Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

    لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

    لاہور: لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد قتل:کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو بہنوں کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

    کاہنہ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں نالے سے برآمدکرلی گئیں،پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔

    پولیس ذرائع نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ کاہنہ کی 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ماجدہ 26 نومبر کو بازار گئیں اور پھر گھر نہ لوٹیں۔

    پولیس کے مطابق بارہ دسمبر کو عابدہ اور 4 جنوری کو ساجدہ کی لاشیں نالے سے برآمد ہوئیں، دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹے گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے محلے دار نعیم نامی شخص پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، ملزم نعیم عبوری ضمانت کرواکر عدالت نہ پہنچا اور فرار ہوگیا، ملزم کے ورثا بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ, آجی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

    اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی کی وزیر اعلی کو مچھ میں پیش آنے والے واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-

    اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی کئےاور مچھ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا-

    وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس میں کہا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہےحکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے۔سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مچھ سانحہ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد کوئٹہ آوں گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

    یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔

    احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    مورخہ ء05جنوری2021: پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ سے سیٹ کے نیچے رکھی گئی7.20 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرلی گئی۔

    2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران4035 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،372 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 128پیکٹ انڈین گٹکا اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

    3۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرک سے070 1کلو گرام چھالیہ اور 128پیکٹ انڈین گٹکابرآمدکرتے ہوئے 01 فرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
    4۔سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 01ٹرک سے7,574کلو گرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 02افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

    5۔موبائل گشت کے دورا ن جیوانی کے قریب07 عدد ٹوٹا ہائی لکس سے13,900 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرتے ہوئے07افراد کوحراستمیں لے لیا گیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، لیٹرایرانی ڈیزل، 2 عدد ٹرک، 7 ٹوٹا ہائی لکس، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

    ترجمان کوسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی

    باغی ٹی وی :رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا-

    کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا-

    ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً400سے زائد وارداتیں کیں۔ملزم کے ساتھیوں میں بلال ، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں –

    ملزم نےساتھیوں سےمل کرمختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتارہاہے۔

    نوید عرف کپی کےکہنےپرملزم 4سےزائدمخالفین کو قتل کرچکاہے، ملزم کےدوسرےساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے-

  • ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،کتنے ملزمان گرفتار کئے

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،کتنے ملزمان گرفتار کئے

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ناجائز اسلحہ اور نمائش پر 6487 مقدمات درج،6545ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    اشفاق خان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے53کلاشنکوف،341رائفلز،258 بندوقیں برآمد ہوئیں

    جبکہ05ہزار590پسٹلز،76ریوالورز،06کاربین، 54خنجراور53 ہزار838گولیاں برآمد ہوئیں سٹی ڈویژن پولیس نے 1534،کینٹ 1327 اور سول لائنز ڈویژن پولیس نے527 ملزمان گرفتار کئے۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ صدر ڈویژن پولیس نے1502،اقبال ٹاؤن672اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے983ملزمان گرفتار کئے۔

  • ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    باغی ٹی وی : یس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے زبردست کارواٸی منشیات فروش گروہ گرفتار کئے کامیاب کاروائی کے دوران تین ملزمان اور ایک ملزمہ گرفتار۔

    ایس ایچ او پاکستان بازار نے خفیہ اطلاع پر غازی آباد سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کاروائی کی۔ اورگرفتار ملزمان سرفراز ولد شریف، محمد وسیم ولد محمد شریف اور محمد نسیم ولد فخرالدین سے 330 گرام چرس برآمد کی-

    جبکہ ملزمہ شازیہ زوجہ علی حسین عرف راجو سے 300 سو گرام چرس اور 4 گرام ہیروئن برآمد کی گرفتار ملزمہ کا شوہر علی حسین عرف راجو موقع سے فرار،جس کی تلاش جاری ہے۔

    ملزمان و ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج، تفتیش جاری ملزمان و ملزمہ سے سپلائی دینے والے گروہوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • اسامہ ستی کیس: پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں،ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

    اسامہ ستی کیس: پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں،ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

    اسلام آباد: تاجر قائدین کی میٹنگ کراچی کمپنی میں منعقد اور مشترکہ فیصلہ

    باغی ٹی وی : محمد کاشف چوہدری صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی کمیٹیوں سے انصاف کی توقع نہیں ،اُسامہ ستی کے واقعہ میں انصاف کی فراہمی کیلئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

    محمد کاشف چوھدری نے کہا کہ تاجر برادری اسامہ ستی کیس کی خود مدعی بنے گی ،قوم ساہیوال واقعہ پر خاموش ہو گئی ہے مگر تاجر برادری خاموش نہیں رہے گی اسامہ ستی کی درست میڈیکل رپورٹ کیلئے میڈیکل بورڈ اور فائرنگ کے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے گاڑی کا فرازنک آرڈر کیا جائے –

    اجمل بلوچ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فائزنگ سے اسامہ ستی کے بہیمانہ قتل اور بعدازاں واقعہ کا رخ بدلنے کی کوششوں کی شدید مذ مت کرتے ہیں-

    راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں نہتے شہری پر پو لیس کی جانب سے 22گولیاں بر ساناپولیس گردی کی بدترین مثال ہے ۔

    آفتاب گجر نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے شہری اورتاجر برادری واقعے پر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

    یوسف راجپوت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

    شہزاد شبیر عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کا مطالبہ ھے کہ جو اہلکار اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو نوکری سے ٹرمینیٹ کیا جائے تاکہ ادارے کی سپورٹ ختم ھو

    کاشف چوھدری نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل کیلئے کل تاجر نمائندے چیف کمشنر آفس کا رخ کریں گے-

    اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معاملہ اور رخ اختیار کرگیا

    اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پولیس نے طالبعلم کی گاڑی پر 22 گولیاں برسا دیں،طالب علم جاں بحق،5 اہلکار گرفتار

  • دہشت گردوں کے حملے میں 110 سے زائد افراد ہلاک

    دہشت گردوں کے حملے میں 110 سے زائد افراد ہلاک

    نیامے: دہشت گردوں کے حملے میں 110 سے زائد افراد ہلاک اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے دو حملوں میں 110 سے زائد افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں دو گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 110 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    پہلا حملہ نائیجر کے گاؤں کومبانگو گاؤں میں ہوا جس میں 70 سے زائد فراد ہلاک ہوئے جب کہ دوسرا حملہ زارو مداریے میں کیا گیا جہاں 40 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوئے۔

    نائیجر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی ہے تاہم داعش کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس علاقے میں داعش نے پہلے بھی پُرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔

    گزشتہ برس بھی نائجر میں فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 سیاح، مقامی گائیڈ اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔ نائیجر نے 1960 میں فرانس سے آزادی حاصل کی تھی۔

  • سپرہائی وے کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی:کس بڑے گھرکی تھی ، خبرآگئی

    سپرہائی وے کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی:کس بڑے گھرکی تھی ، خبرآگئی

    کراچی :سپرہائی وے کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی:کس بڑے گھرکی تھی ، خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی۔

    سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق لڑکی بہن سے جھگڑے کے بعد اپنے کزن کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھی۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پیٹرولنگ پرموجود اہلکاروں نے لڑکی کو والدین کے حوالےکردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ لڑکی کے والدین نےگھریلو معاملہ ہونے پر قانونی کارروائی سےمنع کردیاہے۔

  • غیرت کے نام پربنوں میں کس کوقتل کردیاگیا،اہم خبرآگئی

    غیرت کے نام پربنوں میں کس کوقتل کردیاگیا،اہم خبرآگئی

    بنوں:غیرت کے نام پربنوں میں کس کوقتل کردیاگیا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق بنوں میں آج پھرغیرت کے نام پردوقتل ہوگئے ہیں ، پولیس کے مطابق مجرم کوگرفتارکرلیا گیا ہے ،

    اس حوالے سے پولیس حکام کا یہ کہنا ہے کہ تھانہ ڈومیل کی حدود ترخوبہ کلاں بودین خیل میں غیرت کے نام پر خاتون اور ایک شخص کوقتل کیا گیا ہے

    ڈومیل پولیس نے ملزم کو آلہ فائر سمیت گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ پچھلے مہینے بھی بنوں میں ایک مرد اورخاتون کوغیرت کے نام پرقتل کردیا گیاتھا ،