Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور:آدھی رات کوغمگین کردینے والی خبرآگئی: مسافروین کوحادثہ:11 افراد جاں بحق

    لاہور:آدھی رات کوغمگین کردینے والی خبرآگئی: مسافروین کوحادثہ:11 افراد جاں بحق

    لاہور:آدھی رات کوغمگین کردینے والی خبرآگئی: مسافروین کوحادثہ:11 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق آدھی رات کوغمگین کردینے والی خبرنے سب کورلا دیا ،لاہورسے کراچی جانے والی مسافروین کو سکھرکے قریب حادثہ پیش آگیا

    ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر وین کو صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

     

    ریسکیوذرائع کے مطابق سکھر کے علاقے سانگی میں مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں گیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، حادثے کا شکار بدقسمت وین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچوں سمیت چار خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو پنوعاقل اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • قانون کے رکھوالوں‌ نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں : فائرنگ ، تین مقدمات درج

    قانون کے رکھوالوں‌ نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں : فائرنگ ، تین مقدمات درج

    فیصل آباد:پنجاب بار کونسل الیکشن کا الیکشن قانون والوں نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں : فائرنگ ، تین مقدمات درج ،اطلاعات کے مطابق قوم کو قانون کے طالب علموں کی طرف سے زخم سہنے کا سلسلہ جاری ہے ، فیصل آباد میں جوکھیل قانون کے رکھوالوں نے کھیلا اس سے آئین شرمسارہوگیا

    ذرائع کے مطابق فیصل آبا میں پنجاب بار کونسل الیکشن کے موقع پربہت زیادہ فائرنگ کی گئی ،پولیس نے اس موقع پرمعاملات کوقابو میں لانے کی بڑی کوشش کی لیکن قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں‌

    فیصل آباد پولیس افسران کے مطابق ان قانونی مجرموں‌ کی طرف سے شدید فائرنگ کی وجہ سے پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوتوالی میں دو اور تھانہ سول لائن میں ایک مقدمہ درج ہوا ۔ تینوں مقدمات میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں‌

  • چونیاں: تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار

    چونیاں: تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار

    چونیاں :پولیس نے اوباش شخص کی تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : چونیاں پولیس نے اوباش شخص کی تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے ولا ملزم گرفتار کر لیا ہے آباد کالونی کے 12 سالہ بچے زین علی کو 55 سالہ اوباش شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا-

    ملزم نے متاثرہ بچے کو کبوتروں کا جوڑا دینے کا لالچ دے کر ویران جگہ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ بچہ اپنے عزیز کے گھر سے واپس گھر آرہا تھا ملزم نے ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویرانے میں لے گیا تھا-

    چونیاں ملزم ثقلین عرف سخاوت زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا بچےکو روتا دیکھ کر راہگیروں نے اس کے والد کو فون کیا بچے نے سارا ماجرا اپنے والد کو سنایا والد کی مدعیت میں مقدمہ درج میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی-

    تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد چونیاں پولیس نے ملزم کو اس کے قریبی عزیز کے گھر سے جہاں یہ چھپا تھا گرفتار کرلیا-

  • کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے سخت اقدامات شروع کردیئے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ نے دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، پشاور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بازاروں ، مارکیٹیوں،دکانوں ،شاپنگ مالز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا گیا۔کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں دکانداروں ،مارکیٹیوں اور بازاروں میں کارروائیاں اچھا اقدام ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو بھی بھاری جرمانہ کرنا چاہیئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپز کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 10 لاکھ جرمانے اور 26 سو دکانوں کو بند کیا گیا، 80 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں ،کارروائیوں کا مقصد بے جا تنگ نہیں کرنا بلکہ کورونا وباء سے بچانا ہے۔
    : پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے۔

    ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی ،65 لاکھ سے زائد مالیتی سامان برآمد

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی ،65 لاکھ سے زائد مالیتی سامان برآمد

    ایس پی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی

    گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرکردہ رکن عدنان کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے موٹرسائیکل، پسٹل، تین رولکس گھڑیاں مالیتی 65 لاکھ، 70 ہزار نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بلیو ایریا میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھینے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

    کارروائی اے ایس پی عائشہ گل کی نگرانی میں ایس ایچ او کوہسار کمال خان معہ سب انسپکٹر نوازش علی اور جوانوں نے کی

    آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا

  • لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،17سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،17سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار۔17سالہ آمنہ کوبازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، ملزم علی رضاکوگرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ملزم علی رضا مغویہ آمنہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ایس ڈی پی شمالی چھاؤنی بشریٰ نثارکی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن مصطفی آباد اسرار حسین نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کوبازیاب کیا۔

    مغویہ آمنہ کے ورثاء نے تھانہ مصطفی آباد میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا

    ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا

    کراچی :ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا،اطلاعات کے مطابق سندھ ڈیفینس میں مبینہ ولیس مقابلے کا معاملہ شدت اختیارکرگیا

    ذرائع کے مطابق کراچی ڈیفنس بنگلے کی مالکن لیلیٰ پروین کاویڈیو بیان سامنے آگیا وہ کہتی ہیں کہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ہے،کراچی میں ڈیفینس فیز فورمیں رات ساڑھے4بجےیرے گھر پرپولیس اور سادہ لباس میں اہلکار آئے،لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ میری ساس،میری نند، اور میرا ڈرائیورگھرپر موجود تھا،

    لیلیٰ پروین نے کہا کہ میری ساس کی ایک ہفتے سے طبیعت صیح نہیں تھی،ان کا کہنا تھا کہ رات ہی میرا ڈرائیورمیری ساس کو گھرڈسچارج کراکے لایا ہے،لیلیٰ پروین نے مزید کہاکہ رات کو یہ ہمارے گھر داخل ہوئے ہیں انہوں نے میرے ڈرائیور کو اٹھایا

    لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ پولیس والے وہ گاڑی ساتھ لے گئے ہیں اوراُس کا قتل کردیا،لیلیٰ پروین نے مزید کہاکہ میں پوچھنا چاہتی ہوں اگر وہ غریب تھا تو آپ بلاوجہ اُس کی جان لے سکتے ہیں،

    لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ وہ گھر پر سورہا تھا آپ نے پکڑلیا تھا اُسے کیوں مارا،میں اُس کی بیوی اور تین بچوں کو کیا جواب دوں،میرا ڈرائیور بے گناہ تھا مجھے اُس کے لیے انصاف چاہئے

  • نمل یونیورسٹی کا طالبہ کائنات کا قتل، رحمان ملک ان ایکشن ،بڑا حکم دے دیا

    نمل یونیورسٹی کا طالبہ کائنات کا قتل، رحمان ملک ان ایکشن ،بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نمل یونیورسٹی کی طالبہ کائنات طارق کے مبینہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے مبینہ قتل پر رپورٹ طلب کر لی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے کائنات طارق کے مبینہ قتل پر رپورٹ اور بریفنگ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلوسےمنصفانہ تحقیقات کی جائے تاکہ ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے۔

    کائنات طارق کیلئے انصاف کے متلاشی طلبا کے ایک گروپ نے سینیٹر رحمان ملک سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد کے ہلال احمر کے دفتر میں کائنات طارق کو بے دردی سے قتل کیا گیا، وہ نمل سے ایم ایس سی اکنامکس کررہی تھی اور ریڈ کریسنٹ پاکستان کی ملازمہ بھی تھی،

    واضح رہے کہ ہلال احمر اسلام آباد میں ملازمت کرنے والی نمل یونیورسٹی کی ایم ایس سی کی طالبہ کائنات طارق کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی ہلال احمر میں ملازمت کرتی تھی جہاں اسی ادارے کے جنرل سیکرٹری اور چار بچوں کے باپ خالد بن مجید نے اس کی بیٹی کے ساتھ چھپ کر شادی کی تھی،کائنات طارق نکاح کو اوپن اور اپنے جمع شدہ پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہی تھی جس پر خالد بن مجید نے ہلال احمر کے دفتر میں ہی کائنات طارق کو زہر آلود چیز کھلا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا ۔

    ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے تاہم حتمی معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنےکےبعد ہی معلوم ہوسکیں گی۔

  • نشے میں دھت ہو کر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا

    نشے میں دھت ہو کر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا

    ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوھاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئس کے نشہ میں دھت ہوکر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے،ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوھاب کے مطابق
    ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام پورہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،

    ذیشان عرف شانی نامی ملزم نے آئس کے نشہ کی زیادتی میں دوست کو قتل کیا، ملزم کو مقتول سے آئس کے پیسوں کا بھی تنازعہ چل رہا تھا، ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ موقعہ پر موجود لڑکی بھی قتل کی وجہ عناد بنی ہے
    ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،

  • اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ہنگو پولیس کی بڑی کاروائی

    اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ہنگو پولیس کی بڑی کاروائی

    ہنگو پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے

    ٹل پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کے نتیجے میں بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے

    حراست میں لیے گئے اسلحہ سمگلر کا تعلق ضلع کرم سے ہے جسکے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    پکڑا گیا اسلحہ قبائلی ضلع کرم سے ہنگو کے راستے پشاور سمگل کیا جارہا تھا

    ایس ایچ او تھانہ ٹل محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹل اسد زبیر خان کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ تورغر چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر رکھی تھی

    اس اثناء میں قبائلی ضلع کرم سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ نمبرCN 4230 کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا تھا

    پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے گاڑی میں سوار بین الصوبائی اسلحہ ڈیلرز زمان ولد عید اکبر سکنہ متہ سنگر پاڑا چنار ضلع کرم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے

    پکڑے گئے اسلحہ میں چھ عدد ریپیٹر شامل ہیں

    ایس ایچ او محمود خان نے بتایا ہے کہ اسلحہ سے لدی گاڑی سمیت حراست میں لیے گئے اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلر کے خلاف تھانہ ٹل میں اسلحہ ارڈیننس کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
    جن سے تفتیش جاری ہے

    ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ پاڑا چنار سے پشاور سمگل کیاجارہا تھا جس کا گرفتار سمگلر نے اعتراف بھی کر لیا ہے

    ایس ایچ او نے مزید بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران سپین ٹل میں با مسلح شخص کوحراست میں لے کر ان کےقبضےسےایک عدد راِئفل بارہ بورمعہ، بیس عددکارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں

    ایس ایچ او نے کہا ہے کہ قیام امن اور انسداد جرائم کے حوالے سے ٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سماج دشمن عناصر کو سختی سے کچلنے، تحفظ عامہ اور امن وامان برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی