Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اشتہاری ملزم منشیات فروشی کے سلسلے میں  گرفتار،  ایس-پی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

    اشتہاری ملزم منشیات فروشی کے سلسلے میں گرفتار، ایس-پی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی جس میں بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سرور ،اکبر عرف بلا نامی منشیات فروش گرفتار،1کلو800گرام منشیات برآمد،02 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان میں مبشر اور احمد شامل ہیں۔
    نیز ملزمان سے2موٹرسائیکل،مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہویے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • کریک مرینہ منصوبے کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ،بلڈرکی ضمانت مسترد

    کریک مرینہ منصوبے کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ،بلڈرکی ضمانت مسترد

    کریک مرینہ منصوبے کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ،بلڈرکی ضمانت مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریک مرینہ منصوبے کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا معاملہ, چیک باونس کیس میں سیشن عدالت نے بلڈر میصم رضا زیدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی,

    عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکمدے دیا،عدالتی حکم نامہ سامنے آنے سے قبل ملزم میصم رضا زیدی فرار ہو گیا,وکیل مدعی صدیق سنز کاکہنا تھا کہ بلڈوز شہراز نعیم اور اس کے بیٹے عمر شہزاد اور میصم رضا نے دو دریا کر کے قریب منصوبہ شروع کیا تھا,کریک مرینہ منصوبہ 2004 میں شروع کر کے 2009 میں مکمل کرنا تھا, وقت پر منصوبہ مکمل نہ کرنے پر فیلٹس کی بکنگ کرنے والوں نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا

    وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد متاثرین کو بلڈرز کے چیکس دیے بلڈرز نے ارب روپے کے قریب رقم واپس کرنے کا جو چیک صدیق سنز کو دیا وہ باونس ہوگیاچیک باونس کا مقدمہ درج ہونے پر بلڈر شہزاد نعیم اور عمر شہزاد سنگا پور فرار ہوگئے,

  • کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، اہم ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، اہم ملزمان گرفتار

    کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس، تھانہ گبول ٹاؤن کی شاندار کاروائی
    پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا. ملزمان کو دوران گشت رکنے کا اشارہ دیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی. پولیس پیٹرول نے ملزمان کو حکمت مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا.
    ملزمان خمیسہ ولد جمعہ خان اور عامر ولد افضل کے قبضے سے ایک TT پسٹل 30 بور 2 راؤنڈ، ایک موبائل فون نوکیا، ایک موٹر سائیکل ہنڈا CG-125 برآمد کرلئے گئے. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی.

    ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،
    کارروائی کے دوران مضرِ صحت گٹکا ماوا فروش اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر گٹکا ماوا فروخت کرنے والی فضیلہ زوجہ ہادی بخش عرف بادشاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
    خاتون چوری چھپ کر مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرتی تھی، ملزمہ کے قبضے سے پانچ کلوگرام سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا برآ مد کرلیا گیا، ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 121/2021 بجرم دفعہ گٹکا ماوا ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے.

    دوسری کارروائی میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرلیاگیا، کارروائی کے دوران منشیات فروش رحمت اللہ ولد عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے 25 گرام ہیروئن برآمد کیا گیا، ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن شاہد تاج نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 119/2021 بجرم دفعہ 6/9A اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے، گرفتار دونوں ملزمان کوںمزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاگیا ہے .

    کراچی کے ایک اور علاقے میں پولیس اسٹیشن بلوچ کالونی کی اینٹلی جنس اسٹاف کی اطلاع پر گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن لیا گیا،
    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات و ایس پی جمشید ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ او بلوچ کالونی سب انسپیکٹر محمد مٹھل کی کاروائی.
    بلوچ کالونی پولیس پارٹی نے دوران گشت محمود آباد نمبر 5 گلی نمبر 23 ڈی کے پاس نورکیبن پر چھاپہ مار کر ملزم وسیم ولد شاد کو گرفتار کر کہ اسکے قبضے سے گٹکا ماوا برآمد کر کہ مقدمہ الزام نمبر 53/21 بجرم دفعہ 8/1 گٹکا ماوا ایکٹ تحت درج کیا گیا- گرفتار ملزم اس سے قبل بھی اسی جرم میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم کو برائے آیندہ تفتیش سپرد تفتیشی حکام کیا گیا

  • کراچی ڈیفنس پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی ڈیفنس پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے احکامات پر ڈیفنس پولیس اسٹیشن کی کارروائی عمل میں لائی گئی. امروزافسران بالا کے حکم پر SHO ڈیفنس نے بمقام کالا پل کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ( رپیٹڈ کریمنلز) قادر بخش ولد شاہ جہاں اور حضرت بلال ولد بسم اللہ خان کو گرفتار کیا ملزمان سے مختلف مقدار میں چرس برآمد ہوئی، ملزم قادر بخش ولد شاہ جہاں سے 1470 گرام چرس اور ایک عدد پسٹل معہ 4 راونڈ زندہ برآمد ہوا جس سے برآمدہ چرس کا مقدمہ الزام115/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ درج ہوا جبکہ ملزم سے برآمدہ پسٹل کا مقدمہ الزام نمبر 116/2021 بجرم دفعہ 23-1-A اسلحہ ایکٹ درج ہوا جبکہ ملزم حضرت بلال ولد بسم اللہ خان سے 125 گرام چرس برآمد ہوئی جن کے خلاف مقدمہ الزام 115/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس ایکٹ درج ہواجبکہ ملزمان کی جامع تلاشی سے 70000 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ملزمان پہلے بھی متعدد بار(تھانہ صدر، تھانہ فرئیر، تھانہ محمود آباد، تھانہ ٹیپوسلطان) میں بند ہوکر جیل جا چکے ہیں.

  • چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

    چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی صاحب ساؤتھ زبیر نظیر شیخ و ایس پی صدر ڈویژن زاہدہ پروین صاحبہ کے احکامات پر کی گئی کارروائی میں اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فرئیر انسپکٹر وقار تنولی و ASI شاہد جنجوعہ نے پنجاب کالونی میں CCTV فوٹیج کی مدد سے کاروائی کی، دوران کارروائی اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبد الماجد عرف ماجو ولد عبدالقادر کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضہ سے نشاندھی پر تھانہ فرئیر و تھانہ آرام باغ کے علاقوں سے چوری کی ہوئی 2 موٹر سائیکلیں نمبر 6042-KHP و 7442-KMH برآمد کی گئی ، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر57/2021 بجرم دفعہ A-381 و مقدمہ نمبر 530/2020 بجرم دفعہ A-381 درج کئے گئے ہیں۔
    ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ نشہ کی لت کو پورا کرنے کے لیے اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتا ہے جو کہ اس قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے. ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزم کو مزید کاروائی/تفتیشکے لیے AVLC حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

  • قبرستان کی آڑ میں زمین ھتیانے کوشش، ایم این اے سمیت کئی افراد ملوث

    قبرستان کی آڑ میں زمین ھتیانے کوشش، ایم این اے سمیت کئی افراد ملوث

    کراچی: ضلع ملیر کا منتخب ایم این اے شیر پاو سواتی محلے میں قبرستان کی آڑ میں زمین ھتیانے میں ناکامی کے بعد سرکاری مشینری کے استعمال کے ذریعے گلشن بونیر سے ملحقہ پانچ ہزار غریب گھرانوں کو بے یارو مددگار بنانے کے لئے DCملیر کے ذریعے 40سالہ کچی آبادی کو مسمار کرنے کے لئے پلان مرتب کرنے لگا.
    ڈیڑھ دہائی قبل ریڑھی گوٹھ ساحلی پٹی کے قریب گلشن بونیر اور اطراف کی آبادی کو سابقہ سٹی ناظم مصطفی کمال بھی ھتیانا چاہتا تھا تاہم مظلوم اور بے سہارالوگوں کے سروں سے چھت کا سایہ برقرار رکھنے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے اہم کردار ادا کیا تھا
    شاہی سید نے سابقہ ادوار میں سندھ حکومت کے اراکین کے ذریعے ہزاروں گھرانوں کو بے گھر ہونے سے بچایا تھا

    واضع رہے کہ دو ماہ قبل منتخب ایم این اے آغا رفیع اللہ کی قیادت میں دیگر سیاسی علاقائی رہنماوں نے شیر پاو اسٹار گراونڈ کے قریب مقامی شخص کی خالی زمین پر قبرستان کی تختی لگا کر زمین کو ھتیانے کی کوشش کی مقامی شخص نے معزز عدالت سے رجوع کیا۔ ایک درجن سے زائد افراد کو ایم این اے سمیت زمین پر قبضے میں ملوث قرار دیا پیٹیشن دائر ہونے کے بعد منتخب ایم این اے نے اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوے مقامی پولیس کو دباو میں لیکر پولیس فائل میں اپنا بیان حقائق کے برعکس لکھوایا معزز عدالت نے جمع ہونے والے چالان کے متن کے مطابق ایم این اے آغا رفیع اللہ نے معزز عدالت کو گمراہ کرنے کے لئے پولیس کو بیان دیا کہ مذکورہ زمین پر سیوریج لائن کے کام حوالے سے دورے پر گیا تھا مذکورہ اراضی سے میرا کوئی بھی تعلق نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر آغا رفیع اللہ کے ایونٹس کی ترجمانی کرنے والوں نے زمین پر نصب قبرستان کی تختی کی تصویریں بھی وائرل کی تھی اور سوشل میڈیا پر مقامی شخص کی زمین کو قبرستان کے لئے مختص قرار دیا گیا سوشل میڈیا پر ایم این اے آغا رفیع اللہ سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے علاقائی زمہ داروں کی تصویریں شئیر کی تھی معزز عدالت میں زمین پر قبضے کا کیس دائر ہونے پر حلقہ احباب میں اپنی بے عزتی محسوس کرنے پر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم این اے آغا رفیع اللہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے ساتھ خفیہ میٹنگ میں ریڑھی گوٹھ سے متصل دیہہ ریڑھی اور تعلقہ ابراہیم حیدری زمین پر گزشتہ 40سالوں سے آباد کچی آبادی پانچ ہزار سے زائد گھرانوں کو مسمار کرنے کے لئے آمادہ کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملیر نے 4فروری کو مذکورہ آبادی پر انکروچمنٹ کے لئے مختلف اداروں کو خط لکھا جس میں 18فروری 2021 بروز جمعرات صبح 11بجے ہیوی مشینری کے ذریعے انکروچمنٹ کا آغاز کیا جاے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ سٹی ناظم مصطفی کمال نے مذکورہ کچی آبادی کو ھتیانے کی جب کوشش کی تھی تو کراچی کی دوسری بڑی پختون آبادی کو بچانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنماء شاہی سید میدان میں اتر آیا اور سندھ کی اعلی قیادت کے ذریعے مزدور طبقےکو بے یارو مددگار ہونے سے بچا لیا غریبوں کے سروں پر چھت کا سایہ تاحال برقرار تھا کہ روٹی، کپڑا، اور مکان کے نام پر ووٹ سے منتخب ہونے والا پختون ایم این اے اپنی انا کا مسلہ بناکر ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کرنے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کرنے لگا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطراف کی صنعتی ایریا میں قائم فیکٹریوں میں دن رات مزدوری کر کے اپنی اور اپنے بچوں کی خواہشات کو پس پشت رکھتے ہوے اپنا سر چھپانے کے لئے کچا آشیانہ بنا رکھا ہے خالی زمین کو ھتیانے کے لئے منتخب ایم این اے ہمارے سروں سے چھت کا سایہ بھی چھیننے پر تلا ہوا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ایک کروڑ نئے مکانوں کے پس منظر وعدے کی خاطر ہم غریبوں کے پانچ ہزار سے زائد کچے مکانوں کو مسمار کرنے سے بچائیں ۔

  • پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2ملزمان گرفتار، 400کلو چھالیہ برآمد

    پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2ملزمان گرفتار، 400کلو چھالیہ برآمد

    کراچی: ایس ایچ او انسپکٹر شفیق آفریدی تھانہ عزیز آباد کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کامیاب کاروائی، گزشتہ شب 09.02.2021 کو بوقت 0300بجے بمعہ پولیس پارٹی بمقام نزد قادریہ مسجد بلاک2 عزیز آباد ملزم اعجاز احمد ولد مسلم خان کو گرفتار کیا گیا.
    ملزم کے قبضہ سے ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 2 راونڈ زندہ لوڈ میگزین برآمد ہوا. ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبر KMI.6721 میکر یونیک سیاہ 70 برآمد ہوئی جس کے کاغذات طلب کئے جو کہ پیش نہ کر سکا AVLCکمپیوٹر سے معلوم کیا تو بالا موٹر سائیکل تھانہ حیدری مارکیٹ کو چوری میں مطلوب ہے.
    ملزم اعجاز احمد ولد مسلم خان نے دوران انٹروگیشن تھانہ خواجہ اجمیر نگری۔تھانہ پاپوشنگر۔تھانہ نیو کراچی۔کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے زریعہ پولیس کنٹرول متعلقہ تھانہ جات کو باہم اطلاعی دی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کی ھدایت پر سعید آباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی،
    ایس پی بلدیہ کیپٹن فیضان کی نگرانی میں ایس ایچ او سعید آباد سب انسپیکٹر شاکر حسین نے چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی.
    سعید آباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری پولیس پارٹی مین حب ریور روڈ پر چیکنگ میں مصروف تھی کہ ھائی روف کو حب چوکی سے آتے ھوئے روک کر تلاشی لی تو پچھلی سییٹ 40 کٹہ فی کٹہ 10/9 کلو والے ٹوٹل 400 کلو برآمد ھوئے لہذا ھائی روف ڈرائیور محمد یونس ولد محمد رفیح کو گرفتار کر کہ اس کے خلاف مقدمہ بجرم دفعہ 3/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا.

  • انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، منشیات اور نقدی برآمد

    انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، منشیات اور نقدی برآمد

    کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے. گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے،
    تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیک محمد گوٹھ میں کامیاب کارروائی کی اور منشیات کے عادی دو ملزمان ملزم ذیشان اور شاہد کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور نقدی برآمد کی گئی، ملزمان شرافی گوٹھ اور اطراف کے علاقے میں منشیات کی فروخت اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ہیں.

    ملزم ذیشان اور شاہد کیخلاف ڈکیتی اور منشیات سمیت دیگر نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی حب سٹی پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی حب سٹی پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : حب سٹی پولیس نے مدینہ کالونی میں کارروائی کے دوران چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلیں ، تین عدد ٹی ٹی پسٹل اور ایک ٹو ڈی کار برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مدینہ کالونی حب میں مکان پر چھاپہ مارکر چوری کی گئی پانچ موٹرسائیکلیں ٹکڑے کرکے پرزہ پاٹ کی شکل میں کار میں لوڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا، ملزمان کے قبضے سے تین عدد ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلئے ہیں۔ برآمد موٹر سائیکلوں میں تین موٹر سائیکلیں حب کے علاقے زہری اسٹریٹ، زہری اسٹریٹ اور پاٹھڑہ سے چوری کی گئی تھی ۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں پرزے کرکے کار کار کے ڈریئے خضدار اسمگل کرنا چاہتے تھے ۔ کارروائی میں 6 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہے ۔

  • قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے،لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ

    قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے،لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ

    لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ تھانہ برکی کی حدود پھلروان چوکی انچارج فرقان کی سرپرستی میں آج پیش آیا

    لاہور شہر میں پنجاب حکومت اور سی سی پی او کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے- شہر لاہور میں پولیس کا عوام پر تشدد کا واقعات بڑھنے لگے –

    لاہور کے علاقہ کینٹ میں سفاک درندے تھانہ برکی پھلروان چوکی انچارج فرقان اور سادہ کپڑوں میں تقریباً سات افراد نے غریب عورت کے ساتھ شدید زیادتی اور تشدد کر کے زخمی کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انچارج پھلروان فرعون بنا ہوا ہے اور آنے جانے والے شریف لوگوں سے بھتہ مانگتا ہے۔ پہلے بھی اشتہاری کو پکڑنے کے بہانے لوگوں کے گھر جھوٹی ریڈ کرواکر لوگوں کو ڈراتا دھمکتا ہے اور پیسے لیتا ہے ۔ زخمی سلمہ بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس میں چھپے سفاک درندے کو گرفتار کر کے قانونی کاراوئی عمل میں لائی جائے گی۔