Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان گرفتار، 7 موٹرسائیکل برآمد

    سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان گرفتار، 7 موٹرسائیکل برآمد

    کراچی: ایک کامیاب کاروائی دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مع کھلی سات موٹرسائیکلوں کے مختلف حصوں کے برآمدگی کے گرفتار کر لیا

    ملزمان گھروں کےباھر پارک کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے جسکی سی سی ٹیوی فوٹیج پولیس نے حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری عمل لاٸی

    گرفتار ملزمان محمد احسان ولد شہباز اور شہباز علی ولد یاسین کو سی سی فوٹیج میں باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے.

    ابتداٸی تفتیش میں معلوم ہوا ہیکہ ملزمان کراچی کے تھانہ زمان ٹاٶن ,کورنگی,لانڈہی اور تھانہ عوامی کالونی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر ساہیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں.

    گرفتارشدہ ملزمان سے برآمدگی
    (1) موٹرسائیکل نمبر KOC 2847 جوکہ تھانہ کورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 114/2021 بجرم دفعہ 381- a ت پ کی چوری شدہ برامد ۔

    (2)موٹرسائیکل نمبری KOC 2573
    جوکہ تھانہ لانڈہی کے مقدمہ الزام نمبر 79/2021 بجرم دفعہ 381-a ت پ میں سرقہ شدہ برامد ۔

    (3)موٹرسائیکل نمبرAFR/ 2021 چیسز نمبر SAC 52422
    جوکہ تھانہ عوامی کالونی کے مقدمہ الزام نمبر 100/2021بجرم دفعہ 381-a ت پ میں سرقہ شدہ برامد۔

    (4)موٹرسائیکل نمبری KNW-7201جوکہ تھانہ زمان ٹاون سےسرقہ شدہ ہے برامد

    (5) موٹرسائیکل نمبرKEO 3520
    جوکہ تھانہ کورنگی سے سرقہ شدہ ہے برامد۔

    (6)موٹرسائیکل نمبر AFR. 2021 چیسز نمبر CSR.793407
    جوکہ تھانہ کورنگی سے سرقہ شدہ ہے برامد۔

    (7) موٹرسائیکل نمبر AFR/2021 چیسز نمبر SAA.1217311 تھانہ عوامی کالونی کے مقدمہ الزام نمبر100/2021 بجرم دفعہ 381-a ت پ میں سرقہ شدہ برامد

    گرفتار بالا ملزمان کی حسب ضابطہ گرفتاری تھانہ عوامی کالونی / تھانہ کورنگی / تھانہ لانڈی / تھانہ زمان ٹاون میں کارواٸی عمل میں لائی جارہی ہے

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ ریکارڈ مزید چیک کیا جا رہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے.

  • ڈیڑھ کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ ، بلیک میلر پریشان

    ڈیڑھ کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ ، بلیک میلر پریشان

    قصور
    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی)
    ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سابقہ لائسنسنگ انچارج غلام رسول بھٹی ٹاؤٹ ایجنٹ اور ڈمی اخبار کے ذریعے زرد صحافت کرنے والے بلیک میلنگ مافیا کیخلاف سینہ سپر ہو گئے تفصیلات کیمطابق سابقہ لائسنسنگ انچارج سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی نے فخر زمان نامی جعلی اشٹام فروش ٹاؤٹ ایجنٹ اور اسکی سرپرستی کرنے والے ڈمی اخبار روز نامہ برسرِ پیکار کے چیف ایڈیٹر افضل ناصر بھٹی کیخلاف سول کورٹ میں ڈیڑھ کروڑ ہتکِ عزت کا دعوی دائر تھانہ بی ڈویژن اور ڈی جی پی آر میں درخواست گزاری کرتے ہوئے ورکنگ صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے اور اس مقدس پیشے کی آڑ میں بلیک میلنگ مافیا اور ٹاؤٹ ایجنٹوں کیخلاف ہر محاز پر انکا محاسبہ کروں گا اور ٹریفک پولیس کے فرائض کے متعلق ڈمی اخبار میں غلط اعداد و شمار شائع کرکے محکمے اور میری عزت کو اچھالنے والے بدنامِ زمانہ بلیک میلنگ مافیا کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے کیفرِ کردار تک پہنچاؤں گا سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی نے یہ بھی کہا کہ ڈمی اخبار برسرِ پیکار کے چیف ایڈیٹر کی بلیک میلنگ کیخلاف ڈی پی ایس انتظامیہ نے بھی ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے یہ مافیا آئے روز صرف ایک کاپی کے اخبار پر آئے روز مختلف محکموں کیخلاف جھوٹی بے بنیاد خبریں شائع کرکے مالی فوائد حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ افضل ناصر بھٹی نامی بلیک میلر صحافی اس سے پہلے ملک کے ایک ذمہ دار ادارے و اخبار روز نامہ جنگ کے لیے بھی رپورٹنگ کرتا رہا ہے جسکو آئے روز عوامی و محکمانہ شکایات پر انتظامیہ نے فارغ کر دیا تھا جو کہ بعد ازاں ایک ڈمی اخبار کے ذریعے بلیک میلنگ اور اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر مختلف محکموں میں فرائض سر انجام دینے والے سرکاری ملازموں اور کاروباری شریف شہریوں کو ناجائز ہراساں کرتے ہوئے بے انتہا مالی فوائد حاصل کر رہا ہے سب انسپکٹر ٹریفک پولیس غلام رسول بھٹی نے آئی جی پنجاب ڈی جی پی آر اور دیگر ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں صحافت کی آڑ میں متحرک بلیک میلر گروہ کیخلاف سخت قانونی اقدامات کرتے ہوئے کاروائی کی جائے

  • مردان، دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ۔

    مردان، دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ۔

    کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان کی نوشہرہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ہویے۔
    مورخہ 14-02-2021 کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بمقام شاہین ٹاون ضلع نوشہرہ میں چند دہشتگردوں نے پتھروں میں بھاری ہتھیار چھپا رکھے تھے۔ دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی خاطر ذخیرہ کئے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نوشہرہ کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی آفس شاہین ٹاون کے قریب سے پتھروں میں اسلحہ و ایمونیشن، 02 عدد راکٹ لانچر کے زندہ گولے بمعہ راکٹ لانچر گن ، 03عدد ہینڈ گرنیڈ اور 02 عدد سکاٹیج برآمد کئے ۔ برآمدہ راکٹ لانچر گولے و ہینڈ گرنیڈ طلبیدہ BDU عملہ کے ذریعہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کیلئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی ۔

  • لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔

    لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔

    لاہور: شیشہ سموکنگ۔شراب نوشی۔ناجائز اسلحہ۔ساؤنڈ سسٹم کے مرتکب 15 ملزمان گرفتار۔ملت پارک پولیس کی کاروائی جس میں ملزمان اعظم۔مہروز۔امیرحمزہ۔عدنان۔عابد۔علی رضا۔ستار۔بلال۔عظیم۔عمر۔شہباز۔احمد۔سنی۔عابد اور شکیل گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد حقہ شیشہ۔کوئلہ حقہ شیشہ اور حقہ شیشہ فلیورز برآمد ہویے۔ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد ہوا ۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MM اور گولیاں بھی برآمدملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ۔شراب نوشی۔ساؤنڈسسٹم۔شیشہ سموکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہویے ہیں ۔نئی نسل کو شیشہ سموکنگ اور اسطرح کی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئیے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کا کہنا ہے۔

  • پولیس نے  انڈسٹریل ایریا سے خطرناک گینگ کے افراد کو گرفتار کرلیا

    پولیس نے انڈسٹریل ایریا سے خطرناک گینگ کے افراد کو گرفتار کرلیا

    پولیس نے انڈسٹریل ایریا سے خطرناک گینگ کے افراد کو گرفتار کرلیا
    باغی ٹی وی : انڈسٹریل ایریا زون تھانہ سبزی منڈی پولیس کی کارروائی.تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث خطرناک عامری گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لیے ،

    ملزمان میں عامر علی اور عبدالجبار شامل ہیں. ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے پسٹل معہ ایمونشن برآمد. کر لیے گئے .

    ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران سبزی منڈی کے علاقے میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے . ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے.

  • طالبہ اجتماعی زیادتی،  ملزموں کے گرد گھیرا مزید تنگ

    طالبہ اجتماعی زیادتی، ملزموں کے گرد گھیرا مزید تنگ

    طالبہ اجتماعی زیادتی، ملزموں کے گرد گھیرا مزید تنگ

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے مزید دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، چاروں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، آج لیب روانہ کیا جائے گا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق تمام ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے لئے ہیں، متاثرہ لڑکی کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے مزید دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، چاروں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، آج لیب روانہ کیا جائے گا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق تمام ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے لئے ہیں، متاثرہ لڑکی کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے موبائل فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے انہیں دیا گیا ہے، لڑکی کے بتائےگئے مقام کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا انتظار ہے۔

    پولیس نے کہا ہے کہ ڈی این اے، سی سی ٹی وی اور موبائل فونز کے فارنزکس کے بعد ہی کیس میں پیش رفت ہوسکے گی۔

    واضح رہے کہ فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا .

    کراچی کے علاقے گلشن حدید سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بشرا راجپر کو کالج سے چھٹی کے وقت گلشن حدید سے اغو کیا گیا ،بشرا کو 9 فروری کو اغوا کیا گیا اور 10 فروری کی صبح پولیس نے اطلاع دی کے بچی ڈفینس میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے ۔ والد کہتے ہیں کہ میری بیٹی کو اغوا کرنے والوں نے زیادتی کا نشانہ بنا کر ڈفینس میں بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا،

    فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

  • کراچی حادثات، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

    کراچی حادثات، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

    کراچی:ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت واصف اختر ولد عثمان عمر61سال۔

    کراچی:بڑا بورڈ چمن سنیما کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت علی ولد محمد صادق عمر23سال۔

    کراچی:ملیر کے ڈی اے خیابان محمد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال۔

    کراچی:مومن آباد سکندر ہوٹل کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت معین اللہ ولد عبدالواجد عمر35سال۔

    کراچی:نارتھ کراچی یوپی موڑکے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر22سال۔

    کراچی:بلدیہ سعید آباد بسم اللہ چوک کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ولد سفیرعمر17سال۔

  • لال گاڑی گینگ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    لال گاڑی گینگ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    کراچی: ایک بار پھر لال گاڑی گینگ.

    کراچی: سفید کرولا کے بعد لال گاڑی ضلع سینٹرل میں خوف کی علامت بن گئی ۔۔

    کراچی: ایک دن میں دو سے زیادہ وارداتیں کی

    کراچی: واردات گلبرگ بلاک 12 گلی نمبر 2 میں ہوئی

    کراچی: سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے گلی سے گزرتے ہوئے لال گاڑی گینگ شہری کا تعاقب کرتا ہے

    کراچی: شہری گھر سے نکل کر دفتر کے لیے روانہ ہو رہا ہوتا ہے کے کار سوار لوٹیرے گلی میں واپس آ کے دونوں شہریوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں

    کراچی: شہریوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر ہوا میں اڑ جاتے ہیں

  • لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد ہوئی۔
    ڈی سی سمیت محکمہ صحت کےافسران موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لے کر معاملے کی انکوائری کی جاری ہے۔ ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی تا کہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
    پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں۔سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے

  • پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟

    پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟

    اسلام آباد میں انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کی جس میں بین الضلاعی منشیات کی سپلائی میں ملوث دو بڑے سپلائرز مخدوم علی اور کوثر علی شاہ گرفتار 22 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لےلی گئی اور منشیات سپلائرز کا تعلق اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ سے ہے۔
    ایس ایس آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان چرس کی بڑی کھیپ خیبر پختون سے پنجاب اور اسلام آباد میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دیگئی ھے.کارروائی رات گئے اسپیشل چیکنگ کے دوران ایس ایچ او اشتاق شاہ معہ ایس آئی نواز تھابل کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل زیشان علی اور کانسٹیبل محمد ساجد نے کی. آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ھے.