Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر مشکوک خواتین کوگرفتار کرلیا

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر مشکوک خواتین کوگرفتار کرلیا

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر سمگلر خواتین کو گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : انسداد منشیات فورس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات اسمگل کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھاری تعداد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیرون اسمگل کی جانے والی نشہ آور ادوایات برآمد کرلیں۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں نے بیگ سے نشہ آور ممنوعہ گولیوں کے 9 پیکٹ برآمد ہونے پر جدہ جانے والی دونوں خواتین کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین سے برآمد کی گئی نشہ آور ممنوعہ گولیوں کا وزن 8 کلو گرام سے زائد ہے

  • دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتار

    دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتار

    دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کی ملیر پولیس کی انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی ،رواں سال شہر کے مختلف مقامات سمیت ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر پر دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتارکر لیا گیا

    گرفتار ملزم نادر علی عرف پٹھان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، دستی بم اور آدھا کلو بارودی مواد برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن اپنے تین ساتھیوں اصغر شاہ عرف سجاد شاہ، فائق علی عرف سلطان جتوئی اور جاوید منگریو کے متعلق معلومات فراہم کی ،گرفتار ملزم نے ساتھیوں کو شہر میں دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا انکشاف کیا

    رواں سال حملوں میں استعمال کرنے کیلئے دہشتگردوں نے دو کارٹن دستی بم، دستی بم/کریکرز سے بھرا 01 اسکول بیگ اور پستول بمعہ ایمونیشن گرفتار ملزم نادر عرف پٹھان کو دیئے جو مختلف وارداتوں میں ملزم نے فراہم کیا ،25 جولائی 2020 کو ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر پر دستی بم حملے کیلئے ملزم فائق علی عرف سلطان جتوئی نے گرفتار ملزم نادر سے دستی بم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ،11 اگست 2020 کو اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں آزادی اسٹال پر کریکر حملے میں چار شہری زخمی ہوئے، ملزم جاوید منگریو نے گرفتار ملزم نادر علی عرف پٹھان نے دستی بم کی فراہمی کا بھی اعتراف کیا

    05 اگست 2020 کورنگی کے علاقے میں اسٹیٹ ایجنسی پر دستی بم حملہ کیا جس میں تین شہری زخمی ہوئے، ملزم فائق علی عرف سلطان نے 02 دستی بم اس مقصد کیلئے نادر علی عرف پٹھان سے حاصل کئے ،گرفتار ملزم نادر دہشتگرد تنظیموں کیساتھ رابطوں میں تھا اور شہر میں کارروائیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان محفوظ رکھنے کا کام کرتا تھا اور ضرورت کے وقت فراہمی یقینی بناتا تھا ،گرفتار ملزم شہر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیلئے وال چاکنگ بھی کرتا تھا

    پولیس کے مطابق ملزم نادر علی عرف پٹھان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، مزید انکشافات اور گرفتاریوں متوقع ہیں،

  • تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔

    تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی دوران سنیپ چیکنگ کاروائی۔ منشیات فروش عرفان عرف خانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس اور ہمراہی ٹیم کو شاباش۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرےکے لیےناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
    ترجمان ننکانہ پولیس

  • بین الاضلاعی سر گرم ڈکیت گینگ گرفتار ۔

    بین الاضلاعی سر گرم ڈکیت گینگ گرفتار ۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس کی کاروائی، بین الاضلاعی سر گرم ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 55 ہزار روپے برآمد۔ سرگرم ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ، شیخوپورہ اور ضلع لاہور میں راہزنی اور ہاوس رابری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ ڈکیت گینگ ملزمان سہیل، عظیم، غلام عباس اور احسن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد، مزید تفتیش جاری۔
    ملزمان اسلحہ کے زور پر شریف شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO سٹی شاہکوٹ تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا گیا۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہاکہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
    عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
    ترجمان ننکانہ ولیس

  • ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں۔

    ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا سفر جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اجمل وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ واربرٹن میں اسلحہ کے زور پر ہاوس رابری کے دوران لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
    ہاوس رابری کی واردات کا سراغ واربرٹن پولیس کے لیے سوالیہ نشان تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیکر جدید تکینیکی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات کی فروختگی رقم برآمد، مزید تفتیش جاری۔
    ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا نے مدعی مقدمہ محترم محمد عثمان کے حوالے کر دی۔ مدعی مقدمہ کی تھانہ واربرٹن سمیت پنجاب پولیس ننکانہ کو دعائیں اور اظہار تشکر۔
    وریں اثناء تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان بشیر اور علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
    ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہے۔ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے قانون شکن عناصر امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائیں گے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور عاصم بخاری کی دبنگ کاروائی ،تھانہ میرپور کی حدود میں طلاق یافتہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا بندہ پولیس کے شکنجے میں آ گیا،ملزم ارسلان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ۔

    تھانہ میرپور میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مسمات (م) نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ارسلان علی ولد محمد رفیق سکنہ سرسید کالونی منڈیاں ایبٹ آباد کے ساتھ بذریعہ فون کال رابطہ ہوا اور دوستی قائم ہوئی ۔ملزم مذکورہ نے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلا کر کئی دفعہ میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ملزم ارسلان کی والدہ نے کئی بار مجھے تسلی دی کہ اسلام آباد کچہری میں تمہارے ساتھ نکاح کروا دیں گے ۔

    گزشتہ روز ملزم نے مجھے اپنی دوست کے فلیٹ واقع عثمان آباد میں لے جا کر میرے ساتھ زناکاری کی اور میری برہنہ ویڈیو بھی بنائی ہے .جس پر تھانہ میرپور پولیس نے علت نمبری 1392 زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ایس ایچ او عاصم بخاری نے سائنٹفک بنیادوں پر ملزم کی تلاش شروع کی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

    کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلرخالد مسعود گوندل کو جنسی ہراساں کیس میں شوکاز نوٹس جاری

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    لاہور میں نوکری کے بہانے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

    کراچی یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لے لیا گیا

    پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

    تعلیمی ادارے میں لڑکیوں کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف

  • لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کی ہے اور، لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے اور لڑائی جھگڑے سے روکنے پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم 72 گھنٹے میں گرفتارکر لیا

    مدعی مقدمہ کے مطابق ثمر زار چوک کے نزدیک دو لڑکے لڑائی جھگڑا کر رہے تھے جس کی وجہ سے راستہ بلاک ہو گیا،مقتول عبد الرشید نے روڈ بلاک ہونے اور لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرتے ہوئے ملزم منصر سمجھانے کی کوشش کی، جس پر منصر عباس نے فائرنگ کرکے عبدالرشید کو قتل کردیا،

    ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اور تفتیشی ٹیم نے جدید تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو منصر عباس کو ٹریس کر کےگرفتار کر لیا،

    قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدراور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی گئی

  • اسلام آباد میں پولیس کی کاروائیاں جاری تاہم بری امام چوکی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو کھلی "چھٹی”

    اسلام آباد میں پولیس کی کاروائیاں جاری تاہم بری امام چوکی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو کھلی "چھٹی”

    اسلام آباد میں پولیس کی کاروائیاں جاری تاہم بری امام چوکی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو کھلی "چھٹی”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ گولڈہ شریف اور کراچی کمپنی پولیس نے کارروائیاں کی ہیں

    گھریلو چوری کی واردتوں میں ملوث رخسار احمد نامی ملزم سمیت منشیات ڈیلر و دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا چوری شدہ گھریلو سامان 1050 گرام چرس 500 گرام ہیروئن اور پسٹل معہ روند بر آمد کر لی گئی

    ملزمان میں محمد عمران ،شبیر حسین ،مصدق اور عابد شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائیاں ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ جوانوں نے کی ،آ ئی جی اسلام آباد و ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس چوکی بری امام میں تعینات سب انسپکٹر خر م اسلم نے افسران بالا کے احکامات کو ہوا میں اڑا تے ہوئے بری امام چوکی کی حدود میں پیشہ وار بھکاریوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو بری سرکار دربار پر حاضری کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کو انتہائی تنگ کرتے ہیں

    پیشہ ور بھکاریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کے بغیر ہم ایک منٹ بھی یہاں پربھیک نہیں مانگ سکتے،دوسری جانب پولیس چوکی کی چند میٹر کی دوری پر واقع بری امام اڈا میں پرچی جوا ہو رہا ہے پولیس ذرائع کے مطابق چوکی بری امام کی حدو دڈھکی محلہ میں انس نامی محلہ نوری باغ میں حفیظ،برشوپٹھان،لوئی داندی راستے میں چرس فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے مذکورہ افراد کیخلاف قبل ازیں تھانہ سیکرٹریٹ میں ناجائز فروشی کے مقدمات درج ہیں

    پولیس چوکی میں سیکورٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کا سسٹم نصب کیا گیا تھا جن کو چوکی انچارج یا چوکی پر تعینات جوان ان کی مانیٹرنگ کرتے تھے وہ سسٹم بھی خراب ہے چوکی بری امام میں منشیات فروشی عروج پر جسکی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان،ڈی آئی جی آپریشنر وقارالدین سید نوٹس لیں اور چوکی بری امام پر تعینات تمام عملے کو تبدیل کر کے فرض شناس سب انسپکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنائے تاکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے

  • سونیا نامی عیسائی لڑکی کے قاتل پولیس نے کیے گرفتار

    سونیا نامی عیسائی لڑکی کے قاتل پولیس نے کیے گرفتار

    سونیا نامی عیسائی لڑکی کے قاتل پولیس نے کیے گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے فضائیہ سٹاپ پر سونیا نامی عیسائی لڑکی کو قتل کرنے والے دوسرا ملزم شہزاد عرف شانی کو گرفتار کرلیا

    شہزاد نامی لڑکا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ،شہزاد عرف شانی نے فضائیہ سٹاپ کے نزدیک فائرنگ کرکے سونیا بی بی نامی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،تھانہ کورال پولیس فیضان نامی ملزم کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا

    کارروائی ایس ایچ او تھانہ کورال ملک بشیر معہ جوانوں نے کی ،پولیس کے مطابق شہزاد عرف شانی نامی لڑکا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا،شہزاد کی والدہ نے لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن لڑکی کے والدین نے رشتے سے انکار کردیا تھا .مقتولہ کی فیضان نامی لڑکے کے ساتھ دوستی بن گئی

    فیضان لڑکی کو موٹرسائیکل پر لے کر ہائی وے پر جا رہا تھا،شہزاد نے فضائیہ سٹاپ کے نزدیک فائرنگ کردی جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی ،تھانہ کورال پولیس نے وقوعہ کا فوری طور پر مقدمہ درج کرکے فیضان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف لاہور پولیس کی  بڑی کاروائیاں

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کاروائیاں

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کاروائیاں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. ۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اطلاعات دیتےہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3361ملزمان گرفتارہوئے ہیں. 63گینگز کے137ملزمان گرفتار،85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے.

    ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران531ملزمان کو گرفتار کئے گئے۔434پسٹلز،50رائفلز،05کلاشنکوف،25بندوقیں،05خنجراور3937 گولیاں برآمد۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران569ملزمان گرفتارہوئے .

    121کلوگرام سے زائد چرس،01کلو 320گرام ہیروئن،80گرام آئس اور4767لِٹر شراب برآمدکی گئی۔سنگین جرائم میں مطلوب350اشتہاری مجرمان اور370عدالتی مفروران گرفتارہوئے ÷.279قمار باز گرفتار،02لاکھ86 ہزارروپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد۔ڈی آئی جی آپریشنز

    قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران126 ملزمان گرفتار، 36مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث999ملزمان گرفتار