Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فوری ریسپانس،پولیس نے خاتون کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

    فوری ریسپانس،پولیس نے خاتون کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

    صدر بیرونی پولیس نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی، اغواء کار ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب، چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی

    مدعی مقدمہ کے مطابق خاتون نے گاڑی کو رینٹ پر بک کروایا، جس کو لیکر دھمیال گاؤں آیا، جہاں پر قاسم نامی شخص نے اسلحہ تان کر گاڑی چھین لی اور گاڑی میں سوار خاتون کو اغواء کرتے ہوئے گاڑی بھگا لی، بذریعہ 15 واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغواء کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی،

    پولیس نےعدیل احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، صدر بیرونی پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی طرف سے صدر بیرونی کی جانب سے فوری ریسپانس پر صدربیرونی پولیس کو شاباش

  • ہوائی فائرنگ،باغی ٹی وی کی بروقت رپورٹنگ،ڈی آئی جی کا بروقت ایکشن ملزم گرفتار

    ہوائی فائرنگ،باغی ٹی وی کی بروقت رپورٹنگ،ڈی آئی جی کا بروقت ایکشن ملزم گرفتار

    لاہور: ہوائی فائرنگ،باغی ٹی وی کی بروقت رپورٹنگ،ڈی آئی جی کا بروقت ایکشن ملزم گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہورکے علاقہ شاہدرہ میں ایک شادی کی تقریب میں جس طرح ہوائی فائرنگ کی گئی اس سے لااینڈ آرڈرکا مسئلہ تو پیدا ہوگیا تھا ،،

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے باغی ٹی وی کوریسپانس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے باغی ٹی وی کی خبرپربروقت ایکشن لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے کوگرفتارکرلیا ہے ،

     

     

    ڈی آئی جی کے مطابق ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں شاہدرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے اس شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے، ادھر پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

  • سعودی عرب کا تکبر،ایران کے لیے فائدہ مند،ایرانی وزیرخارجہ اہم مشن پرسلام آباد پہنچ گئے

    سعودی عرب کا تکبر،ایران کے لیے فائدہ مند،ایرانی وزیرخارجہ اہم مشن پرسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد :سعودی عرب کا تکبر،ایران کے لیے فائدہ مند،جوادظریف اسلام آبادمیں اہم ملاقاتیں کریں گے،اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کی اسلام آباد آمد، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے تکبر کاایران نے بھرپورفائد اٹھاتے ہوئے اپنے وزیرخارجہ کوفی الفوراسلام آباد بھیج دیا ، ادھر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جواد ظریف کل اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کل آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق جواد ظریف دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سمیت بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مذاکرات کریں گے۔

  • چنگ چی رکشہ نہرمیں گرگیا،20 افراد جاں بحق

    چنگ چی رکشہ نہرمیں گرگیا،20 افراد جاں بحق

    پشاور:چنگ چی رکشہ نہرمیں گرگیا،20 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق شادی کی خوشیوں میں شریک ہونے والے گھروالوں کے لیے غم کے پہاڑبن کرآئے ،پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چنگچی رکشہ نہر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی سی آر بی سی نہر میں چنگ چی رکشہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

    گزشتہ روز 4 خواتیں کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 3 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا۔

  • پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،آئی جی پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے

    پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،آئی جی پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے

    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،عوام دوست پولیسنگ اور بھرپور انسدادی کاروائیوں سےمعاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیا جائے۔
    غلط ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف دفعہ182کے تحت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کا نصب العین ہے لہذا تمام کمانڈ افسران بھرپور انسدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پولیسنگ سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیں۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے افسران واہلکارکسی رعائیت کے مستحق نہیں کیونکہ ان چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پوری فورس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے چنانچہ تمام افسران پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی میں ہر گز تاخیر نہ کریں بصورت دیگر انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی شکایات پرایف آئی آر کے بروقت اندراج کیلئے ایس پی کمپلینٹس اپنا کردار مزید موثر طور پر ادا کریں جبکہ غلط ایف آئی آر درج کروانے اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف دفعہ182کے تحت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بچوں اور خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جرائم بالخصوص زیادتی کے واقعات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے فارنزک سائنس اورجیو فینسنگ سے بھرپورہ استفادہ کیا جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والی نئی گاڑیوں کو تھانوں میں صرف آپریشنل ڈیوٹیوں کیلئے استعمال کیا جائے جبکہ سخت معاشی حالات میں حکومت پنجاب کی جانب سے نئی گاڑیوں سمیت دیگر وسائل کی فراہمی کے بدلے ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنا کر جرائم کی بیخ کنی اور حکومت کی رٹ کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ نومبر کے آخر تک لاہو رپولیس کی طرز پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیجیٹل روڈ سائن ٹیسٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شہری پوری طرح مستفید ہو بلکہ شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کا عمل مزید مستحکم ہوسکے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ، فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنا کر ہی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید بہتر ہوسکتی ہے لہذا تمام افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کر کے شہریوں کے دل جیت سکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کے باقاعدگی سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایاجائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اہلکار زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دھاتی ڈورو پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا تمام سرکل افسران اپنے زیر انتظام علاقوں میں پتنگ اڑانے والوں قانون شکنوں کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائیں اورموثر حکمت عملی کے تحت اس خطرناک کھیل میں ملوث قانون شکن عناصر کو جلد از جلد پابند سلاسل کروائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجاسکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے لائسنسی اسلحے کے لائسنس کو معطل کروانے کیلئے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور بڑے بدمعاشوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس کی صدارت کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تمام ایڈیشنل آئی جیز، صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزاور اے آئی جیز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بناتے ہوئے جرائم کنٹرول اور مقدمات کو ورک آؤٹ کرنے کی شرح کو بہتر سے بہتر کیا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مجرمان معاشرے کا ناسور ہیں جنہیں جڑ سے اکھاڑکر کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے انفارمیشن بیسڈ انٹیلی جنس آپریشنز کو جاری رکھا جائے اور بڑے مگرمچھوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ڈیلرز کے صفایا کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، وال چاکنگ اور نفرت انگیز موادکی نشر و اشاعت کے خلاف کاروائی میں قطعی رعائیت نہ برتی جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تھانوں، فیلڈ اور دیگر مقامات پر فرائض سر انجام دینے والے افسران واہلکار کورونا وباء سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ وہ خود اس مرض سے محفوظ رہ کر شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکیں

  • ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس کی بڑی کاروائی.

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس کی بڑی کاروائی.

    باغبانپورہ پولیس نے06سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.تفصیلات کے مطابق بچہ اویس سپارہ پڑھنے کے لیے گیا تو ملزم مبشر اور شیراز نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی.

    بچے کے گھر بتانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ,چند منٹوں میں ملزمان گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او زاہد شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ تھی.

    ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ایس ایچ او انسپکٹر زاہد شاہ اور ٹیم کو شاباش .بچوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی.

  • ساہیوال:ایس ایچ او تھانہ سٹی کا ایسا اقدام کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور

    ساہیوال:ایس ایچ او تھانہ سٹی کا دبنگ ایکشن،شہریوں کی طرف سے زبردست پذیرائی،
    شہر میں امن و امان ہر صورت ممکن بنائیں گے،ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار خان نے گزشتہ شب بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ سٹی ساہیوال کے علاقہ میں امن وامان قائم کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلز،سرائے و دیگر مقامات پر لوگوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے چیک کیا گیا،اسکے ساتھ ساتھ متعدد موٹر سائیکل سواروں اور مشکوک افراد کی بھی چیکنگ کی گئی۔جبکہ پان سگریٹ شاپس اور سنوکر کلبز میں نوجوانوں لڑکوں کو وارننگ دے کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ کرتے ہوئے متعدد سنوکر کلب بلیرڈ کلب کو بند کروا دیا گیا،ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مال و جان کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں سے ہے جس کو ہر صورت ممکن بنائیں گے،ہم شہریوں کے چین وسکون کی خاطر اپنے آرام کو قربان کرتے رہیں گے
    دوسری طرف شہریوں کی جانب سے ایس ایچ او کے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہا جارہا ہے

  • لاہور  پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔

    لاہور پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مکان کاکرایہ ادا نہ کرنے پرشہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس سندر نے معمولی ذاتی رنجش پر اپنے دوست کو گلا دباکر قتل کرنے والے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ اور سندر کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اندھے قتل کی2مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں قتل، اندھے قتل اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اے ایس پی اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغربھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے26سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالے سب انسپکٹر ملزم مجاہد منظورکو گرفتارکر لیا ہے۔

    ملزم مجاہدمنظور نے اپنے کرایہ دار کوکرایہ ادا نہ کرنے کی رنجش پر دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کرکا نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو اتھا۔ مقتول نتماس اعظم بطور سب انجینئر واسا ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔ مقتول نتماس اعظم 8ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔اسی طرح ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رائیونڈ سرکل اے ایس پی رضا تنویراور انچارج انویسٹی گیشن سندرخالد یعقوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ25سالہ شہر ی وحید احمد کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے دوست دانش کو گرفتار کر لیا ہے۔ملز م دانش نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل معمولی ذاتی رنجش کی بنا پر مقتول وحید احمد کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

    ملزم دانش نے اپنے دوست وحید احمد کو قتل کرنے کی نیت سے فون کر کے کھوہ جلیانہ پنڈ نزد بحریہ ٹاؤن کے پا س بلایاتھا۔ ملزم دانش مقتول کو قتل کر نے کی سنگین واردات کے بعدنعش کو وہیں چھوڑ کر مو قع سے فر ار ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • سابق مئیر سرگودہا اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر لیا گیا

    سابق مئیر سرگودہا اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر لیا گیا

    مسلم لیگ نواز کے سیئنر نائب صدر اور سابق میئر ملک اسلم نوید کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے آفس کے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں اجتجاج شروع ہو گیا،پولیس کی بھاری نفری نے انٹی کرپشن کے آفس کے چاروں اطراف نفری تعینات کردی ،

    ملک نوید اسلم پراپرٹی کا کام کرتے ہیں اور خیابان نوید کے نام سے ٹاؤن بنا رکھا ہے جس میں لوگوں کے ساتھ خریدوفروخت کے نام پر کروڑوں کے فراڈ کا الزام ہے

  • اسلام آبادپولیس کی کاروائی، شراب برآمد کر لی گئی

    اسلام آبادپولیس کی کاروائی، شراب برآمد کر لی گئی

    اسلام آباد،ایس صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس کی کاروائی،دوران سپیشل چیکنگ 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے

    منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب، الکوحل اور چرس برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،

    کاروائی اے ایس پی رانا عبدالوھاب کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ رمنا معہ ٹیم نے کی،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی