Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • راولپنڈی دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

    راولپنڈی دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

    راولپنڈی دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

    پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے پیرودھائی اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں راولپنڈی میں پیرودھائی اڈے کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد رکشہ کو آگ لگ گئی،آگ لگنے سے 6 افرادجھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق رکشہ میں زوردار آواز کے بعد آگ لگی،

    ترجمان ریسکیو کے مطابق رکشہ دھماکے کاایک زخمی دم توڑ گیا رکشہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے.

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ میں آگ لگنے کی وجہ سلنڈر یا جنریٹر دھماکہ ہو سکتا ہے، دھماکے سے رکشے میں آگ لگ گئی تھی اور رکشہ جل گیا ہے، پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں

    قبل ازیں خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقے مومن ٹاؤن دلہ زاک روڈ پر گھر میں سلنڈر،گیس لیکج دھماکہ ہوا ، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 کی دو ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کاروائیاں شروع کر دیں،دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،

    جمعہ کی صبح صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں دعا چوک کے قریب دو منزلہ گھرمیں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا تھا جس سے 6 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچی تھیں۔ سلنڈردھماکے کے باعث عمارت کے ایک حصہ کو بھی نقصان پہنچا تھا.

  • بیرون ملک سے لائے گئے لاکھوں روپے کے موبائل فون ایئر پورٹ پر ضبط

    بیرون ملک سے لائے گئے لاکھوں روپے کے موبائل فون ایئر پورٹ پر ضبط

    بیرون ملک سے لائے گئے لاکھوں روپے کے موبائل فون ایئر پورٹ پر ضبط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام ان ایکشن ، کاروائی کے دروان بیرون ملک سے لائے گئے لاکھوں روپے کے موبائل فون ضبط کر لئے

    کسٹمزحکام نے ہنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اور دوران کاروائی لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل ضبط کر لئے، اطلاعات کے مطابق مسافرمحمد ظفر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 241کے ذریعے ابو ظہبی سے لاہور پہنچا تھا

    کسٹمز حکام نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے 27 قیمتی موبائل اور2 لیپ ٹاپ برآمد کر لئے، کسٹمز حکام نے موبائل اور لیپ ٹاپ ضبط کر لئے

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    کوئٹہ میں کسٹم حکام کی بڑی کاروائی، غیرملکی سامان گاڑی سمیت ضبط

  • 18 سالہ لڑکی سے دوستی کرکے فروخت کرنے کی خواہش نے ملزم کو گرفتار کروا دیا

    18 سالہ لڑکی سے دوستی کرکے فروخت کرنے کی خواہش نے ملزم کو گرفتار کروا دیا

    18 سالہ لڑکی سے دوستی کرکے فروخت کرنے کی خواہش نے ملزم کو گرفتار کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں کمسن بچی کو فروخت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    کراچی ہپولیس کے ترجمان کے مطابق سرجانی پولیس نے بروقت کاروائی کی اورعوامی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرجانی نے ایک بچی سایرہ بی بی دختر محمد شعیر عمر18سالہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، پولیس نے ناصر ولد امام بخش کو حسب ضابطہ مقدمہ الزام نمبر 1018/2020بجرم دفعہ511/ 371A گرفتار کرکے خواتین کی فروخت کی دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ لگا کہ بچی تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود کی رہائشی ہے،جوکہ گھروں میں میں کام کرتی ہے، ملزم بنام نے 5 دن کے مختصر عرصے میں بذریعہ فون محبت اور مستقبل کے خواب دکھائے، اور گھر سے نکال کر تھانہ حدود سرجانی میں کسی کو فروخت کا ارادہ کیا،

    ترجمان پولیس کے مطابق بچی کے علم میں آنے کے بعد بچی نے عوامی اور پولیس کی مدد حاصل کرنے کے بعد پولیس کارروائی کراتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا،جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا.

    لڑکے سے دوستی کرنے سے منع کیوں کیا؟ 21 سالہ لڑکی نے کیا باپ کے ساتھ گھناؤنا کام

  • شادی کی پہلی رات، دلہن کی چیخوں کی آواز،دولہا موقع سے فرار اور کیا گھناؤنا کام

    شادی کی پہلی رات، دلہن کی چیخوں کی آواز،دولہا موقع سے فرار اور کیا گھناؤنا کام

    شادی کی پہلی رات، دلہن کی چیخوں کی آواز،دولہا موقع سے فرار اور کیا گھناؤنا کام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی پہلی رات دولہا نے دلہن کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    واقعہ بھارت مین پیش آیا ، جہاں شادی کی پہلی رات ہی دولہا نے دلہن کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے اسے قتل کر دیا،بھارتی چینائی کے ضلع ٹری ویلور میں نیتی واسن اور سندھیا کی شادی گزشتہ روز ہو ئی تھی،شادی خیریت سے ہوئی ، دولہا دلہن دونوں ٹھیک تھے لیکن شادی کی پہلی رات دلہن کے کمرے سے چیخوں کی آواز آئی

    چیخوں کی‌آواز سن کے دولہا کے گھر والے انکے کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ دلہن سندھیا زخمی حالت میں پڑی ہے اور اسکے سر سے خون بہہ رہا ہے،دلہن کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی، دولہا موقع سے فرار ہو گیا

    تا ہم جب دولہا کو تلاش کیا گیا تو گھر کے قریب ایک درخت سے اسکی پھندہ لگی لاش ملی، دولہا نے خود کو پھانسی لگا لیا، دولہا کے گھر والوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے

    پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کروائین، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، دولہن کے والدین نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا کہا تو دولہا کے لواحقین نے کہا کہ اس نے بھی خودکشی کر لی ہے، دونوں گھرون میں ماتم کا سماں ہے، ابھی تک دولہن کو قتل کرنے اور دولہا کی خودکشی کی وجہ معلوم نہین ہو سکی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • لڑکے سے دوستی کرنے سے منع کیوں کیا؟ 21 سالہ لڑکی نے کیا باپ کے ساتھ گھناؤنا کام

    لڑکے سے دوستی کرنے سے منع کیوں کیا؟ 21 سالہ لڑکی نے کیا باپ کے ساتھ گھناؤنا کام

    لڑکے سے دوستی کرنے سے منع کیوں کیا؟ 21 سالہ لڑکی نے کیا باپ کے ساتھ گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیار نے لڑکی کو پاگل کر دیا ، باپ کی جان لے لی

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت کے اترپردیش کے شاملی ضلع کے مدوپورہ گاؤں سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش ملی ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا

    پولیس نے لاش کے حوالہ سے جب تحقیقات کیں تو انکشاف ہو کہ مقتول کی 21 سالہ بیٹی نے اپنے باپ کو مار دیا لڑکی سنونت ایک لڑکے سے پیار کرتی تھی اور والد نے اسے منع کیا تھا لیکن لڑکی باز نہ آئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    پولیس کے مطابق لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ شخص کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مارا گیا ہے اور اس کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی گئی تھی

    پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جلد لڑکی کے ساتھ پیار کرنے والے لڑکے کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات کی جائیں گے

    واضح رہے کہ یہ بھارت میں پہلا واقعہ نہین ، اسے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جہاں پیار کے چکر میں خاندانوں کے خاندان تباہ کر دیئے جاتے ہیں،

  • عدالت کے حکم پر چار ماہ بعد پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج،وجہ سامنے آگئی

    عدالت کے حکم پر چار ماہ بعد پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج،وجہ سامنے آگئی

    تھانہ کھنہ میں سب انسپکٹر شاہد منیر اور کانسٹیبل منصور کیخلاف بحکم عدالت چار ماہ کے بعد مقدمہ درج،مقدمہ شازیہ بی بی ساکن نواز ٹاون کی مدعیت میں درج ہواہے

    سب انسپکٹر شاہد منیر منصور اور دیگر چار نامعلوم افرادکیخلاف عورت کی عظمت میں خلل ڈالنے اور لڑائی جھگڑاکرنے کی بابت مقدمہ درج کیاگیا،درج مقدمہ میں چادراورور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی جرم نہیں لگائی گی

    مدعی مقدمہ کے مطابق شاہد منیر،منصور نے مجھ پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے ہیں جن کیساتھ سادا کپڑوں میں چار افراد اور بھی تھے

  • مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ، کیا جرم تھا

    مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ، کیا جرم تھا

    مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ، کیا جرم تھا

    باغی ٹی وی :لاہور انویسٹی گیشن پولیس شادباغ کی کارروائی. چیک ڈس آنرکے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نسیم گرفتار کر لیا

    گرفتاراشتہاری ملزم نسیم نے کاروبارکیلئے رقم کے عوض28لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا تھا۔اشتہاری نسیم چیک ڈس آنر کے مقدمے میں 5ماہ سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی
    ٭٭٭٭

  • پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی،کاریں چوری کرنے والے منظم گینگ کے 16 ارکان گرفتار

    پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی،کاریں چوری کرنے والے منظم گینگ کے 16 ارکان گرفتار

    پیرمحل ،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی پریس کانفرنس

    سی آئی اے ٹوبہ کی تھانہ رجانہ پولیس کے ہمراہ کاروائی کاریں چوری کرنے والے گینگ کے6ارکان سرغنہ سمیت گرفتارملزمان سے چوری کی گئیں 13 قیمتی کاریں اور ماسٹر کی برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل ٹوبہ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھروانہ کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ٹوبہ عبد الغفار ایس آئی معہ محمد حسن ایس آئی اور ایس ایچ او رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد سلیم ایس آئی ملازمانCIAپولیس اور تھانہ پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب بھر میں کار چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 6ارکان کو مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ1۔محمد عثمان ولد عابد حسین قوم تھیم سکنہ پیر محل روڈ رجانہ 2۔بابر منیر ولد منیر احمد قوم بھٹی سکنہ چک نمبر332عمر بلاک جی ٹی روڈ داروغہ والا لاہور3۔حیدر علی ولد مختار احمد قوم گجر سکنہ68/10Rتحصیل و ضلع خانیوال4۔علی اختر ولد ظفر اقبال قوم قریشی سکنہ88/10Rتحصیل و ضلع ساہیوال5۔جنید لیاقت ولد لیاقت علی قوم میو سکنہ675/16پیر محل6۔افتخار ولد قاسم علی قوم آرائیں سکنہ شیر گڑھ اوکاڑہ شامل ہیں۔

    دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے چوری کی 13کاریں 1۔(ہنڈا سوک برنگ سلور ماڈل2005)2۔(کرولا برنگ سر خ ماڈل1996)3۔(کورے برنگ سفید ماڈل2006)4۔(سوزوکی کیری ڈبہ برنگ سفید ماڈل2016)5۔(سوزوکی مہران برنگ لائٹ بلیو ماڈل2009)6۔(سوزوکی مہران برنگ مٹیلک ماڈل2018)7۔(سوزوکی مہران برنگ گولڈن ماڈل2019)8۔(سوزوکی مہران برنگ مٹیلک ماڈل2019)9۔(ہنڈا سٹی برنگ سلور ماڈل2006)10۔(کرولا برنگ سفید ماڈل2019)11۔(سوزوکی VITZبرنگ سفید ماڈل 2008)12۔(ڈالہ ڈبل کیبن برنگ سفید ماڈل1996)13۔(کرولا GLIبرنگ سلور ماڈل2010) معہ ماسٹر کی برآمدکیں۔

    ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے کاریں چوری کر کے سوات میں ندیم خان پٹھان کو دیتے تھے جو کہ گاڑیوں کے جیسز نمبر ٹیمپر کر کے دوبارہ ان کے حوالے کرتا تھا جو کہ ملزمان مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ ملزمان نے دوران تفتیش فاؤنڈیشن ہسپتال رجانہ سے کار کروالا GLI نمبریBQI/524برنگ سفیدماڈل2019چوری کرنا تسلیم کیاجس کا مقدمہ نمبر892/20پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
    ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • سندھ پولیس کے کارنامے،سپریم کورٹ کے ججز کو بھی حیران کر دیا

    سندھ پولیس کے کارنامے،سپریم کورٹ کے ججز کو بھی حیران کر دیا

    سندھ پولیس اپنے ہی پیٹی بھائیوں کے قاتل 28 سال بعد بھی گرفتار نا کرسکی،ملزمان کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ کے ججز بھی حیران،

    یعقوب سندھیلو نامی ڈاکو اور اُسکے ساتھیوں نے 1992 میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا،
    اہلکاروں کے قتل میں یعقوب سندھیلو سمیت 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا،خیرپور پولیس نے 12 ملزمان میں سے صرف ایک کو 25 سال بعد گرفتار کیا جیسے عمر قید کی سزا ہوئی،

    ڈاکو نے عمر قید کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،عدالت نے سوال کیا کہ 28 سال سے باقی ملزمان کیوں نہیں پکڑے گئے؟ جس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اندرون سندھ ڈاکو قتل کرکے فخر محسوس کرتے ہیں،

    جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکو قتل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں تو اپنی سزا کے خلاف اپیل کیوں دائر کی تھی؟سپریم کورٹ نے یعقوب سندھیلو کی عمر قید برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی،

  • منشیات فروشی عروج پر، ایک اور ملزم چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا

    منشیات فروشی عروج پر، ایک اور ملزم چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا

    پی آئی بی پولیس کی منشیات فروشی میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی ,ایس ایچ او پی آئی بی کالونی غوث بخش اعوان کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،کارروائی پرانی سبزی منڈی قبرستان کے قریب کی گئی

    کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش شہباز مسیح عرف بھولا ولد منظور مسیح کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے قبضے سے 1100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے

    ایس ایچ او پی آئی بی کالونی غوث بخش اعوان کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشی میں ملوث عناصروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف 479/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ،گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے