Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پابندی کا شکار کیوں؟

    6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پابندی کا شکار کیوں؟

    کراچی کے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی ہے- صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں- صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو کارروائی کی جائے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں- یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں- نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں- محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ۔

  • نیب لاہور کی بڑی کامیابی، عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزم کی پلی بارگین منظور

    نیب لاہور کی بڑی کامیابی، عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزم کی پلی بارگین منظور

    نیب لاہور کی ایک اور اہم جیت سامنے آگئی-

    نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عوام کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنیوالے ملزم جاوید مظفر بٹ کی 1 ارب 20 کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت لاہور سے منظور ہوگئی ہے- مزکورہ کیس میں شریک ملزم عثمان ریاض سے نیب لاہور نے 72 کروڑ مالیت کی پہلی پلی بارگین مارچ 2020 میں کی تھی- ملزم کیخلاف عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی شکایات پر نیب لاہور نے مئی 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا- ستمبر 2019 میں تحقیقاتی ٹیم کی درخواست پر ملزم جاوید مظفر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا-

    ملزمان کیخلاف ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام پر عوام الناس سے دھوکہ دہی کی مجموعی طور پر 647 مستند شکایات موصول ہوئیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا- اکتوبر 2019 میں ہی نیب لاہور میں ایک تقریب کے زریعے 14 کروڑ مالیت کی 8 نئی گاڑیاں اور 42 گاڑیوں کے مکمل کاغزات متاثرین کے حوالے کئے گئے- چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ عوام کے لوٹے گئے سرمائے کی ترجیحی بنیادوں پر برآمدگی ممکن بنائی جائے- ڈیڑھ سال کے محدود عرصہ کے دوران مزکورہ کیس میں نیب لاہور نے مجموعی طور پر 1 ارب 92 کروڑ کی بڑی پلی بارگین کیں:- پلی بارگین ایک مکمل سزا ہے جس میں ملزمان سے ناصرف مکمل رقوم کی وصولی کی جاتی ہے بلکہ وہ سزا یافتہ بھی تصور کئے جاتے ہیں- نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب کم و بیش 78 فیصد رہا جو نیب لاہور کی شاندار کامیابی کا مظہر ہے-

  • ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، سائبرقانون سازی کی سخت ضرورت، سینیٹر رحمان ملک

    ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، سائبرقانون سازی کی سخت ضرورت، سینیٹر رحمان ملک

    سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں اظہار خیال سامنے آگیا-

    سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں کہا کہ ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں- جعلی اکاؤنٹس کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں- جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف لوگوں کی کردارکشی سمیت توہین آمیز مواد بھی پھیلائے جارہے ہیں- ہم نے ایک ہارڈ وئیر کا بندوبست کیا تھا تاکہ اسطرح اکاؤنٹس کو فوری بند کیا جا سکے- پی ٹی اے بتائے کہ اس ہارڈ وئیر کا کیا بنا کیا اب تک اس پر کام ہورہا ہے- مختلف ناموں سے پروپیگنڈہ کے لئے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں-

    اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاونٹ چلایا جا رہا ہے- اعتزاز احسن نے کئی بار ایف آئی اے کو اسکی شکایت درج کروائی ہے- کئی ماہ گزرے مگر اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاونٹ بند نہیں کیا جا سکا- اب سوشل میڈیا کا وقت ہے اسطرح چیزوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے- سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے-آئی ٹی منسٹری اب تک پنشنز پر فیصلہ نہیں کر سکی- کمیٹی کے ہر اجلاس میں پی ٹی سی ایل ملازمین کے پنشنز کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے- پی ٹی سی ایل کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کیا جائے تاکہ تحقیق ہوجائے- ہر بار باور کیا جاتا ہے کہ پنشنز ادا کئے جائینگے مگر معلوم ہوتا ہے کہ نہیں ملے ہیں-

    ذیلی کمیٹی نے بھی پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافے کے معاملے پر کئی اجلاس کئے- سب کمیٹی نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک جامع رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو جمع کیا تھا- سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرکے سینیٹ میں بھیجے تھے- سفارشات کو سینیٹ ہاوس نے منظور کرکے ساٹھ دنوں میں لاگو کرنے کے احکامات دئیے ہیں-عدالت پہلے ملازمین کو پنشن میں اضافے کی ادائگیوں کے احکامات دے چکی ہے-

  • سگریٹ کی سمگلنگ میں ایف بی آر کی ملی بھگت کا خدشہ، وزیراعظم کا نوٹس

    سگریٹ کی سمگلنگ میں ایف بی آر کی ملی بھگت کا خدشہ، وزیراعظم کا نوٹس

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منعقد کیا گیا- کابینہ اجلاس میں آزاد کشمیر ،فاٹا اور دیگر علاقوں سے سگریٹ سمگلنگ کی رپورٹ پیش کی گئی-

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ ہر سال قومی خزانے کو 140 ارب روپے سمگلنگ کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے- سمگل شدہ سگریٹ 20 روپے کا اور ٹیکس دینے والی کمپنیاں 90 روپے میں دیتی ہیں-

    وزیراعظم نے سگریٹ کی سمگلنگ کے معاملے کا بھی نوٹس لے لیا- وزیراعظم نے کہا کہ یہ پہلے بھی میرے علم میں آئی تھی، اب معاملہ نظرانداز نہیں کر سکتے- وزیراعظم نے ایف بی آر اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی- ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے اس معاملے میں بھی ایف بی آر کی ملی بھگت ہے- کیا شوگر مافیا کے ساتھ ایف بی آر نہیں ملی ہوئی تھی- کیا ایران سے تیل کی سمگلنگ میں ایف بی آر نہیں ملی ہوتی تھی- کسٹم حکام، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر حکومت سے بھی ٹریکنگ سسٹم پر بات کی جائے-

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

    اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

    اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے- ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز کے تحت اے این ایف نے ملک بھر میں 21 کاروائیوں کی ہیں جس کے دوران 2153.166 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ہیں-

    مزید بتایا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث 22 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 13.1 کلوگرام ہیروئن, 650.99 کلوگرام چرس,1485 کلوگرام افیون, 3.91 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 960 عدد ڈیزاپام گولیاں اور 30 عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 59.520 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے-

  • کراچی سے گرفتار دہشت گرد عدالت پیش، کتنے روز کا ملا جسمانی ریمانڈ؟

    کراچی سے گرفتار دہشت گرد عدالت پیش، کتنے روز کا ملا جسمانی ریمانڈ؟

    کراچی سے گرفتار دہشت گرد عدالت پیش، کتنے روز کا ملا جسمانی ریمانڈ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگری منتظم عدالت میں شاہ لطیف سے افغان انٹیلیجنس کے گرفتار پانچ ملزمان پیش کر دیئے گئے

    ملزمان کو پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ ،اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پیش کیا گیا سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف آٹھ مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزمان کا تعلق افغان انٹیلیجنس سے ہے اور را کے لئیے کام کررہے تھے

    سی ٹی ڈی حکام نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان را کے ساتھ مل کر شہر میں دہشتگری کی منصوبہ بندی کررہے تھے، عدالت نے 20 فروری تک ملزمان کو ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

    قبل ازیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں زاھد اللہ عرف سلیمان، بسم اللہ عرف حاجی لالا، محمد قاسم عرف حاجی صدیق، انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد مسلح حالت میں گرفتار ہوئے ، جبکہ ملزمان سے چار ضرب کلاشنکوف بمہ میگزین، بارہ عدد میگزین کلاشنکوف، کلاشنکوف کے مزید زندہ راؤنڈ 500، تین عدد خود کش جیکٹس، ایک عدد رکشہ جس میں بارودی مواد نصب معہ 02 عدد راکٹ ، 12 عدد ڈیٹونیٹر، 13 عدد بارودی بلاکس ، 12 عدد ہینڈ گرنیڈز اور اہم تنصیبات کے نقشے و دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

  • سیشن کورٹ لاہور کے گیٹ سے اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار

    سیشن کورٹ لاہور کے گیٹ سے اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار

    سیشن کورٹ لاہور کے گیٹ سے اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی ،سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ سے اسلحے سمیت پانچ افراد گرفتار کر لیے

    ملزمان سے 2رائفل سمیت جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،سیکورٹی انچارج کے مطابق ملزمان سے 6 میگزین اور گولیاں بھی برآمد کر لیں گئیں ,ملزمان پیش کے موقع پر اسلحہ لیکر عدالت آئے تھے ،ملزمان میں محمد عادل،ناصر،زاہد شاہ سمیت دیگر شامل ہیں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ عدالتوں میں پیشی کے دوران اسلحہ کی برآمدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی لاہور میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں،لاہور پولیس نے ضلع کچہری کے باہر سے مسلح ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا، عدالتوں میں اسلحہ کے ساتھ چلے جانا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے،

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

    بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی

    عدالتوں کے باہر ناقص سیکورٹی کی صورتحال سے نہ صرف عدالتوں میں آنے والے بلکہ عام شہریوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے پولیس سیکورٹی کا نظام درست کرے تا کہ شہری بلا خوف و خطر عدالتوں میں آ سکیں.

  • شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

    شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جن کا اندازہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ دیگر شفاخانوں میں لائے جانے والے مریضوں سے کیا جاتا ہے گورنمنٹ جامع ہائیر سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے باہر پھرنے والے آوارہ کتے اب تک کئی افراد کو زخمی کر چکے ہیں مگر محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ان کتوں کو تلف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا
    محکمہ صحت میں مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 571 ماہ اکتوبر 447 نومبر 439 اور ماہ دسمبر 444 ضلع شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اشرف کی طرف سے ضلع بھر کے تمام بلدیاتی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر دوا کی خریداری کی جائے محکمہ صحت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم میں بلدیاتی اداروں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ میں قبضہ گروپس کے خلاف کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 35 کروڑ سے زائد مالیت کی 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی
    پنجاب حکومت کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے اپنی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 1152 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی جسکی مالیت 35 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ واگزار کروائی جانے والی اراضی میں تحصیل شیخوپورہ سے 232 کنال فیروز والہ سے 240 کنال مریدکے سے 512 شرقپور سے 40 کنال اور تحصیل صفدر آباد سے 128 کنال شامل ہیں
    ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے سربراہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

  • مجرموں کے گرد شیخوپورہ پولیس کا گھیرا تنگ

    مجرموں کے گرد شیخوپورہ پولیس کا گھیرا تنگ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخو پورہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد، منشیا ت فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،03 منشیات فروشوں سمیت 12افرادگرفتارمنشیات، ناجائزاسلحہ اور پتنگیں برآمد، مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ ایک روزمیں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 03منشیات فروش گرفتار لیے۔
    ملزمان کے قبضہ سے 1390گرام چرس، 20لیٹردیسی شراب اور 3بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان پر مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
    اس کے علاوہ شیخوپورہ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے 06افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور،1عدد رائفل 244بور اورگولیاں برآمد ہوئی۔جبکہ 03پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے
    ہوئے پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    شیخوپورہ پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی پر متعلقہ پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی اور ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے