Baaghi TV

دہلی کی شاہی مسجد کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی جامع مسجد دہلی 30 جون تک بند رہے گی۔ دہلی میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ دو دن قبل شاہی امام سید احمد بخاری کے سکریٹری امانت اللہ خان کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے

شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے بھارت کی تمام مساجد کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کے سبب مساجد کو دوبارہ بند کرنے کے بارے میں غور کریں۔

شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری کا کہنا تھا کہ میں دیگر تمام مساجد کے ذمہ داروں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ عوام سے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کریں اور مساجد کو آنے کی زحمت نہ کریں۔

واضح رہے کہ 8 جون سے بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق جامع مسجد دہلی کو بھی کھول دیا گیا تھا۔دہلی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جامع مسجد کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے

بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، 8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔انڈیا دنیا میں موجودہ طور پر امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔

More posts