قرار دے دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق اس فیصلے کی بنیاد بینکوں کی مالی کارکردگی اور ان کی لچک پر رکھی گئی ہے، جس میں سال 2024 کے مقابلے میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

    موڈیز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی بینکوں کی مالی حالت مستحکم رہی ہے اور وہ بہتر طریقے سے معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، موڈیز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت کی مجموعی حالت میں بھی بہتری آرہی ہے، جو کہ بینکوں کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کی نسبت پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اس سال میں پاکستان کی معیشت کی نمو 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے، جو کہ 2024 میں صرف 2.5 فیصد تھی۔ اس معاشی نمو میں اضافے کا مطلب ہے کہ ملک کی معیشت نے مزید استحکام حاصل کیا ہے، جس سے مالی اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔

    موڈیز کے اس فیصلے کے اثرات پاکستان کے مالیاتی شعبے اور بینکوں پر مثبت ہوں گے، جو اب اپنی کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر طریقے سے چلانے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ منظرنامہ بینکوں کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے اور پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔پاکستانی بینکوں کے لیے اس مثبت منظرنامے کا مطلب ہے کہ وہ عالمی مالیاتی اداروں کی نظر میں مزید مستحکم اور مضبوط سمجھے جائیں گے، جو ان کی عالمی سطح پر کاروباری مواقع کو بڑھانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

  • سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ3 لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم رہی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر برقرار رہی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 262,345 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 240,491 روپے پر برقرار رہی۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,388 اور 2,904 پر مستحکم رہی۔دوسری جانب ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 2,910 ڈالر فی اونس پرمستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی اور بین القوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس سے سونا فی تولہ 3000 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

    ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

  • اسٹیٹ بینک کا  شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں کسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس فیصلے کا اعلان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، فروری 2025 میں مہنگائی کی شرح توقعات سے کم رہی ہے۔ غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور درآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں، معاشی استحکام کے لیے موجودہ حقیقی شرح سود کو مستقبل بنیادوں پر کافی حد تک مثبت سمجھا جا رہا ہے۔

    مزید برآں، اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان برقرار رکھی ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک کی توقع ہے کہ جون 2025 تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے.تاہم، اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی میں اضافے کا امکان ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے اور پھر بتدریج بڑھ کر 5 سے 7 فیصد کے درمیان مستحکم ہو جائے گی۔

    اسٹیٹ بینک کے اس اعلان کا مقصد ملک کی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنا اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے موزوں اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس فیصلے کے بعد، بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اقتصادی صورتحال کے پیش نظر مزید احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم رکھا جا سکے۔

  • یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

    یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

    گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 2 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جو 8 ارب 37 کروڑ ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی۔یہ اضافہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ 2022-23 میں یہ برآمدات 8 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ 10 سالوں میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2013-14 میں یہ برآمدات 4 ارب 66 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں جو اب 8 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کل ملکی برآمدات کا 28 فیصد ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

    اس ترقی کے پیچھے حکومت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اصلاحات شامل ہیں۔حکومت نے جی ایس پی پلس کے تحت اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ان اصلاحات میں انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیاتی کاروائی اور حکومتی اصلاحات میں بہتری شامل ہے۔ سندھ اور پنجاب نے لیبر کوڈز تیار کیے ہیں جو آئی ایل او کے کنونشنز سے ہم آہنگ ہیں۔پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی یورپی یونین کو اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس اضافے کے باعث پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے اور ملکی صنعتوں کو عالمی مارکیٹ میں مزید مضبوطی ملی ہے۔

    حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

    ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی،جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

    ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

  • کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

    کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

    رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک الفلاح اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت میں کار خریداروں کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی خوابوں کی گاڑی گھر لے جا سکیں۔

    خصوصی فنانسنگ آپشنز، نمایاں بچت کے ساتھ یہ محدود مدت کی پیشکش خریداروں کی عید کی خوشیوں کو مزہ دوبالا کردے گی۔بالکل نئی کیا EV5 Air حاصل کریں، کمپنی نےحبیب میٹرو کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے یہ منصوبہ شروع کیا جس کا ماہانہ کرایہ 128,854 روپے ہوگا، اور فکسڈ ریٹ KIBOR +1% پر دستیاب ہے۔گاڑیوں کے شوقین آج ہی اپنے قریبی کیا ڈیلرشپ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر 021-111-111-542 نمبر پر کال کریں.

    چنگان ایلسون
    سیڈان کے شوقین افراد کے لیے چنگان السون ایک بہترین انتخاب ہے، 3,749,000 روپے اس کی ابتدائی قیمت ہے،ایندھن کی بچت والی کار روزمرہ کے سفر اور طویل ڈرائیوز، دونوں کے لیے موزوں ہے۔رمضان کی اس خصوصی آفر کے تحت، السون کے تمام ویریئنٹس پر 1,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے، جو اسے مزید سستی بنا دیتا ہے۔ جدید ڈیزائن، ایڈوانس فیچرز، اور شاندار آرام کے ساتھ، السون ایک اسٹائلش اور قابل اعتماد گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے۔

    چنگان اوشان X7
    اگر آپ ایک لگژری SUV کے خواہشمند ہیں، تو چنگان اوشان X7 آپ کو ایک بے مثال ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی قیمت 8,099,000 روپے ہے، یہ فیچر سے بھرپور SUV، جس کے درج ذیل فوائد بھی ہیں۔
    2,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ
    2,50,000 روپے کی پری پیڈ پیریوڈک مینٹیننس (PPM)
    80,000 روپے کی ایکسیسریز (یہ سہولت صرف X7 فیوچر سینس 5-سیٹر ویریئنٹ پر دستیاب ہے)
    یہ محدود مدت کی آفر ان لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی گاڑی کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بینک الفلاح کی آسان فنانسنگ، رعایتی انشورنس، اور نمایاں قیمت میں کمی کے ساتھ، چنگان گاڑی میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

    رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی

    گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

  • سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے پر جاپہنچی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 571 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 31 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

    اوکاڑہ: ڈی پی او کا تھانہ گوگیرہ کا دورہ، تمام امور کا تفصیلی جائزہ

    وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

  • مسلسل اضافے کےبعد سونے کی قیمت  میں ہزاروں روپے کمی

    مسلسل اضافے کےبعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

    کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزا روپے تنزلی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 571 روپے گر کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہو گئے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 359 روپے کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 919 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 369 روپے اور 2 ہزار 888 روپے رہی۔

    ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر تنزلی سے 2 ہزار 893 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کے نرخ 700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک جا پہنچے تھے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 601 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے میں فروخت ہوا تھا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے دام 551 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 278 روپے رہے تھے۔

    اسلام آباد: پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم کی ہدایات پر سخت اقدامات کا فیصلہ

    اختیار ولی وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر

    لاہور. مرکزی مسلم لیگ کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

  • سونے کی قیمت میں اضافہ، 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ، 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ

    سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، گزشتہ روز بھی سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ مزید 700 روپے بڑھنے سے سونا 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ ہو گیا۔ گزشتہ روز سونا 4800 روپے مہنگا ہوا تھا۔دس گرام سونے کے نرخ میں 601 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا دو لاکھ 63 ہزار 203 روپے کی سطح پر آ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں پانچ ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 2921 ڈالر ہو گئی۔

    اس سے قبل 5 مارچ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے 2842روپے کی سطح پر آگئی.

    ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی

    امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ

    وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

    عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

    وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے 2842روپے کی سطح پر آگئی.

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

    جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

    حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی

    رمضان المبارک اور پاکستانی مسلمانوں کا طرزِ عمل