Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خاتون اینکر نے شوہر اینکر پر مقدمہ درج کروا دیا

    خاتون اینکر نے شوہر اینکر پر مقدمہ درج کروا دیا

    خاتون اینکر نے شوہر اینکر پر مقدمہ درج کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل نیو نیوز سے وابستہ خاتون اینکر عائشہ سہیل نے اپنے شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین جو کہ سما ٹی وی کے اینکر ہیں کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے

    خبر رساں ادارے عمران جونیئر کے مطابق عائشہ سہیل کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان کے شوہر نے کچھ ماہ پہلے انہیں بچوں سمیت رات کو دو بجے گھر سے نکال دیا تھا۔ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ان کے ساتھ مسلسل مار پیٹ کرتا رہا ہے لیکن وہ والدین کی عزت اور بچوں کی خاطر یہ سب برداشت کرتی رہی ہیں۔

    ایف آئی آر میں عائشہ سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اب علیحدہ گھر لے کر رہ رہی ہیں لیکن ان کا شوہر یہاں بھی بچوں سے ملنے کے بہانے آکر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔ پیر کو پانچ بجے کے بعد احتشام گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی تشدد شروع کردیا،

    ایف آئی آر میں خاتون اینکر نے کہا کہ میرے شوہر ملزم نے مجھے تھپڑ مارے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گلا دبانے کی کوشش کی ، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور اسلحہ دکھا کر دھمکاتا رہا،

    بعد ازاں بچوں اور ملازمہ کے شور مچانے پر احتشام دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔عائشہ سہیل نے ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے دیور نے اپنے کزن عمر شاہد اور افروز کے ساتھ مل کر ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون اینکر پرسن کی درخواست پر پولیس نے ان کے اینکر پرسن شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    قصور :پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد سے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا یہاں تک کہ قصور کے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا-

    باغی ٹی وی : ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔

    ذرائع کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

    ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر زیادتی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران زیادتی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔

    دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

    کاروائی کے دوران یاسین نامی شخص کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔لیکن اس سے پہلے وہ پکڑا کیوں نہیں گیا اس قدیم مہارت پرماہرین بھی حیران رہ گئے کیوں کہ 5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں،

    قصور پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لیے ٹریس نہیں کیے جا سکے ۔

    ملزم یسین
    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی پی او قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    کیونکہ ملزم یسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔

    قصور میں آئے روز ان واقعات کو سن کر اور دیکھ کر شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں اور ایسے لرزہ خیز واقعات دن بہ دن بڑھنے سے تشویشناک صورتحال نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ لوگوں میں شدید غم وغصے کی کیفیت کا بھی شکار ہیں اور ان واقعات کو روکنے اور مجرموں کو کیفردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہاں تک کہ قصورکے بچوں کو بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور ہش ٹیگ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے-
    https://twitter.com/IrfanQamar512/status/1343445940691202049?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے عرفان قمر نامی صارف کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ بچے لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔ بچے مارے گئے۔ اور ان بچوں کی لاشوں کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا یا اتری قبروں میں دفن کردیا جاتا ہے-
    https://twitter.com/xi_Hunter_xi/status/1343460954210758657?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ ساحل نے اپنی چھ ماہ کی رپورٹ میں کہا کہ اس عرصے میں اوسطاًچھ سے زیادہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا-
    https://twitter.com/Masood78613/status/1343486099646275585?s=20
    مسعود نامی صارف نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد اپنی پریشانی کے بارے میں اکثر شرمندہ اور مجرم محسوس کرتے ہیں اور اس واقعے کو ہونے دینے کے لئے خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں ، حالانکہ — اور اس پر کافی زور نہیں دیا جاسکتا ہے – یہ ان کی غلطی نہیں ہے۔
    https://twitter.com/Masood78613/status/1343484771792547841?s=20
    اسی صارف نے لکھا کہ جنسی استحصال کے بارے میں بات کرنا یک طرفہ بحث نہیں ہونی چاہئے ، کیونکہ حساسیت ایک مستقل عمل ہے اور والدین کو اپنے بچوں کی مدد کے لئے ہمیشہ ساتھ رہنا چاہئے ، یہاں تک کہ نوعمری کے دوران بھی۔


    ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بدھ کے روز اس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کو شبہ ہے کہ اس نے اس علاقے میں آٹھ سالہ بچی ، مدیحہ کے جنسی زیادتی اور قتل کے پیچھے ملوث ہے۔
    https://twitter.com/InayaO0/status/1343436644351766537?s=20
    عنایہ نامی صارف نے لکھا کہ بڑے بچوں اور نوعمروں میں جنسی استحصال کی علامات شامل ہیں افسردگی ، ڈراؤنے خواب ، اسکول کی ناقص کارکردگی ، وعدہ خلافی ، زیادتی وغیرہ-
    https://twitter.com/xi_Hunter_xi/status/1343458639001104385?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ایک عام واقعہ ہے جو مذہب کی آڑ میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے لیکن افسوسناک اور افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پیڈو فیلیا یا بچوں کے ساتھ بد سلوکی کا رجحان بہت زیادہ ہے۔
    https://twitter.com/Kurri0/status/1343480037056667648?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آدم اور حوا دونوں زمین پر خدا کے "نائب” (خلیفہ) ہیں۔ دونوں کو "انتہائی خوبصورت شکل” (احسن تقویم) میں تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے مختلف افعال اور ذمہ داریاں ہیں ایک کو معتبر نہیں بناتا۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

  • بزدار کے لاہور میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    بزدار کے لاہور میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

    لاہور کے علاقے سندر میں 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندر کے علاقے میں 7سالہ معصوم بچی عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں بچی کا چچازاد کزن رضوان یوسف اور ہمسایہ اللہ دتہ شامل ہیں،

    شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ میں کوئی ہتھیار استعمال نہیں ہوا، متاثرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، ملزمان گزشتہ روزبچی کو گاؤں کے قریبی کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا،

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے بچی کی نعش کو گاؤں کے گندے جوہڑ میں پھینک دیا تھا، گرفتارملزمان رضوان یوسف اور اللہ دتہ گھناؤنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

  • کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں‌ جہاں شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے

    کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں‌ جہاں شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے

    شیخوپورہ: کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں‌ جہاں :شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق تعلیم کے باوجود جہالت اپنے عروج پر ہے ، لوگ شادیوں پراس قدر بے قابوہوجاتے ہیں کہ کہ کسی کی پہچان نہیں رہتی اورپھراپنے ہی ہاتھوں سے اپنی خوشیوں کا قتل کربیٹھتے ہیں‌،

    اس کی تازہ مثال پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ب

    ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ونڈالہ ناصر خان میں بارات میں اوباش نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ْ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کمسن بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے، زخمیوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 6 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے پاس قدیم ٹیکنالوجی،ماہرین حیران رہ گئے

    6 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے پاس قدیم ٹیکنالوجی،ماہرین حیران رہ گئے

    پتوکی :6 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کے پاس قدیم ٹیکنالوجی،ماہرین حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔لیکن اس سے پہلے وہ پکڑا کیوں نہیں گیا ، اس قدیم مہارت پرماہرین بھی حیران ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں،

    ادھر قصور پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے ایسا کیا۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں اس لیے ٹریس نہیں کیے جا سکے ۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی پی او قصو ر کے مطابق اس کیس پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیمیںں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم یسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔

  • جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

    جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

    سہارنپور : کوتوالی شہر میں دور جاہلیت کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے، سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی ایک سالہ معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے اپنی ہی معصوم بچی کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے موت کی نیند سلادیا۔

    یہ واقعہ سہارنپور شہر کوتوالی کے علاقے نور بستی کا ہے جہاں ایک سالہ معصوم بچی کو لڑکا نہ ہونا اس قدر مہنگا پڑ گیا جس کی قیمت اسے اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔

    اس حوالے سے مقتولہ بچی کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا والد ہمیشہ نشے میں دھت رہتا ہے اور اسے اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش بہت ناگوار گزری تھی۔

    رشتہ داروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی پیدائش کے روز سے ہی ان کے گھر میں جھگڑے روز کا معمول تھے اور ملزم روزانہ شراب پی کر اپنی بیوی پر ظلم و زیادتی کرتا اور گالم گلوچ کرتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مقتولہ بچی کی والدہ کی تحریری شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی

  • قصور:ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی

    قصور:ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی

    لاہور: ایک ہی علاقے میں‌ ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔

    ذرائع کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

    ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر زیادتی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران زیادتی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔

    دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

  • ہندوستان ! ریپستان بن گیا:چلتی ٹرین میں زیادتی

    ہندوستان ! ریپستان بن گیا:چلتی ٹرین میں زیادتی

    مہاراشٹرا:ہندوستان ! ریپستان بن گیا:چلتی ٹرین میں زیادتی،اطلاعات کے مطابق بھارتی خواتین کے احتجاج اورعالمی اداروں کے خدشات کے باوجود بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،

    بھارتی میڈیا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی کے واشی علاقے میں 22 دسمبر کو ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی

    یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ زیادتی کے بعد اس خاتون کوچلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا۔

    پولیس نے نامعلوم مجرم کے خلاف دفعہ 307 اقدام قتل اور 376 عصمت دری کی سزا آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

    دوسری طرف بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ درج کرنا بھارتی پولیس کے لیے ایک مذاق بن گیا ہے ، جتنے بھی ریپ ہوئے پہلی بات تو یہ ہے کہ طاقت ور کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہی نہیں اوراگرکسی کے خلاف ہوجائے توعمل درآمد نہیں ہوتا

  • شیخوپورہ موٹروے پر حادثہ، 3 ہلاک

    شیخوپورہ موٹروے پر حادثہ، 3 ہلاک

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق شدید دھند کے باعث خطر ناک حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق M3 موٹروے پر شرقپور شریف ٹال پلازہ سے 4 کلومیٹر لاہور کی طرف ملتان کی طرف جاتے ہوئے 12 کے قریب مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 مسافر زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں خالد ولد رمضان انصر ولد عبدالکریم اور افشاں بی بی شامل ہیں

  • ایکسپریس وے پرخطرناک حادثہ:بہت زیادہ جانی نقصان

    ایکسپریس وے پرخطرناک حادثہ:بہت زیادہ جانی نقصان

    آگرہ: ایکسپریس وے پرخطرناک حادثہ:بہت زیادہ جانی نقصان،اطلاعات کے مطابق ایکسپریس وے پر ایک بھیانک سڑک حادثے میں7 لوگوں کی زندہ جل کر موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق، کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد کار جلنے لگی۔ اس حادثے میں کار میں سوار سبھی 7لوگوں کی موت ہو گئی۔ابھی ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
    اسی روڈ پرمنگل کے روز بھی حادثہ ہوا تھاجس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے

    اطلاعات کے مطابق کار دہلی جارہی تھی ، ادھر پولیس کار کے نمبر سے ہلک شدگان کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ اب تک ملی اطلاعات کے مطابق کار لکھنو کے کسی راج کمار نے نام رجسٹرڈ ہے۔

    تصادم کے بعد کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ اسی اثناءمیں فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ گئی لیکن جب تک آگ پر قابو پایا جاتا کار میں سوار سبھی 7 لو گ زندہ جل کر ہلاک ہو چکے تھے۔ کار لکھنؤ نمبر کی ہے۔ کار مالک سے رابطہ کر کے ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

    ہلاک شدگان میں ایک بچہ ایک خاتون اور تین مرد ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بھیانک سڑک حادثے پر گہرا دکھ ظاہر کیا ۔ انہوں نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور متاثرہ کنبے کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی