Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی میں پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی میں پھردھماکہ ہوگیا

    کراچی : کراچی میں پھردھماکہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں آج شام ایک خطرناک دھماکے کی آوازیں سنائی دی ہیں ،ادھرپولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پراسرار دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی سرفراز نواز کے مطابق نیپیئر پیتل داس کمپاؤنڈ میں کچھ افراد آگ جلاکر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کچھ اٹھاکر آگ میں ڈالا جس سے دھماکا ہوا اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت بابر اور دانیال کے نام سے ہوئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نٹ بولٹ اور کیلیں ملی ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

  • بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی

    کوئٹہ :بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع میں پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آنے والے واقعات میں 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    بلوچستان کے اضلاع مستونگ، قلات اور بولان میں واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا گیا۔

    ایس پی مستونگ محمد بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مستونگ کے قریب واقع کلی چکل ہارون میں مسلح افراد نے دکان میں بیٹھے ہوئے دو بھائیوں شبیراحمد اور منیراحمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    اس کے علاوہ بولان کے علاقے غازی اور قلات کے علاقے توک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

    امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

    واشنگٹن :امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امریکی ائیرلائن نے کرونا وبا سے سخت متاثرہونے کے بعد پھر سے نئے عزم کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی فضائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

    ذرائع کے مطابق امریکن ائیرلائن نے بوئنگ 737 میکس کی بحالی کے موقع پرمزید 160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ ایئرلائن اس سلسلے ماہرپائلٹوں کی تلاش میں تاکہ وہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی فضآئی سروس کا اعلان کردیں‌

    ذرائع کے مطابق اس دوران پائلٹوں کو 35 دن کی اسائنمنٹ دی جائے گی جس کے لیے ان کوسالانہ کے حساب سے ایک لاکھ 48 ہزاربرطانوی پاونڈ تنخواہ دی جائے گی

    ذرائع کا کہنا کہ امکان یہی ہےکہ یہ ایئر لائنز 2021 کے ابتدائی مہینوں میں 737 بوئنگ کے ساتھ اپنے سفرکو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکن ایئر لائنز اپنی پہلی تجارتی پروازیں 29 دسمبر کو شروع کرے گی۔

    بوئنگ 737 کی بھرپورواپسی کو خوش آئند قراردیا جارہاہے ، یہ وہی بوئنگ کمپنی ہے جس کے ایک طیارے کو 2019 مین ایک حادثے کے بعد مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ،اس حادثے میں 346 افراد ہلاک ہوگئےتھے

    اس حادثے نے اس امریکی ایئرلائنز کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا تھا ،اس حادثے کی وجہ سے ہی چیف ایگزیکٹو ڈینس مائلن برگ کواستعفیٰ دینے پرمجبورکردیا گیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کو معاوضے کے طور پر 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرنا پڑی تھی

    ٰیاد رہےکہ کرونا وبا کی تباہ کاریوں نے بوئنگ کمپنی کواس قدرنقصان پہنچایا تھا کہ اس بوئنگ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ وہ 2021 کے آخر تک اپنے 160،000 کارکنوں میں سے 30،000 کوملازمت سے فارغ کردے گی ، تاہم نئے فیصلے سے ان ملازمین کوحوصلہ ملا ہے جواس ڈاون سائزنگ کا شکارہوسکتے تھے

    اس امریکی ائیرلائن نے پائلٹوں کی بھرتی کا اشتہاردیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پائلٹوں کے پاس ایئر لائنز کے لئے 1،000 گھنٹے سے زیادہ طیارہ اڑانے کا تجربہ ہونا ضروری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ درخواست دینے والا پائلٹ کسی حادثے کا ذمہ داربھی نہین ہونا چاہیے

  • وزیراعظم عمران خان کے شہرمیں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا

    وزیراعظم عمران خان کے شہرمیں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے شہرمیں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں سوتیلی ماں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے 4 سالہ بیٹے محمد اکرام کو آگ لگا کر قتل کردیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ کا سن کرلوگ بہت غمگین ہیں اورانہوں نے اس عورت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ عنیقہ 4 سالہ محمد اکرام کی سوتیلی ماں تھی اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کومختلف زاویوں سے دیکھ رہی ہے اس میں ملوث تمام کرداروں کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا

  • دادا دادی نے دو سالہ پوتے کوہلاک کرکے جلا ڈالا

    دادا دادی نے دو سالہ پوتے کوہلاک کرکے جلا ڈالا

    ماسکو:دادا دادی نے دو سالہ پوتے کوہلاک کرکے جلا ڈالا،اطلاعات کے مطابق دادا دادی نے روس میں دو سالہ بچے کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا، بچے کےقتل کے الزام میں اس کے دادا اور دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    روس کے علاقے سائبریا میں 2 سالہ بچے کو اس کے والدین نے دادا اور دادی کے پاس چھوڑا تھا، تاہم واپسی پر انہیں گھر کے باہر بچے کی جلی ہوئی باقیات ملیں۔

    پولیس کے مطابق بچے کو گلا دبا کر مارنے کے بعد اوون میں ڈال کر جلایا گیا، مقامی میڈیا کا کہنا ہے بچے کے دادا اور دادی واقعےکےوقت نشےمیں تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کوتمام زاویوں سے دیکھ ر ہی ہے جرم ثابت ہونے پرقرارواقعی سزادی جائے گی

  • فرضی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،بڑاشخص نکلا

    فرضی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،بڑاشخص نکلا

    حیدرآباد :فرضی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،بڑاشخص نکلا،اطلاعات کے مطابق نقلی فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے والے ایک دھوکہ باز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سائبر کرائم پولیس نے 30 سالہ وی رمیش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دو سیل فون ضبط کرلئے۔ پولیس کے مطابق جرنلزم کے کورس کی تکمیل کے بعد رمیش نے ایک سال ملازمت کی اور ملازمت کو ترک کرنے کے بعد اس نے سال 2018 ء میں ایک خاتون کے نام سے ایک نقلی فیس بک اکاؤنٹ تیار کیا

    پولیس کے مطابق اس کے بعد خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی پروفائلزکوچیک کرنے کے بعد انھیں دوستی کے پیغامات روانہ کرنا شروع کیا۔ متاثرہ لڑکی سے فیس بُک چیٹنگ کے دوران رمیش نے لڑکی کو اس بات کا مکمل یقین دلایا کہ وہ لڑکی ہے۔

    اس یقین اور بھروسہ پر متاثرہ لڑکی نے فون نمبر دے دیا اور فون پر بات چیت جاری تھی۔ اس دوران اس نے لڑکی سے اپنی عریاں تصاویر روانہ کرنے کی خواہش کی۔ اس بات پر متاثرہ لڑکی کو یقین ہوگیا کہ وہ لڑکا ہے۔ اور اس نے اس کے نمبر کو بلاک کردیا۔ جس کے بعد رمیش نے مختلف نمبرات سے فون کرتے ہوئے لڑکی کو اس بات سے دھمکانا شروع کردیا کہ اگر وہ بات چیت بند کرتی ہے تو ملاقات نہیں کرتی ہے تو وہ پھر وہ دونوں کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔

    اس خوف سے لڑکی نے رمیش سے ملاقات کی اور دونوں گھومنے پھرنے لگے۔ اس دوران رمیش نے لڑکی کے ساتھ سیلفی حاصل کرلی اور خواہشات کا مطالبہ کرنے لگا اور ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کردی۔ پولیس نے رمیش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے

  • بزدارصاحب کہاں ہیں آپ ؟نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا اورآپ کوپتہ ہی نہیں‌

    بزدارصاحب کہاں ہیں آپ ؟نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا اورآپ کوپتہ ہی نہیں‌

    لاہور:بزدارصاحب کہاں ہیں آپ ؟نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا اورآپ کوپتہ ہی نہیں‌،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنرل اسپتال کے عملے کے مبینہ طور پر گردہ فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں جنرل اسپتال میں 20 سالہ نوجوان کو ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دے کر خون کے نمونے لیے اور کچھ روز بعد اغوا کرکے گردہ نکال لیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال کا عملہ مبینہ طور پر گردہ فروشی کے کام میں ملوث ہے، 20 سالہ نوجوان بلال کو نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا کچھ روز بعد بیہوش کرکے گردہ نکال لیا گیا۔

    پولیس نے مقدمے میں جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر کو بھی نامزد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

    دوسری طرف مظلوم بلال کے والدین اوررشتہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں ،

    مظلوم بلال کے ورثا وزیراعلیٰ کی لا علمی پرنوحہ کناں ہیں اورپوچھ رہے ہیں کہ جناب بزدار صاحب آپ کے گھرمیں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا اورآپ کو علم تک نہیں

    یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل ایسے کئی درجنوں‌واقعات ہوچکے ہیں حکومتیں دعوے تو کرتی آئی ہیں کہ مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے مگرافسوس دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اورپھر ایسے ظلم لوگ بار بار یہ واقعات کردیتے ہیں لیکن کسی کوپرواہ تک ہیں‌

  • ڈولفن اسکواڈ کا  کوٹ لکھپت میں پولیس مقابلہ، خطرناک مجرم گرفتار کر لیے

    ڈولفن اسکواڈ کا کوٹ لکھپت میں پولیس مقابلہ، خطرناک مجرم گرفتار کر لیے

    سی سی پی او و ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر لاہور پولیس کی ڈکیتوں و سٹریٹ کریمینلز کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ،ڈولفن سکواڈ و ڈکیت آمنے سامنے مقابلہ ہو گیا ،واپڈا کمپلیکس کوٹ لکھپت مقابلہ کے بعد 3 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جبکہ 1 فرارہو گیا

    تفصیلات کے مطابق 4 مسلح ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے۔ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر شہری عرفان کو زخمی کردیا۔ڈاکوؤں نے شہری کے پاؤں پر فائر کیا، راہگیر معمولی زخمی ہوا۔
    اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا ،ڈولفن ٹیموں نے موثر جوابی حکمت عملی سے3 ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کر لیا۔

    ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم، موبائل فونز، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد۔گرفتار ہونے والے تینوں ڈاکو تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے۔
    ایس ایس پی راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکوؤں و سٹریٹ کریمینلز کے خاتمہ کیلئے ڈولفن سکواڈ موثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔عوام الناس کے جان واملاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،

  • 28 سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا

    28 سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا

    پولیس کی ایک اور اہم کاروائی 28 سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ،وجہ عنادجائیداد کا تنازعہ تھا
    ایس ایچ او یارحسین راز محمد نے بتایا کہ گرفتار شدہ اشتہاری ملزم گل احمد جان دیر بالا پولیس کو بجرم 302,324مقدمات میں مطلوب تھا,

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ھدایات کی پیش نظر مجرم اشتہاریوں کے خلاف ضلعی پولیس کی کاروائی کامیابی سے جاری ہے ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاھور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان بمع پولیس ٹیم نے انفارمیشن پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ گندیگار دیر بالا مطلوب اشتہاری گل احمد جان ولد آیاز ساکن دیر بالا کو گرفتار کیا گیا,

    گرفتار شدہ ملزم نے بمورخہ 03.10.1992کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کی تھی جسکی فائرنگ سے قیام الدین موقع پر جانبحق جبکہ بخت زادہ شدید زخمی ہوا تھا, ملزم کے خلاف مقتول کے بھائی رحمن الدین سکنہ بیوڑ لوہار آباد نے رپورٹ درج کی تھی۔

  • دوست کی بیوی کوگھربلاکربھارتی فوج کے کرنل نے زیادتی کرڈالی

    دوست کی بیوی کوگھربلاکربھارتی فوج کے کرنل نے زیادتی کرڈالی

    نئی دہلی :دوست کی بیوی کوگھربلاکربھارتی فوج کے کرنل نے زیادتی کرڈالی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں افسران کی طرف سے ماتحتوں اوردیگرسولین کی خواتی سے زیادتی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے ، ادھر تازہ واقعہ میں دوست کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوج کے کرنل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرنل نیرج پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سویلین دوست کو آفیسر میس میں بلاکر نشہ آور چیز پلائی جس کے بعد اس کی روسی نژاد بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مقامی پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا جس کے بعد کرنل نیرج گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتا رہا اور اس دوران فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کرنل نیرج کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ملزم کی موبائل لوکیشن کو ٹریس کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو اس نے اندر سے دروازہ بند کرلیا البتہ پولیس کی ٹیم نے تھوڑی سی مزاحمت کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ کرنل نیرج نے شوہر کے بے ہوش ہونے کے بعد خاتون سے زیادتی کی جب کہ مزاحمت پر اس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے افسران کی طرف سے ماتحت ملازمین کی بیویو ں سے جنسی زیادتی کے واقعات اسے سے پہلے بھی سامنے آئے ہیں لیکن افسران ایک دوسرے کو بچالیتے ہیں اورالٹا زیادتی کا شکارہونے والے ماتحت ملازمین کواحتجاج کرنے پردوردراز علاقوں میں‌ ٹرانسفر کردیا جاتا ہے