Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ملاوٹ مافیا کی خیر نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

    ملاوٹ مافیا کی خیر نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار سے ملاوٹ مافیا کا بچنا مشکل ہوگیا ہے-

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر آرڈر شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں آپریشن کیا جس کے تحت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے ہیں- کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ، مضر صحت گوشت، مصالحہ جات اور گندے انڈے ضبط کیے گئے ہیں-ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ ٹیکسلا میں کاروائی کرتے ہوئے گرینڈنگ یونٹ کو سیل کیا۔ مرچوں میں ملاوٹ اور ناقص مصالحہ جات کی فروخت کے باعث کارروائی کی گئی ہے۔

    راول ٹاون 2 میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر چکن شاپ کو سیل کیا۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ڈیری شاپ کو سیل کیا۔ پوٹھوہار ٹاؤن میں واقع سیون الیون ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کے قریب چیکنگ کے دوران بٹ کڑاہی تکہ کو ناقص سٹوریج پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا- معمولی نقائص پر 62 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔رفاقت علی نسوآنہ

  • ‏دعا منگی اغوا میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    ‏دعا منگی اغوا میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏دعا منگی اغوا میں ملوث ملزم فیاض سولنگی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

    عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،سرکاری وکیل نے کہا کہ ‏ملزم دعامنگی، بسمہ اور دیگر کے اغوا میں ملوث ہے،ملزم فیاض سولنگی جیل میں ہے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم فیاض سولنگی کا نام شامل نہیں تھا،

    عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کی شب ڈیفنس، خیابان بخاری کمرشل سے کار سوار ملزمان طالبہ دعا منگی کو اغوا کر کے لے گئے تھے جبکہ ملزمان نے دعاکے ساتھ موجود اس کے دوست حارث سومرو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

    گزشتہ سال کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچی تھی،دعا منگی کے دوست اس موقع پر فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔ دعا منگی نے اپنے اس دوست کے علاج کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلا دی ہے، جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دعا منگی کو اغواکاروں سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 2شخص ہلاک 2زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 2شخص ہلاک 2زخمی

    کراچی:نیپا بریج کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالقیوم ولد محمد شہاد عمر35سال۔

    کراچی:کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر70سال۔

    کراچی:نیا ناظم آبادکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ ولد عنایت اللہ عمر23سال۔

    کراچی:گولیمار عصرِشیریں کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدالناصر ولد غفار عمر55سال۔

  • ضلع کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    ضلع کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    ضلع کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائیاں . دو مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران ایک مفرور ملزم ، ایک منشیات فروش ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    (1) پہلی پولیس کاروائی
    تھانہ سعود آباد موڈل پی ایس پولیس پارٹی کی ایک کامیاب کاروائی. ایک منشیات فروش کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) محمّد اسلام ولد مرزا

    برآمدگی
    (1) 230 گرام چرس برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر:68/2021 جرم دفعہ: 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ

    (2) دوسری پولیس کاروائی
    تھانہ سعود آباد موڈل پی ایس پولیس پارٹی کی ایک کامیاب کاروائی. ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) گلفام ولد سلمان

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدم کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر:157/16 جرم دفعہ 392/34 پی پی سی

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

    گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

    ترجمان کورنگی پولیس

  • اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹرگرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹرگرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹر ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے دوران گشت چاندی چوک سے ملزم کو گرفتار کیا۔

    ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KJW-3268 برآمد۔

    برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاکستان بازار کے علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی۔

    موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 46/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے.

    ملزم دانش ولد عمران سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

    جبکہ ملزم کی گرفتاری اور برآمدہ موٹرسائیکل نمبری بالا کی بابت متعلقہ AVLC کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    ملزم کو مزید تفتیش کے لئے AVLC کے حوالے کیا جائے گا۔ ویسٹ پولیس

  • مفرور ملزم گرفتار، اصلحہ برآمد

    مفرور ملزم گرفتار، اصلحہ برآمد

    کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل سمیت گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے(1) پستول 30 بور بمعہ 2 راؤنڈز، (4) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا اور (10) کلو چھالیہ برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کریمنل کی وارداتیں اور گٹکا/ماوا سپلائی کرتے تھے.

    گرفتار ملزمان میں محمدآصف ولد غلام سرور اور اکبر ولد محمد حسین شامل ہیں.

    گرفتار ملزم محمد آصف عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.

    گرفتار ملزم آصف کے خلاف ایف آئی آر نمبر 171/2006 بجرم دفعہ 395//398, ایف آئی آر نمبر 172/2006 بجرم دفعہ 13-D تھانہ کلاکوٹ, ایف آئی آر نمبر 60/2015 بجرم دفعہ 13-D تھانہ نیپئر اور ایف آئی آر نمبر 56/2011 بجرم دفعہ 13-D تھانہ بغدادی میں درج ہیں.

    گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 68/2021 بجرم دفعہ 23(I)A اور ایف آئی آر نمبر 67/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ درج.

    گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.

  • معاشرے کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئےاقدامات، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

    معاشرے کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئےاقدامات، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری کر رکھی ہیں- منشیات فروشوں کے خلاف جاری ان کارروائیوں میں گذشتہ ماہ778منشیات فروش گرفتار، 764مقدمات درج کیے گئے ہیں- منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

    تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ جنوری کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 778منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے خلاف764 مقدمات درج کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 05کلو413گرام ہیروئن،247کلو گرام سے زائد چرس،10ہزار224لیٹر شراب، 100گرام آئس اور03کلوگرام سے زائد افیون برآمدکی گئی۔سٹی ڈویژن پولیس نے156، کینٹ219،سول لائنز 77، صدر ڈویژن136، اقبال ٹاؤن52جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 138 منشیات فروش گرفتارکئے۔ساجد کیانی نے ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تعلیمی اداروں کے گرد ونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ منشیات فروشوں کے قلع قمع میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

  • شیراکوٹ پولیس مفرور اشتہاری چور اورگلشن راوی پولیس نقب زن خواتین کو  گرفتار کرنے میں کامیاب

    شیراکوٹ پولیس مفرور اشتہاری چور اورگلشن راوی پولیس نقب زن خواتین کو گرفتار کرنے میں کامیاب

    لاہور: مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا۔ شیراکوٹ پولیس نے اقدام قتل کے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
    گلشن راوی پولیس نے نقب زنی۔چوری کے مقدمہ میں مطلوب 02 خواتین ملزمہ کو گرفتار کیا۔شیراکوٹ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری اطہر کو گرفتار کیا۔ملزم اطہر 06 سال سے بہاولپور پولیس کو مطلوب تھا۔گلشن راوی پولیس نے چوری۔
    ۔نقب زنی کے مقدمات میں مطلوب 02 ملزمہ کو گرفتار کیا۔ملزمہ مینا بی بی اور بشیراں بی بی پر تھانہ نیو انارکلی میں نقب زنی۔چوری کے مقدمات درج تھے۔مفرور اشتہاری ملزمان کو متعلقہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے

  • دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گو جرانوالہ کے نواحی گاوں مدوخلیل میں دو موٹرسائیکل سوار ن، فائرنگ کر کے دو خواجہ سراوں کو موت کے گھاٹ تار دیا

    گوجرانوالہ کے نواحی گاوں مدوخلیل میں دو نامعلوم افراد گھر میں گھس کر دو خواجہ سرواں کو سر میں گولیاں ماریں جس سے دو خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور قاتل موقع سے فرار ہوگئے سی پی گوجرانوالہ نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا اورخواجہ سراشہزاد عرف صنم اور زین عرف زینی کے قتل کا مقدمہ شہزاد عرف صنم کے والد کی مدعت میں درج کر لیا گیا

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1359448800943878145

    ں رات کو خواجہ سرا تھانہ لدھے والا وڑائچ گئے تو پولیس نے بات سننے کی بجائے خواجہ سراوں کو دھکے مار کر باہر نکال دیا اس کے علاوہ جب میڈیا اس معاملے کے لیے ایس ایچ او امتیاز بھنڈر کے پاس گئے تو ایس ایچ او نے موقف دینے سے انکار کر دیا

    اس حوالہ سے خواجہ سراوں نے احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے روا سلوک کی مزمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوٹس لئنے کا مطالبہ کیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے گوجرانوالہ بدو خلیل گاوں میں فائرنگ سے دوخواجہ سراؤں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او )گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

    خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

  • کبیروالا پولیس اور سپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی سے موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے 05 ملزمان گرفتار۔

    کبیروالا پولیس اور سپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی سے موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے 05 ملزمان گرفتار۔

    کبیروالا پولیس اور سپیشل ٹیم کو مشترکہ کاروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
    سپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچر اور موٹر سائیکل چور گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    غلام مرتضی’ عرف مرتی موٹر سائیکل چور گینگ کے 03 سرگرم رکن سرغنہ سمیت گرفتار ہو گئے۔ مشترکہ کاروائی کے دوران 15 موٹرسائیکل اور تقریبا”02 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان سے ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور دن رات محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 19 مقدمات ٹریس کئے گئے۔
    گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چھین کر دیگر اضلاع میں فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔
    ڈی پی او کی ایس ایچ او عثمان رضا نے ASI میاں غوث اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔