Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی میں ملزم نے چھری کے وار سے مالک  کوزخمی کر دیا

    کراچی میں ملزم نے چھری کے وار سے مالک کوزخمی کر دیا

    پاک کالونی میں پیسوں کے تنازعے پر چھری کے وار سے مالک زخمی.

    سوزوکی ڈرائیور آزاد نے نے اپنے مالک فضل ربی کو گلے پر وار کر کے زخمی کر دیا.

    پولیس موبائل معمول پر گشت کر رہی تھی کہ موقع واردات پر ملزم آزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

    ملزم کے قبضے سے عالیہ چورہ برآمد کرلیا.

    زخمی فضل ربی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا.

    ایس ایچ او پاک کالونی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی.

  • محنت کش کا پلاٹ ہڑپ کرنے کےلیے قبضہ مافیا سنگین دھمکیاں دینے لگا

    محنت کش کا پلاٹ ہڑپ کرنے کےلیے قبضہ مافیا سنگین دھمکیاں دینے لگا

    محنت کش کا پلاٹ ہڑپ کرنے کےلیے قبضہ مافیا سنگین دھمکیاں دینے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . کراچی ملیر میں قبضہ مافیہ پولیس کے ساتھ مل کر غریب اور محنت کش کو تنگ کرنےلگا. محنت کش سراج ولد فدامحمد جس نے ایک پلاٹ قسطوں‌ پر خریدا جس کو سراج اپنے ساتھیوں کے ساتھ قبضہ کرنا چاہتا ہے اور سراج دھمکیاں دیتا ہے کہ یہ پلاٹ چھوڑ دو . سراج نے ان دھمکیوں پر پولیس کو رپورٹ کیا لیکن چند دنوں بعد پھر وہی سلسلہ شروع ہوگیا .


    سراج نے فدا کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا یوں محنت کشن سراج کے پاس کورٹ میں جانے اور وکیلوں کی فیس نہیں ہے.
    اس سلسلے میں سراج نےکہا کہ میرے خلاف اگر کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو سراج مجھ سے یہ پلاٹ لے اڑے گا.
    فدا نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ احکام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس کے پلاٹ کو قبضہ مافیہ سے بچائے اور غریب کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے.

  • بن قاسم سے خطرناک  اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

    بن قاسم سے خطرناک اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

    بن قاسم سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار۔

    پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاع پر مری گوٹھ کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزم بلاول عادی مجرم ہے اور پولیس پر فائرنگ سمیت اقدام قتل اور ڈکیتی نیچے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد۔ملزم بلاول نے ڈکیتی اور شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔
    گرفتار ملزم نے زیادہ تر وارداتیں بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف کے علاقے میں کرنے کا انکشاف کیا۔

    گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کی جا رہا ہے۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے گٹکا/ ماوا کی فروخت میں ملوثلزم کو گرفتار کیا۔
    گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا برآمد۔ملزم ثاقب علی پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا فروخت کر رہا تھا۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔
    ملزم ۔ بلاول سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

  • چار سو تولے سونا لوٹنے والے ملزمان کون نکلے؟ اہم انکشاف

    چار سو تولے سونا لوٹنے والے ملزمان کون نکلے؟ اہم انکشاف

    چار سو تولے سونا لوٹنے والے ملزمان کون نکلے؟ اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سپر مارکیٹ بنی جیولر کی شاپ پر ڈکیتی کا معاملہ، تھانہ کوہسار پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان صداقت شاہ اور محمد عدیل کو گرفتار کر لیا،

    ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھی،

    پولیس ٹیموں نے قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا،ملزم عدیل طابا جیولرز میں جبکہ اس کا والد ہنی جیولرز کا سپر مارکیٹ کا ہی چوکیدار ہے،ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،گروہ نے سپر مارکیٹ ہنی جیولر سےاسلحہ کی نوک پرتقریباً 400 تولہ سونا اور 40,لاکھ روپے لوٹ لیے تھے

    کارروائی ایس پی سٹی محمد عمر خان کی زیرنگرانی اے ایس پی میڈم عائشہ گل اور ایس ایچ او اسجد محمود اور ٹیموں نے کی،آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا

    قبل ازیں ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے،منشیات سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑ لی، تین منشیات کے بڑے سمگلرز گرفتارکر لئے گئے،منشیات سمگلرز کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس، 1060گرام آئس برآمد کرلی گئی،منشیات سمگلرز میں خرم مسیح، محمد سلیم اور امیر رحمان شامل ہیں ،منشیات اسمگلنگ کرنے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی

    ملزمان منشیات جڑواں شہروں میں سپلائی کرتے تھے ،منشیات سمگلرز کے خلاف تھانہ ترنول اور شالیمار میں منشیات کے مقدمات درج ہیں،کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی، اشتیاق شاہ سب انسپکٹر، ظفر اقبال سب انسپکٹر، سدھیر اے ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے کی

  • گھریلو ملازم نے کیسے کی گھر میں چوری کی ورادات؟ سب بتا دیا

    گھریلو ملازم نے کیسے کی گھر میں چوری کی ورادات؟ سب بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھریلو ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے

    ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں جنوبی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کی ہے،چو ری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم احمد یار کو پولیس نے گرفتارکیا ہے،گرفتار ملزم احمد یار شہری حسن ممتاز کے گھر میں عرصہ8/10 سال سے ملازم ہے۔

    ملزم احمد یار نے مالک کی سیف کی ڈپلیکیٹ چابی بنوا کر سیف میں موجود 1700 ڈالرز اور پاکستانی نقدی چرا لی تھی۔گرفتار ملزم احمد یار سے چوری کی گئی غیر ملکی و ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

    انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی طلحہٰ ناصر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے رقم کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

    قبل ازیں کاہنہ پولیس نے جھیڈو گاؤں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا،اے ایس پی کاہنہ سرکل شاہ زیب نے آپریشن کی قیادت کی،آپریشن میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 06 ملزمان گرفتارکرلئے گئے

    ریکارڈ یافتہ ملزم اللہ رکھا سے 1370 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،عمر نامی منشیات فروش گرفتار کر کے 1325 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،رضوان سے شراب کی 210 بوتلوں جبکہ فریاد سے 20 لیٹردیسی شراب برآمد کی گئی ،انور اور ضیاء اللہ سے 02 پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں

  • شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ

    شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں باپ اور بھائی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا.
    نواحی علاقے مدار میں راشد نامی نوجوان نے بیوی کو ڈانٹنے پر والدین اور بھائی کو کمرے میں بند کر کے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور کمرے کو تالہ لگا کر فرار ہو گیا
    ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں برن یونٹ فعال نہ ہونے پر تینوں افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
    تینوں افراد کا جسم 80 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہے

  • ڈیفنس پولیس مقابلہ ، تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا

    ڈیفنس پولیس مقابلہ ، تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا

    ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں ملزمان کی اموات کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی حکام نے 5 ہتھیاروں سے مقابلے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تصدیق کردی۔
    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے کچھ روز قبل شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں مقابلے کے بعد پانچ مطلوب ملزمان کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، مقابلے پر اہل علاقہ اور ملزم عباس کی مالکن نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔تفتشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول میچ کرگئے ہیں،ملزمان کی جانب سے پانچ ہتھیاروں سے مقابلے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ملزمان کے اسلحے سے نکلی ہوئی گولی اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی تھی، پھر بھی مزید تفتیش کےلیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم شواہد جمع کررہی ہے۔

    تفتیشی حکام کے مطابق مقابلے میں شامل پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلیے جبکہ محلے داروں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
    خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکؤوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعدازں ایک خاتون کا بیان سامنے آنے کے بعد مقابلہ مشکوک ہو گیا تھ

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ واربرٹن پولیس کی ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کی گئی۔دوران سنیپ چیکنگ ملزم عامر کو اسلحہ سمیت گرفتارکر کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ وابرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد سے نوازنےکا اعلان۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ کا کہنا تھاناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہیں ۔ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ترجمان ننکانہ پولیس

  • پنجاب پولیس متحرک،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ،کتنے ملزمان کیے گرفتار

    پنجاب پولیس متحرک،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ،کتنے ملزمان کیے گرفتار

    پنجاب پولیس متحرک،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا

    کاہنہ پولیس نے جھیڈو گاؤں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا،اے ایس پی کاہنہ سرکل شاہ زیب نے آپریشن کی قیادت کی،آپریشن میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 06 ملزمان گرفتارکرلئے گئے

    ریکارڈ یافتہ ملزم اللہ رکھا سے 1370 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،عمر نامی منشیات فروش گرفتار کر کے 1325 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،رضوان سے شراب کی 210 بوتلوں جبکہ فریاد سے 20 لیٹردیسی شراب برآمد کی گئی ،
    انور اور ضیاء اللہ سے 02 پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں

    ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اخترکا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

  • لاہورمیں زیادتی کے واقعات اقدامات کے باوجود بڑھنے لگے،  زیادتی کے بعد 7 سالہ بچہ قتل

    لاہورمیں زیادتی کے واقعات اقدامات کے باوجود بڑھنے لگے، زیادتی کے بعد 7 سالہ بچہ قتل

    لاہور: مبینہ زیادتی کے بعد 7 سالہ بچہ قتل، وزیراعلیٰ کانوٹس :کیاجرم رک جائے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کے بعد سات سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    قتل کے بعد ایک ملزم بچے کی لاش لے کر اس کے گھر پہنچا اور بتایا کہ احسان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے لاش گھر لے کر آنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔