Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والا چوکیدار نوکری سے برخاست

    دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والا چوکیدار نوکری سے برخاست

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دارالامان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شاہ کی بے وقت زبردستی داخلے کی کوشش کے معاملے پر باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے انکوائری لگائی جس میں سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے پیش ہو کر واقعہ کی تصدیق کی لیکن یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ ناصر شاہ اس انکوائری میں پیش نہیں ہوا
    لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ دارالامان میں زبردستی داخلے سے روکنے والے چوکیدار کو نوکری سے ہی برخاست کروا دیا گیا ہے
    ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے سیکیورٹی فراہم کرنے والی پرائیویٹ فرم واچ اینڈ واچ کے ہیڈ آٰفس کال کر کے مذکورہ چوکیدار کی شکایت کر ڈالی اور اسے نوکری سے نکالنے کی ضد کی جس پر منگل کی شام ڈیوٹی پر موجود مذکورہ چوکیدار کو ہیڈ آفس سے کال آتی ہے کہ آپ ڈیوٹی چھوڑ کر واپس چلے جائیں
    باغی ٹی وی سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا سارا ہی عملہ ملی بھگت سے کام لے رہا ہے
    اپنی ڈیوٹی کو بطریقِ احسن انجام دینے والے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بے وقت غیر متعلقہ افراد کے ہمراہ دارالامان میں گھسنے سے روکنے والے چوکیدار کے ذمہ دارانہ عمل کو سراہنے کی بجائے اس کی ہی بلّی چڑھا دی گئی؟
    آج دارالامان بھی امان کا طالب ہے ایسے افراد سے جو اس کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں
    کیا انتظامیہ اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی یا طفلانہ کھیل کھیلے گی
    کیا ضلعی انتظامیہ کو دارالامان کی انتظامیہ سے سوال نہیں کرنا چاہیے کہ چوکیدار کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے؟؟؟

  • سندھ رینجرزنے قتل کے بڑے مجرم گرفتارکرلیئے

    سندھ رینجرزنے قتل کے بڑے مجرم گرفتارکرلیئے

    کراچی:سندھ رینجرزنے قتل کے بڑے مجرم گرفتارکرلیئے،اطلاعات کے مطابق سندھ رینجرز کی طرف سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی رینجرز نے قتل کے بڑے نامی گرامی مجرم گرفتارکرلیئے ہیں‌

    ترجمان کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے گلشن اقبال اورشاہ فیصل کالونی سے محمد اختر اور اس کے ساتھیوں‌کوگرفتارکیا ہے ، ترجمان کے مطابق پہلے ان مجرموں‌ کے متعلق قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں اور پھر ان کا پیچھا کیا گیا ،

    یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ مجرم اس کے علاوہ بھی کئی جرائم میں ملوث ہیں ترجمان کے مطابق ملزم محمد اختر نے اپنے ملزم ساتھی عبدالغفار اوراللہ دتہ کے ہمرا خواجہ سرا صابر عرف انگوری کے گھرداخل ہوئے اورمزاحمت پرقتل کردیئے اورساتھ ہی 60 ہزارروپے لیکرفرار ہوگئے

    ترجمان کے مطابق اس وقت عبدالغفار اور اللہ دتہ مفرور ہیں اور عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان مجرموں کی گرفتاری میں مدد کرے

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی،دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار،جرم کیا؟

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار،جرم کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول کراچی کمپنی و شالیمار پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے

    اسپیشل چیکنگ کے دوران دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے،خواتین منشیات فروش جیدہ بی بی ، شکیلہ سے 1900 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی،جبکہ شبیر مسیح،زیارت گل اور راشد سے پسٹل معہ روند،شراب برآمد کر لی گئی

    ملزمان و ملزمات کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی ۔آئی جی اسلام آباد و ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

    قبل ازیں ایسی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس کی بڑی کارروائی ، گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے منظم ڈکیت گروہ کے چار خطرناک کارندے گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونشن برآمد کر لیا

    ملزمان نے یوٹیلیٹی سٹور جی سیون ٹو میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی . ملزمان میں راجہ شجاعت کیانی، عدیل عتیق،فیضان سرور اور ہارون یوسف شامل ہیں . ابتدائی تفتیش کے دوران سٹی زون میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے. کارروائی ڈی ایس پی اقبال خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ رشید احمد معہ ٹیم نے کی . ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

    ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول پولیس کی کارروائی۔پولیس نے گھریلو چوری و موٹر سائیکل چوری میں ملوث طاہر نامی ملزم گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ دو موبائل 10ہزار روپے نقدی و دو موٹر سائیکلز برآمد ہوئیںِ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

  • گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین

    گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا

    بیوی کا بھائی ہی قاتل نکلا۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دین عباس کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول عبدالوحید کا اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم نے دوست ارسلان رضا سے مل کر عبدالوحید کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    ملزم اور اس کا دوست قتل کی سنگین واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ڈی ایس پی بادامی باغ، انچارج انویسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا

    معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی وحید احمد کو اس کے سسرالی رشتے دار دین عباس نے بادامی باغ کے علاقے ریلوے پھاٹک میں گولیاں مارکر قتل کردیا تھا، جس کی ایف آئی آر شبنم مجید کی مدعیت میں درج ہوئی، دو روز بعد ہی دین عباس کو اس کے آبائی شہر کامونکی سے گرفتار کر لیا تھا،پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

  • ساہیوال پولیس کا ایسا کارنامہ کہ عوام داد دینے پر مجبور ہوگئی

    ساہیوال پولیس کا ایسا کارنامہ کہ عوام داد دینے پر مجبور ہوگئی

    ساہیوال:ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان کے ہمراہ ساہیوال پولیس کی شاندار کارکردگی کے متعلق پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پولیس جو کہ جدید سائینٹیفک طریقہ ہائے تفتیش، فرانزک سائنس لیبارٹری، موبائل ٹریکنگ، جیو فینسگ، ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان قا ئم کرنے اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے سر گرم عمل ہے نے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے

    14کاریں،02ٹرک،01 ٹریکٹر،249موٹر سائیکلز برآمد کیں۔ساہیوال میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے1178 ملزمان سے 12عدد کلاشنکوف،80شاٹ گن، 49رائفل،29کاربین،1215پسٹل اور17ریوالور مع متعدد گولیاں برآمدکیں۔اسی طرح منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1172ملزمان گرفتار کیے جن سےہیروئین10.560کلوگرام
    12من سے زائدچرس،
    افیون17.635کلوگرام،
    شراب20043لیٹرمع10چالو بھٹیاں برآمدکیں

    32عددمنظم خطرناک گینگز کے سرغنہ سمیت132 ملزمان گرفتار کیے۔
    جدید سائینٹفک طریقہ تفتیش سے08 اندھے قتل اورڈکیتی مع قتل کے03مقدمات کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
    ساہیوال پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرانتہائی خطرناک ملزمان سے12پولیس مقابلے کیے جن میں پولیس ملازمان بھی مضروب ہوئے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں 362خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 2076مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ شب و روز محنت اور جدید سائینٹفک طریقہ سے13273 ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضہ سے 108144460روپے مال مسروقہ برآمد کیا۔پولیس کی اس کارکردگی کو ساہیوال کی تاجر برداری، سماجی حلقوں اور صحافی برادری نے سراہا۔اس شاندار  کامیابی پر ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی نے ساہیوال پولیس کو شاباش دی.

  • اسلام آباد پولیس نے  ماں بیٹی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ، دیگر کاروائیوں میں اہم کامیابیاں

    اسلام آباد پولیس نے ماں بیٹی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ، دیگر کاروائیوں میں اہم کامیابیاں

    اسلام آباد پولیس نے ماں بیٹی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ، دیگر کاروائیوں میں اہم کامیابیاں

    باغی ٹی وی : تھانہ کورال پولیس کا فوری ایکشن شہری کے مکان پر قبضہ کرنے اور ماں بیٹی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی
    راجہ عثمان مشتاق نے کورال پولیس کو تحریری درخواست دی کے اس کے کرائے دار کا سامان مسلح افراد جس میں شہزاد،حسن نثار،اسدچار پانچ نامعلوم افراد نے گھر سے باہر پھینگ کر اس کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کر لیا ہے اور مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

    راجہ عثمان کی درخواست پر ایس پی رورل فاروق امجد بٹر نے ڈی ایس پی قاسم نیازی اور ایس ایچ او کورال اسجد محمود کو مغویہ بازیاب کروا کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت

    کورال پولیس نے ذاتی و سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوے مغویہ کو بازیاب کرواتے ہوے ایک ملزم حسن نثارکو گرفتار کر لیا. میری اولین ترجہی ہے کے رورل زون سے قبضہ مافیا کا خاتمہ ہر حال میں یقینی بنایا جائے.

    کورال پولیس کی بہترین کار کردگی پر ائی جی، ڈی ائی جی اپریشنر نے کورال پولیس کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی

    :ایسی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس کی بڑی کارروائی ، گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے منظم ڈکیت گروہ کے چار خطرناک کارندے گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونشن برآمد کر لیا

    ملزمان نے یوٹیلیٹی سٹور جی سیون ٹو میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی . ملزمان میں راجہ شجاعت کیانی، عدیل عتیق،فیضان سرور اور ہارون یوسف شامل ہیں . ابتدائی تفتیش کے دوران سٹی زون میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے. کارروائی ڈی ایس پی اقبال خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ رشید احمد معہ ٹیم نے کی . ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

    ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول پولیس کی کارروائی۔پولیس نے گھریلو چوری و موٹر سائیکل چوری میں ملوث طاہر نامی ملزم گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ دو موبائل 10ہزار روپے نقدی و دو موٹر سائیکلز برآمد ہوئیںِ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

    کاروائی ڈی ایس پی صدر سجاد حیدر بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او ترنول معہ صابر اے ایس آئی و ٹیم نے کی۔آ ئی جی اسلام آباد و ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

  • ہوائی فائرنگ کا نتیجہ ، ملزمان کھائیں گے اب جیل کی ہوا،پولیس نے گرفتار کر لیا

    ہوائی فائرنگ کا نتیجہ ، ملزمان کھائیں گے اب جیل کی ہوا،پولیس نے گرفتار کر لیا

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی قیادت میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

    کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ،ہوائی فائرنگ کرنے والے2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے
    گرفتار ملزمان میں اویس اور حسن شامل ہیں
    ایس ایچ او انسپکٹر حماد اختر کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اورگولیاں برآمد کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،

  • محفل موسیقی،خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا ہوا،پولیس نے کی بروقت کاروائی

    محفل موسیقی،خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا ہوا،پولیس نے کی بروقت کاروائی

    خواجہ سراء کے اغواءکار گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔

    چارسدہ تنگی پولیس کی بڑی کاروائی۔ خواجہ سراؤں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام۔ خواجہ سراء بحفاظت بازیاب۔ خواجہ سراء موسیقی محفل کے لئے تنگی آئے ہوئے تھے۔ اغواء کار گینگ کے ملزمان انہیں اغواء کرنا چاہتے تھے ۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔متاثرہ خواجہ سراء نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔ منشیات سمگلر سے 2 کلوگرام چرس اور آئس برامد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق تنگی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر خواجہ سراء کو اغواء کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ حسب اطلاع ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان موقع پر پہنچ کر اغواء کار گرہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے خواجہ سراء کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

    گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان نے کہا کہ علاقہ تھانہ تنگی کی حدود احمدآباد میں چند خواجہ سراء محفل موسیقی کے لئے آئے ہوئے تھے پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس فلائنگ کوچ میں جارہے تھے جب یہ خواجہ سراء بوچے پل کے قریب پہنچے تو غواء کار گروہ کے دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور ان کو زبردستی اسلحہ کی نوک اپنے جیپ میں ڈال دیا۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آغوائیگی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاغواء کار گروہ کے دو ملزمان نعمان ولد معشوق سکنہ چوکنڈی اتمانزئی اور تلاوت شاہ ولد محمد سکنہ ترنگزئی کو موقع پر گرفتار کیا۔

    ایس ایچ او تنگی نے مزید کہا کہ ملزمان کو تھانہ تنگی منتقل کرکے مقدمات درج کر لئی گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ دوسری اہم کاروائی کےدوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 2000گرام چرس اور 65 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔

  • ڈولفن پولیس کی حاضر دماغی اور بروقت ریسپانس بچہ بازیاب کروا لیا

    ڈولفن پولیس کی حاضر دماغی اور بروقت ریسپانس بچہ بازیاب کروا لیا

    لاہور کے پوش علاقےساندہ پولیس اسٹیشن نے اغواء شدہ بچہ بازیاب کرا لیا

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن سکواڈ ساندہ نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے 4سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا ئیں ,اغواء کار نے بچے کو حکیماں والا بازار سے اغواء کیا۔ جبکہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچہ رات 10بجے گھر سے اچانک نکل گیا تھا۔اغواء کار بچہ زین کو زبردستہ اپنے ساتھ لے جا رہا تھا، ڈولفن ٹیم نے پکڑ لیا

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم علی کو تھانہ ساندہ کے حوالہ کردیا گیا، اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے4سالہ زین کوبحفاظت لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا ہے ڈولفن ٹیم کی حاضر دماغی و بر وقت ریسپانس سے بچہ محفوظ رہا۔ایس پی ڈولفن راشد ہدات کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے

  • نارووال روڈ نارنگ منڈی،ٹریفک حادثہ،8 مسافر زندہ جل گئے،20زخمی

    نارووال روڈ نارنگ منڈی،ٹریفک حادثہ،8 مسافر زندہ جل گئے،20زخمی

    نارووال روڈ نارنگ منڈی،ٹریفک حادثہ،8 مسافر زندہ جل گئے،20زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال روڈ نارنگ منڈی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے 8 مسافر زندہ جل گئے،20 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں

    شکرگڑھ بڑا بھائی والا ٹائم جو 4:00 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوتا ہے گجر چوک سے پیچھے دربار سیداں میراں کے پاس حادثے کا شکار ہو گیا، نارووال روڈ نارنگ منڈی کے قریب تیز رفتار بس اور 2 ویگنیں آپس میں ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، مسافروں کی اموات آگ سے جھلسنے کے باعث ہوئی،ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مزید اموات کابھی خدشہ ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو میوہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ،ریسکیو کے مطابق کئی زخمیوں میں حالت تشویشناک ہے ۔

    دونوں گاڑیاں بھی جلکر تباہ ہو گئی ہیں،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا ہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی