Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • عیسائی لڑکی کے قتل کی وجہ سامنے آگئی،ملزم گرفتار

    عیسائی لڑکی کے قتل کی وجہ سامنے آگئی،ملزم گرفتار

    اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقہ فضائیہ سٹاپ پر صوبیہ نامی عیسائی لڑکی کے قتل کا معاملہ،لڑکی صوبیہ اور ملزمان راولپنڈی کے علاقہ پرانے ائیر پورٹ کے رہائشی ہیں
    شہزاد عرف شانی نامی لڑکا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا،شہزاد کی والدہ نے لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن لڑکی کے والدین نے رشتے سے انکار کردیا تھا
    مقتولہ کی فیضان نامی لڑکے کے ساتھ دوستی بن گئی

    فیضان لڑکی کو موٹرسائیکل پر لے کر ہائی وے پر جا رہا تھا،شہزاد نے فضائیہ سٹاپ کے نزدیک فائرنگ کردی جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی
    تھانہ کورال پولیس نے وقوعہ کا فوری طور پر مقدمہ درج کرکے فیضان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ دوسرے ملزم شہزاد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کی وجہ زاتی رانجش معلوم ہورہی ہے
    تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے

  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی ، شراب کی 400 بوتلیں برآمد

    اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی ، شراب کی 400 بوتلیں برآمد

    اسلام آباد::آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شراب کی 400 سے زائد بوتلیں برآمد کرلی ، مخبر کی اطلاع پر گاڑی نمبری ARE-406 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی 400 سے زائد بوتلیں برآمد ۔ملزمان یہ شراب جڑواں شہر میں سپلائی کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

    کارروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی مارگلہ ملک عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی فضل خالق معہ ٹیم نے کی۔
    ڈی آئی جی آ پریشینز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہا۔

  • راولپنڈی میں بھی گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد،کمسن مافیا کی دہائی،ملزم گرفتار

    راولپنڈی میں بھی گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد،کمسن مافیا کی دہائی،ملزم گرفتار

    راولپنڈی میں بھی گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا معاملہ

    تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں گھریلو ملازمہ مافیا پر بد ترین تشدد کا واقعہ پیش آیا، ملزم قدیر نے اہلیہ کے ساتھ مل کر تشدد کر بعد سر کے بال بھی کاٹ ڈالےجڑانوالہ کی رہائشی کمسن مافیا عرصہ 2 سال سے ملزم کے گھر پر رہائش پذیر ہے،کمسن مافیا کی فریاد مجھ پر تشدد کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،کمسن مافیا کی فریاد سی پی او راولپنڈی محمد احسن ملزم کے خلاف کاروائی کریں،کمسن مافیا

    سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا نوٹس، ویسٹریج پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تشدد کرنےوالے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم قدیر نے اہلیہ طیبہ کےساتھ مل کر تشدد کےعلاوہ 12 سالہ بچی کےسر کے بال بھی کاٹ ڈالے تھے۔پولیس کی جانب سے دفعہ 328A کے تحت ایف آئی درج کر دی گئ ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے آگے پیش کردیا

  • ناراض بیوی کو گھر لے کے جانے والا خود کون سے گھر  پہنچ گیا

    ناراض بیوی کو گھر لے کے جانے والا خود کون سے گھر پہنچ گیا

    تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لیجانے پر روکنے کے دوران بیوی کے چچا کو قتل کرنے والا ملزم کا ساتھی گرفتار، رحمت رحمان کی بیوی اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی، جسے وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ زبردستی اپنے ساتھ لے کر جانے کی کوشش کرنے لگا،جس کو لڑکی کے چچا محمد علی نے روکنے کی کوشش کی، تو رحمت رحمن نے روکنے پر پستول سے فائرنگ کر کے محمد علی قتل کر دیا، مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی شاہد کی مدعیت میں رحمت رحمٰن اور اس کے نامعلوم دوست کے خلاف درج کیا گیا تھا،سی پی او محمد احسن واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

    ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کے ذریعے قتل کے مرکزی ملزم رحمت رحمان کو ساتھی سعد حسین کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم رحمت رحمٰن کو 03 دن قبل گرفتار کیا جاچکا ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علیملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش

  • مسافر بس پل سے گر گئی، 19 ہلاک اور 24 زخمی

    مسافر بس پل سے گر گئی، 19 ہلاک اور 24 زخمی

    برازیلیا: مسافر بس پل سے گر گئی، 19 ہلاک اور 24 زخمی،اطلاعات کے مطابق دنیا میں مختلف قسم کے حادثات کی خبروں نے پریشانی کی کیفیت پیدا کردی ہے ،ادھر آج برازيل ميں تیز رفتار مسافر بس پُل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

    برازیل کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق برازيل کی جنوب مشرقی رياست ميناس گيراس کے گاؤں جوآؤ مون ليوادے ميں مسافر بس میں لگ بھگ 50 افراد سوار تھے، گاؤں کو شہر سے ملانے والے ایک پُل پر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حفاظتی گرل کو توڑتی ہوئی نیچے گر گئی۔

    مسافر بس پل کے نیچے ریلوے ٹریک پر گری، امدادی کارکنوں نے 45 سے زائد مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں پہلے 16 اورپھرتازہ اطلاعات میں ان ہلاکتوں کی تعداد 19 تک بڑھنے کی تصدیق ہوگئی ہے

    واضح رہے کہ برازیل میں سڑکوں کی بری حالت اور ٹرانسپورٹیشن کا محفوظ نظام نہ ہونے کے باعث 2015 اور 2019 کے درميان ہر سال اوسطاً 30 ہزار افراد ٹريفک حادثات ميں ہلاک ہوئے تھے۔

  • رات گئے غمگین کردینے والی خبرآگئی :بڑے حادثے میں بڑے پیمانے پرجانی نقصان

    رات گئے غمگین کردینے والی خبرآگئی :بڑے حادثے میں بڑے پیمانے پرجانی نقصان

    نوشہرہ :رات گئے غمگین کردینے والی خبرآگئی :بڑے حادثے میں بڑے پیمانے پرجانی نقصان ،اطلاعات کے مطابق نوشہرہ میں دروازگئی کے مقام پرکوچ اور ٹریلر میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ نظام پور جانے والی مسافر کوچ درواز گئی کے قریب ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

    ڈی پی او کے مطابق حادثے میں خاتون اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 12 افراد زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو قاضی کمپلیکس نوشہرہ اسپتال منتقل کیاگیا ہے اور ٹریلر کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیاگیا ہے۔

  • رینٹ اے کار کی آڑ میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے گرفتار

    رینٹ اے کار کی آڑ میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے گرفتار

    رینٹ اے کار کی آڑ میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینٹ اے کار کی آڑ میں پولیس افسران اور شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ہتھیانے والے 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے

    شارع فیصل پولیس نے لاہور میں کارروائی کرکے رینٹ اے کار کی مد میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے دو ملزمان وقار احمد اور دانش اقبال کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ افراد تھانے پہنچنا شروع ہوگئے۔گرفتار ملزمان ڈیفنس میں رینٹ اے کار کھول کر شہریوں کی قیمتی گاڑیاں رینٹ پر حاصل کرکے جعلی چیک دیتے تھے۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو انکی قیمتی گاڑی رینٹ پر چلانے کی مد میں پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا لالچ دیتے تھے۔

    ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز ون میں 20th اسٹریٹ پلاٹ نمبر ایس 19 پر الرزاق لوجسٹک سبسیڈری آف کے نام سے دفتر بنارکھا تھا۔ملزمان جعلسازی سے ہتھیائی گئی گاڑی کو کراچی سمیت اندرون سندھ لے جاکر اسٹامپ پیپر پر فروخت کردیتے تھے۔ ملزمان سندھ پولیس کے ایک اعلی افسر کے رشتے دار کی گاڑی بھی جعلسازی سے ہتھیا چکے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں جعلسازی اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے مقدمے میں کمزور دفعات لگائے جانے پر ملزمان کے باآسانی ضمانت حاصل کرنے کا بھی امکان ہے۔

  • اسلام آباد: تھانہ لوئی بھیر پولیس کی کارروائی گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

    اسلام آباد: تھانہ لوئی بھیر پولیس کی کارروائی گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

    اسلام آباد :ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ لوئی بھیر پولیس کی کارروائی گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

    باغی ٹی وی : ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ لوئی بھیر پولیس نے کارروائی کر کے گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا علی رضا نامی ملزم گرفتار کر لیا-

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات اور 37 لاکھ روپے نقدی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد

    ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ہیں کارروائی ڈی ایس پی رخسار مہدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوئی بھیر معہ ٹیم نے کی

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس،پراسیکویٹر اے این ایف نے عدالت سے مہلت طلب کر لی

    آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد تھانہ گولڑہ پولیس کے ایس ایچ او معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 160گرام آئس،ایک کلاشنکوف معہ روند برآمد کیا تھا-

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

  • اسلام آباد: تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد:منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کے ایس ایچ او معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 160گرام آئس،ایک کلاشنکوف معہ روند برآمد کر لیا-

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس،پراسیکویٹر اے این ایف نے عدالت سے مہلت طلب کر لی

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں عمر فاروق اور انیس الرحمان شامل ہیں۔

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

    کوئٹہ ون ویلنگ ریس کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی.

    چونیاں میں نشہ عام ہونے لگا

    نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے

  • بڑے مشکل ہیں بندہ مزدور کے اوقات:ولیمے کیلئے شامیانے لگاتے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    بڑے مشکل ہیں بندہ مزدور کے اوقات:ولیمے کیلئے شامیانے لگاتے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لیہ: بڑے مشکل ہیں بندہ مزدور کے اوقات:ولیمے کیلئے شامیانے لگاتے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق،اطلاعات کے مطابق لیہ فتح پور کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب کیلئے شامیانے لگاتے لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے چھو جانے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق لیہ فتح پور کے نواحی چک نمبر 294 ٹی ڈی اے میں لوہے کا پول 3 مزدوروں کیلئے موت کا باعث بن گیا، شعیب نامی شخص کے ولیمے کی تیاری کیلئے شامیانے لگائے جا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔

    اس نتیجے میں کرنٹ لگنے سے شامیانے لگانے والے اڈہ جہان خان کے رہائشی 3 مزدور مبشر،اسد اور ایک نامعلوم مزدور جس کی شناخت نہیں ہو سکی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا