Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 5 سالہ طالبہ کو لات مارنے پر ٹیچر کو  قید اور نااہلی کی سزا

    5 سالہ طالبہ کو لات مارنے پر ٹیچر کو قید اور نااہلی کی سزا

    واشنگٹن: 5 سالہ طالبہ کو لات مارنے پر ٹیچر کو قید اور نااہلی کی سزا اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کناس کی عدالت نے 55 سالہ اسکول ٹیچر کو ایک طالبہ کو لات مارنے پر ایک ماہ قید اور ایک سال کے لیے نااہلی کی سزا سنائی ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کناس کے بلیو جیکٹ فلنٹ ایلیمنٹری اسکول کی 55 سالہ اسکول ٹیچر کرسٹل اسمتھ کو کم سن طالبہ کو دھکا دینے اور لات مارنے پر ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

     

     

     

     

     

     

     

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق استانی کرسٹل اسمتھ کو ایک سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا ہے جب کہ اس دوران ٹیچر کو غصے کو قابو میں رکھنے سے متعلق ماہر نفسیات سے کلاسیں بھی لینا ہوں گی۔

     

     

     

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبہ کی والدہ نے اسکول انتظامیہ سے ٹیچر کے رویے کی شکایت کی تھی لیکن اُس وقت ٹیچر نے طالبہ کو مارنے کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکول انتظامیہ نے والدہ کی درخواست پر سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں تو ٹیچر طالبہ کو ایک بک شیلف سے گھسیٹتے ہوئے اور لات مارتے ہوئی پائی گئیں۔

    اسکول نے ٹیچر کو ملازمت کو برخاست کردیا تاہم والدہ نے مقامی عدالت سے رجوع کیا جہاں ٹیچر کو طالبہ کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے اور تشدد کے الزام میں سزا سنادی گئی۔

  • رکشہ میں خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام

    رکشہ میں خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام

    رکشہ میں خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے خاتون کو اغواء ہونے سے بچا لیا،ڈولفن ترجمان کے مطابق رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا،ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے ڈولفن پر فائرنگ کردی، کراس فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

    ڈولفن ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ریکارڈ یافتہ ہےجس کے خلاف ہوائی فائرنگ وشراب نوشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام ہوئی، ڈیڈ باڈی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رکشہ ڈرائیورنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان ممتاز نامی خاتون کو اغواء کرکے ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے۔چاروں ملزمان کے پاس اسلحہ تھا اور نشے میں دھت تھے۔ڈولفن ٹیم نے خاتون کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ لیاقت آباد منتقل کردیا۔

  • مرید عباس قتل کیس ،CCTVکی فرانزک رپورٹ طلب کر لی گئی

    مرید عباس قتل کیس ،CCTVکی فرانزک رپورٹ طلب کر لی گئی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مدعیہ کی درخواست پر پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔

    جیل میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    مدعیہ مقدمہ کی جانب سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ کو بھی کیس کا حصہ بنایا جائے درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا کہ مرید عباس کے قتل کے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے پاس موجود ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ کو بھی کیس کا حصہ بنایا جائے۔

    عدالت نے مدعیہ کے درخواست پر پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔

    کیس کے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عادل زمان سے متعلق اخبارات میں اشتہارات شائع کردیے ہیں ملزم عادل زمان کی جائیداد سے متعلق تفصیلات تاحال بورڈ آف ریونیو سے موصول نہیں ہوئی جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو ملزم عادل زمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

  • رنگ برنگی پتنگوں کی آڑ میں خطرناک کاروبار،ملزم گرفتار

    رنگ برنگی پتنگوں کی آڑ میں خطرناک کاروبار،ملزم گرفتار

    شاہدرہ .سٹی ڈویژن پولیس شاہدرہ کا رنگ برنگی پتنگوں کی آڑ میں موت کا سامان فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    شاہدرہ ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی پتنگ فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی تین پتنگ فروش گرفتار 450 تیار پتنگیں برآمد ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پتنگوں کی سپلائی کرتےتھےملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں سلمان, ناظم اور تنویر شامل مقدمات درج انسداد پتنگ فروشی کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ڈی ایس پی عثمان حیدر ,ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن عامر شہزاد اور انکی ٹیم کو شاباش. (ایس پی سٹی ) پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے انسداد کے لیے بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں (ایس پی سٹی فراز احمد دوسری طرف شہریوں نے ایس پی سٹی سی اپیل کی ہے کہ شاہدرہ اور دوسرے شہروں میں أے روز ڈکتیوں چوریوں میں اضافہ ہو رہا شہری غیر محفوظ ہیں شاہدرہ میں موٹر ساٸیکلیں چھننیں کی وارداتوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اس پر کنٹرول کروایا جاے ان واداتوں کی وجہ پولیس بہ بس ہے

  • انسداد دہشت گردی عدالت نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو رہا کر دیا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو رہا کر دیا

    انسداد دہشت گردی عدالت

    پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے مرکرز نائن زیرو سے گرفتار 4ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز پر جرم ثابت کرنے میں ناکام،عدالت نے شہری کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو بری کردیا

    پولیس کے مطابق بری ہونے والے ملزمان میں شکیل عرف بنارسی، ممظور عالم، افسر زیدی اور عادل عرف پگلہ شامل ہیں،ملزمان نے فروری 2013میں پاکستان بازار کے علاقے میں فیض الرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا ملزمان کو 11مارچ 2015کو نائن زیرو سے گرفتار کیا

    عدالت نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انھیں رہا کردیا جائے

  • راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،خطرناک مجرم گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،خطرناک مجرم گرفتار

    راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 05موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان میں نعمان بٹ عرف طفیل اور نعمت اللہ عرف گلی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 5 0موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی ٹیکسلا،ایس ایچ اوواہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

    راولپنڈی:تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ،شیشہ سینٹر مالک سمیت04ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز و دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران شیشہ نوش کرنے والے04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شیشہ سینٹر کا مالک واجد منیر جبکہ دیگر ملزمان میں حمزہ عباس،انوار احمد اور دانیال رفاقت شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے3 حقے، 6شیشہ فلیوراور متعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی : تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02منشیات فروش طاہر خان اور عظیم کو گرفتا رکر لیا، ملزم طاہر خان کے قبضہ سے01کلو135گرام ہیروئن جبکہ ملزم عظیم کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

    تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم اور کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان بابر کھوکھر اور احتشام گلزار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ دوسری کاروائی کے دوران صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم محسن خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈکے دوران ملزم صفدر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    پوٹھو ہار ڈویژن پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار پتنگیں اور ڈور یں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں او ر پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان یاسر اعجاز اور چوہدری فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم یاسر اعجاز کے قبضہ سے40پتنگیں جبکہ ملزم چوہدری فیضان کے قبضہ سے30 پتنگیں برآمد ہوئی،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حمزہ ساجد اور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم حمزہ ساجد کے قبضہ سے20پتنگیں اور01ڈور جبکہ ملزم سلیمان خان کے قبضہ سے32پتنگیں اور01ڈور برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،10ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عدنا ن اقبال کو گرفتار کر کے01 پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شایان اور ملک نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزم شایان کے قبضہ سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن جبکہ ملزم ملک نعمان کے قبضہ سے01پستول30بور برآمد کر لیا،ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شجاعت احمد اور آفتاب احمد کو گرفتار کر کے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ او ٹیکسلانے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران خان کو گرفتار کر کے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر کے 01رائفل12بور برآمد کر لی،ایس ایچ ا وکلرسیداں نے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملز م فخر شاہ کو گرفتار کر کے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر کے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بختیار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پر ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے53لیٹر شراب،590گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے منصف سے20لیٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے عمر فاروق سے10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے دلاور خان سے03لیٹر شراب،دولت خان سے200گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے نعیم سے10لیٹر شراب، اسلم مسیح سے05لیٹر شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے دائم کروبی سے05لیٹر شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے وحید عباس سے150گرام چرس، طاہر خان سے240گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

  • قصور:قصوروارکون ؟ 3 بچوں سمیت ماں جاں بحق:زہردی گئی یا کھانا زہریلا تھا،تفتیش شروع

    قصور:قصوروارکون ؟ 3 بچوں سمیت ماں جاں بحق:زہردی گئی یا کھانا زہریلا تھا،تفتیش شروع

    قصور:کھانا کھانے سے 3 بچوں سمیت ماں جاں بحق:زہردی گئی یا کھانا زہریلا تھا،تفتیش شروع ، اطلاعات کے مطابق سہاری روڈ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اورماں جاں بحق جب کہ باپ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق قصورمیں سہاری روڈ پرمبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اورماں جاں بحق جب کہ باپ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں آسیہ بی بی، 7 سالہ بیٹی اقراء ،5 سالہ بیٹا افضل 2 سالہ بیٹا طیب شامل ہیں۔ مبینہ طور پر خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • 85 سالہ بزرگ خاتون گھریلو ملازمین کے ہاتھوں قتل

    85 سالہ بزرگ خاتون گھریلو ملازمین کے ہاتھوں قتل

    کراچی:کراچی میں 85 سالہ بزرگ خاتون گھریلو ملازمین کے ہاتھوں قتل،اطلاعات کے مطابق کراچی پھر سے بے چینی کا شہر بننے لگا، ادھر فیڈرل بی ایریا میں 85 سالہ خاتون کو گھریلو ملازمین نے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 5 مکان نمبر ڈی 25 سے ضعیف العمر خاتون نور جہاں زوجہ فیروز الدین کی لاش ملی، لاش تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

    ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ کو دیکھتے ہوئے تفتیشی افسر کو شبہ ہوا کہ 85 سالہ نور جہاں کو گھریلو ملازمین نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا اور واقعے کو چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا کہ نور جہاں طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی۔

    مقتولہ کے قتل کے شبہ میں گھریلو ملازمین عارفہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آگئی۔

  • روات پولیس کی بڑی کارروائی، خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل

    راولپنڈی/ تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار کر لیا،مقتولہ کنول یاسمین کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ جبکہ ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ روات پولیس کو محمد عرفان نامی شخص نے درخواست دی کہ اس کی بہن مسماۃ کنول یاسمین نے چند روز قبل نیا گھر خریدا جس وجہ سے مقتولہ اور اس کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑا چل رہا تھا،نیاز احمد نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اس کی بہن کو قتل کر دیا،جس پر روات پولیس نے مقدمہ درج کیا.

    ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم نیاز احمد کوگرفتار کر لیا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سز ادلوائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

  • شراب فروش معاشرے کے بھیڑیے قرار۔ڈی پی او ننکانہ

    شراب فروش معاشرے کے بھیڑیے قرار۔ڈی پی او ننکانہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر ضلع بھر
    میں مختلف کاروائیوں میں 2 شراب فروش گرفتار، شراب فروشوں کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے شراب فروش شہباز کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب تھانہ واربرٹن پولیس نے شراب فروش اللہ توکل کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس، SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید مثبت اور یقینی بنانے کی ہدایات جاری۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔ شراب فروش معاشرے میں پائے جانے والے کالے بھیڑیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے شراب فروشوں کا قلع قمع کرنا معاشرتی اقدار کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*