مانگامنڈی پولیس کی کارروائی سے دو ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں مانگا منڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں علی اکبر اور علی رضا شامل ہیں ۔ایس ایچ او مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل 5میگزین اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔جس پر مانگامنڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف صدر ڈویژن میں پولیس کی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
Category: جرائم و حادثات
-

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں،ایس پی صدر حفیظ الرحمن کی بھرپور کارروائیاں!!
-

افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تھانہ غالب مارکیٹ اور گلبرگ کا اچانک دورہ کیا جس میں انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔ کرائم کنٹرول اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پولیس افسران کرائم کنٹرول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کے دورہ کے موقع پرپولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی گلبرگ سرکل و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے تھانوں کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اُجاگر کریں۔پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں۔
-

جمعتہ المبارک پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی
جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جس کے تحت لاہور پولیس کی طرف سے جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔
-

سمینٹ سے لدے ٹرک میں کسٹم اپریزمنث سٹاف نے کیا برآمد کیا؟
ضلع خیبر طورخم بارڈر پر این ایل سی ایکسپورٹ سکینر میں ,کسٹم اپریزمنٹ حکام نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیمنٹ ٹرک سے 120عدد پستول 43500کارتوس برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لئے۔
باغی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق طورخم ایکسپورٹ سکینر میں ڈیوٹی پر معمور کسٹم اپریزمنٹ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیمنٹ ٹرک نمبر KBL11256 ٹرک سے بھاری تعداد تعداد میں اسلحہ برامد کرکے ڈرائیور سمیت ٹرک تحویل میں لے لیا , اس حوالے سے سپرنڈنٹنٹ اپریزمنٹ یعقوب شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ سکینر پوائنٹ پر سمینٹ سے لدے ٹرک میں کسٹم اپریزمنث سٹاف نے ڈیوٹی کے دوران 120 عدد پستول ,43500 کارتوس اور دیگر مواد بھی برامد کرکے ٹرک سمیت ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا اس موقع پر طورخم پولیس کے انچارج اسسٹنٹ انسپکٹر عشرت شینواری , اینٹی نارکوٹکس حکام اور این ایل سی و دیگر حکام بھی موجود تھے کسٹم حکام نے اسلحہ ٹرک اور ملزم کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔ -

حیران کن زریعےسے منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش، مگر ناکامی کا سامنا ہوا!!!
خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام ہو گیی۔
کراچی میں کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔حکام نے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ -

خوبصورت نوجوان اداکارہ سے پائلٹ نے جہاز ہی میں زیادتی کرڈالی
ممبئی :خوبصورت نوجوان اداکارہ سے پائلٹ نے جہاز ہی میں زیادتی کرڈالی،اطلاعات کے مطابق ہمسائے ملک میں جہاں اداکارہ کو پائلٹ نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،متاثرہ اداکارہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا وعدہ کیا بعد ازاں اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد فرار ہوگیا،
ذرائع کے مطابق متاثرہ اداکارہ کا کہناتھا کہ انھیں ایک پائلٹ نے شادی کا جھانسا دے کر ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔ٹیلی ویژن کی ایک اداکارہ اپنے ساتھ ہونے والے زیادتی کے معاملہ پر پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ایک پائلٹ زیادتی کا نشانہ بنایا اوروہ بھی جہاز میں
اداکارہ کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعہ پر پولیس نے بتایا کہ پچھلے برس دسمبر میں وہ ملزم پائلٹ سے رشتہ تلاش کرنے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ملیں۔ اداکارہ کے مطابق اس پائلٹ نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ کرلیا جبکہ اسی دوران فون پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان دونوں کی باتیں بھی ہونے لگیں۔
پولیس نے اداکارہ کی درخواست پر پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز ہوگیا ہے۔
-

یااللہ سب کو نیک اولاد عطا فرما:10روپے کی خاطربدبخت بیٹے نےماں کوقتل کردیا
اٹک :یااللہ سب کو نیک اولاد عطا فرما:10 روپے کی خاطر بدبخت بیٹے نےماں کوقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال ميں محض 10 روپے کی خاطر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 3 فروری کو تھانہ حسن ابدال کے علاقہ برہان میں پیش آیا ، جہاں ملزم نے والدہ سے سگریٹ پینے کے لیے پیسے مانگے لیکن ماں نے اس کو سگریٹ نہ پینے کے حوالے سے نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ کی ،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدتمیزبیٹے نے والدہ کی باتوں کوتوہین سمجھ طیش میں آکر بدبخت بیٹے نے سگی ماں نورینہ بی بی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا ، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس ملزم کو تلاش کرکے اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زاہد عرف سترنگی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو قتل کرنے کے بعد نیند نہیں آتی ، میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔
-

خواجہ سراوں نےایک طالب علم سےزیادتی کرڈالی،غصےمیں آکرقتل کیا،قاتل بول اٹھے
گوجرانوالہ :خواجہ سراوں کواس لیےقتل کیاکہ انہوں نےایک طالب علم سےزیادتی کرڈالی،غصےمیں آکرقتل کیا،قاتل بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں 2 خواجہ سراوں کو طالم علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر قتل کر دیے جانے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہزادی اور زینی نامی خواجہ سراؤں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ گزشتہ روز پولیس نے مقتول خواجہ سراء شہزادی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا تھا۔
دونوں خواجہ سراؤں کو گذشتہ رات گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ اب اس کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد مقتولین پر ہی سنگین الزام عائد کر دیا۔
ملزمان نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں خواجہ سراوں نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد غصے میں آ کر انہیں قتل کر ڈالا۔اس کیس کے حوالے سے گواجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواجہ سراء کرائے کے مکان میں موجود تھے۔موٹرسائیکل پر سوار ملزمان آئے اور گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا۔اس دوران گھر سے گانے بجانے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ خواجہ سراؤں نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت پر مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے
-

چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول، پولیس بے بس
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں، پولیس تمام تر دعوؤں کے باوجود ان وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے نہ ہی ڈاکوؤں اور چوروں کا کوئی سراغ لگایا جاسکا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھو ں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں، نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں ڈاکوؤں نے منیر سے 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ایس پی چوک کے قریب پولیس بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے آنے والے نوجوان ذیشان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، باہو چوک صدر شیخوپورہ سے بھی عرفان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، ارائیانوالہ میں دو ڈاکوؤں نے حسنین کو لوٹ لیا، راوی ریان میں چار ڈاکوؤں نے سخاوت کی دکان میں 40ہزار ورپے اور موبائل فون چھین لیا، کالا شاہ کاکو اور خانپور میں ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران ڈاکو راشد اور اکرم سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
-

منشیات اسمگل کرنے والے باز نہ آئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائیاں
پنجاب میں جاری اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیوں میں اندرون وبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر دوران تلاشی مشتبہ پارسلوں سے منشیات برآمد کی گئیں- ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ بیلٹ اور لیڈیز کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ پارسل محمد جمیل جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے کے نام سے انگلینڈ میں عامر زبیر کے لئے بک کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسرا پارسل نازیہ پروین جو کہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے کے نام سے لندن احمد کے نام سے بک کیا گیا تھا.- اس کے علاوہ تیسری کاروائی میں لاہور کے علاقے شادباغ انڈر پاس رنگ روڈ پر کاروائی کے دوران منشیات برآمد کی گئیں- جبکہ چوتھی کاروائی میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب ہوئی۔ جہاں پر دوران تلاشی منشیات برآمد۔
برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 98 .920 گرام ہیروئن 1.200کلوگرام آیس(ice) اور 55 کلو گرام چرس شامل ہیں۔ ملزمان بنام مومن جو کہ ساؤتھ وزیرستان کا رہائشی ہے اور عبدالرؤف جو کہ شاہ میرا لاہور کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔