Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کنگنا رناوت کریمہ بلوچ کی موت پر کینیڈین وزیراعظم پر برس پڑیں

    کنگنا رناوت کریمہ بلوچ کی موت پر کینیڈین وزیراعظم پر برس پڑیں

    بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی ٹورانٹو سے لاش برآمد ہونے کے واقعے پر کینیڈین وزیراعظم پر برس پڑیں-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ٹوئٹ میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر برس پڑیں۔کنگنا نے جسٹن ٹروڈو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اس حادثے کے ذمہ دار ہیں-


    ساتھ ہی کنگنا نے لکھا کہ آج ایک شرمناک دن ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے ملی تھی 37 سالہ کریمہ بلوچ گزشتہ 5 سال سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔

  • آئی ایس آئی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

    آئی ایس آئی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

    آئی ایس آئی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

    لاہور تھانہ ماڈل ٹاوُن پولیس نے چار جعلی ISI اہلکاروں کو گرفتار کرلیا،ترجمان پولیس کے مطابق 47/ J بلاک میں اغواء کی کال موصول ہوئی جسکی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی۔چار افراد جو کہ اپنے آپ کو حساس ادارے آئی ایس آئی کے جوان بتا رہے تھے۔ جو کہ VF/057 ویگو ڈالہ پر آئے تھے جن کے پاس سے ایک عدد ہتھکڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ جعلی اہلکاروں کے نام 1 بابر علی ،2 میاں خالد جاوید،3 برہان ،4 محمد جواد ہیں

    ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    جعلی پولیس مقابلہ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    سندھ کی خواتین افسران کے فون نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ،چیف سیکرٹری کا نوٹس

    ترجمان پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال ولی اور طارق نے کی،جن کو جعلی آئی ایس آئی ملازمان نے زدوکوپ کیا اور ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی اور اپنے آپ کو آئی ایس آئی کے افسران ظاہر کیا۔تو ولی طارق کے اہلخانہ نے شور مچا دیا اور 15 پر کال کر دی کہ ہمارے بیٹے کو اغواء کیا جا رہا ہے۔

    متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں جعلی آئی ایس آئی ملازمان کو گاڑی میں ساتھ بٹھایا اور برائے کاروائی ڈی ایس پی ماڈل کے ہاں پیش کر دیا ہے۔وقوعہ کی بابت برائے تصدیق آئی ایس آئی افسران کو اطلاع دی گئی ہے جنھوں نے تھانہ ماڈل ٹاوُن آ کر تصدیق کی ہے کہ یہ آئی ایس آئی کے جوان نہ ہیں۔

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • فرانس:پھربغاوت پھوٹ پڑی: فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک

    فرانس:پھربغاوت پھوٹ پڑی: فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک

    پیرس :فرانس:پھربغاوت پھوٹ پڑی: فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک،اطلاعات کے مطابق فرانس میں فائرننگ کے واقعے میں تین پولیس افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔

    فرنسیسی حکام کے مطابق فرانس کے مرکز میں ہونے والے اس واقعے ميں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ ایک دور افتادہ مقام پر جو "پوئے ڈوڈم” کے نواح میں واقع ہے گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جائے وقوغہ پر پہنچی تو ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق قاتل نے بلا فاصلہ اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید دو پولیس افسران موقع پر ہی مارے گئے۔رپورٹ میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

  • کراچی سے آج پھرغمگین کردینےوالی خبرآگئی

    کراچی سے آج پھرغمگین کردینےوالی خبرآگئی

    کراچی:کراچی سے آج پھرغمگین کردینےوالی خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    کراچی سے ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سنیما کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گری، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک شخص کو ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔

    فیکٹری میں دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق فیکٹری میں دھماکا بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امونیا گیس کی لیکج کی وجہ سے بوائلر پھٹا جس سے برابر والی فیکٹری کو بھی نقصان پہنچاہے۔

    واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے روزانہ کراچی میں سلنڈراورایسے دیگردھماکے ہوئے ہیں جس میں بڑے پیمانے پرہلاکتیں ہوئی ہیں‌

  • بہن  کو تشدد کر کے قتل کرنے والا سگا بھائی گرفتار

    بہن کو تشدد کر کے قتل کرنے والا سگا بھائی گرفتار

    بہن کو تشدد کر کے قتل کرنے والا سگا بھائی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کی سربراہی میں نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کی ہے

    شادی سے 3 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی بہن رخسانہ کو تشدد کر کے قتل کرنے والاسگا بھائی گرفتارکر لیا گیا،گرفتارملزم نعیم کو شک تھا کہ اس کی بہن کے لوگوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کا اسے رنج تھا۔

    وقوعے کے روز ملزم نے تعیش میں آ کر مقتولہ رخسانہ پر مکوں کی بارش کر دی جس سے مقتولہ رخسانہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔تدفین سے قبل مقتولہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات واضح نظر آنے پرشک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    مقتولہ رخسانہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد سے ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ تصدق حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

  • ڈولفن سکواڈ کی کامیاب کاروائی،میڈیا کا پریس کارڈ رکھنے والے ڈاکو گرفتار

    ڈولفن سکواڈ کی کامیاب کاروائی،میڈیا کا پریس کارڈ رکھنے والے ڈاکو گرفتار

    جوہر ٹاون ڈولفن سکواڈ کا ڈاکووں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شاپ رابری کرنیوالے متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ڈاکو گرفتار کر لیے ،ملزمان نے اکبر چوک گن پوائنٹ پر دکان پر واردات کی تھی۔ڈاکووں کا مغل آئی ہسپتال کے قریب سپیشل وزیبلٹی ڈولفن پٹرولنگ ٹیمز سے آمنا سامناہوا ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،لاکھوں روپے مالیت کے14 نئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے

    ملزمان کے قبضہ میڈیا کا پریس کارڈ،موٹر سائیکل و آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈی ایس پی صدر ڈولفن شاہد رشید نے ملزمان کو چوکی ایل بلاک جوہر ٹاون کے حوالے کر دیا۔سربراہ لاہور پولیس کی طرف سے ایس پی ڈولفن کو شاباش , سیکٹر انچارج و ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

    ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا شہر بھر سے کرائم کے خاتمے کیلئے ڈولفن سکواڈ موثر انداز میں اپنی کارروائیاں کر رہا ہے۔ڈولفن سکواڈ کا 15 کی کال پر ایکشن لائق تحسین ہے۔

  • لاہور: اڑھائی سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، لواحقین کا شدید احتجاج

    لاہور: اڑھائی سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، لواحقین کا شدید احتجاج

    لاہور: لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں اڑھائی سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ واقعے کیخلاف لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی۔ جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے ٹریفک جام رہی۔ چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی سے مذاکرات کےبعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔

    مظاہرین نے کہا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تفتیش آگے نہیں بڑھ رہی۔ اڑھائی سالہ بچی 10 دسمبر کو گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتا ہوئی تھی۔

    تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 11 دسمبر کو بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ 19 دسمبر کو برکت ٹاؤن شاہدرہ کی نہر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ احتجاج کے باعث مین جی ٹی روڈ سے 3 گھنٹے تک کوئی گاڑی نہ گزر سکی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

    صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال ہوئی۔

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی فراز احمد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی :کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں صفورہ چورنگی کےقریب فلیٹ میں سلنڈرپھٹنےسے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    موسمیات کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر زور دار دھماکا ہوا اور دھماکے کے فوارً بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کیا۔

    دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ، دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر انہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جس فلیٹ میں دھماکہ ہوا وہ گذشتہ 6 ماہ سے بند تھا، اسٹیٹ ایجنٹ ایک فیملی کو فلیٹ دکھانے لایا تھا اور گھر میں لائٹ جلانے کے لیے سوئچ بورڈ کا بٹن آن کیا تو اچانک زور دار دھماکاہوگیا۔ابتدائی تفتیش میں پولیس نے دھماکا گیس لیکج کا نتیجہ قرار دیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • پولیس اہلکار کوگالیاں دینے والی اورتھپڑ مارنے والی شراب میں دھت طاقتور "نہتّی لڑکی” کے خلاف مقدمہ درج ہوہی گیا

    پولیس اہلکار کوگالیاں دینے والی اورتھپڑ مارنے والی شراب میں دھت طاقتور "نہتّی لڑکی” کے خلاف مقدمہ درج ہوہی گیا

    لاہور:پولیس اہلکار کوگالیاں دینے والی اورتھپڑ مارنے والی شراب میں دھت "نہتّی لڑکی” کے خلاف مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق لاہور میں ڈیفینس کے علاقے میں رات سرعام شراب نوشی کرنے والی امیرزادی کے خلاف 20 گھنٹے گزرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر خانزا نامی خاتون اور اس کے ساتھی دوست کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار محمود کی۔مدعیت میں مقدمہ درج۔کر۔لیا گیا،

     

     

    یاد رہے کہ رات ‏لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گلوریاجینز کے سامنے پولیس اہلکاروں نے شراب کے نشے میں دھت لڑکی اور لڑکےکو روکنے پر لڑکی آپے سے باہر ہو گئی

    ‏لڑکی نے اہلکاروں کو تھپڑ اور دھکے مارنے کے علاوہ غلیظ گالیاں دیں وہاں موجود لوگ بھی خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ اس صورتحال میں پولیس اہلکاروں کے لیے جان چھڑانا مشکل ہو گیا اور انہیں عزت بچانے کے لالے پڑ گئے

    آج صبح جب یہ خبرپھیلتی گئی ٹویٹرپرایک ٹرینڈ بھی بنتا گیا ، دوسری طرف ملک بھر سے اس لڑکی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زورپکڑگیا تھا جس کے بعد سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

  • سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے

    سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے

    لاہور: سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سگی ماں نے پیسے کی ہوس میں اپنی 12سالہ سگی بیٹی کو جسم فروشی پر لگادیا۔

    لاہورپولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاون میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے باپ کی وفات کے بعد 12 سالہ بچی کی ماں نے دوسری شادی کرلی

    پولیس حکام کے مطابق اس ظالم خاتون نے پیسوں کے لالچ میں اپنی سگی بیٹی کو جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے پر لگایا جس سے تنگ آکر بعد ازاں بچی نے اپنی دادی کے گھر رہائش اختیار کرلی۔

    پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری طرف پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کی سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔