Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈولپمنٹ پر سنگین الزامات عائد

    محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈولپمنٹ پر سنگین الزامات عائد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری کئے جانے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض افسر اور ان کے منظور نظر ٹھیکیدار بتائے گئے ہیں
    اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ایک تحریری شکایت پر تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں فنی افسران بھی شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ قصبات ننگل ساہداں لبانہ روڈ غازی مینارہ رنیکے کھٹیالہ ورکاں سکیم نمبر 4 میں منظور شدہ تخمینہ جات کے مطابق کام نہیں ہوئے ان علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سب بیس6 انچ تھی مگر سب بیس ملی بھگت سے 4 انچ ڈالی گئی ہے ایک منصوبہ میں مٹی نہ ڈالنے کے باؤجود 21 لاکھ روپے کا مٹی کا بل بنا دیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہاں تعینات کئی افسر سابقہ دور حکومت میں بھی کئی کئی برس کام کرتے رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب نہیں ہونے دے رہے اس بارے میں سٹیزن پورٹل کو بھی کئی شکایات بھیجی ہیں دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

  • نوجوان لڑکی کو چھت سے پھینک کر زخمی کر دیا

    نوجوان لڑکی کو چھت سے پھینک کر زخمی کر دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ بھکھی کی چوکی جیون پورہ کے علاقہ وی آئی پی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چار مسلح ڈاکو ؤں نے اٹلی نیشنلٹی ہولڈر اکرم خان بلوچ کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کر یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی لینا شروع کردی تو اکرم خان کی 16سالہ بیٹی کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے اسے گھر کی چھت سے دھکا دیکر صحن میں گرادیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت کے تحت طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا پائی ہے۔

  • کباڑیے سے ایسا کیا مل گیا کہ ہوش اڑ گئے

    کباڑیے سے ایسا کیا مل گیا کہ ہوش اڑ گئے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) لاہور روڈ پر واقع قصبہ بیگم کوٹ سے ملحقہ بستی چاہ چیمہ والا کے قریب ایک کباڑیہ کی دوکان سے ہزاروں کی تعداد میں پولیو کی انتہائی خطرناک ٹریویلینٹ کی ویکسین کی خالی وائلز ملی ہیں جن میں سے درجنوں وائلز میں سے ویکسین کی دوا بھی پائی گئی ہے جس کی اطلاع پا کر محکمہ صحت اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسر وہاں پہنچ گئے یہ خالی وائلز لاہور سے لا کر فروخت کی گئی تھیں محکمہ صحت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ وائلز یونسیف اور ڈبلیو ایچ او فراہم کرتا ہے اور خالی وائلز بھی مانیٹرنگ کے لیے اسلام آباد میں جمع کروائی جاتی ہیں اور ان میں پائی جانے والی دوا کے چند قطرے بھی فضاء میں ملنے کے باعث اینوائیرسٹ سیمپل پازیٹیو ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

  • قومی احتساب بیورو کو ہوش آگیا

    قومی احتساب بیورو کو ہوش آگیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی فروخت کے نام پر مبینہ طور پر اربوں روپے کا فراڈ ہو جانے کے بعد قومی احتساب بیورو نے بھی جعلی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے
    باخبر ذرائع کے مطابق نیب پنجاب کی طرف سے کلیکٹر فیروز والا کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب آرڈی ننس 1999ء کی شق 19 کے تحت سابق صدر گرین ویو کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ کے صدر رفاقت علی اور اس کے زیر کفالت کے ناموں پر ممکنہ طور پر خریدی اور فروخت کی جانے والی تمام کمرشل رہائشی اور زرعی زمینوں کا ریکارڈ فوری طور پر فراہم کیا جائے جن میں ان کی ایک بیٹی دو بیٹے میاں عبدالوہاب میاں محمد ارحم اور اہلیہ روبینہ رفاقت شامل ہیں یہ ریکارڈ فوری طور پر طلب کیا گیا ہے رفاقت علی نے فراڈ وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

  • مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک 2 زخمی

    مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک 2 زخمی

    کراچی:پرانا گولیمار بینظیرپارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاگیا۔
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر30سال۔

    کراچی:لیاقت آباد ڈاک خانہ پل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر45سال۔

    کراچی:گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شیر اباولد سردی خان عمر46سال۔

    کراچی:گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شیر اباولد سردی خان عمر46سال۔

    کراچی:کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سعید ولد ظہیر الدین عمر55سال۔

    کراچی:منگھوپیر سلطان آباد جتوئی محلے کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
    لاش کی شناخت افشاں زوجہ غلام قادرعمر35سال۔

  • زیادتی کا شکار لڑکی سے رکن سندھ اسمبلی کی عیادت، لاپتہ لڑکی کا مقدمہ درج

    زیادتی کا شکار لڑکی سے رکن سندھ اسمبلی کی عیادت، لاپتہ لڑکی کا مقدمہ درج

    کراچی۔بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کر لیا گیا

    کراچی۔مقدمہ لاپتہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس حکام

    کراچی۔لاپتہ لڑکی کے والدین کا بیان قلمبند کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام

    کراچی۔لاپتہ لڑکی کو بازیاب کر کے واقعہ میں ملوث اشخاص کو عبرت ناک سزا دی جاۓ گی۔ایس ایس پی کیماڑی

    دوسری جانب اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی کراچی کی طالبعلم بشرہ راجپر سے ایم پی اے نسیم راجپر نے کراچی جناح ایمرجنسی ہسپتال میں پہنچ کر انسانی ہمدردی کے طور پر عیادت کی،

    رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھاکہ بشرہ راجپر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے

    وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاھ اور آئی جی سندھ کو گذارش ہے کہ بشرہ راجپر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے درندوں کو جلد گرفتار کرکے سزا دئی جائے اور بشرہ راجپر کی فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ ایم پی اے نسیم راجپر

  • انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ملزمان عادی مجرم ہے، چھیناجھپٹی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    ملزمان نہایت ہوشیاری اور یونیک طریقے سے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں۔

    ملزمان کا ایک ساتھی OLX ویب سائیٹ پر ڈیلینگ کر کے لوگوں کو بلواتا ہے اور واپسی پر ملزمان ان لوگوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا کرتے تھے۔

    ایسا ہی وقعہ مورخہ 17-01-2021 کو شہری محمد عزیز کے ساتھ پیش آیا دوران ڈیلینگ ملزمان اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 80 ہزار کیش اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہوئے۔

    مقدمہ الزام نمبر 65/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔

    ایس ایچ او سرجانی نے حفیہ اطلاع پر عبد اللّه موڑ سیکٹر 7C میں کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان سے موقع پر 03 عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد۔

    ملزمان سے مزید شہری سے چھینی گئی رقم میں سے 1 لاکھ 5 ہزار، آئی فون 11 پرو میکس، چوری شدہ موٹرسائیکل اور موبائل فون وغیرہ بھی برآمد۔

    ملزمان کیخلاف ضابطہ کے تحت مقدمات درج۔

    ملزمان سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہے۔

    ملزمان کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    گرفتار ملزمان میں رضوان ولد مشتاق، حسین ولد حسن اور یاسین ولد خرم شامل ہیں۔

  • گیسٹ ہائوسز فحاشی کے اڈوں میں تبدیل، پولیس کی کھلی اجازت

    گیسٹ ہائوسز فحاشی کے اڈوں میں تبدیل، پولیس کی کھلی اجازت

    ایس ایس پی ساوتھ کے چھٹی جاتے ہی ماڈل پولیس اسٹیشن کی شیریں جناح چوکی انچارج نے گیسٹ *ہاوسز میں فحاشی کے ساتھ ساتھ آئس۔چرس۔ہیروِن۔شراب اور بیئرکی کھلی اجازت دیدی

    کراچی(کرائم رپورٹر/انوسٹی گیشن رپورٹ)کلفٹن بلاک ٹو میں کئی گیسٹ ہاوس جن میں عیاشی کیلئے آنیوالے عیاش افراد کیلئے لڑکیوں سمیت ہرقسم کانشہ مہیاکیاجاتاہے
    فوٹیج میں ہرچیزواضح دیکھائی دے رہاہے مگر چوکی انچارج شیریں جناح کالونی محمداشرف جوگی نے چندنوٹوں کے عوض آنکھیں بندکرکے افسران بالا کوسب اچھے کی رپورٹ دے رہاہے۔ان گیسٹ ہاوسزمیں اندرون ملک سے دھوکا دہی کے ذریعے لڑکیوں کا زدوکوب کرکے عزتیں نیلام کی جاتی ہے اورپولیس کی جانب سے کئی بار مجبورلڑکیاں جنہیں اغواء کرکے رکھاگیایے بازیاب کرایا جاچکاہے مگر چوکی انچارج شیریں جناح کالونی کی عظمت کوسلام ہے جس نے گیسٹ ہاوس سیشل اونر سعود کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے پشت پناہی جاری رکھی ہوئی ہے۔ہمارے ذرائع نے اس گھناؤنے دلدل کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام صورتحال کو واضح کردیاہے.

  • بغدادی پولیس کاروائیاں، منشیات فروش ،گٹکا/ماوا سپلائرگرفتار

    بغدادی پولیس کاروائیاں، منشیات فروش ،گٹکا/ماوا سپلائرگرفتار

    بغدادی پولیس کے ایس ایچ او نے دو مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1020) گرام بہترین کوالٹی چرس اور (8) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا, ایس ایس پی سٹی.

    گرفتار ملزمان میں زاہد ولد عبدالمالک اور معراج ولد محمد حسین شامل ہیں.

    گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور زہریلا گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتے تھے.

    گرفتار ملزم زاہد عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.

    گرفتار ملزم زاہد کے خلاف اس سے قبل ایف آئی آر نمبر 223/2020 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ بغدادی٫ ایف آئی آر نمبر 185/2018 بجرم دفعہ 353/324/186/34/7ATA RW تھانہ گارڈن اور ایف آئی آر نمبر 186/2018 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ گارڈن میں درج ہیں.

    گرفتار ملزم زاہد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 88/2021 بجرم دفعہ 6/9-C درج.

    گرفتار ملزم معراج کے خلاف ایف آئی آر نمبر 87/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ درج.

    گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے .

  • ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروش اور شراب سپلائر کے خلاف کاروائیاں

    (1) تھانہ بغدادی
    تھانہ بغدادی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (2) منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (440) گرام چرس برآمد ہوئی.

    گرفتار ملزمان کے نام
    1. محمد خلیل ولد قادر بخش.
    2. عثمان ولد شبیر خان.

    گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 80/2021, 82/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج, مزید تفتیش جاری.

    (2) تھانہ کلاکوٹ
    تھانہ کلاکوٹ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے (1) ملزم کو گرفتار کیا.

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے (4) بوتلیں شراب برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزم کا نام
    1. پرویز ولد محمد حسین.

    گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 71/2021 بجرم دفعہ4/5 ایکسپلوزو ایکٹ درج.

    دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے.