Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شیخوپورہ پولیس کی دبنگ کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ پولیس کی دبنگ کاروائیاں جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر جاری خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ نے تھانہ سٹی فاروق آباد کے ایریا محلہ گورونانک پورہ،مشرقی پھاٹک، تھانہ صدر فاروق آباد کے ایریا گجیانہ نو اور تھانہ بھکھی کے ایریا چک نمبر9،دھوپ سٹری،نواں کوٹ اور چاہ چندو میں دوران سرچ آپریشن کرکے متعدد لوگوں کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیاگیا چیکنگ کردہ افراد میں سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے پسٹل 30 بور، پمپ ایکشن 12 بور برآمد کئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 اشخاص کے خلاف مقدمات درج کر کے 50 کلو93 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کی
    ایک کس مسمی اللہ دتہ سے 36 عدد شرلیاں،60 عددا نار،3 عدد دستی بمب،دیگرسامان آتش بازی 2 توڑے جبکہ مسمی فیاض ولد افتخار احمدسے 10 عدد پتنگیں برآمد کرکے مطابق قاسپیشل سرچ آپریشن میں سلیم اللہ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد، سرفراز یوسف ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد،عبداللہ علی یوسف پاشا ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔ مزید برآں حساس اداروں سے بھی مدد لی گئی، ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن اسی طرح جاری رہے گا اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں

    کراچی پولیس کی کارروائیاں

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈاکس اعظم حسین راجپر کی کاروائیاں جاری ، ڈاکس پولیس نے مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    ▪️پہلی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد سلیم ولد محمد حسین کو گرفتار کر کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر لی۔
    ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 115/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج کیا گیا۔

    ▪️دوسری کاروائی میں موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام محمد عمر ولد امام بخش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 150 گرام چرس اور تھانہ کھارادار کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

    ملزم کے کے قبضہ سے برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 106/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ کھارادار میں درج ہے جبکہ تھانہ ڈاکس میں ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 116/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج کیا گیا۔

    دوسری جانب تھانہ الفلاع کی حدود میں ایک شہری کو دوڈکیت اسلحہ کے زورپر لوٹنے کے بعد فرار ہورہے تھے۔کہ اس دوران ایک ڈکیت اپنےہی ڈکیت ساتھی کی فاہرنگ سے زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کا ساتھی موقع واردات سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔ زخمی ڈکیت ملزم کو بغرض علاج معالجہ ھسپتال منتقل کیا کیا گیا، زخمی ڈکیت سے اسلحہ کے زورپر چھینا گیا موبائل فون وپرس برامد کر لیا گیا، مدعی نے ملزم کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں شناخت بھی کرلیاہے.
    زخمی ہونے والے ڈکیت کی شناخت عبدالرحمن ولد سلطان محمد کے نام سے ہوئ ہے۔زخمی ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
    تھانہ الفلاع میں مزید قانونی کاروائ عمل میں لائی جارہی ہے، مزیدتفتیش جاری ہے۔

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او معمار نے کریم شاہ مزار روڈ کے قریب کاروائی کی اور ملزم جاوید ولد محمد ولی کوگرفتار کر لیا، ملزم اپنے کارندوں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے. ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقہ سے اسلحہ کے زور پر چینی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 107/2021 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے جبکہ مقدمہ الزام نمبر 86/2021 بجرم دفعہ 23(i)A درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے قبل از بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہیں۔

  • مسافر کے قبضے سے 48 لاکھ روپے کےطلائی بسکٹ برآمد

    مسافر کے قبضے سے 48 لاکھ روپے کےطلائی بسکٹ برآمد

    کراچی۔ پاکستان کسٹم کلکٹریٹ عملے نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے طلائی بسکٹ برآمد کر لئے، پکڑا گیا مسافر قطر ائیر لائن کے زریئعے کراچی پہنچا تھا، ملزم کی تلاشی کے دوران پینٹ کی جیبوں میں چھپائے گئے طلائی بسکٹ برآمد ہوئے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا سونا 500 گرام 22 قیراط کا ہے جبکہ طلائی بسکٹ کی مالیت 48 لاکھ روپے سے زائد ہے،گرفتار ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید تفتیش جاری ہے،کسٹم حکام

  • 13 اور 14 برس کی دو لڑکیوں نے آپس میں کر لی شادی

    13 اور 14 برس کی دو لڑکیوں نے آپس میں کر لی شادی

    13 اور 14 برس کی دو لڑکیوں نے آپس میں کر لی شادی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کر لی

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ‌جھارکھنڈ کے علاقے سرائے ڈھیلا میں دو نابالغ لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی ۔ جب دونوں کے اہل خانہ کو اس شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ تھانہ پہنچ گئے ۔ دونوں لڑکیوں کو بھی تھانہ بلایا گیا ، لیکن دونوں ایک دوسرے سے الگ رہنے کیلئے تیار نہیں ہوئیں ۔

    دونوں لڑکیوں کی تھانے میں کونسلنگ کروائی گئی جس کے بعد وہ الگ رہنے پر تیار ہوئیں،دونوں لڑکیوں میں سے ایک کی عمر 13 سال اور دوسری کی 14 سال ہے ۔ شادی کی اطلاع اہل خانہ کو اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک لڑکی کی مانگ میں سندور اور گلے میں منگل سوتر دیکھا ۔ اہل خانہ نے لڑکی سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے پڑوس میں رہنے والی لڑکی سے مندر میں شادی کرنے کی بات کہی ۔ یہ سنتے ہی اہل خانہ شدید غصے میں آ گئے

    لڑکی کے گھر والے دوسری لڑکی کے گھر پہنچے اور واقعہ کے بارے میں بتایا تو اس کے اہل خانہ بھی پریشان ہوگئے ۔ اہل خانہ نے دونوں لڑکیوں کو سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن دونوں ایک دوسرے سے الگ رہنے کیلئے تیار نہیں ہوئیں ۔

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کتنی؟ رپورٹ عدالت میں پیش

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر

    بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی

    بعد میں یہ معاملہ تھانے جا پہنچا، پولیس نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی ، مگر دونوں راضی نہیں ہوئیں تو انہیں خاتون پولیس سٹیشن لایا گیا ۔ خاتون پولیس سٹیشن میں دونوں کی کاونسلنگ کی گئی ۔ اس دوران دونوں لڑکیاں ایک ساتھ رہنے پر بضد رہیں ۔تا ہم بعد ازاں دونوں نے مان لیاکہ وہ بالغ ہونے تک الگ الگ رہیں گی

    حالانکہ کافی سمجھانے کے بعد دونوں نے یہ مان لیا کہ وہ بالغ ہونے ک الگ الگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہیں گی ۔ خاتون تھانہ میں بانڈ بھرواکر دونوں کو اپنے اپنے کنبہ کے حوالے کردیا گیا ۔

    بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی،کم عمری شادی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر آنے سے ایک شخص جاں بحق

    موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر آنے سے ایک شخص جاں بحق

    لالیاں :سانگرہ روڈ نزد موضح جبانہ موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر آنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا
    ریسکیو عملہ نے جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ورثا کے حوالے کر دیا

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 1-محمد نواز ولد محمد خان 35 سال سکنہ کوٹ اسماعیل (جاں بحق) ہو ا

  • لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

    لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

    لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    شیراکوٹ پولیس کی کاروائی مردہ جانوروں کو شرقپور سے لاہور سپلائی کیا جارہاتھا۔شیراکوٹ پولیس نے ناکے پر مزدا کو رکنے کا اشارہ کیا۔مزدا ڈرائیور نے گاڑی کو نہ روکا تعاقب کرنے پر مزدا کو روکاگیا جس میں مردہ بھینس تھی۔

    مزدا ڈرائیور نے انکشاف کیاکہ مردہ جانوروں کے گوشت کو لاہور میں سپلائی کیا جاتاہے۔مزدا ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ اکثر روڈ ۔کھلی جگہوں پر مردہ جانوروں کو تلاش کرتے ہیں جسکے بعد غیر قانونی ذبح خانہ لیجایا جاتاہے جسکے بعد مردہ گوشت کو شہر کے مختلف حصوں پر فروخت کرتے۔

    ملزم کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔شیراکوٹ پولیس نے مزدا ڈرائیور خادم حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی لین کو ختم کیا جائے گا۔عوام سے التماس ہے کہ مردہ جانوروں کو سڑکوں کے کنارے ۔کھلی جگہوں پر مت پھینکیں۔مردہ جانوروں کو زمین میں دفن کریں تاکہ فضائی ماحول کو بھی خوشگوار رکھا جاسکے۔لاہوریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • شہر قائد میں پولیس کی کاروائی، خواتین کے ساتھ "گھناؤنا” کام کرنیوالا گرفتار

    شہر قائد میں پولیس کی کاروائی، خواتین کے ساتھ "گھناؤنا” کام کرنیوالا گرفتار

    شہر قائد میں پولیس کی کاروائی، خواتین کے ساتھ "گھناؤنا” کام کرنیوالا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایس ایچ او سُرجانی ٹاؤن سلیم خان کی بڑی کاروائی میں اقدام قتل کا مفرور و اشتہاری ملزم گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    ایس ایچ او سُرجانی ٹاؤن سلیم خان کی انٹیلیجنس کی اطلاع پر کاروائی کی گئی، تھانہ نیو کراچی انڈیسٹریل ایریا کی حدود میں اپنے ساتھیوں کہ ہمراہ 2 خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزم جو کہ اس قبل بھی 1 مرتبہ تھانہ نیوکراچی سے موٹر سائیکل چوری اور 2 مرتبہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کہ جرم میں تھانہ سرجانی ٹاؤن اور 1 مرتبہ منشیات کہ کیس میں تھانہ نیو کراچی انڈیسٹریل ایریا سے بند ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    ملزم فیصل عرف لمبا ولد طاہر عرف عبدالرشید تھانہ NKI کہ مقدمہ الزام نمبر881/2020 بجرم دفعہ 324/34/ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واضع رہے کے ملزم کا نام پولیس کی ( IR) لسٹ میں بھی شامل ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کہ خلاف مقدمہ الزام نمبر 177/2021 بجرم دفعہ 23/1 A درج کرلیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کی انٹیلیجنس کی اطلاع پر ماضی میں بھی کامیاب کارروائیاں ہوتی رہی ہیں.

  • وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا

    وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا

    وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان کے شہریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقہ کرپا میں قبضہ مافیا نے گلگت بلتستان کے علاقہ نگر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کے کس طرح اسلحہ کی نمائش کی جا رہی ہے۔ مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی لیکن اس کے باوجود تاہم ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی جونکہ اسلام آباد پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہے۔متاثرہ افراد نے تھانہ کورال پولیس کو تحریری درخواست دے دی تھی۔درخواست محمد حسین ولد علی محمد نامی شہری کی طرف سے دی گئی تھی

    درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ 5 فروری 2021ء کی شام پانچ بجے میں اپنے رشتہ داروں غلام عباس ولد رمضان علی، محمد علی ولد شفاعت علی، ناصر حسین ولد عبداللہ و دیگر کے ہمراہ اپنی خرید کردہ اراضی پر موجود تھاکہ اسی اثناء میں مسلح ملزمان قیصر، اشفاق، شاہ زیب و دیگر پانچ افراد ہمارے پلاٹ پر آگئے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق گلگت بلتستان کے علاقہ نگر سے ہے۔آج سے گیارہ سال قبل 2010ء میں ہم چھ سات کزن نے مل کر یہاں پانچ کنال جگہ چوہدری خورشید سے خریدی تھی۔ جس پر ہماری چار دیواری بھی موجود ہے۔

    لیکن آج جب اپنی خرید کردہ جگہ پر تعمیرات شروع کرنے لگے تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔تاہم ملزمان کی طرف سے سرعام فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود کورال پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ابھی تک ملزمان کے خلاف نہ تو کوئی کاروائی ہوئی اور نہ گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ ملزمان کی جانب سے مختلف طریقوں سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں

  • *شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام*

    *شہر قائد میں بڑھتی ھوئی ٹارگٹ کلنگ و اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں کراچی پولیس ناکام*

    پولیس کا اینٹلی جنس مکمل طور پر ناکام اسپیشل برانچ صرف محکمہ پولیس کی آئی آر نکالنے میں مصروف ہیں۔اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں ماضی میں بالباس سادہ اھلکاروں نے زبردست کاروائیاں کیں تھیں۔کومبنگ آپریشن صرف نمائشی کاروائی کے طور پر کیا جا رھا ھے کومبنگ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیوز مرتب کرکہ میڈیا سے شیئر کیوں نہیں کیا جاتا۔ایس ایچ اوز کو امتحان کے بعد تعینات کیا جاتا ھے مگر ان کرائمز کی روک تھام میں انکی آراء کو اھمیت نہیں دی جاتی مٹینگ میں صرف پگڑی اچھالی جاتی ھے۔محکمہ پولیس کے نچلے طبقے کو صرف سزائیں دی جاتی ھیں جس سے نچلے طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ھے اور وہ خوف کے مارے کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ایس ایس یو،آر آر ایف،اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ،کرائم برانچ پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں صرف انکی گاڑیاں پیڑول پی رھی ھیں۔پولیس منشیات کے اور اسلحہ برآمدگی کے جھوٹے مقدمات کر رھی ھے سابقہ کرمنل جو توبہ تائب ھوچکے ہیں انہیں بلاوجہ بند کر کہ دوبارہ کرائم کی طرف راغب کیا جا رھا ھے۔منشیات اور اسلحہ برآمدگی کی موقع پر ویڈیو بنانے اور میڈیا سے شیئر کے احکامات سے پول کھل سکتا ھے۔انہی جھوٹے مقدمات کی بھرمار سے شعبہ تفتیش کے پولیس افسران پر کام کا دباؤ پڑتا ھے جس سے وہ ان مقدمات پر توجہ نہیں دے پاتے اسکے علاوہ جوڈیشل پالیسی کے 14 یوم میں چالان جمع کرانا بھی انہیں تفتیش کرنے کا موقع فراھم نہیں کرتا بلکہ آپریشن پولیس کو بلاوجہ ھر سیکورٹی ڈیوٹی میں گھسیٹنا بھی انکی ڈیوٹی کو متاثر کرتا ھے سیکورٹی ڈیوٹی کے پالیسی ساز کو خصوصی توجہ دینی چاھیے۔دنیا جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رھی مگر تھانہ جات میں فنگر پرنٹ لینے والا کوئی اھلکار نہیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور ثبوت اکھٹے کرنے بابت تھانہ جات کے اھلکار نابلد ھے انہیں کورسسز کرائیں جائیں تاکہ بلاوجہ کی فرانزک ٹیموں اور انکے اخراجات سے بچا جائے۔تھانہ جات کی سطح پر فنڈ کو منتقل کیا جائے تاکہ افسران بروقت عوام کو سہولت دے سکیں اور فون لوکیٹر کو اگر تھانہ جات نہیں ٹاؤن اور ضلعی سطح پر فراھم کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ٹرانسفر اور پوسٹنگ کو آٹو پر رکھا جائے ھر دوسال کے بعد اھلکار اور کلرک کی ٹرانسفر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔