Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد جابحق

    سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد جابحق

    سرگودہا،سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی کے نواحی گاٶں 143 شمالی چک چندو کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر مار دی ،جس سے پانچ افراد جانبحق ھو گے۔دو افراد موقع پر جبکہ تین افراد ہسپتال لے جاتے ہوۓ جانبر نہ ہو سکے ۔

    تفصیلات کے مطابق دو افراد کا تعلق سلانوالی کے نواحی گاٶں 135 شمالی سوبھیانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔جبکہ جانبحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق 151 شمالی شاہ نکڈر سے بتایا جا رہا ہے ،پانچواں جانبحق ہونے والے شخص جو کہ رکشہ ڈراٸیور بتایا جا رہا ے اس کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔
    ٹرک ڈراٸیور موقع سے فرار ہو گیا


    مشتعل لوگوں نے ٹرک کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا۔

  • جج کی اہلیہ اور بچے اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    جج کی اہلیہ اور بچے اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جج کی اہلیہ اور بچے اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود رنگ روڈ سے ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ اور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    جج محمد سعید کی اہلیہ اپنے دیور اور بیٹے کے ہمراہ موٹر کار میں ورسک روڈ جا رہی تھی کہ راستے میں انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید سکنہ ورسک روڈ کی اہلیہ سلمہ حبیب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ آج کل اس کا شوہر پڑھائی کے سلسلے میں انگلینڈ میں مقیم ہیں وہ بھی چند روز پہلے بچوں کے ہمراہ انگلینڈ سے پشاور آئی تھی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے

  • جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلا

    جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    ایس ایچ او تھانہ سکھن انسپکٹر رانا مقصود نے نہایت حکمت عملی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے جعلی صحافیوں کا ٹولہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،جعلی صحافی طارق علی بلیری المعروف بھتہ والی سرکار،
    جعلی صحافی خالد زمان تنولی تھانہ سکھن میں گرفتار کر لئے گئے

    پکڑے جانے والے ملزمان میں روزنامہ امت کا رپورٹر خالد زمان، قائدآباد کے بدنام بلیک میلر و بھتہ خور طارق علی بلیری المعروف بھتہ والی سرکار ، اشتیاق شاہ شامل ہیں، ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ملیر میں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کرتے رھے، کئی شکایات کے باوجود ملزمان دندناتے پھرتے تھے ، گرفتار جعلی صحافیوں اشتیاق شاہ اور طارق علی بلیری کیخلاف گزشتہ ماہ اکتوبر 2020 میں بھی شاہ لطیف تھانے میں دبنگ ایس ایچ اؤ شاہ لطیف ٹاؤن انسپکٹر عبید اللّٰہ خان نے بھتہ انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان ضمانت پر ہیں

    ملزمان میں سے اشتیاق شاہ قائدآباد چند ماہ قبل تھانہ شارع فیصل میں بھی شراب سمیت پکڑا گیا تھا، قائد آباد میں پہلے PCO پھر موبائل ڈاون لوڈر کا کام کرتا تھا، پھر صحافتی لبادہ اوڑھ کر بلیک میلنگ کرتا رہا ہے۔ اشتیاق شاہ، قائدآباد ہی کا طارق علی بلیری نامی جعلی صحافی اور روزنامہ امت کا خالد زمان تنولی گینگ کی صورت میں وارداتیں کرتے چلے آرہے تھے، SSP ملیر آفس میں تعینات ایک سب انسپکٹر نور شیخ نے بھی ملزمان کیخلاف شکایت محکمہ پولیس کے سینئر افسران کو بھیجی تھی لیکن اسوقت کے SP ملیر طاہر نورانی نے سب انسپکٹر نور شیخ کو دباؤ میں لاکر ملزمان سے زبردستی صلح کروادی تھی ملزمان کا قیصر کالا نامی ساتھی بھی قائدآباد مدینہ کالونی سے اسکول کی آڑ میں بھتے، بلیک میلنگ و دیگر جرائم کا نیٹ ورک چلاتا ھے، یہ بھی گرفتار ہوکر جیل گیا تھا، آجکل ضمانت پر ھے، یہ بھی کئی مقدمات میں نامزد ملزم ہے

    باخبر ذرائع کے مطابق ملزمان کی حالیہ گرفتاری تھانہ سکھن کے ہاتھوں عمل میں آئی، ملزمان بھینس کالونی سے 23 لاکھ سے زائد مالیت کے بوسٹن انجیکشن کی برآمدگی میں ملوث نکلے ، ایس پی SP ملیر آفس کا سعید نامی ڈرائیور نام نہاد جعلی صحافی طارق علی بلیری کے ساتھ پکڑا گیا،ملزمان کو روزنامہ امت کا رپورٹر خالد زمان تنولی کور دیا کرتا تھا ، ملزمان نے حالیہ واردات میں SP ملیر کا نام لیکر پولیس موبائل بھی استعمال کی،ملزمان SSP ملیر کی مداخلت پر پکڑے گئے، ورنہ بآسانی نکل جاتے ، ملزمان کا پورا گینگ ھے، سابق SP ملیر طاہر نورانی کی تعیناتی کے دوران ان کرمنلز کے حوصلے بڑھے، سابق SP ملیر کے دفتر میں ان کرمنلز کو باقاعدہ پروٹوکول دیا جاتا تھا

    صحافی برادری کا کہنا ہیکہ ان جیسے جعلی اور قلم فروش حضرات کی وجہ سے فرض شناس صحافیوں کو بھی اپنے کام کو سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،صحافی برادری نے جعلی صحافی طارق علی بلیری عرف بھتے والی سرکار اور خالد زمان تنولی کی گرفتاری پر ایس ایچ او سکھن انسپکٹر رانا مقصود کو نڈر بہادر کا لقب دے دیا سندھ پولیس کو ایسے ہی فرض شناس اور نڈر بہادر پولیس افسران کی ضرورت ہے

  • کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی :تین خواتین پرمشتمل گروہ گرفتار،اہم انکشافات

    کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی :تین خواتین پرمشتمل گروہ گرفتار،اہم انکشافات

    کراچی:کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی :تین خواتین پرمشتمل گروہ گرفتار،اہم انکشافات ،اطلاعات کے مطابق شارع فیصل پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث گروہ کی تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین ملزمان کے قبضے سے نجی ٹی وی کے پریس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں‌

    پولیس کے مطابق نعمان ایونیو بلاک 20 گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے فلیٹ پر کچھ خواتین اور مرد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

    پولیس کے مطابق گرفتار خواتین ملزمان میں شاہدہ رشید زوجہ عبدالرشید بٹ۔ خالدہ پروین زوجہ ابوبکر صدیق اور سائرہ زوجہ رشید احمد شامل ہیں۔ گرفتار خواتین ملزمان کا ایک ساتھی عبدالرشید بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے

    ذرائع کے مطابق ان خواتین ملزموں کا کہنا تھا کہ فلیٹ پر ساجد نامی شخص نے بٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کام ہونے پر ان کو خرچہ دے گا
    تلاشی کے دوران شاہدہ رشید کے پرس سے نجی ٹی وی چینل کا پریس کارڈ جس میں شاہدہ رشید ریسیپشنسٹ اور اس کے شوہر عبدالرشید بٹ کے کارڈ پر انویسٹی گیشن کرائم رپورٹر درج ہے

    پولیس کے مطابق ملزمہ خالدہ پروین کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقہ کی بدنام عورت اور اس پر کورنگی میں پلاٹوں اور مکانات پر قبضوں کی بے شمار درخواستیں موجود ہیں۔ گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلیٹوں اور مکانات پر قبضہ کرنے اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی اور بے بنیاد سول سوٹ اور پٹیشن دائر کرتا ہے۔

  • لاہور میں 7 خواتین قتل کردی گئیں‌،ہرطرف خوف وہراس

    لاہور میں 7 خواتین قتل کردی گئیں‌،ہرطرف خوف وہراس

    لاہور: لاہور میں 7 خواتین قتل کردی گئیں‌،ہرطرف خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سات خواتین کو قتل کردیا گیا جن میں تین سالہ بچی اور دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

    لاہورپولیس ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں 15 سالہ مریم اور 16 سالہ کرن کی لاشیں گھر سے ملیں، ورثا تدفین کی تیاری کیے بیٹھے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، تفتیش ہوئی تو باپ اور بھائی قاتل نکلے جنہوں نے کردار پر شک کی بنا پرلڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ادھر گرین ٹاؤن میں نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے خاتون کو تین سالہ کمسن بچی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ہنجروال میں بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بیٹے احمد شہروز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو چھریاں مار کر قتل کیا۔بھاٹی گیٹ میں دو بچوں کی ماں کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا، ڈیفنس سی میں بارہ سالہ لڑکی کی بھی پراسرار ہلاکت ہوئی، لاہور کی سٹیج اداکارہ ثمینہ خٹک کو اس کے سگے بیٹے نے ابدی نیند سلادیا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ کچھ مقدمات میں ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،باقی کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • خاتون سے نازیبا حرکات:بینک منیجر نوکری سے معطل:گرفتاربھی کرلیا،آئی جی اسلام آباد

    خاتون سے نازیبا حرکات:بینک منیجر نوکری سے معطل:گرفتاربھی کرلیا،آئی جی اسلام آباد

    اسلام آباد:خاتون سے نازیبا حرکات:بینک منیجر نوکری سے معطل:گرفتاربھی کرلیا،آئی جی اسلام آباد نے بتادیا ، اطلاعات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیصل بینک کے مینجرکوگرفتارکرلیا ہےجس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں

    ذرائع کے مطابق فیصل بنک ایف ٹین برانچ کے منیجر کا خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی وئرال ہونے والی ویڈیو کا معاملہ جب آئی جی اسلام آباد تک پہنچا تو انہوں نے کارروائی کا حکم دیا

    ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ، ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی شالیمار کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس ٹیم نے ملزم عثمان گوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم فیصل بنک ایف ٹین برانچ میں کریڈٹ منیجر تھا،ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد:نجی بینک کےمینجرکےانتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والےبھی شرما گئے،سخت سزاکا مطالبہ

    اسلام آباد:نجی بینک کےمینجرکےانتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والےبھی شرما گئے،سخت سزاکا مطالبہ

    اسلام آباد:اسلام آباد کے نجی بینک کے مینجر کے انتہائی شرمناک کرتوت،دیکھنے والے بھی شرما گئے ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نجی بینک کے مینجر کے انتہائی شرمناک کرتوت سامنے آئے ہیں‌ جہاں سرعام خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کا انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو لیک ہونے پر عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں:

    اس حوالے سے پہلے تو متضاد اطلاعات تھیں لیکن اب ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی ہے۔اوراکثرصارفین نے کہاہےکہ وہ اس مینجرکوجانتے ہیں

    ذرائع کے مطابق بینک کی برانچ ایف 10 سیکٹر میں واقع ہے، جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک مینجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

     

     

    جبکہ لوگوں کی جانب سے فیصل بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر متحرک صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

    اس واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

    دونوں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ خاتون کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے۔ واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ،فیصل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،02 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے
    گرفتار ملزمان میں علی رضا اور سرور شامل ہیں

    ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر ملزمان امانت میں خٰیانت سمیت چوری کے مقدمات میں 07 سال سے مفرور تھے،،ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئیے گئے ،

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،

  • اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ کے SHO محمد ادریس کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ سرگرم ڈکیت گینگ اقبال عرف بالو کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 2 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان روڈ رابری اور ہاوس رابری کی وارداتوں میں سرگرم تھے اور علاقہ تھانہ صدر ننکانہ میں ارادہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ صدر ننکانہ پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی نقد رقم 2 لاکھ روپے اور دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ 4 پسٹل 2 کاربین، کارتوس اور گولیاں برآمد۔
    ڈکیت گینگ سے مزید انکشافات کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    ڈی پی او ننکانہ نے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں ضلعی پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔
    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص  کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص مدثر بٹ کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر ایس ایچ او شادمان کارروائی کرنے کی بجائے صلح کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں: درخواست گزار محمد مشتاق کے مطابق ،ایس ایچ او شادمان کی ہٹ دھرمی ، اپنے کارخاص پر کارروائی کرنے کی بجائے مدثر بٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت،ایس ایچ او شادمان نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے کار خاص رکھا ہوا ہے،

    ایس ایچ او شادمان اعلیٰ افسران کو مس گائیڈ کرنے میں مصروف ہیں ، ننھے شہری پر 188 کی بوگس ایف آئی آر درج کی گئی ہے،کار خاص مدثر بٹ تھانہ شادمان میں ایس ایچ او کے فیصلے خود کرتا ہے ، ،

    ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن کی ہدایت کے باوجود ایس ایچ او شادمان کارخاص مدثر بٹ پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،شہری کی سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل