Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ن لیگی رہنما احسن اقبال کےعلاقے کے چوہدری نے 6 سالہ بچے کومارمارکرجان سے ماردیا

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کےعلاقے کے چوہدری نے 6 سالہ بچے کومارمارکرجان سے ماردیا

    نارووال: ن لیگی رہنما احسن اقبال کےعلاقے کے زمیندارنے 6 سالہ بچے کومارمارکرجان سے ماردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال کے علاقے میں کام سے انکار پر زمیندار کے تشدد سے 6 سالہ بچے پراس قدرتشدد کیاکہ وہ بچہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری محمد سرور نے کھیتوں میں ایک کام کرنے والے کے بیٹے نعمان حسن پر اتنا تشدد کیا کہ وہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ظفروال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔

    ذرائع کے مطابق زمیندار چوہدری محمد سرور نے بچے پر انتہائی بے دردی سے تشدد کیا اور لوہے کی راڈ سے اس کی کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر مارا ، اس دوران بچہ مسلسل روتا اور چلاتا رہا لیکن ملزم نے ایک نہ سنی اور اپنا تشدد جاری رکھا یہاں تک کہ بچہ یہ تشدد برداشت ہی نہ کرسکا اور جان کی بازی ہارگیا ، اس دوران مقامی مزدور بھی وہاں موجود تھے تاہم ان پر زمیندار کا خوف اتنا طاری تھا کہ کسی نے اسے روکنے اور بچے کو بچانے کی ہمت نہیں کی۔

    مقامی لوگ کہتے ہیں کہ چوہدری سرور، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے اس سے پہلے بھی بچوں اور کام کرنے والوں پر تشدد کیے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم چوہدری محمد سرور، ان کی اہلیہ گلشن بی بی اور بیٹوں محمد اعظم ، محمد منصور اور محمد ندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

  • تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کاروائی، مغوی سکول ٹیچر طلحہ بحفاظت بازیاب

    تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کاروائی، مغوی سکول ٹیچر طلحہ بحفاظت بازیاب

    مغوی سکول ٹیچر طلحہ 24گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب ہو گئے۔ تھانہ چورہ پولیس نے کامیاب کاروائی کی۔ واقعہ میں ملوث ایک خاتون ملزمہ بھی گرفتار ہوئی ہے اور بازیاب سکول ٹیچر طلحہ کی موٹر کار بھی برامد کر لی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو تھانہ چورہ پولیس کو سکول ٹیچر طلحہ ولد سید افتحار احمد سکنہ زنڈو بانڈہ نوشہرہ کی آغوائیگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی پی آو ڈاکٹر ذاہد اللہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او چورہ نضیف الرحمن ،ایس ایچ او رستم خائستہ الرحمن و دیگر پولیس آفسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔
    جنہوں نے واقعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کی اور مغوی سکول ٹیچر طلحہٰ کو بخفاظت بازیاب کیا۔
    اس واقعہ میں ملوث ایک خاتون مسماة(ز) کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مغوی کے مشران کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی جس کی بنا پر اس کو آغواء کیا گیا۔ دیگر شریک واردات ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

  • ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی,  موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی, موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    لاہور پولیس کو مطلوب موبائل اور موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کاروائی, 02 رکنی موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔

    ۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی,چوری و راہزنی،ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز وگولیاں ۔05 موبائل فونز۔02 موٹر سائیکلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا. گرفتار ملزمان میں مظفر اور کاشف شامل مقدمات درج تفتیش جاری ہے ۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو شاباش ملی ۔مزید کاروائیاں جاری رoکھنے کی ہدایت دی گئی . ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل

  • بزدار کے لاہور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اضافہ

    بزدار کے لاہور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اضافہ

    بزدار کے لاہور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    تھانہ شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ کے علاقہ فرخ آباد میں آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بعد فعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے،آٹھ سالہ احسن اپنی گلی میں کھیل رہا تھا کہ محلے دار مشتاق ورغلا کر زیر تعمیر پلاٹ میں لے جاکر بعد فعلی کردی

    معصوم بچے کے شورر مچانے پر لوگوں نے مشتاق نامی شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کرتے رہے بد فعلی کرنے والا شخص لوگوں سے جان بچا کر بھاگ جانے میں کامیاب پولیس نے فوری اطلاع ملتے ہیں مقدمہ درج کرلیا ملزم کی تلاش شروع کر دیپولیس کے مطابق آٹھ سالہ احسن کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں کمسن بچوں اور لڑکوں سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا ہے. ملزمان بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے، متاثرہ بچوں نے والدین کو بتایا اور ملزمان نے بلیک میل کیا تو والدین پولیس کے پاس پہنچ گئے. پولیس نے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر ان کے ساتھ زیادتی کرتے اور ویڈیو بنا کر ان کے گھر والوں کو بلیک میل کرتے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تو بعد ازاں ملزمان نے بااثر ہونے کا فائدہ اٹھا کر مدعی سے ساز باز کر کے ضمانت کروا لی جس کے بعد ملزمان رہا ہو گئے اور پھر سے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اہلیان علاقہ نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

    وفاقی محتسب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ قصور میں سینکڑوں متاثرہ بچے غریب اور ان پڑھ خاندانوں کے جبکہ مجرم بااثر تھے۔ پشت پناہی جاگیرداروں اور سیاستدانوں نے کی اورپولیس بھی بکاؤ نکلی ۔ ان واقعات میں مجرموں کو سزا ملنے کی شرح ڈھائی فیصد ہی رہی ۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں پاکستان میں 4ہزار 139 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ 1ہزار89 پنجاب میں پیش آئے ۔ صرف قصور میں گذشتہ دس برس کے دوران واقعات کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد سے زائد ہوگئی ۔ نظام کی خرابیوں کے باعث 97 فیصد سے زائد مجرم سزا سے بچ نکلے۔

    جنوری میں ہونے والے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 5سال میں اسلام آباد میں 560بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ان میں سے 300کیس رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 260غیر رجسٹرڈ رہے۔

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ملزم کو کیسے نامرد بنایا جائیگا؟ تفصیل سامنے آ گئی

  • موٹرسائیکل لفٹر، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنل اور گداگروں کا صفایا، کراچی ڈیفنس پولیس

    موٹرسائیکل لفٹر، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنل اور گداگروں کا صفایا، کراچی ڈیفنس پولیس

    ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نزیر شیخ کی خصوصی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی موٹرسائیکل لفٹر منشیات فروش و اسٹریٹ کرمنل اور گداگروں کے خلاف کارروائیاں

    ڈیفنس پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

    قیوم آباد کے علاقے سے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم شعیب ندیم ولد ریاض احمد خان کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ ٹیپوسلطان کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل KIF-1670 برآمد

    ملزم شعیب ندیم کے قبضے سے تھانہ بوٹ بیسن کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل KLI-2636 بھی برآمد کرلیا

    ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں موٹرسائیکل چوری اسٹریٹ کرائم سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے

    پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 127/2021 بجرم دفعہ 411/413/397 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

    دوسری کارروائی انٹیلیجنس بیس پر قیوم آباد میں کی گئی

    کارروائی کے دوران منشیات فروشی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

    ملزم ریاض خان ولد شیر محمد کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد

    ملزم ماضی میں منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے

    ڈیفنس پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 128/2021 بجرم دفعہ 6/9C انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت درج کردیا ہے

    ایف آئی آر نمبر 129/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

    اعلیٰ افسران کی ہدایت پر معصوم بچوں کو نشہ آوور دوا پلا کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی

    کارروائی کے دوران ایک۔خاتون رابعہ زوجہ مہدی حسن, جمال ولدخیر بخش , محمد خان ولد حیدر خان کو گرفتار کرلیا

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 124/2021 اور 125/2021 بجرم دفعہ 337-J گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    تمام ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے

  • کراچی حادثات، 3 افراد ہلاک 12 زخمی

    کراچی حادثات، 3 افراد ہلاک 12 زخمی

    کراچی:کینٹ اسٹیشن للی بریج کے قریب ٹریفک حادثہ01شخص ہلاک و08 افراد زخمی۔
    ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت (ہلاک )مطیع الرحمٰن ولد خانی رحمان عمر23سال،(زخمی )شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر20,20,56,20,35,30,40,18سال۔

    کراچی:بنارس رحمان ہسپتال کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت میاں سید قوی ولد میاں سید گوہرعمر55سال۔

    کراچی:اورنگی ٹاﺅن فرنٹیئرکالونی نمبر 03 کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت امجد ولد میر محمد عمر36سال۔چھیپا ذرائع۔

    کراچی:عائشہ منزل پل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اختر ولد بشیر عمر25سال۔

    کراچی:قصبہ کالونی 2.5نمبر کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت صفدر ولد سودا گرعمر55سال۔

    کراچی:نیوکراچی گودھرا چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔

    تازہ ترین:
    کورنگی 3 نمبر پی ایس او کے پمپ کے پاس کار پر فائرنگ.ایک گولی پیٹ پر لگی ہے اشفاق نام سے شناخت ہوئی ہے عمر 45 سال،
    ایک شخص ہلاک جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.

  • فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

    فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

    کراچی : فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن حدید سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ کہ متاثرہ لڑکی 9 فروری کو گلشن حدید میں اپنے گھر سے کالج کیلئے نکلی تھی جب دوپہر ایک بجے تک لڑکی کا پتا نا چلا تو اہلخانہ نے خود ہی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

    ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس تھانے سےفون آیا کہ بیٹی ڈیفنس سے ملی ہے، میری بیٹی کی حالت خراب تھی میں اسے اسپتال لے گیا تھا جہاں میڈیکل کرانے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بشرا راجپر کو کالج سے چھٹی کے وقت گلشن حدید سے اغو کیا گیا ،بشرا کو 9 فروری کو اغوا کیا گیا اور 10 فروری کی صبح پولیس نے اطلاع دی کے بچی ڈفینس میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے ۔ والد کہتے ہیں کہ میری بیٹی کو اغوا کرنے والوں نے زیادتی کا نشانہ بنا کر ڈفینس میں بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا

    ایف آئی آر کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ2 سے 3 لڑکے اسے اغواء کرکے لےگئے اور زیادتی کی۔مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔

  • جان لیوا اور مضر صحت منشیات عام ، اینٹی نارکوٹکس فورس دفاتر تک محدود

    پتوکی سمیت قصور بھر میں شراب،چرس، ہیروئن گٹکا سمیت دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے،جبکہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے مبینہ کرپشن،سیاسی دباؤ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
    اسمگل شدہ بھارتی گٹکا، چرس، افیون، ہیروئن، راکٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا نوجوانوں اور کم عمر بچوں میں استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وباء کے دوران منشیات کی کھلے عام دستیابی حیرت انگیز ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے مختلف دیہی علاقوں میں مضر صحت اشیاء سے شراب کشید کرنے کی بڑی تعداد میں بھٹیاں کام کررہی ہیں۔ دیسی شراب کا کاروبار اندرون قصور کی تحصیل پتوکی میں خاصا عروج پر ہے۔
    ذرائع کے مطابق منشیات فروش مافیا کےسفید پوش افراد سیاسی سرپرستی میں مخصوص مقامات پر شراب فروخت کرنے کے ساتھ اس کی ہوم ڈلیوری بھی کرتے ہیں۔شراب کی کھلے عام دستیابی سے نوجوان نسل میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ چرس اور ہیروئن کی خرید و فروخت بھی عام ہے۔
    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق اندرون قصور کے علاوہ اسمگل شدہ بھارتی گٹکے کی بڑی مارکیٹ بنا ہوا ہے۔ پتوکی شہر کے علاوہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کے کیبنوں،پرچون کی دکانوں،اور دیگر مقا مات پر بھارتی اسمگلنگ شدہ گٹکا سفینہ،21سو،پان پراگ،ظفری اور دیگر ناموںسے کھلے عام دستیاب ہے،جبکہ بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ مختلف برانڈکی غیر ملکی سگر یٹ کا کاروبار بھی سیاسی سرپرستی میں جاری ۔
    دوسری طرف شہر کے بیچوں بیچ شراب فروخت کرنے والے ڈیلر موجود ہیں جو ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں شراب کے عادی افراد شراب پی کر گلی محلوں میں گالم گلوچ اور بیہودہ زبان استعمال کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر عورتوں کو گزرنا مشکل ہوتا ہے ان شراب فروشوں اور شراب کے عادی افراد اس قدر گلی محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اہل علاقہ کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کے ان مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور علاقے کو محفوظ کیا ایسے لوگوں کی وجہ سے معصوم بچوں پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    قصور میں قانون کے رکھوالے بھنگ پی کر سوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کی ملی بھگت سے پریشان شہری تھانے کی ناک تلے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈکیتی تھانہ کھڈیاں خاص سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع جگہ پر ہوئی ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے-

    پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر پہنچ گئے ڈکیتی کی واردات پر اظہار افسوس ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. متاثرہ خاندان سے گفتگو. پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی قصبہ کھڈیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر گئے انکے گھر 50 لاکھ کے قریب ھونے والی ڈکیتی پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع کوآرڈینیٹر سردار عباس ڈوگر، سردار عابدجمال،جواد ابراہیم دیگر بھی انکے ھمراہ تھے. ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور لوٹے گئے زیورات نقدی وغیرہ برآمد کروائی جائے گی. بعد ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور سے ملاقات کی اور ڈاکٹر نذیر بلوچ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے، لوٹاگیا مال برآمد کرنے اور ذمہ داران قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری،  ناجائزمکانات اوردیواریں مسمار کردیں

    سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری، ناجائزمکانات اوردیواریں مسمار کردیں

    کراچی میں بن قاسم ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں محکمہ روینیو کی لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیے گئے-

    ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شاھانی اور مختیار کار فرحان جتوئی نے آپریشن کی نگرانی کی۔ اسٹنٹ کمشنر منشاد شاھانی اور مختیار کار فرحان جتوئی کے بقول ناکلاس 305 اور دیھ کوٹئئڑو میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے مکانات اور دیواریں مسمار کردی۔ آپریشن میں 50 کروڑ مالیت کی 80 ایکڑ زمین سے قبضہ واگزار کروالیا گیا۔ آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس بھی ھئوی مشینری کے ہمراہ محکمہ روینیو کے ساتھ آپریشن میں شامل تھی- سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔