Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • وفاقی دارالحکومت،دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری،پولیس بے بس

    وفاقی دارالحکومت،دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری،پولیس بے بس

    اسلام آباد ،سہالہ کے علاقہ ناڑہ سیداں(آڑی سیداں) میں فائرنگ ،

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 5 آدمی زخمی،زخمیوں میں حسن علی شاہ عرف سنی شاہ ولد شبیر حسین شاہ، شبیر حسین شاہ ،غوث علی شاہ ،عدنان آفاق کیانی اور منان شامل ہیں
    جبکہ رانا علی قتل ہو گئے ہیں تاحال دونوں مقامی گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

    زرائع نے مزید بتایا کہسہالہ پولیس کے ملازمین موقع پر موجود ہیں،تھانہ سہالہ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ھے ،جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجودہے

  • کراچی پولیس کی دبنگ کاروائی،بدنام زمانہ ملزم گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس کی دبنگ کاروائی،بدنام زمانہ ملزم گرفتار کرلیا

    تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور دبنگ ایکشن

    تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش جمیل عرف جیلو ولد حاجی موسی کو گرفتارکر لیا۔

    ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

    ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
    • 256/2020 بجرم دفعہ 23-1-A آرمز ایکٹ
    • 257/2020 بجرم دفعہ 6/9-C

    مورخہ 27-11-2020 کو پولیس نے اوڈھ محلہ کوثر نیازی کالونی میں منشیات فروشی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا گرفتار ملزم اور اس کا بھائی اقبال بھتیجا آصف عرف طوری پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے جبکہ پولیس نےگرفتار ملزم کے ایک بھتیجے اشرف ولد محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا تھا۔

    گرفتار ملزم کا بھائی اقبال عرف چوہا اور بھتیجے آصف عرف طوری بھی منشیات فروش اور عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ ماضی میں کئی مرتبہ گرفتار ہو کر جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

    *ملزم سابقہ کرمنل ریکارڈ کا حامل ملزم اور متعلقہ کورٹ سے سزا یافتہ ہے* جوکہ اس قبل بھی پولیس پر حملہ، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار ہوکر جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔

    *سابقہ ریکارڈ*
    • *306/2011* بجرم دفعہ 147/148/149/324/34
    • *376/2011* بجرم دفعہ 13-D
    • *114/2015* بجرم دفعہ 6/9-A
    • *133/2015* بجرم دفعہ 353/324/34
    • *148/2016* بجرم دفعہ 3/4
    • *299/2019* بجرم دفعہ 6/9-C
    • *249/2019* بجرم دفعہ 147/148/149/353/186/6/9-C
    • *250/2020* بجرم دفعہ 6/9-B

    گرفتار ملزم مقدمہ الزام نمبری 249 اور 250/2020 کا وانٹڈ ملزم ہےجس کو ہردو مقدمات بالا میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

    جبکہ فراری ملزمان اقبال اور آصف کی گرفتاری لے لئے کوششیں جاری ہیں۔

  • سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین کی شدید کرپشن کا انکشاف

    سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین کی شدید کرپشن کا انکشاف

    خصوصی رپورٹ (کاشف تنویر ) سیاسی آشیرباد سے بار بار ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ۔پرائیویٹ سکولوں سے نذرانوں کی وصولی اور کرپشن کی انتہا۔تفصیلات کے مطابق سید توقیر شاہ جو کہ اس وقت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع منڈی بہاؤالدین کی اہم پوسٹ پر تعینات ہیں غیر قانونی کام کرنے اور سیاسی پریشر میں آکر درست کام کو غلط کرنے کے ماہر ہیں۔ایک غیر رجسٹرڈ سکول کی رپورٹ جاری کر کے سیاسی پریشر پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ سید توقیر شاہ نے اپنی رپورٹ میں یہ قرار دیا ہے کہ سکول غیر رجسٹرڈ ہے مگر میں کاروائی نہیں کرسکتا اور مجھ پر سیاسی پریشر ہے ۔ پرائیویٹ سکول کی فیس جو کہ لاکھوں روپے میں اکٹھی کی جاتی ہے اس میں سے حصہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور دیگر افسران کو بھی جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ۔چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ۔کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی کرپشن کا نوٹس لیا جائے ۔ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اور بار بار ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ڈی سی آفس منڈی بہاؤالدین کے سامنے شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر شاہ اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی

  • واہ جی واہ اب توٹیچرزبھی پینے لگے، پولیس ٹیچرکے رویے پرشرمسار،  مقدمہ درج کرنا پڑگیا

    واہ جی واہ اب توٹیچرزبھی پینے لگے، پولیس ٹیچرکے رویے پرشرمسار، مقدمہ درج کرنا پڑگیا

    چوآسیدن شاہ :واہ جی واہ اب توٹیچرزبھی پینے لگے،پولیس ٹیچرکے رویے پرشرمسار،مقدمہ درج کرنا پڑگیا،اطلاعات کے مطابق چوآسیدن شاہ کے علاقہ دوالمیال میں گورنمنٹ ٹیچر کی جانب سے نشے میں دھت ہو کر رقص کی محفل سجانے پر مقدمہ تھانہ چوآسیدن شاہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

     

    ادھر ذرائع کے مطابق ملزم ٹیچر ارشد اعوان تھانہ چوآ میں گرفتار چوآسیدن شاہ کے علاقے دوالمیال میں شادی کے موقع پر بغیر اجازت ساونڈ سسٹم لگانے اور نشے میں دھت ہو کر رقص کی محفل سجانے پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآسیدن شاہ کے ایس ایس ٹی ارشد اعوان اور اسکے ساتھی کے خلاف تھانہ چوآسیدن شاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایک ملزم ارشد اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ویسے تو استاد کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے مگر استاد ہی شادی کی محفلوں میں بدمست ہو کر رقص کریں تو قوم کے نونہالوں کا کیا حال ہوگا ۔ اور ان پر کیا اثر بیتے گا ۔ اس تمام تر محفل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جسکے بعد یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

     

    ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او ملک فاروق نتھوکہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر نوشیروان نے ملزم ارشد اعوان ٹیچر ہائیر سیکنڈری سکول چوآ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے تھانہ چوآسیدن شاہ ایس ایچ او فاروق نتھوکہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

  • گرفتاری کیلئے سادہ کپڑوں میں جانے والی پولیس پارٹی کو ڈاکو سمجھ کر عوام نے کیسا سلوک کیا؟

    گرفتاری کیلئے سادہ کپڑوں میں جانے والی پولیس پارٹی کو ڈاکو سمجھ کر عوام نے کیسا سلوک کیا؟

    ملزم کی گرفتاری کیلئے سادہ کپڑوں میں جانے والی پولیس پارٹی کو ڈاکو سمجھ کر عوام نے کیسا سلوک کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی خود پھنس گئی

    لوگوں نے پولیس والوں کو ڈاکو سمجھ کر گھر میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 تھانیداروں سمیت 3 اہلکاروں کی جان بااثر افراد نے چھڑائی

    واقعہ ملتان میں پیش آیا،شہری کے گھر گھسنے والے الپہ پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس دوتھانیداروں سمیت تین اہلکاروں کو لوگوں نے پکڑ لیا۔ اہل علاقہ نے پولیس اہلکاروں کو چور سمجھ کر گھر میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈی ایس پی کے پہنچنے پر علاقے کے بااثر افراد کی مداخلت پر اہلکاروں جان بچی۔

    علاقہ مکینوں نے بڑھتی وارداتوں کے سبب ڈکیت سمجھ کر گھر میں گھسنے والے اہلکاروں کو باندھ کر تشدد کیا، تھانہ الپہ کے پولیس کے دو تھانیداروں صفدر ، سجاد اور کانسٹیبل عبدالباسط سادہ کپڑوں میں گھر میں داخل ہوئے تھے، فلڈ بند بستی سرکاری پلاٹ کے رہائشی منظور کے گھر میں یہ واقعہ سامنے آیا۔

    پولیس ملازمین کا کہنا تھا کہ قتل اور ڈکیتی کیس میں مطلوب حاجی اختر نامی کی گرفتاری کیلئے گئے تھے ، جس گھر میں انہوں نے چھاپہ مارا وہ ملزم کے رشتہ داروں کا تھا، زخمی پولیس ملازمین کو نشتر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

  • تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرفتار

    تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرفتار

    تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس اور CTD نے مشترکہ کامیاب کاروائی کی، تحریک طالبان گروپ کے خطرناک دہشت گرد تھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ اور 1ایس ایم جی برآمد کر لیے گئے،

    دہشت گرد کے خلاف CTD مردان میں دہشت گردی کے7سے زائد مختلف مقدمات درج تھے، دوران انٹاروگیشن دہشت گرد نے 21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کو ضلع چارسدہ میں تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملی،حسب اطلاع ضلعی پولیس اور CTDکے افسران نے مشترکہ کاروائی کے دوران تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد ذاکر عرف یاسر عرف مدثر ولد یوسف خان ساکن موصل کورمتین کور ڈاکخانہ یکہ غونڈ ضلع مہمند کوتھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کیا۔

    اس موقع پر دہشت گرد کے قبضہ سے دوہینڈ گرنیڈ اور ایس ایم جی بھی برآمد کرلیا گیا۔دوران انٹاروگیشن دہشت گرد نے ضلع مہمند اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف CTDمردان میں دہشت گردی کے 7سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔

    دہشت گردنے تخریبی کاروائیوں میں تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹکل دفاتراور FCقلعہ پر خودکش حملہ شامل ہیں اسی طرح گرفتار دہشت گرد نے سروکلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکارکو فائرنگ سے شہید کیا، لاٹھی چیک پوسٹ پر 9خاصہ داروں کو شہید کیا، اس کے علاوہ بھتہ و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کرناجیسے خطرناک واقعات بھی شامل ہے

  • منشیات و شراب فروش معاشرتی ناسور قرار۔

    منشیات و شراب فروش معاشرتی ناسور قرار۔

    ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری۔ شراب فروشی اور منشیات فروشی کرنے والے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو 476 گرام چرس ،20 لیٹر شراب، 20 لیٹر لہن اور 1 چالو بٹھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش ضیغم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد۔ مزید کاروائی کے دوران شراب فروش اعجاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب 20 لیٹر لہن اور 1 چالو بٹھی برآمد۔
    دوسری جانب تھانہ واربرٹن پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان زنیر اور رفیق کے قبضہ سے 936 گرام چرس برآمد۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ مانگٹانوالہ علی حسنین، SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور شراب فروش معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات اور شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • منفرد واردات کے جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری

    منفرد واردات کے جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری

    منفرد واردات کے جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری

    باغی ٹی وی :لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک، کاہنہ پولیس کی کارروائی،03رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار لیا .گرفتار ملزمان میں سفیان،شہزاد،گلزار شامل،مقدمات درج مزید تفتیش شروع کر دی.

    ،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر کے مطابق گرفتار ملزمان سے04 موٹر سائیکلیں،06 اسلحہ برآمد ہوئی. ملزمان کا دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے. ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی

    .ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے

  • کراچی میں رینجرز کی کاروائی، کتنے ملزمان کئے گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کاروائی، کتنے ملزمان کئے گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کاروائی، کتنے ملزمان کئے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دوملز ملان شاهرخ عرف لیون اور وقار احد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کولوٹے اسٹریٹ کرائم اور ڈی کی متعد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزم کی گرفتاری کی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مل میں آئی۔۲۔ اکتوبر 2020 میں ملزم وقار احد کوی سی ٹی وی فوٹیج میں محمود آبادستار بیکری کے نزدیک گلی میں کھڑے ایک شخص سے رقم لوٹتے اور ملزم شاہ رخ عرف لیون کو اپنے ساتھی کے ہر محمودآباد ماڈل پارک روڈ پرکار وار سے ڈکیتی کے دوران لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملزم وقاراحم منشیات کا عادی اور پولیس سے بھگوڑا ہے ۔کی کی فوٹیج میں ملزم وقار احمد کے ہاتھ میں دوران ڈکیتی پھل بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۳۔ درج بالاملزمان کے قبضے سے اسلم اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے اورملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے

    عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر میں چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 با رینجرزمددگارداس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • دارالامان کے اندرونی کمروں  کی چٹخنیاں کیوں اتاری گئیں

    دارالامان کے اندرونی کمروں کی چٹخنیاں کیوں اتاری گئیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دارالامان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کی رات گئے زبردستی داخل ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ باغی ٹی وی کو زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیڈی وارڈن عمارہ نے 26 نومبر کے دن دارالامان کے اندرونی کمروں کی چٹخنیاں بغیر اجازت اتار دی تھیں
    زرائع کے مطابق لیڈی وارڈن عمارہ نے گارڈ سے اندرونی چٹخنیاں اتار دینے کا کہا جس پر گارڈ نے سپرنٹنڈنٹ کے سامنے معاملہ رکھا
    سپرنٹنڈنٹ نے عمارہ سے استفسار کیا کہ میری اجازت کے بغیر آپ ایسا کیوں کرنا چاہ رہی ہیں جس پر لیڈی وارڈن عمارہ نے خاموشی اختیار کی لیکن تکلیف دہ امر یہ ہے کہ اس کے بعد لیڈی وارڈن نے نا صرف بغیر اجازت چٹخیاں اتار دیں بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کے دارالامان میں رات گئے زبردستی داخلے کے معاملے کے بعد 30 نومبر کو چٹخنیاں دوبارہ لگا دیں
    باغی ٹی وی کا سوال ہے کہ لیڈی وارڈن عمارہ نے بغیر اجازت چٹخنیاں کیوں اتاری تھیں
    آیا چٹخنیاں اتارنے کا مقصد کسی کو دارالامان کے اندر تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا؟
    کیا انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدہ انکوائری کر کے ذمہ دار عناصر کی سرکوبی کرے گی یا مسائل محض چائے کی پیالی میں حل کر دیے جائیں گے؟